#1754

مصنف : سید قاسم محمود

مشاہدات : 6710

پیام اقبال بنام نوجوانان ملت

  • صفحات: 364
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9100 (PKR)
(جمعرات 10 جولائی 2014ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان

علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے  انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔تاہم یہ بات بھی ملحوظ خاطررکھناضروری ہے کہ علامہ عالم دین نہ تھے ہمارے ملی شاعرتھے اوربس ۔فلہذاتعبیردین میں ان کوسندخیال کرناقطعاً غلط ہے ۔زیر تبصرہ کتاب" پیام اقبال بنام نوجوانان ملت"بھی آپ کے نوجوانوں کے نام منسوب اشعار کا مجموعہ ہے،جسے سید قاسم محمود نے مرتب کیا ہے،اور ساتھ ہی ساتھ ان کا معنی ومفہوم بھی واضح کر دیا ہے، تاکہ امت کا نوجوان اپنی جوانی کو اللہ کی رضا اور اسلام کی سر بلندی میں کھپا کر دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں سرخرو ہو جائے۔اللہ تعالی ان کی اس مھنت کو قبول فر ما کت نوجوانان امت کا قبلہ درست فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

 

تمہید

 

 

باب نمبر 1 پیامبر اقبال

 

1

باب نمبر 2 پیام منظوم

 

39

باب نمبر 3 پیام اقبال کا ارتقا

 

51

باب نمبر 4 خودی

 

71

باب نمبر 5 فقر

 

107

باب نمبر 6 عشق

 

117

باب نمبر 7عشق قرآن

 

129

باب نمبر 8 عشق رسول ؐ

 

137

باب نمبر 9 مومن

 

165

باب نمبر 10 شاہین

 

175

باب نمبر 11 عمل و عقل

 

185

باب نمبر 12 مغربی تعلیم

 

193

باب نمبر 13 مغربی تہذیب

 

203

باب نمبر 14 اسلامی کی نشات ثانیہ

 

215

باب نمبر 15 بنام دختران ملت

 

241

باب نمبر 16 بنام نونہالان ملت

 

249

باب نمبر 17 پیام بذریعہ جاوید

 

257

باب نمبر 18 پیام منشور

 

325

کتابیات

 

345

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26943
  • اس ہفتے کے قارئین 452433
  • اس ماہ کے قارئین 1652918
  • کل قارئین113260246
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست