#2412

مصنف : سید قاسم محمود

مشاہدات : 12876

سائنس کیا ہے

  • صفحات: 258
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6450 (PKR)
(ہفتہ 21 مارچ 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

آج ہر شخص سائنس اور سائنٹیفک کے الفاظ سے تقریبا تقریبا واقف ہے۔سب جانتے ہیں کہ موجودہ دور سائنس کا دور ہے۔اس کے باوجود اس سوال کا جواب بہت کم لوگ دے سکیں گے کہ سائنس کیا ہے؟عام لوگ ٹیلی ویژن،ریڈیو،ٹیلی فون،ہوائی جہاز،ایٹم بم اور اس قسم کی دوسری ایجادات کو سائنس سمجھتے ہیں،حالانکہ یہ سائنس نہیں ہیں،بلکہ سائنس کا حاصل اور پھل ہیں۔سائنس درحقیقت لاطینی لفظ (Scientia)سے مشتق ہے ،جس کے معنی ہیں غیر جانبداری سے حقائق کا ان کی اصل شکل میں باقاعدہ مطالعہ کرنا۔علت ومعلول اور ان سے اخذ شدہ نتائج کو ایک دوسرے سے منطبق کرنے کی کوشش کرنا یعنی فلاں حالات کے تحت فلاں نتیجہ ظاہر ہوگا۔ پرانے زمانے میں سائنسی عمل کو شخصی ملکیت سمجھا جاتا تھا ۔ آج کل اس کے معنی خاصے بدل گئے ہیں ۔ آج ہر سائنسی کھوج ہر سائنسی عمل اور ہر سائنسی معلومات بنی نوع انسان کا حق بن چکی ہے، سائنس کی ہر کھوج، ہر نتیجہ ہر منزل، ہر تجربہ دنیا کے کیلئے ہے ۔ آج کی سائنس کسی ایک سرکار یا کسی ایک ادارے کی جاگیر نہیں ۔ یہ تو علم کا بہتا دریا ہے جو چاہے دو گھونٹ پی لے اور اگر آدمی علم اور عقل رکھتا ہو اور عمل کو زندگی کا اصول بنانے کا قائل ہو تو اس بہتے دریا سے لگاتار پیتا جائے اور اپنی سوجھ بوجھ اور کھوج سے علم کے ایسے چشمے تلاش کرتا جائے جو اس کے شوق کی پیاس بجھا سکیں اور دوسروں کو بھی پیاس بجھانے کی دعوت دے سکیں ۔ زیر تبصرہ کتاب" سائنس کیا ہے؟" محترم سید قاسم محمود صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے سائنس کیا ہے؟سائنس  کی تعریف،سائنس کا طریقہ کار،سائنس کی وسعت،سائنس کی اقسام ،کائنات کا آغاز،حیوانات،نباتات اور انسان جیسے موضوعات پر تفصیلی بحث کی ہے۔سائنس کے طلباء کے لئے ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،انہیں اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

نقش اول

 

5

سائنس کیا ہے

 

7

سائنس کی تعریف

 

7

سائنس کا طریق

 

9

سائنس کی وسعت

 

19

سائنس کی قسمیں

 

25

طبیعی کائنات

 

32

کائنات کا آغاز

 

32

کائنات کا ارتقاء

 

42

کائنات کا نظام

 

44

کائنات کی ساخت

 

47

کائنات کا مادہ

 

65

کائنات کا انجام

 

81

زندگی

 

88

زندگی زمین پر

 

89

زندگی کیا ہے

 

95

زندگی کی ساخت

 

100

زندگی کی ابتدا

 

105

زندگی کا ارتقاء

 

107

نباتات

 

119

نباتات کی اقسام

 

120

نباتات کی غذا

 

122

نباتات کا جسم

 

125

نباتات کی نسل خیزی

 

127

نباتات کی افزائش

 

130

حیوانات

 

134

حیوانات کی اقسام

 

135

حیوانات کا نظام ہضم

 

135

حیوانات کی نقل و حرکت

 

138

حیوانات کا نظام تنفس

 

139

حیوانات کی نسل خیزی

 

140

انسان

 

149

انسان کا ماضی

 

151

انسان کا جسم

 

156

انسان کی غذا

 

167

انسان کا ذہن

 

173

انسان کی شخصیت

 

189

معاشرتی نظام

 

198

سیاسی نظام

 

216

ثقافتی نظام

 

228

معاشی نظام

 

232

اشاریہ

 

247

کتابیات

 

252

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50601
  • اس ہفتے کے قارئین 347579
  • اس ماہ کے قارئین 1401079
  • کل قارئین110722517
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست