#1936

مصنف : محمد ظفر اقبال

مشاہدات : 17835

اسلام اور جدید سائنس نئے تناظر میں

  • صفحات: 483
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12075 (PKR)
(منگل 23 ستمبر 2014ء) ناشر : نوادرات ساہیوال

محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف  مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطبات اور لیکچرز میں اسلام اور سائنس  کے حوالے سے  بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں ،اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا ،آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔اور یہ کام  وہ زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت  کرتے ہیں ،تاکہ ان کی عقل اسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔اسلام اگرچہ سائنس کی تائید کا محتاج نہیں ہے ،اور اس کا پیغام امن وسلامتی اتنا معروف اور عالمگیر ہے کہ اسے مسلم ہو یا غیر مسلم  دنیا کا ہر آدمی تسلیم کرتا ہے۔لیکن  میرے خیال میں سائنس سے اسلام کی تائید میں غیر مسلموں کو کوئی عقلی دلیل پیش کرنے میں کوئی برائی والی بات بھی نہیں ہے۔لیکن بعض احباب ان کے اس طرز عمل سے نالاں ہیں ۔ان کے نزدیک اسلام کے پیغام میں اتنی زیادہ قوت  موجود ہے کہ ہمیں سائنس کی تائید وغیرہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب " اسلام اور جدید سائنس  نئے تناظر میں  (ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطبات کی روشنی میں)" بھی اسی ضمن میں لکھی گئی ہے۔جو محترم محمد ظفراقبال صاحب کی کاوش ہے۔ ان کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ جس طرح مغرب میں عیسائیت اور سائنس کے اجتماع سے  لوگ عیسائیت   سے بیزار ہو گئے اور انہوں نے سائنس کو اپنا مذہب بنا لیا۔بہر حال یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک﷾ کے اس طریقہ کار پر ایک تحقیقی مقالہ ہے ،جس میں صحت اور ضعف دونوں کا احتمال ہو سکتاہے۔اہل علم سے گزارش ہے کہ وہ کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں ،تاکہ صحیح منہج سامنے آ سکے۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

پہلا باب جدید سائنس اور مذہب

 

14

دوسرا باب سائنس کیا ہے

 

72

تیسرا باب جناب ذاکر نائیک کا ڈاکٹر کیمپ بل سے مناظرہ گمراہ کن اغلاط

 

154

چوتھا باب خطباب ذاکر نائیک ایک جائزہ

 

230

پانچواں باب بک بینگ تھیوری

 

238

چھٹا باب اسلام دہشت گردی یا عالمی بھائی چارہ

 

263

ساتواں باب اسلام میں خواتین کے حقوق

 

265

آٹھواں باب اسلام میں عورت کے معاشی حقوق

 

272

نواں باب اسلام میں عورت کے سیاسی حقوق

 

288

دسواں باب ذاکر نائیک صاحب اور جمہوریت کی حمایت

 

295

گیارہواں باب عقلی موشگافیاں اور دینی مزاج

 

349

بارہواں باب

 

386

ضمیمہ جات

 

386

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20871
  • اس ہفتے کے قارئین 386157
  • اس ماہ کے قارئین 386157
  • کل قارئین111993485
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست