#5233

مصنف : محمد سہیل عمر

مشاہدات : 5324

حرف بہ حرف

  • صفحات: 379
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7580 (PKR)
(منگل 23 جنوری 2018ء) ناشر : اقبال اکادمی لاہور پاکستان

نام نہاد فکری  سور ماؤں نے انسانی زندگی کو مسائل اور پیچیدگیوں سے پاک اور امن وسکون کا گہوارہ بنانے کی جتنی کوششیں کی ہیں۔ان میں انہیں شکست فاش کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے مسائل کو سلجھانے کی جتنی تدبیریں کیں، ان تدبیروں نے مسائل کو نہ صرف مزید الجھا دیا بلکہ ان میں کئی گنا اضافہ بھی کر دیاہے۔اس ناکامی کا بدیہی سبب یہ ہے کہ یہ حضرات بالعموم اپنی کوششوں کی بنیاد اسی الحاد اور مادہ پرستی پر رکھتے ہیں جو سارے بگار کی اصل جڑ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کو موجودہ فکری بحران، سماجی انتشار اور اخلاقی پستی سے نجات دلانا مقصود ہے تو پھر سب سے پہلے اس کفر والحاد پر کاری ضرب لگانی ہو گی جس کی بنیاد پر موجودہ تہذیب کی عمارت کھڑی کی گئی ہے۔اسلام ہی وہ حقیقی بنیاد ہے جس پر عمل کرنے انسانیت اپنے مسائل حل کر سکتی  ہے، اور دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔
زیر تبصرہ کتاب ’’ حرف بہ حرف‘‘ محمد سہیل عمر کی کاوش ہے۔ جس میں مغربی تہذیب کی وضاحت کرتے ہوئے  اسلام اور مغرب کی چیلنجز، مذہب اور سائنس، جدیدیت، انفرادیت پرستی اور قدیم اقوام کے درمیان روابط کو بیان کیا ہے۔ مزید اس کتاب میں شیخ احمد العلوی، شیخ عیسیٰ نور الدین احمد، شیخ ابن تیمیہ، شیخ عبد الواحد یحییٰ، امام غزالی اور احمد غزالی کے افکار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو  عزت ومقام عطا فرمائے۔آمین(رفیق الرحمن)
 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25408
  • اس ہفتے کے قارئین 450898
  • اس ماہ کے قارئین 1651383
  • کل قارئین113258711
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست