ابوعمار عمر فاروق سعیدی

  • نام : ابوعمار عمر فاروق سعیدی

کل کتب 2

  • 1 #6027

    مصنف : ابوعمار عمر فاروق سعیدی

    مشاہدات : 6111

    نونہال اسلامی خطبات

    (بدھ 19 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #6027 Book صفحات: 210

    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت  صرف فن ہی نہیں ہے  بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے ۔خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے  پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے  ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو  مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے  اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے  فصیح اللسان خطیب ہونا  لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور  میں بھی...

  • 2 #7196

    مصنف : ابوعمار عمر فاروق سعیدی

    مشاہدات : 1545

    جو میں سربسجدہ ہوا کبھی نماز میں خشوع و خضوع

    (بدھ 06 دسمبر 2023ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #7196 Book صفحات: 203

    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔ ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔انہی کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ زیر نظر کتاب ’’جو میں سربسجدہ ہوا کبھی (نماز میں خشوع و خضوع) فضیلۃ الشیخ اساتذ الاساتذہ جناب عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے موصوف نے چار مختلف مقالات سے استفادہ کر کے اسے مرتب کیا ہے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ پہلا مقالہ حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ کے رسالہ الخشوع في الصلاة کا رواں دواں ترجمہ مع تخریج ۔ دوسرا مقالہ ’’جو سربہ سجدہ ہوا کبھی ‘‘جس میں حدیث جبریل کی شرح میں ان احادیث کو جمع کیا گیا ہے جن میں خشوع و خضوع سے مزین نماز کے فضائل کا ذکر آیا ہے۔تیسرا مقالہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے فتاوی سے ماخوذ ہے ۔ جبکہ چوتھا مقالہ بعنوان...

کل کتب 1

  • 1 #7041

    مصنف : ابوعمار عمر فاروق سعیدی

    مشاہدات : 2095

    نماز میں خشوع کیسے حاصل کریں

    (جمعہ 30 جون 2023ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #7041 Book صفحات: 99

    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی - ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہی کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا "صلو كما رأيتموني اصلي" لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نماز کی صحت کے لیے تعدیل ارکان کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے - ایسی نماز جس میں خشوع و خضوع نہ ہو اور تعدیل ارکان کا لحاظ نہ رکھا گیا ہو باطل قرار پاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نماز میں خشوع کیسے حاصل کریں؟‘‘سعودی عرب کے نامور عالم دین علامہ محمد صالح المنجد کی عربی تصنیف ’’33 سبباً للخشوع فی الصلاة ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں نماز میں خشوع وخضوع کس طرح پیدا ہوتا ہے اس کے 33 اسباب قرآن و حدیث کی روشنی میں تحریر کیے گئے ہیں۔ اس موضوع پر لکھی گئی کتب میں جو مقبولیت و شہرت کتاب ہذا کو ملی ہے وہ کسی اور کے...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69498
  • اس ہفتے کے قارئین 287882
  • اس ماہ کے قارئین 287882
  • کل قارئین111895210
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست