طیبہ قرآن محل فیصل آباد

  • نام : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
  • ملک : فیصل آباد

کل کتب 9

  • 1 #5177

    مصنف : حافظ انعام الحق فاروقی

    مشاہدات : 4163

    جنتی کون

    (منگل 30 جنوری 2018ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #5177 Book صفحات: 102

    اللہ رب العزت کے گھر میں کون سی کمی ہے‘ ایک معمولی سا عمل بھی اس کی نظر میں بھا جائے تو بندے کو نواز دیتا ہے۔ عمر بھر کی پونجی جوڑ کے تب کہیں دنیا میں ایک رہائشی مکان تعمیر ہوتا ہے اور تعمیر کے بعد بھی بندہ ایک مدت ہائے دراز تک اس کی تزئین وآرائش میں لگا رہتا ہے اور اتنی دیر میں سانس کی ڈوری ٹوٹ جاتی ہے‘ کدھر گئے شاہی قلعہ لاہور کے مکیں..؟لہٰذا یہ دنیا چند لمحات  کی مختصر عمر ہے اس لیے یہ جنت کی تیاری میں جاگنے کا وقت ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں   جنتی اعمال بیان کیے گئے ہیں کہ جن پر عمل کر کے ہم جنت کے وارث بن سکتے ہیں۔ کتاب کی ترتیب نہایت عمدگی کے ساتھ دی گئی ہے پہلے مصنف نے ایک بڑا موضوع بیان کیا ہے اور پھر اس کی ما تحت آنے والی جزئیات کو بڑے احسن طریقے کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ جنتی کون ‘‘ حافظ انعام الحق فاروقی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل س...

  • 2 #5430

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 6182

    شہادت کا اجر پانے والے خوش نصیب

    (پیر 23 جولائی 2018ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #5430 Book صفحات: 82

    جہاد اسلام کی کوہان ہے ارکان اسلام کو برقرار رکھنے کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے جہاد جہاں حکم خداوندی ہے وہاں زمین میں امن وشانتی کو قائم رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اس عظیم کام میں شامل لوگوں کے لیے اخروی زندگی کو بہتر بنانےمیں اس عمل سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں جس میں شامل انسان دنیا میں رب کی رضا اور وح نکلتے ہی جنتی مہمان بن جاتا ہے ۔شہادت فی سبیل اللہ کو وہ مقام حاصل ہے کہ (نبوّت و صدیقیت کے بعد) کوئی بڑے سے بڑا عمل بھی اس کی گرد کو نہیں پاسکتا۔ اسلام کے مثالی دور میں اسلام اور مسلمانوں کو جو ترقی نصیب ہوئی وہ ان شہداء کی جاں نثاری و جانبازی کا فیض تھا، جنھوں نے اللہ رَبّ العزّت کی خوشنودی اور کلمہٴ اِسلام کی سربلندی کے لئے اپنے خون سے اسلام کے سدا بہار چمن کو سیراب کیا۔ شہادت سے ایک ایسی پائیدار زندگی نصیب ہوتی ہے، جس کا نقشِ دوام جریدہٴ عالم پر ثبت رہتا ہے، جسے صدیوں کا گرد و غبار بھی نہیں دُھندلا سکتا، اور جس کے نتائج و ثمرات انسانی معاشرے میں رہتی دُنیا تک قائم و دائم رہتے ہیں۔ کتاب اللہ کی آیات اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث میں شہادت اور شہید کے اس قدر فضائل بی...

  • 3 #6728

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 3147

    گردن نہ جھکی جن کی ظلم کے آگے

    (ہفتہ 25 جون 2022ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #6728 Book صفحات: 336

    تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین  وفطین ہو  اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگار ی کو بڑی اہمیت  حاصل ہے اور یہ  اس کے امتیازات میں سے  ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ گردن نہ جھکی جن کی ظلم کےآگئے‘‘ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثی...

  • 4 #6730

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 2652

    مقالات رمضان المبارک

    (پیر 27 جون 2022ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #6730 Book صفحات: 442

    رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے...

  • 5 #6731

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 3686

    نماز کی اہمیت اور تارک نماز کا حکم

    (منگل 28 جون 2022ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #6731 Book صفحات: 146

    نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ نماز کی اہمیت اور تارک نماز کا حکم ‘‘ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ ) کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس کتاب میں  نماز کی اہمیت  اور ترک نماز کی صورت میں اس فریضہ سے کوتاہی کرنے والوں کی جہالت اور انکے انجام کو کتاب وسنت  کی  ادلہ وبراہین کی روشنی میں واضح کیا ہے ۔نیز سلف صالحین کے صحیح اور مستند واقعات  کو نقل  کر کے موضوع کی اہمیت کو دوچند کردیا ہے ۔(م۔ا)

  • 6 #6732

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 2355

    قربت الٰہی کی معراج سجدہ

    (بدھ 29 جون 2022ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #6732 Book صفحات: 121

    سجدہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک عبادی عمل ہے جس میں خشوع و خضوع اور تعظیم کی خاطر خدا کے سامنے اپنی پیشانی رکھی جاتی ہے ۔ مسلمانوں کی نماز میں ایک رکعت میں دو دفعہ سجدہ کرنا پڑتا ہے۔ نماز کے علاوہ بھی سجدہ کیا جا سکتا ہے مگر صرف اللہ کو، سجدہ قربت الہی کا ذریعہ ہے ۔ اس کائنات میں  جب پہلے انسان نے آنکھ کھولی تو فرمانبرداری کے جس  عمل سے وہ آشنا ہوا وہ سجدہ ہی تھا۔ زیر نظر کتاب’’قربت الٰہی کی معراج سجدہ‘ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ ) کی مرتب شدہ ہے فاضل مرتب نے اس کتاب میں  قرآن وسنت کی روشنی میں سجدہ  کے احکام، آداب اور فضائل کو  پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتب کی تحقیقی وتصنیفی،دعوتی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 7 #6733

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 3457

    سبحان اللہ کے فضائل اور مقامات

    (جمعرات 30 جون 2022ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #6733 Book صفحات: 59

    کلمہ سبحان اللہ  کلام عرب میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے  دوران گفتگو موقع  ومحل کی مناسبت سے عرب لوگ اسے بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ اور نبی کریم ﷺ نے  اپنی زبان رسالت سے کلمہ سبحان ا للہ کی  خاص فضیلت بیان کی ہے ۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ جو شخص سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو بار کہے تو اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں، اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 1354) ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ ) نے زیر نظر کتاب’’سبحان اللہ کے فضائل اور مقامات ‘‘  میں   سبحان  اللہ کا معنی ٰ ومفہوم ،قرآن وسنت کی روشنی میں کلمہ سبحانہ اللہ کہنے کے فضائل اور  جن مقامات پر سبحان اللہ کہنا چاہیے ان مقامات کو بیان کیا ہے۔(م۔ا)

  • 8 #7072

    مصنف : ابو نعمان بشیر احمد

    مشاہدات : 4345

    سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعہ 28 جولائی 2023ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #7072 Book صفحات: 57

    روئے زمین پر حضرت محمد ﷺ ہی وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے اسوۂ حسنہ ، واجب اتباع اور سراپا رحمت ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں بلکہ کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔ پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ سیرت مصطفیٰﷺ‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے جو رسول مقبولﷺ ، آپ کی ازواج و اولاد اور خلفائے راشدین کی سیرت کے متعلق 313 سوالات و جوابات پر مشتمل ہے۔یہ کتاب نونہالوں اور عوام کے لیے انتہائی جامع ، مختصر اور دلکش اسلوب کی حامل ہے۔ (م۔ا)

  • 9 #7196

    مصنف : ابوعمار عمر فاروق سعیدی

    مشاہدات : 1476

    جو میں سربسجدہ ہوا کبھی نماز میں خشوع و خضوع

    (بدھ 06 دسمبر 2023ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #7196 Book صفحات: 203

    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔ ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔انہی کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ زیر نظر کتاب ’’جو میں سربسجدہ ہوا کبھی (نماز میں خشوع و خضوع) فضیلۃ الشیخ اساتذ الاساتذہ جناب عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے موصوف نے چار مختلف مقالات سے استفادہ کر کے اسے مرتب کیا ہے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ پہلا مقالہ حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ کے رسالہ الخشوع في الصلاة کا رواں دواں ترجمہ مع تخریج ۔ دوسرا مقالہ ’’جو سربہ سجدہ ہوا کبھی ‘‘جس میں حدیث جبریل کی شرح میں ان احادیث کو جمع کیا گیا ہے جن میں خشوع و خضوع سے مزین نماز کے فضائل کا ذکر آیا ہے۔تیسرا مقالہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے فتاوی سے ماخوذ ہے ۔ جبکہ چوتھا مقالہ بعنوان...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43361
  • اس ہفتے کے قارئین 326328
  • اس ماہ کے قارئین 499432
  • کل قارئین109820870
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست