#6574

مصنف : ریاض احمد سعید

مشاہدات : 3686

پاکستانی جامعات میں سامی اور غیر سامی مذاہب ( مقالات کا شماریاتی جائزہ )

  • صفحات: 28
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1120 (PKR)
(بدھ 22 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم

سامی مذاہب سے مراد وہ مذاہب ہیں جو سام بن نوح کی اولادسے نکلے ہوں انہیں الہامی مذاہب بھی کہتے ہیں۔ انہیں الہامی مذاہب کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان تینوں مذاہب کی بنیاد الہام الہٰی یا وحی الہٰی پر ہے۔ یہودیت، مسیحیت اور اسلام اہم بڑے سامی مذاہب ہیں۔ غیر سامی مذاہب سے مراد وہ مذاہب ہیں جن کا تعلق سام بن نوح کی اولاد سے نہیں ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے علاوہ باقی مذاہب غیرسامی مذاہب میں شمار ہوتے ہیں۔ زیر تحقیقی مضمون’’ پاکستانی جامعات میں سامی مذاہب پر علوم اسلامیہ کے(ایم فل، پی ایچ ڈی) اردو سندی مقالات کا اشاریہ وشماریاتی جائزہ‘‘ محترم جناب ریاض احمد سعید، محترم جناب سعید الرحمٰن، محترم جناب رؤف احمد کا مشترکہ تحقیقی مضمون ہے۔ مرتبین نےاس تحقیقی مضمون میں پاکستان بھر کی جامعات کے زیر اہتمام سامی مذاہب پرلکھے جانے والے مقالات کا اشاریہ اور شماریاتی جائزہ پیش کیا ہے۔ اس مقالے میں پاکستان کی سرکاری وغیر سرکاری38؍جامعات کے شعبہ علوم اسلامیہ اور شعبہ علوم اسلامیہ اور شعبہ تقابل ادیان ومذاہب سے 2020ء تک مکمل ہونے والے یا زیر تحقیق ایم فل، پی ایچ ڈی مقالات کو شامل تحقیق کیا گیا ہے۔ مقالے کا موضوع، ڈگری پروگرام، مقالہ نگار کا نام، نگران کانام، شعبہ کا نام، جامعہ کا نام، شہر کانام، مقالات کے مکمل ہونے کا سال وغیرہ جیسے معلومات کو اس میں درج کیا گیاہے۔ یہ اگرچہ الگ سے مطبوعہ کتاب؍رسالہ نہیں ہے بلکہ Religion and Thought of Jounal: Al- Milal میں مطبوعہ تحقیقی مضمون ہے۔ ریسرچ سے وابستہ احباب کےلیےمفیدہونےکی وجہ سے اسے سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔ (م۔ ا)

اس کتاب  کی فہرست نہیں ہے

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3433
  • اس ہفتے کے قارئین 101020
  • اس ماہ کے قارئین 1109001
  • کل قارئین107775763
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست