کل کتب 6852

دکھائیں
کتب
  • 6301 #724

    مصنف : کارل مارکس

    مشاہدات : 22725

    مارکسی فکر وفلسفہ کے خدوخال

    (ہفتہ 20 اگست 2011ء) ناشر : غلام رسول اینڈ سنز لاہور
    #724 Book صفحات: 465

    جرمنی کے معروف دانش ور کارل مارکس نے اپنے رفیق کار اینگلس کی معاونت سے دنیا کو ایک نئے نظام پر فکروعمل سے متعارف کرایا،جسے مارکسی فلسفہ یا مارکزم کے نام سےموسوم کیا جاتا ہے ۔اس نظام فکر کی اساس وبنیاد جدلیاتی مادیت کے فلسفے پر استوار ہوئی ہے ۔جدلیاتی مادیت،فطرت اور سماج کو بالکل دوسری طرح سمجھنے کا ایک طریق کار ہے ۔جدلیت سے مراد یہ ہے کہ فطرت کے حوادث برابر متحرک ہوتے ہیں ۔وہ برابر بدلتے رہتے ہیں اور فطرت کی متصادم طاقتوں کے باہمی جدل وپیکار سے فطرت کا ارتقاء ہوتا ہے ۔جدلیت کا یہ قانون محض فطری حادثات کے ارتقاء میں کارفرما نہیں بلکہ انسانی معیشت اور تاریخ کے ارتقاء میں بھی موجود ہے ۔کارل مارکس کے افکار سے جہاں اور بہت سے لوگ متاثر ہوئے وہیں سوویت روس کا بانی لینن بھی متاثر ہوا۔اس نے افکار کو دل وجان سے اپنایا اور ان افکار کی بنیاد پر عملی طور پرایک مملکت کے نظام کو استوار کیا اور مارکس کے اصولوں کو عملاً ایک ریاستی نظام کی شکل میں برت کر دکھایا ۔زیر نظر کتاب ان تینوں مفکرین کے افکار کا احاطہ کرتی اور ساتھ ساتھ اس فکر سے متصادم نظریات کا محاکمہ بھی کرتی ہے ۔(ط۔ا)
     

  • 6302 #723

    مصنف : ایلن ووڈز

    مشاہدات : 23538

    مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس

    (جمعہ 19 اگست 2011ء) ناشر : فکش ہاؤس مزنگ لاہور
    #723 Book صفحات: 650

    مارکزم کے مخالفین کی جانب سے اس کی تردید میں یہ دلیل بھی پیش کی گئی ہے کہ یہ غیر سائنسی تصور ہے جو سائنس سے مطابقت نہیں رکھتا۔زیر نظر کتاب میں اس کا جواب دیا گیا ہے اور سائنس کے تقریباً تمام شعبوں کے حوالے سے  مارکس ازم اور سائنسی سوشلزم کے نظریات کو درست ثابت کیا گیا ہے ۔یہ کتاب سائنس کے ساتھ سرمایہ داری کے دانشوروں کی زیادتی اور حملوں کا بھرپور سائنسی جواب فراہم کرتی ہے ۔اس میں تخلیق کائنات سے لے کر سماجی ارتقاء تک کے تمام عوامل اور محرکات کا مارکسی نقطہ نظر سے جائزہ لیا گیا ہے ۔یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کیوں اور کیسے ذرائع پیداوار ،عمرانیات،سائنس اور انسانی ارتقاء کےراستے میں رکاوٹ بن چکا ہے اور کس انداز میں لاکھوں برس کی محنت ،کوشش اور تجربات سے  گزر کر اس منزل اور معیار تک پہنچنے والی انسانیت کو بدترین بربریت اور انتہائی خوفناک درندگی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔مصنفین کا کہنا ہے کہ اس بحران سے نکلنے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کے لیے سوشلسٹ انقلاب ناگزیر ہو گیا ہے ۔(ط۔ا)
     

  • 6303 #729

    مصنف : سموئیل پی ہنٹنگٹن

    مشاہدات : 23553

    تہذیبوں کا تصادم

    (جمعرات 18 اگست 2011ء) ناشر : مثال پبلیشنگ لاہور
    #729 Book صفحات: 385

    یہ کتاب معروف امریکی سکالر سیموئیل پی ہنٹنگٹن کی تصنیف ہے ۔مصنف نے اس میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا عالمی سیاست کے مستقبل میں تہذیبوں کے درمیان جھگڑے جاری رہیں گے؟پھر اس کا جواب یہ دیا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان تصادم عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔مصنف کی نظر میں تہذیبوں کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا بین الاقوامی نظام،جنگ سے بچاؤ کا واحد وسیلہ ہے ۔مسٹر ہنٹنگٹن نے واضح کیا ہے کہ مسلم ممالک میں آبادی کا دھماکہ خیز اضافہ اور مشرقی ایشیاء کا معاشی ابھار عالمی سیاست پر کس طرح اثر انداز ہو رہا ہے ۔ان پیش رفتوں نے مغربی بالا دستی کو چیلنج کیا ہے اور نام نہاد مغربی آفاقی تصورات کی مخالفت کو فروغ دیا ہے نیز نیو کلیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ،ترک وطن،انسانی حقوق اور جمہوریت جیسے مسائل کے حوالے سے تہذیبی جھگڑے کو بھڑکایا ہے ۔یہ کتاب یقینی طور پر دنیا میں سب سے زیادہ موضوع بحث بننے والی کتابوں سے ایک ہے۔

  • 6304 #663

    مصنف : عبد الرشید عراقی

    مشاہدات : 34657

    چالیس علمائے اہل حدیث

    (بدھ 17 اگست 2011ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #663 Book صفحات: 423

    برصغیر پاک وہند میں اہل حدیث علما کی خدمات حدیث تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔حدیث وسنت کی نشرواشاعت کے علاوہ دعوت وتبلیغ اور تصنیف وتالیف کے میدانوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔حقیقت یہ ہے کہ برصغیر میں حدیث کی تدریس ،نشرواشاعت اور حدیث ومحدثین کے دفاع کا جو کام بھی ہو رہا ہے اس کا آغاز علمائے اہل حدیث ہی نے کیا تھا۔زیر نظر کتاب جناب عبدالرشید عراقی کی ہے،جنہوں نے چالیس اہل حدیث علما کی حیات وخدمات حدیث کو اجاگر کیا ہے۔یہ تمام علما اصحاب تدریس بھی تھے اور اس کے ساتھ صاحب تصنیف بھی،ہر صاحب تذکرہ کی تمام  کتابوں کی فہرست بھی شامل کتاب ہے۔ان میں سے چند اہم کتابوں کا تعارف بھی کرا دیا گیاہے۔یہ کتاب علمائے اہل حدیث کی جہود ومساعی کو بہت خوبصورتی سے نمایاں کرتی ہے۔اس کے مطالعہ سے علما کی قدرومنزلت سے آگاہی ہوگی اور ان کی سیرتوں کو اپنانے کا جذبہ بیدار ہو گا۔(ط۔ا)

  • 6305 #748

    مصنف : ابو ریحان ضیاء الرحمن فاروقی

    مشاہدات : 27811

    سیدنا حضرت خالد بن ولید ؓ

    (بدھ 17 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت المعارف فیصل آباد
    #748 Book صفحات: 25

    حضرت خالد بن ولید ؓجلیل القدر صحابی اور اسلام کےعظیم جرنیل تھے ۔آپ کی شجاعت وبہادری اور زیرکی وبصیرت دیکھ کر ناطق وحی ﷺ نے آپ ؓعنہ کو ’سیف من سیوف اللہ ‘یعنی خدا کی تلوار کا پرشکوہ لقب عطا فرمایا۔زیر نظر کتابچہ میں آپ ؓکے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں اور پیدائش سے لے کر جوانی،قبول اسلام اور کارہائے نمایاں کا مختصر تذکرہ ہے۔اس کے مطالعہ سے یقیناً حضرت خالد بن ولید ؓ  کی محبت دل میں اور بڑھے گی اور آپ کی سیرت کو اپنانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ آج امت کو خالد بن ولید کے کردار کی جس قدر ضرورت ہے ،تاریخ کے کسی دور میں نہیں رہی۔کیا عجب کہ کسی کے دل میں یہ جذبہ بیدار ہو جائے ۔وما ذالک علی اللہ بعزیر۔(ط۔ا)

  • 6306 #747

    مصنف : ابو ریحان ضیاء الرحمن فاروقی

    مشاہدات : 25662

    سیدہ فاطمۃ الزہراء ؓ

    (منگل 16 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت المعارف فیصل آباد
    #747 Book صفحات: 24

    جناب محمد رسول اللہ ﷺ کی چا ربیٹیاں تھیں،حضرت فاطمہ ؓ سب سے چھوٹی تھیں۔رسول اکرم ﷺ کو ان سے خاص محبت تھی۔اسی لیے فرمایا کہ فاطمہ خواتین کی سردار ہیں،فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔حضرت فاطمہ ؓ رسول اکرم ﷺ سے بہت مشابہت رکھتی تھیں،چال ڈھال اور نشست وبرخاست میں ہوبہو اپنے پدر بزرگوار کی تصویر تھیں۔ان کی زندگی میں خواتین اسلام کے لیے بڑا درس موجود ہے آٖج جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر  کی نقل میں اپنی ناموس وعزت سے بے خبر ہورہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔اس لیے زیر نظر کتابچہ کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا ،جس میں اگرچہ اختصار ہے تاہم ضروری معلومات اس میں آگئی ہیں۔ایک بات کی نشاندہی البتہ ضروری ہے ک اس میں بعض مقامات پر حوالہ دینے کا اہتمام نہیں کیا گیا،لہذا ان واقعات کی تصدیق کسی معتبر عالم سے ضروری ہے ۔بعض روایات بھی غوروفکر اور تحقیق مزید کی محتاج ہیں۔(ط۔ا)

  • 6307 #670

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 28314

    شمع محمدی ﷺ

    (منگل 16 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت قرآن وحدیث،پاکستان
    #670 Book صفحات: 226

    ہمارے ہاں کے ارباب تقلید حضرات احناف نے یہ مشہور ےکر رکھا ہے کہ فقہ حنفی کی کتابوں کا ایک مسئلہ بھی خلاف حدیث نہیں بلکہ یہ فقہ قرآن وحدیث کا مغز،گودا اور عطر ہے۔بہ کھٹکے اس پر عمل کرنا نجات کا سبب ہے کیونکہ یہ فقہ درجنوں ائمہ اجتہاد کا نتیجہ ہے ۔حقیقت حال اس کے بالکل برعکس ہے ۔فقہ حنفی کے بے شمار مسائل کتاب وسنت سے صریح متصادم ہیں ،جن کا صحابہ کرام ؓ سے بھی کوئی ثبوت نہیں ملتا۔مولانا محمد جونا گڑھی رحمتہ اللہ  نے زیر نظر کتاب میں با حوالہ اس امر کو ثابت کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایک مسلمان کو محض کتاب وسنت اور اجماع امت ہی کی پیروی کرنی چاہیے نہ کہ کسی مخصوص مسلک ومذہب کی۔چونکہ کئی صدیوں سے فقہ حنفی کو قرآن وحدیث کا نچوڑ بتایا جا رہا ہے ،اس لیے حنفی حضرات کے دل  پر یہ بات نقش ہو چکی ہے۔زیر نظر کتاب کے منصفانہ مطالعہ سے اس کی قلعی کھل جائے گی اور ایک سچا مسلمان کبھی بھی کتاب وسنت کے خلاف کسی مسئلہ کو تسلیم کرنا تو گوارہ نہیں کرے گا۔خدا کرے کہ اس کتاب سے طالبین حق کو رہنمائی میسر آئے اور مسلمانوں میں وحی الہی کی طرف لوٹنے کا جذبہ بیدار ہو تاکہ اتحاد امت کی راہ ہموار ہو سکے۔(ط۔ا)

  • 6308 #668

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 22435

    سیف محمدی

    (پیر 15 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت قرآن وحدیث،پاکستان
    #668 Book صفحات: 178

    دنیا میں کوئی ایسا مسلمان نہیں جو اس حقیقت سے نا آشنا ہو کہ زمانہ رسالت مآب ﷺ میں مسلمانوں کے پاس عقیدے اور عمل کے لیے صرف وحی الہی تھی جس کے دو حصے تھے:قرآن وحدیث،صحابہ کرام ؓ صرف انہی د و چیزوں پر عمل کرتے رہے۔دین ودنیا کی تمام ضرورتوں کے احکام اسی سے لیتے رہے۔صحابہ وتابعین کے زمانہ میں وحی الہیٰ ہی ماخذ ومصدر مسائل تھا۔بعد ازاں بعض لوگوں نے تقلید شخصی کو بھی داخل دین کر لیا اور ائمہ اربعہ سے منسوب فتاوی واجتہادات کو بھی مستقل ماخذ سمجھ کر ان سے مسائل کا استنباط کرنے لگے۔اہل حدیث کی دعوت یہ ہے کہ پھر سے صحابہ وتابعین کی روش کی جانب پلٹا جائے اور صرف قرآن وحدیث ہی سے رہنمائی لی جائے۔حضرات مقلدین کو یہ روش پسند نہیں چنانچہ وہ اہل حدیث کی جانب غلط مسائل منسوب کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،حالانکہ اہل حدیث کا دامن ان سے بالکل بری ہے۔دوسری طرف خود ان کے فقہی ذخیرے میں ایسے مسائل ہیں جو کتاب وسنت کے بالکل خلاف اور شرم وحیا سے عاری ہیں ۔زیر نظر کتاب میں خطیب الہند مولانا محمد جونا گڑھی رحمتہ اللہ نے اسی کو موضوع بحث بنایا ہے اور انتہائی مدلل انداز سے فقہ حنفی کے مسائل کو کتاب وسنت کے مخالف ثابت کیا ہے ۔امید ہے مقلد شیان حق کھلے دل سے اس کا مطالعہ کریں گے ،جس سے حق پہچاننے میں یقیناً مدد ملے گی۔(ط۔ا)
     

  • 6309 #746

    مصنف : ممتاز احمد عبد اللطیف

    مشاہدات : 5799

    تحریک اہل حدیث کا تاریخی پس منظر

    (پیر 15 اگست 2011ء) ناشر : دار النشر والتالیف،نئی دہلی
    #746 Book صفحات: 105

    بر صغیر پاک وہند میں تحریک اہل حدیث کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں اور مغالطے عام کر دیئے گئے ہیں۔یہ کام زیادہ تر ان لوگوں کی طرف سے ہوا ہے جن پر اس تحریک کی زد بڑی ہے یعنی ارباب تقلید ۔کیونکہ اہل حدیث تحقیق کی دعوت دیتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں تحریک اہل حدیث کا تاریخی پس منظر بیان کیا گیا ہے ۔انہوں نے اسے تین ادوار میں تقسیم کیا ہے علاوہ ازیں مختلف فقہی مکاتب فکر سے اہل حدیث کا امتیاز بھی بیان کیا ہے۔اس ضمن میں یہ نکتہ بہ طور خاص قابل ذکر ہے کہ اہل حدیث کو ظاہریت سے الگ کیا ہے ورنہ عموماً امام ابن حزم ؒ کے رد تقلید کو لے کر انہیں خالص اہل حدیث ثابت کیا جاتا ہے حالانکہ ظاہریت اور فکر اہل حدیث میں نمایاں فرق ہے ۔علاوہ ازیں برصغیر کی تحریک جہاد ودعوت اور نجد کی اصلاحی تحریک کے باہمی ربط پر بھی روشنی ڈالی ہے۔نیز سیاست کے حوالے سے اہل حدیث کا نقطہ نظر بھی واضح کیا ہے ۔گویا یہ مختصر کتاب اہل حدیث کا جامع تعارف ہے،جس کے مطالعہ سے اہل حدیث کی تحریک سے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گا اور حقیقت حال تک رسائی ہو گی۔(ط۔ا)
     

  • 6310 #745

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 18288

    فرقہ ناجیہ کا منہج

    (اتوار 14 اگست 2011ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #745 Book صفحات: 33

    قرآن شریف میں اللہ تعالی نے اہل ایمان کو حکم دیا ہے کہ سب مل کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور فرقہ بندی سے اجتناب کریں،حدیث کے مطابق مسلمان بھی پہلی امتوں کی طرف مختلف فرقوں میں بٹ جائیں گے ،جن کی تعداد تہتر تک جا پہنچے گی یہ سب دوزخی ہوں گے سوائے ایک کے ،جوکہ سنت رسول اور صحابہ کرام کے طریق کار پر گامزن ہو گا۔اس کو فرقہ ناجیہ کہا جاتا ہے ۔آج  ہر گروہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ نجات یافتہ(ناجی)ہے ۔لیکن دعویٰ بلا دلیل قابل قبول نہیں ہوتا۔زیر نظر کتابچے میں فرقہ ناجیہ کی خصوصیات اور ان کے منہج کی بنیادوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے فرقہ ناجیہ کی پہچان باآسانی کی جا سکتی ہے اور اور بدتی گروہوں سے واقفیت حاصل کی جاسکتی ہے ۔(ط۔ا)

  • 6311 #744

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 27108

    مقام صحابہ ؓ (ارشاد الحق اثری)

    (ہفتہ 13 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #744 Book صفحات: 178

    صحابہ کرام ؓ وہ نفوس قدسیہ ہیں ،جنہیں جناب رسالتمآب ﷺ کی حالت ایمان میں زیارت نصیب ہوئی اور انہوں نے آپ ﷺ  کے ساتھ مل کر دعوت وجہاد کے میدانوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دیتے امت تک قرآن وحدیث کی تعلیمات کو روایت وعمل کے ذریعہ بھی انہی نے پہنچایا۔اس اعتبار سے ان کا مقام ومرتبہ انتہائی بلند وبرتر ہے ۔اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ انبیائے کرام ؑ کے بعد سب سے افضل واعلیٰ مقام صحابہ کرام کا ہے ۔زیر نظر کتاب معروف عالم دین اور محدث زماں مولانا ارشادالحق اثری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ،جس میں بہت ہی علمی انداز سے صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کو اجاگر کیا گیا ہے ۔قر آن وحدیث سے مناقب صحابہ رضی اللہ  عنہم کے بیان کے علاوہ بعض اصولی نکات کی بھی علمی توضیح کی ہے ۔جس میں عدالت صحابہ ؓ کا مسئلہ بھی شامل ہے ۔بعض صحابہ کرام رضی  اللہ عنہم پر حرف گیری  کی حقیقت بھی واضح کی ہے اور اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا مکمل ازالہ کیا ہے ۔اس اعتبار سے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو گا جس  سے دشمنان صحابہ کےمکروہ پراپیگنڈے کا موثر توڑ ہو گا او رصحابہ کرام ؓ کی عظمت ورفعت نکھر کر سامنے آجائے گی۔(ط۔ا)

  • 6312 #4483.01

    مصنف : ڈاکٹر سید سعید احسن عابدی

    مشاہدات : 24908

    موضوع اور منکر روایات حصہ دوم

    (ہفتہ 13 اگست 2011ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #4483.01 Book صفحات: 525

    حدیث وسنت اسلامی شریعت کا اساسی ترین ماخذ ہے بدقسمتی سے حدیث کے حوالے سے امت میں دو انتہائی متضاد رویوں کا وجود رہا ہے ۔ایک طرف تو حدیث کی تشریعی حیثیت تسلیم  کرنے سے انکار کیا گیا یااس کے استخفاف کی راہ  اپنائی گئی ۔دوسری طرف حدیث کے نام پر ایسی بے سروپاروایات رائج کی گئیں،جن کا ثبوت ہی رسول اکرم ﷺ سے ثابت نہ تھا۔قصہ کو واغطین اور غیر محتاط مصنفین نے اس فتنے کی خوب آبیاری کی ،نتیجتاً من گھڑت روایات کی کثرت ہوگئی اور انہیں پیغمبر اعظم ﷺ کی جابن منسوب کیا جانے لگا۔انکار حدیث کے موضوع پر تو بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں ،لیکن موضوع ومنکر روایات کی محققانہ دلائل کے ذریعے نفی پر اردو میں زیادہ مواد موجود نہیں۔زیر نظر کتاب اسی کمی کو بہ طریق احسن پورا کرتی ہے ۔اس میں غیبات،قصص الانبیاء،حج وزیارت مدینہ اور معاشرت سے متعلقہ موضوع ومنکر روایات کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ان مسائل سے متعلق اسلامی نقطہ نظر خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے ۔بعد ازاں علم الرجال کی معتبر کتابوں سے ان کے صحت وسقم کی نشاندہی کی گئی ہے۔فی زمانہ جبکہ خرافیت پسند حضرات موضوع ومنکر روایات کو معاشرے میں پھیلانے کی مذموم سعی میں مصروف ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید رہے گا۔(ط۔ا)
     

  • 6313 #666

    مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

    مشاہدات : 29012

    سبیل الرسول ﷺ ۔تخریج شدہ

    (جمعہ 12 اگست 2011ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #666 Book صفحات: 378

    اسلام اور اس کی تعلیمات کوسمجھنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اتباع اساس اور بنیادی شئے ہے۔دین اسلام پر چلنے کے لیے سرورکائنات حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کے راستے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے صرف احادیث نبوی ﷺ کی مشعل اور سنن ہذی کے چراغ ہی قرآن مجید کی راہ عمل کے چراغ ہیں۔یہی وہ موضوع ہے جو زیر  نظر کتاب میں برصغیر پاک وہند کے مشہور مؤلف جناب حضرت مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی کے زیر قلم آیا ہے ۔یہ کتاب متذکرہ موضوع پر مولانا موصوف کے سنجیدہ اور عالمانہ انداز میں نہایت حسن وخوبی اور دلائل کے ساتھ ایک کلیدی حیثیت رکھتی  ہے ۔کتاب کی یہ خوبی خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اس کے پڑھنے سے رسول اکرم ﷺ کی اطاعت اور اتباع کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔کتاب کی سلیس عبارت،دلکش طرز تحریر اور موقع بہ موقع اشعار نے اس کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔تقلید ائمہ اور اطاعت رسول کے حوالے سے یہ کتاب انتہائی مفید اور قابل مطالعہ ہے ۔(ط۔ا)

  • 6314 #742

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 22819

    فقہ صیام

    (جمعرات 11 اگست 2011ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #742 Book صفحات: 66

    روزہ ایک عظیم عبادت ہے اور قرب الہیٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔حدیث پاک میں اسے افضل عمل قرار دیا گیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر رمضان المبارک کے روزے فرض کیے ہیں تاکہ تقوی حاصل ہو سکے۔روزہ کی برکات سے صحیح معنوں میں اسی وقت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب اس کے مسائل واحکام کا مکمل علم ہو۔زیر نظر مختصر کتابچہ میں انتہائی دلنشین اور  سہل انداز میں روزہ کے فضائل ومسائل بیان کیے گئے ہیں ۔اس کے مطالعہ سے ایک عامی بھی بہ آسانی روزہ کے فضائل ومسائل سے آگاہی حاصل کر سکتا ہے ۔روزے کی حقیقت،اس کی اقسام اور اس کے جملہ احکام مثلاً روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے ؟کون سی چیز یں روزے میں جائز ہیں وغیرہ کا بیان اس میں موجود ہے ۔ہر مسلمان کو اس کتابچے کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ روزہ کے ضروری مسائل سے واقفیت حاصل کر سکے اور اس کی برکات سے کما حقہ استفادہ کر سکے۔(ط۔ا)
     

  • 6315 #665

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 29848

    قافلہ حدیث

    (جمعرات 11 اگست 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #665 Book صفحات: 650

    یہ کتاب ان اصحاب علم وقلم کا تذکرہ ہے کہ جن کے شب وروز قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند کرتے ہوئے گزرے ہیں ۔ان میں سے اکثر لوگ حیات فانی سے حیات جاودانی کا مرحلہ طے کر چکے ہیں ۔ترتیب عنوانات کی رو سے ظاہری طور پر یہ روادا چھبیس اصحاب فضل کی نشاندہی کرتی ہے ،لیکن اس کے باطن میں جھانکنے کی کوشش کریں تو معلوم ہوا کہ اس میں اہل علم کی ایک دنیا آباد ہے۔یعنی ان چھبیس کے اسلاف،اساتذہ،تلامذہ،متاثرین،فیض یافتگان،ہم مکتب،ہم جماعت،دوست احباب اور مستفیدین کی متعدد قطاریں ہیں جو تاحد نگاہ دکھائی دیتی ہیں۔بہ الفاظ دیگر ایک شخص کے حالات میں کئی اشخاص کے حالات کی تہیں کھلتی گئی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پیوستہ یہ سلسلہ دور  تک چلا گیا ہے ۔یہ کتاب اہل حدیث اصحاب علم کی تک وتازنوع بنوع کو اجاگر کرتی اور بتاتی ہے کہ ان میں سے کس کس بزرگ نے کیا کیا معرکہ آرائیاں کیں ا ور ان کے فکر وعمل کے حدود نے کس انداز سے کہاں تک وسعت اختیار کی۔تصنیف وتالیف میں یہ حضرات کہاں تک پہنچے،تحقیق وکاوش کی کن کن وادیوں میں قدم زن ہوئے ،درس وتدریس میں کہاں تک رسائی حاصل کی اور وعظ وتبلیغ کے میدانوں میں انہوں نے کیا اثرات چھوڑے۔یہ کتاب معروف مورخ مولانا اسحق بھٹی صاحب کے رشمات قلم کا نتیجہ ہے ،جن کا نام ہی معیار کتاب کی ضمانت ہے ۔(ط۔ا)

  • 6316 #703

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 25339

    تفہیم دین

    (منگل 09 اگست 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #703 Book صفحات: 406

    اسلامی احکام میں افہام وتفہیم اور سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔حدیث پاک کی رو سے اللہ رب العزت جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ رکھتے ہیں ،اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں ۔(بخاری)یہ امر بھی طے شدہ ہے کہ اسلامی احکام کی اساس اولین قرآن وحدیث یعنی وحی الہیٰ ہے،لہذا اسی سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔اسے چھوڑ کر غیر معصوم امتیوں کے اقوال و افکار کی جانب متوجہ نہیں ہونا چاہیے ۔زیر نظر کتاب مفتی جماعت مولانا مبشر احمد ربانی کے فتاوی کا مجموعہ ہے ،جس میں کتاب وسنت کی روشنی میں مسائل زندگی کا حل پیش کیا گیا ہے ۔یہ کتاب عام وخاص کے لیے یکساں مفید ہے ،کہ جہاں عوام کے لیے اس میں راہنمائی موجود ہے،وہاں اہل علم بھی اس کے علمی نکات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔آج کے مادی دور میں جبکہ ہر شخص دنیوی آسائشوں کے حصول میں دین سے بیگانہ ہو چکا ہے ،اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے یہ کتاب بہترین ذریعہ ہے۔(ط ۔ا)

  • 6317 #735

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 25686

    دبستان حدیث

    (پیر 08 اگست 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #735 Book صفحات: 677

    حدیث پاک کی نشرواشاعت اور خدمت میں برصغیر کے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے ۔تاریخ کے اوراق میں ان کے کارہائے نمایاں محفوظ ہیں۔اس خطے میں پیدا ہونے والے علمائے حدیث نے کتب حدیث کی بے مثال شروحات لکھیں اور اپنے اپنے انداز میں  یہ عظیم خدمت سرانجام دی۔اس ضمن میں اہل حدیث علما کی مساعی بہ طور خاص لائق تذکر ہ ہیں،کیونکہ یہ کسی خاص شخصیت یا مکتب فکر کے اصولوں کی روشنی میں حدیث کی تشریح نہیں کرتے بلکہ حدیث کو اصل قرار دیتے ہوئے اس سے مسائل اخذ کرتے ہیں ۔جماعت اہل حدیث کے معروف قلمکار جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب نے زیر نظر کتاب میں برصغیر کے ان ساٹھ اہل حدیث علمائے کرام کا تذکرہ کیا ہے ،جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ کی تدریسی یا تصنیفی صورت میں تبلیغ واشاعت کا اہتمام کیا یا کسی مدرسے میں طلبا کو کتب حدیث پڑھائیں یا حدیث کی کئی کتب کا ترجمہ کیا یا اس کی شرح لکھی یا فتوی نویسی کی۔اس سے علمائے اہل حدیث کی سوانح زندگی اور حدیث شریف سے ان کی محبت وتعلق سے آگاہی حاصل ہوگی۔(ط۔ا)

  • 6318 #716

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 20258

    فتاوی مکیہ

    (پیر 08 اگست 2011ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #716 Book صفحات: 37

    شیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ سعودی عرب کے نامور عالم اور جلیل القدر فقیہ تھے ۔آپ بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں ،جو آپ کے شجر علمی کا ثبوت ہیں۔زیر نظر کتابچہ حج وعمرہ سے متعلق بعض مسائل کی توضیح پر مشتمل ہے۔اس میں 50سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں ،جن سے اسلامی احکام کا علم ہوتا ہے ۔عوام الناس کے لیے اس کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو گا،واضح رہے کہ بعض آراء سے اختلاف بھی ممکن ہے ،تاہم استدلال کا ماخذ قرآن وحدیث ہے اس لیے مجموعی طور پر یہ کتابچہ انتہائی قابل قدر ہے۔(ط۔ا)
     

  • 6319 #734

    مصنف : عبد الرشید عراقی

    مشاہدات : 25222

    امام ابن تیمیہ اور ان کے تلامذہ

    (اتوار 07 اگست 2011ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #734 Book صفحات: 137

    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ ساتویں صدی ہجری  کی عظیم شخصیت تھے،جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔مختلف گوشوں میں آپ کی تجدیدی واصلاحی خدمات آب زر سے لکھے جانے  کے لائق ہیں ۔امام ابن تیمیہ صرف صاحب قلم عالم ہی نہ تھے ،صاحب سیف مجاہدبھی تھے ،آپ نے میدان جہاد میں بھی جرأت وشجاعت کے جو ہر دکھائے ۔آپ کی طرح آپ کے تلامذہ بھی اپنے عہد کے عظیم عالم تھے ۔جناب عبدالرشید عراقی صاحب نے زیر نظر کتاب میں امام ابن تیمیہ اور ان کے چار جلیل القدر تلامذہ امام  ابن کثیر،حافظ ابن قیم،حافظ عبدالہادی اور امام ذہبی کے حالات زندگی اور ان کے علمی کارناموں کا احوال بیان کیا ہے ،جو لائق مطالعہ ہے ۔(ط۔ا)

  • 6320 #711

    مصنف : عبد اللہ بن جوران

    مشاہدات : 19594

    صحابہ کرام کا تعارف قرآن اور اہل بیت کےاقوال کی روشنی میں

    (اتوار 07 اگست 2011ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #711 Book صفحات: 200

    رسول اکرم ﷺ کی وفات کے بعد جس جماعت نے آپ ﷺ کی دعوت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا وہ صحابہ کی جماعت ہے ۔اس جماعت کا امتحان اللہ عزوجل نے لیا اور اپنی خوشنودی سے نواز کر ان کی کامیابی کا اعلان فرما دیا۔صحابہ کرام ؓکے کردار کی عظمت ورفعت کا اقرار دشمنوں نے بھی کیا ۔لیکن اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والا ایک گروہ ایسا بھی ہے جو آج بھی صحابہ کرام ؓ اجمعین پر سب وشتم کرتا ہے اور حب اہل بیت کی آڑ میں ان پر زبان طعن دراز کرتا ہے ۔زیر نظر کتاب میں صحابہ کرام ؓ کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے ۔اس میں صحابہ ؓ کے بارے میں قرآن احد اہل بیعت کی مدح سرائی کا بیان ہے جو فتنہ کے ظہور کا تذکرہ ہے،اس کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہودی سازش کا ذکر ہے جس کے تحت صحابہ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ۔ آخر میں  دشمنان صحابہ کے اعتراضات کا بھی مسکت علمی جواب دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے یہ انتہائی مفید کتا ب ہے جس کے مطالعہ ہر محب صحابہ کو کرنا چاہیے تاکہ وہ امدائے صحابہ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دے سکے۔(ط ۔ا)

  • 6321 #733

    مصنف : محمد بن علی شوکانی

    مشاہدات : 27425

    حقیقت تقلید و اجتہاد

    (ہفتہ 06 اگست 2011ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، ملتان
    #733 Book صفحات: 129

    یہ مسئلہ ایک طویل عرصہ سے استخوان نزاع بنا ہوا ہے کہ آیا اجتہاد کا دروازہ بند ہو چکا ہے یا کھلا ہے ،اور یہ کہ کیا ہر شخص پر ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے یا نہیں؟مقلدین حضرات کا کہنا ہے کہ اجتہاد کا مطلق کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اب ہر شخص کے لیے ضروری ہے  کہ وہ ان ائمہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرے ۔اس کے برعکس اہل حدیث کا کہنا ہے ہ باب اجتہاد تاقیامت واہے اور تقلید شخصی کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں،لہذا یہ درست نہیں۔زیر نظر کتابچہ امام شوکانی ؒ کی تصنیف ہے جو یمن کے ایک جلیل القدر عالم ،فقیہ،مفسر ،مجتہد اور محدث تھے۔امام صاحب ؒ نے اس میں ارباب تقلید کے دلائل کا جائزہ لیا ہے اور ان کے مغالطوں کا تجزیہ کر کے ان کا تارو پود بکھیر دیا ہے ،نیز یہ بھی ثابت کیا ہے کہ خود ائمہ متبوعین نے لوگوں کو اپنی تقلید سے روکا ہے ۔امید ہے کہ مسئلہ تقلید کو سمجھنے کے لیے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا۔(ط۔ا)

  • 6322 #732

    مصنف : محمد بن اسحاق بن یسار

    مشاہدات : 56146

    سیرت ابن ہشام - جلد1

    dsa (جمعہ 05 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #732 Book صفحات: 472

    سیرت ابن ہشام رسول اکرم صلی اللہ علیہ  وسلم کی سیرت طیبہ  پر لکھی جانے والی ابتدائی کتب میں سے ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے جو پذیرائی اور شرف قبولیت بخشا ہے اس کے اندازے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ ہر دور میں سیرت طیبہ کے مصنفین کے لیے یہ کتاب بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہے اور اسے تاریخ وسیرت کے ابتدائی ماخذ ومصادر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ابن ہشام نے سیرت نگاری میں اپنے پیش رو امام ابن اسحق ؒ کی ’کتاب المبتدا والمبعث والمغازی‘کو بنیاد بنایا  اور اس میں جا بجا ترمیمات اور اضافوں سے کتاب کی افادیت کو دو چند کر دیا یہ کتاب نئی شکل میں سیرت ابن ہشام سے معروف ہوئی۔یہ سیرت ابن ہشام کا رواں اردو ترجمہ ہے جس سے اردو دان طبقہ کے لیے بھی سیرت کی اس عظیم الشان کتاب سے استفادہ سہل ہوگیا ہے ۔امید ہے شائقین علم اس کے مطالعہ سے مستفید ہوں گے۔(ط۔ا)
     

  • 6323 #671

    مصنف : قاری محمد یعقوب شیخ

    مشاہدات : 18049

    مسلمانوں میں باہمی جنگ کفار کی نئی سازش

    (جمعہ 05 اگست 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #671 Book صفحات: 19

    اہل کفر کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اسلام واہل اسلام کو صفہ ہستی سے مٹا دیا جائے۔اس کے لیے وہ مختلف سازشیں کرتے رہے ہیں ۔ان میں سے ایک سازش یہ ہے کہ مسلمانوں کو آپس ہی میں لڑا دیا جائے تاکہ وہ کمزور ہو جائیں اور دشمنوں کا مقابلہ نہ کرسکیں۔صلیبی جنگوں کی تاریخ میں بھی یہی سازش نظر آتی ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کو خانہ جنگی میں الجھا دیا گیا،جس سے امت کی بہت سی توانائیاں ضائع ہو گئیں ،آج بھی اسی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے ۔عالم کفر نے چونکہ حالیہ جنگ کو بھی صلیبی لڑائیاں قراردیا ہے چنانچہ اسی کے پیش نظر کلمہ گو حکومتوں کو ا پنا آلہ کار بناکر کلمہ اسلام کی سربلندی کے لیے لڑنے والے مخلص مسلمانوں سے بھڑادیا ہے ۔نتیجتاً مسلمان ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں۔زیر نظر کتابچے میں بھی اسی پہلو کی آراء سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے ،خدا کرے کہ مسلمانوں میں اتحاد واتفاق پیدا ہو اور وہ متحد ہو کر عالم کفر کی شورشوں کا مقابلہ کر سکیں۔آمین(ط ا)

  • 6324 #737

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 26169

    برصغیر میں علم فقہ

    (جمعرات 04 اگست 2011ء) ناشر : کتاب سرائے لاہور
    #737 Book صفحات: 393

    زیر نظر کتاب معروف مؤرخ وسوانح نگار جناب محمد اسحق بھٹی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں برصغیر پاک وہند میں علم فقہ کی نشرواشاعت اور اس سے متعلقہ اہم کتب کا تعارف کرایا گیاہے۔ابتدا میں علم فقہ کے معنی ومفہوم پر روشنی ڈالی گئی ہے،پھر ماخذ فقہ،اجتہاد اور استنباط مسائل میں اختلاف پر بحث کی ہے۔اصحاب فتوی صحابہ وتابعین اور مختلف علاقوں میں مراکز فقہ کی بھی نشاندہی کی ہے اس کے بعد ائمہ اربعہ کے مناہج فقہ کا تذکرہ ہے بعدازاں بر صغیر میں فقہ کی آمد کا تاریخی پس منظر بیان کیا ہے اور پھر گیارہ فقہی کتابوں کا تعارف کرایا ہے ۔ان میں الفتاوی الغیاثیہ،فتاوی امینیہ ،فتاوی بابری اور فتاوی عالمگیری اہم ہیں۔یہاں اس امر کی نشاندہی ضروری ہے کہ اس سے ان کتابوں کا تعارف ہی مقصود ہے۔ان کے مندرجات کی توثیق یا مباحث کی تائید پیش نظر نہیں،اس لیے کہ اصل حجت کتاب وسنت ہیں ۔تمام مسائل انہی کی روشنی میں قبول کرنے چاہییں،جبکہ ان کتابوں کے مندرجات زیادہ تر مخصوص مکاتب فقہ کی تقلید پر مبنی ہیں۔اس نکتے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کا کتاب کا مطالعہ مفید رہے گا۔(ط۔ا)
     

  • 6325 #731

    مصنف : سید جلال الدین انصر عمری

    مشاہدات : 27163

    عورت اسلامی معاشرہ میں

    (جمعرات 04 اگست 2011ء) ناشر : اسلامی پبلیکشنز،شاہ عالمی مارکیٹ،لاہور
    #731 Book صفحات: 395

    ظہور اسلام سے قبل کتاب ہستی کے ہر صفحے پر عورت کا نام حقارت  اور ذلت سے لکھا گیا ہے ۔اقوام عالم اور ان کے ادیان نے عورت کی خاطر خواہ قدر ومنزلت نہ کی اور عورت کا وجود تمام عالم پر ایک مکروہ دھبہ تصور کیا جاتا تھا ہر جگہ صنف نازک مردوں کے ظلم وستم کا شکار رہیں۔انسانی تمدن کی تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی متمدن ترین اقوام نے بھی عورت کو ایک غیر مفید بلکہ مخل تمدن عنصر سمجھ کر میدان عمل سے ہٹا دیا تھا ۔یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو عزت واحترام دیا اور اس کے حقوق کی نگہداشت پر زور دیا۔زیر نظر کتاب میں قدیم وجدید مذاہب اور تہذیبوں میں عورت کی حیثیت کو بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسلام نے عورت کو کس قدر اعلی مرتبے پر فائز کیا ہے ۔اسلامی معاشرہ میں عورت کے حقیقی دائرہ کار،عورت کی تعلیم وتربیت اور مختلف اقتصادی ومعاشی امور کے حوالے سے عورت کے کردار کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔علاو ہ ازیں عورت سے متعلقہ اسلامی احکام کی وضاحت اور ان کی حکمتوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔اپنے موضوع پر یہ ایک منفرد کتاب ہے ۔(ط۔ا)
     

< 1 2 ... 250 251 252 253 254 255 256 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66662
  • اس ہفتے کے قارئین 489682
  • اس ماہ کے قارئین 1543182
  • کل قارئین110864620
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست