ابو الحسن مبشر احمد ربانی

  • نام : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

کل کتب 18

  • 1 #54

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 24925

    صلوٰۃ المسلم

    (ہفتہ 06 دسمبر 2008ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #54 Book صفحات: 128

    اركان اسلام ميں سے دوسرا اور اہم ترین رکن نماز ہے-یہی وہ عبادت ہے جس کےترک سے ایک مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے - بدقسمتی سے بہت سے مسلمان اپنی گونا گوں مصروفیات کا بہانہ بنا کر اس اہم عبادت سے صرف نظر کیے ہوئےہیں حالانکہ قیامت کے دین سب سے پہلے جو سوال کیا جائے گا وہ نماز کے متعلق ہی ہوگا اگر نماز پوری ہوئی تو باقی نامہ اعمال کو کھولا جائے گا وگرنہ دوسرے اعمال کو دیکھا ہی نہیں جائے گا-اسی اہمیت کے پیش نظر مختلف علماء نے اپنی علمی بساط کے مطابق اس مسئلے کو سمجھانے اور نکھارنے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کو مختلف طریقوں سے اس اہم امر کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے- زیر نظر کتاب میں ملک کے مشہور ومعروف عالم مبشر احمد ربانی  نے نماز کے متعلق تقریبا تمام مسائل کویکجا کردیا ہے- جن میں وضو و تیمم کا طریقہ اور تکبیر اولی سے سلام تک مکمل نماز نبوی کے ساتھ ساتھ نماز استسقاء،سورج گرہن کی نماز اور جنازے کے احکام کا احاطہ کیا گیا ہے- مزید برآں نماز تہجد، نماز سفر اورسجدہ سہو کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے- اس کے علاوہ مصنف نے نمازوں کےحوالے سے پائے جانے والے فروعی اختلافات کا بر...

  • 2 #231

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 44436

    احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

    (اتوار 24 جنوری 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #231 Book صفحات: 790

    یہ کتاب روز مرّہ کے مسائل سے متعلق فتاوٰی کا شاندار مجموعہ ہے جو محقق عالم ، فضیلۃ الشیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجلۃ الدعوۃ اور ہفت روزہ غزوہ میں سالہا سال سے شائع ہوتے رہے۔ ان دونوں مجلوں میں بکھرے ہوئے ان انمول موتیوں کا جامع مجموعہ اس کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ ہزارہا فتاوٰی جات سے انتخاب ہے۔ نیز ہر فتوٰی مدلل اور کتاب و سنت کے دلائل سے بھرپور ہے۔ اختلافی مسائل پر فریق مخالف کے شبہات پیش کر کے ان کا رد بھی کیا گیا ہے۔ روز مرہ زندگی کے مسائل سے متعلق یہ فتاوٰی بلاشبہ ہر فرد اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ اسے خود بھی پڑھیں ، دوسروں تک بھی جیسے ممکن ہو پہنچائیں۔ نیز ہم اپنے قارئین سے پرزور التماس کرتے ہیں  کہ یہ کتاب خود بھی خریدیں اور دیگر احباب کو بھی حسب استطاعت تحفہ کیجئے۔

    "اہم

  • 3 #345

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 28599

    پردے کی شرعی حیثیت

    (ہفتہ 15 مئی 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #345 Book صفحات: 78

    موجودہ دور میں مسلمانوں کی اکثریت یہود و نصاریٰ کی نقال اور ان کے رسم و رواج کی دلدادہ ہو چکی ہے۔ معاشرتی و تمدنی آزادی کے خوگر قرآن و سنت کے احکام سے آزادی اور بے زاری کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسی لادینیت اور الحاد کا نتیجہ ہے کہ بیگم عابدہ حسین (سابقہ وزیر بہبود آبادی) کا بیان اخبارات میں چھپا تھا کہ پردہ منافقت ہے۔ عورت کے نام پر قائم یہودی تنظیمیں، انجمنیں ، ہیومن رائٹس کمیشن وغیرہ مسلم بیٹی کی حیا کو اتارنے میں سرفہرست ہیں۔ ستر و حجاب اسلام کا انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ اس مختصر سے کتابچے میں صرف پردے کے شرعی حکم کی بحث ہے۔ لمبی لمبی فقہی ابحاث کو نہیں چھیڑا گیا کیونکہ مقصود اپنی مسلمان ماؤں، بہنوں تک پردے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے اور بے حجابی و بے پردگی سے نفرت دلانا ہے۔

  • 4 #401

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 24637

    کلمہ گو مشرک

    (بدھ 02 مارچ 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #401 Book صفحات: 175

    ہمارے ہاں مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کا اپنی مشکلات و مصائب اور دکھ درد میں غیر اللہ کو پکارنا معمول بن چکا ہے ۔ ان کے عقائد اس قدر ناتواں ہیں کہ اللہ کو بالکل فراموش کر چکے ہیں۔ مسلمانوں کی اس زبوں حالی کو سامنے رکھتے ہوئے اصلاح عقیدہ کے لیے یہ کتاب مرتب کی گئی ہے، جس میں شرگ کی مذمت اور دعوت و توحید کو قرآن وسنت کے محکم دلائل سے واضح کیا ہے۔ اسی طرح کتاب میں قبر پرستی اور پختہ قبور کے متعلق احادیث صحیحہ اور ائمہ محدثین کی معتبر کتب سے با دلائل ثابت کیا ہے کہ پختہ قبریں بنانے کا اسلام میں کوئی تصور موجود نہیں یہ تمام مذاہب کا متفقہ مؤقف ہے کہ پختہ قبریں بنانا حرام ہے علاوہ ازیں کتاب کے آغاز میں مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی کا ایک مضمون ’’مسلمان مشرک‘‘ بھی افادہ عام کے لیے ملحق کر دیا گیا ہے۔
     

  • 5 #703

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 25611

    تفہیم دین

    (منگل 09 اگست 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #703 Book صفحات: 406

    اسلامی احکام میں افہام وتفہیم اور سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔حدیث پاک کی رو سے اللہ رب العزت جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ رکھتے ہیں ،اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں ۔(بخاری)یہ امر بھی طے شدہ ہے کہ اسلامی احکام کی اساس اولین قرآن وحدیث یعنی وحی الہیٰ ہے،لہذا اسی سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔اسے چھوڑ کر غیر معصوم امتیوں کے اقوال و افکار کی جانب متوجہ نہیں ہونا چاہیے ۔زیر نظر کتاب مفتی جماعت مولانا مبشر احمد ربانی کے فتاوی کا مجموعہ ہے ،جس میں کتاب وسنت کی روشنی میں مسائل زندگی کا حل پیش کیا گیا ہے ۔یہ کتاب عام وخاص کے لیے یکساں مفید ہے ،کہ جہاں عوام کے لیے اس میں راہنمائی موجود ہے،وہاں اہل علم بھی اس کے علمی نکات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔آج کے مادی دور میں جبکہ ہر شخص دنیوی آسائشوں کے حصول میں دین سے بیگانہ ہو چکا ہے ،اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے یہ کتاب بہترین ذریعہ ہے۔(ط ۔ا)

  • 6 #894

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 22659

    بدعت میلاد

    (جمعہ 01 جون 2012ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث ھیلاں منڈی بہاؤالدین
    #894 Book صفحات: 40

    نبی کریمﷺ نے ہر بدعت کو گمراہی قرار دیا ہے۔ لیکن کیا کیجئے انسانی فکر و شعور کا کہ یا تو نیکی کرنی ہی نہیں اور اگر کرنی ہے تو مبالغہ آرائی سے خالی نہیں کرنی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر طرف بدعات و خرافات کا نہ ختم ہونے والا سیلاب ہے۔ اوپر سے ہمارے ’شیخ الاسلام‘ کے بدعت کو حسنہ اور سیئہ میں تقسیم کر کے ڈھیروں جاں فزا فتوے ہیں۔ عیدمیلاد النبی بھی انھی بدعات کا جزو لاینفک ہے۔ جس کی رنگ آمیزی میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافہ ہو تا چلا جا رہا ہے۔ مولانا مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ نے اس پر ایک تحقیقی مضمون تیار کیا ہے جو اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ جس سے میلاد کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ (ع۔م)
     

  • 7 #1182

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 29123

    احکام ومسائل رمضان قرآن وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 08 دسمبر 2012ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1182 Book صفحات: 145

    اسلام کی بنیاد جن پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ان میں سے ایک روزہ ہے۔ ایک مومن کو چاہیے کہ وہ روزے میں ہر قسم کی کمی کوتاہی سے بچنے کی کوشش کرے اور کوشش کرے کہ روزہ رکھ کر اس کا کیا گیا ہر عمل قرآن و حدیث کے مطابق ہو۔ مولانا مبشر احمد ربانی عالم با عمل ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے علم و عمل کا وافر حصہ عطا کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب موصوف کی رمضان المبارک کے احکام کے موضوع پر ایک اہم تصنیف ہے۔ دراصل رمضان المبارک کے متعلق انہوں نے چند سال قبل ایک کتابچہ لکھا ، پھر جو وقتاً فوقتاً بعض فتاویٰ، ہفت روزہ غزوہ، ماہنامہ مجلہ الدعوۃ، اخوۃ اور دوسرے جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں، کو اس کتاب میں یکجا صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  فتاویٰ بدالحرام، فتاویٰ اسلامیہ، فتاویٰ الصیام اور فتاویٰ ابن باز سے بھی فتاویٰ جات پیش کیے گئے ہیں۔ آخر میں مولانا اختر صدیق صاحب کا مضمون ’ روزہ دار کی غلطیاں‘ بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔ جو یقیناً روزہ داروں کو ماہ صیام میں کی جانے والی دانستہ یا نادانستہ غلطیوں سے بچائے گا۔ ان شاء اللہ(ع۔م)
     

  • 8 #1357

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 13561

    پردے کی شرعی حیثیت (جدید ایڈیشن)

    (پیر 08 جولائی 2013ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #1357 Book صفحات: 79

    آج پوری دنیا میں مغربی تہذیب اور کلچر کے اثرات ہیں مسلمان خواہ عورت ہو یا مرد وہ حقیقی معنوں میں اپنے اسلام پر عمل کرنا چھوڑ گئے ہیں ۔ اسلام کی جہاں گونا گوں اقدار کو پس پشت ڈالاگیا ہے وہاں ایک اسلامی معاشرے کی نمایاں ترین قدر ، پردہ بھی ہے ۔ سوسائٹی میں جابجا بےپردگی عام ہے ۔ آج عورت فیشن ایبل بن کر ، ننگے منہ ، ننگے سر عطر پرفیوم لگا کر بازاروں ، سٹوڈیوز، کلبوں اور کھیل کے میدانوں میں گھومتی ہے بلکہ بین الاقوامی کھیلوں کے میچ میں بن سنور کر شریک ہوتی ہے اور اس حالت میں بگڑے ہوے معاشرے کے اندر مردوں کو دعوت گناہ دیتی ہے ۔ جیسا کہ آپ ﷺ کا فرمان ہے ۔ (غلط) دیکھنا آنکھ کا زنا ہے (غلط ) بولنا زبان کا گناہ ہے ۔ اور نفس تمنا اور خواہش کرتا ہے ۔ اور شرمگاہ ان تمام امور کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے ۔ (بخاری6612) اسلام نے عورت کو عفت و عصمت اور پاکدامنی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے گھر میں رہنے کی تاکید کی  اور جب کبھی ضرورت  سے باہر جانا پڑے تو پردے کا حکم دیا ہے ۔ اس کتابچے میں مختصر انداز میں پردے کا شرعی حکم بیان کیا گیا ہے ۔ لمبی لمبی فقہی بحثوں کو نہیں چھیڑا گیا ۔ تاکہ مسلمان خواتین...

  • 9 #1680

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 35402

    آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد اول

    dsa (پیر 09 جون 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1680 Book صفحات: 561

    اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام ِشریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔ فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے ۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاویٰ کتاب صورت میں شائع ہو چکے ہیں ۔زیر نظر کتاب ''کتاب وسنت کی روشنی میں آپ کے مسائل اور ان کاحل''جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز عالم دین،محقق،مناظر مولانا ابو الحسن مبشرربانی ﷾ کے علمی وتحقیقی فتاویٰ جات پرمشتمل ہے۔جسے مؤقر جریدہ''مجلۃ الدعوۃ''سے جمع کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں متعدد اختلافی وغیر اختلافی،قدیم وجدید مسائل پر انتہائی عمدہ،مختصر وجامع اورسیر حاصل تحقیق موجود ہے ۔یہ کتاب عام مسلمانوں بلکہ علماء کرام لیے از حد مفیداوربیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ ت...

  • 12 #1912

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 5476

    ضربات ربانیہ بر فتنہ حقانیہ

    (منگل 02 ستمبر 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث ھیلاں منڈی بہاؤالدین
    #1912 Book صفحات: 88

    محترم مولانا ابو الحسن مبشر احمد ربانی ﷾کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔آپ معروف عالم دین ،محقق اور جماعت الدعوہ کے مرکزی راہنماؤں میں سے ہیں،اللہ نے آپ کو بڑی عظیم الشان تحقیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے مختلف موضوعات پر بے شمار مضامین ،کتابچے اور ضخیم کتب تصنیف فرمائی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" ضربات ربانیہ بر فتنہ حقانیہ" بھی آپ کے قلم سے نکلی ہے۔اس کتاب کا سبب تالیف یہ ہے کہ موصوف نے ایک کتاب بنام "کلمہ گو مشرک "تصنیف فرمائی تو اہل شرک کے میدان میں بھونچال آگیا اور شرک کی عمارت اپنی بنیادوں سے ہلنا شروع ہوگئی۔آپ کی اس کتاب کو دیکھ کر مولوی عبد الغنی حقانی کی رگ عصبیت پھٹ پڑی اور اس نے 21 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ بنام " فتنہ غیر مقلدیت کا نیا روپ " لکھ ڈالا اور اس میں اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے بازاری اور غیر مہذب زبان استعمال کی،اور اہل حدیثوں کو برا بھلا کہا۔چنانچہ ربانی صاحب﷾ نے اس کے مغالطات اور فضولیات کا جواب دیتے ہوئے یہ کتاب " ضربات ربانیہ بر فتنہ حقانیہ"تصنیف فرمائی اور اس کے تمام اعتراضات کا مدلل اور مسکت...

  • 13 #4256

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 8202

    مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط

    (جمعرات 02 فروری 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4256 Book صفحات: 323

    اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض میں سے ہے۔کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دینا شرعا حرام ہے۔کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہنم ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیار اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں اور قتل وغارت گری نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔یوں تو بہت سارے زخم ہیں جو رس رہے ہيں لیکن بطور خاص عالم اسلام کو خارجی فکرو نظر کے سرطان نے جکڑ لیا ہے ۔ ہرچہار جانب تکفیر و تفریق اور بغاوت کی مسموم ہوائیں چل رہی ہیں اور سارا تانا بانا بکھرتا ہوا محسوس ہورہا ہے ۔ امت کے جسم کا ایک ایک عضو معطل، اجتماعیت اور وحدت کی دیواروں کی ایک ایک اینٹ ہلی ہوئی سی  ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اب تب امت کے شاندار عمارت کی کہنہ دیوار پاش پاش ہو جائےگی۔ مسلمانوں کو ہی کافر قرار دیا جا رہ...

  • 14 #4344

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 7355

    مقالات ربانیہ

    (جمعرات 16 مارچ 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4344 Book صفحات: 427

    فضیلۃ الشیخ مولانا مفتی مبشر احمد ربانی ﷾ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں آپ ایک عرصہ سے جماعۃ الدعوۃ پاکستان سے منسلک ہیں ۔ جماعت کے ساتھ دعوت وتبلیغ کےفرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ تحریری میدان میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔احکام دینیہ اور تحقیق مسائل فقہیہ کی تبیین وتحقیق ان کا پسندیدہ موضوع ہے ۔ان کے عام فہم فتاویٰ جات اور مناظرے ومباحثے قارئین وسامعین اورعلمی حلقوں میں یکساں مقبول ومعروف ہیں۔ان کے اس فن میں رسوخ اور مہارت تامہ رکھنے کی بدولت تبیین حق اورابطال باطل کے ذریعے سے بہت سےمتلاشیان حق کوقرآن وسنت پر عمل پیراہونےکی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ موصوف جماعۃ الدعوۃ کی مرکزی درسگاہوں میں تدریسی فرائض بھی انجام دیتے ہیں رہے ہیں پچھلے چند سالوں سے جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی دعوتی، تدریسی، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین) زیر تبصرہ کتاب ’’ مقالات ربانیہ ‘‘ مولانا مبشر ربانی ﷾ متعد د موضوعات پر مختلف اوقات میں مختلف جرائد ومجلات میں شائع شدہ علمی وتحقیقی مضامین کا مجموعہ ہ...

  • 15 #4833

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 10736

    مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط ( اضافہ شدہ جدید ایڈیشن )

    (جمعہ 13 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #4833 Book صفحات: 307

    اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض میں سے ہے۔کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دینا شرعا حرام ہے۔کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہنم ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیار اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں اور قتل وغارت گری نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔یوں تو بہت سارے زخم ہیں جو رس رہے ہيں لیکن بطور خاص عالم اسلام کو خارجی فکرو نظر کے سرطان نے جکڑ لیا ہے ۔ ہرچہار جانب تکفیر و تفریق اور بغاوت کی مسموم ہوائیں چل رہی ہیں اور سارا تانا بانا بکھرتا ہوا محسوس ہورہا ہے ۔ امت کے جسم کا ایک ایک عضو معطل، اجتماعیت اور وحدت کی دیواروں کی ایک ایک اینٹ ہلی ہوئی سی  ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اب تب امت کے شاندار عمارت کی کہنہ دیوار پاش پاش ہو جائےگی۔ مسلمانوں کو ہی کافر قرار دیا جا رہ...

  • 16 #4906

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 6284

    نماز کیسے پڑھیں

    (ہفتہ 08 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4906 Book صفحات: 154

    نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ا...

  • 17 #5023

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 8077

    ٹی وی معاشرے کا کینسر

    (بدھ 27 ستمبر 2017ء) ناشر : مبشر اکیڈمی،لاہور
    #5023 Book صفحات: 109

    دور ِ حاضر میں میڈیا کے جتنے ذرائع موجود ہیں ٹی وی ان سب سے زیادہ آسان ذریعہ ہے ۔ یہ صرف متعلقہ مواد ہی پیش نہیں کرتا بلکہ آواز کے ساتھ ساتھ تصویر دے کر چہرےکا لب ولہجہ اورمطلوبہ منظر کشی بھی بصارت کے ذریعے عوام کےذہنوں میں منتقل کرتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی قوتِ تاثیر دیگر تمام ذرائع سے کئی گنا زیادہ ہے اس میڈیا کے اتنا مؤثر ہونے کے باوجود دنیا بھر کے ممالک میں تفریح کے نام سے فکری وعملی تخریب پر ابھارنے والا مواد پیش کیا جارہا ہے ،سوائے چند ایک معلوماتی یاتعلیمی پروگرامز کے ۔ٹی وی میڈیا کےپھیلائے ہوئے دینی ،اخلاقی او رمعاشرتی نقصانات زبانِ زدِعام ہیں ،وہ چاہے مغرب کے دانش ورہوں یا مشرق کے علمائےاسلام،یورپی عوام ہوں یا ایشیائی باشندے۔ٹی وی بہت سے کبیرہ گناہوں کامجموعہ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ٹی وی معاشرے کا کینسر‘‘ ابوالحسن مبشر احمد ربانی صاحب کی تالیف ہے۔ جس میں میں ٹی وی کے نقصانات او راس کی وجہ سے انسان جن گاہوں کا شکار ہوتاجاتا ہے ان کومصنف نے بڑے احسن انداز میں قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو...

  • 18 #6551

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 2530

    خطبہ ربانیہ تفسیر القرآن اور منکرین حدیث

    (پیر 29 نومبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6551 Book صفحات: 20

    کچھ گمراہ لوگوں نےعہد صحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کااظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعت رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔ منکرین اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہوکر دائرہ اسلام سے نکلی رہی ہے۔ لیکن الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولا...

کل کتب 1

  • 1 #1492

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 19456

    فقہ الاکبر

    (بدھ 19 فروری 2014ء) ناشر : ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
    #1492 Book صفحات: 34

    اما م ابو حنیفہ  صاحب مذہب معروف فقہی امام ہیں ،آپ اپنے  دور میں تقویٰ وپرہیزگاری اور دیانتداری میں بہت معروف تھے  ۔آپ خلافت عباسیہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ۔امام موصوف کےزمانے میں  ابھی احادیث جمع نہیں ہوئی تھیں  لہذا امام  ابو حنیفہ اجتہاد بصیرت  سے   پیش آمدہ مسائل کا حل فرماتےتھے  .اس کتاب کی امام ابو حنیفہ کی طرف نسبت کے حوالے سے اہل علم کے ہاں دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں،بعض اسے امام ابو حنیفہ کی ہی تالیف قرار دیتے ہیں تو بعض نے اس نسبت کو مشکوک قرار دیا ہے۔الغرض اس میں پچاس  فقہی مسائل کو انتہائی علمی طریقہ سے بیان کیا گیا ہے  ۔جو اہل علم کے لئے ایک گرانمایاں علمی تحفہ ہے۔( م۔ا)
     

کل کتب 2

  • 1 #543

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 29385

    احکام تجارت اورلین دین کے مسائل

    (اتوار 01 مئی 2011ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور
    #543 Book صفحات: 390

    اسلامی تعلیمات میں حلال و حرام کے مابین تمیز و تفریق کو بہت زیادہ اجاگر کیا گیا ہے ۔تجارت اور لین دین کے باب میں بھی اس پر بہت زور دیا گیا ہے کہ حرام طریقوں سے بچا جائے او رکسب معاش کے حلال ذرائع اختیار کیے جائیں۔فی زمانہ معاشی مسائل کے حوالے سے بہت زیادہ غفلت برتی جارہی ہے اور ایسی بے شمار باتیں مسلمان معاشروں میں رواج پا گئی ہیں جو شرعاً نا جائز ہیں۔زیر نظر کتاب میں کسب حلال ،نا جائز ذرائع آمدنی ،تجارت کے احکام و مسائل،تجارت کی جائز و  ناجائز صورتیں اور لین دین کے احکام کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے ۔اسی طرح بنک کا سود،بچت اور سرمایہ  کاری کا اسلامی نظر ،بینکوں کے شراکتی کھاتوں کی حقیقت ،بلا سود بینکاری،بیمہ کی شرعی حیثیت اور اس کا متبادل حل ،مالک اور مزدور کے مسائل،مسئلہ مزارعت میں جواز اور عدم جواز کی صورتیں،زکوۃ اور ٹیکس میں فرق اور انعامی بانڈز وغیرہ مسائل پر بھی محققانہ بحث کی گئی ہے ۔یہ امر لائق مسرت ہے کہ مفتی جماعت مولانا مبشر احمد ربانی نے کتاب میں مذکور احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج او راس پر نظر ثانی کی ہے ۔لہذا بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ معاشی...

  • 2 #623

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 33666

    فتاویٰ محمدیہ

    (جمعرات 23 جون 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #623 Book صفحات: 873

    کتاب وسنت کی روشنی میں مسائل زندگی سے متعلق شرعی راہنمائی کا نام اصطلاحی زبان میں ’فتوی‘ہے۔علمائے امت کے فتاوی کی ہزاروں سے متجاوز کتابیں چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں،جن سے خلق خدا مستفید ہو رہی ہے۔انہی میں ایک ’فتاوی‘مولانا عبیداللہ عفیف دامت برکاتہم کا بھی ہے جو عظیم محدث اور جلیل القدر فقیہ و مفتی ہیں   اور عرصہ دراز سے تدریس و افتاء میں مشغول ہیں۔جماعت اہل حدیث کے بزرگ ترین عالم و مفتی ہیں۔آپ مسئلہ کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں اور قر آن و حدیث اور ائمہ سلف کی کتابوں سے براہ راست استفادہ کرتے ہیں ۔آپ کے فتاوی قوی دلائل پر مشتمل ہو تے ہیں ۔لہذا علماء و عوام میں یکساں لائق اعتماد جانے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ مفتی جماعت مولانا مبشر احمد ربانی بھی مولانا عفیف کے شاگردوں میں شامل ہیں،جس سے استاذ کی جلالت شان کا اندازہ ہوتا ہے۔قارئین اس عظیم الشان فتاوی سے یقیناً بہت فائدہ اٹھائیں گے۔(ط۔ا)
     

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72409
  • اس ہفتے کے قارئین 151528
  • اس ماہ کے قارئین 1670601
  • کل قارئین115562601
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست