#543

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

مشاہدات : 28808

احکام تجارت اورلین دین کے مسائل

  • صفحات: 390
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11700 (PKR)
(اتوار 01 مئی 2011ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور

اسلامی تعلیمات میں حلال و حرام کے مابین تمیز و تفریق کو بہت زیادہ اجاگر کیا گیا ہے ۔تجارت اور لین دین کے باب میں بھی اس پر بہت زور دیا گیا ہے کہ حرام طریقوں سے بچا جائے او رکسب معاش کے حلال ذرائع اختیار کیے جائیں۔فی زمانہ معاشی مسائل کے حوالے سے بہت زیادہ غفلت برتی جارہی ہے اور ایسی بے شمار باتیں مسلمان معاشروں میں رواج پا گئی ہیں جو شرعاً نا جائز ہیں۔زیر نظر کتاب میں کسب حلال ،نا جائز ذرائع آمدنی ،تجارت کے احکام و مسائل،تجارت کی جائز و  ناجائز صورتیں اور لین دین کے احکام کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے ۔اسی طرح بنک کا سود،بچت اور سرمایہ  کاری کا اسلامی نظر ،بینکوں کے شراکتی کھاتوں کی حقیقت ،بلا سود بینکاری،بیمہ کی شرعی حیثیت اور اس کا متبادل حل ،مالک اور مزدور کے مسائل،مسئلہ مزارعت میں جواز اور عدم جواز کی صورتیں،زکوۃ اور ٹیکس میں فرق اور انعامی بانڈز وغیرہ مسائل پر بھی محققانہ بحث کی گئی ہے ۔یہ امر لائق مسرت ہے کہ مفتی جماعت مولانا مبشر احمد ربانی نے کتاب میں مذکور احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج او راس پر نظر ثانی کی ہے ۔لہذا بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ معاشی مسائل کے حوالے سے یہ ایک جامع کتاب ہے ،جس کا مطالعہ ہر مسلمان کو لازماً کرنا چاہیے تاکہ وہ حرام سے بچ کر حلال ذرائع اختیار کر سکے اور شرعی احکام سے کما حقہ عہدہ بر آں ہو سکے۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست مضامین

 

2

عرض ناشر

 

11

پیش لفظ

 

13

تقدیم

 

16

باب1:خود غرضی اور ایثار

 

25

باب 2:بیع مبرور

 

36

باب 3:چند ناجائز ذرائع آمدنی

 

47

باب4:ذخیرہ اندوزی،کنٹرول،سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹینگ

 

72

باب 5:سود

 

84

باب6:سود کی اقسام اور مختلف شکلیں

 

115

باب7:اقسام تجارت اور تجارتی اصطلاحات

 

153

باب 8:تجارت اور سودے بازی(مسائل و احکام)

 

172

باب 9:زمین اور اس کے متعلق مسائل

 

207

باب10:مالک اور مزدور کے مسائل

 

233

باب 11:قرض،رہن،دیوالیہ اور قرقی کے احکام

 

245

باب12:لین دین کی دیگر متفرق اقسام

 

265

باب13:زکوۃ و صدقات

 

285

باب14:محل زکوۃ اشیاء اور شرح زکوۃ

 

325

باب15:احکام وراثت

 

345

مراجع و مصادر

 

387

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47392
  • اس ہفتے کے قارئین 412678
  • اس ماہ کے قارئین 412678
  • کل قارئین112020006
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست