#668

مصنف : محمد جونا گڑھی

مشاہدات : 22536

سیف محمدی

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5340 (PKR)
(پیر 15 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت قرآن وحدیث،پاکستان

دنیا میں کوئی ایسا مسلمان نہیں جو اس حقیقت سے نا آشنا ہو کہ زمانہ رسالت مآب ﷺ میں مسلمانوں کے پاس عقیدے اور عمل کے لیے صرف وحی الہی تھی جس کے دو حصے تھے:قرآن وحدیث،صحابہ کرام ؓ صرف انہی د و چیزوں پر عمل کرتے رہے۔دین ودنیا کی تمام ضرورتوں کے احکام اسی سے لیتے رہے۔صحابہ وتابعین کے زمانہ میں وحی الہیٰ ہی ماخذ ومصدر مسائل تھا۔بعد ازاں بعض لوگوں نے تقلید شخصی کو بھی داخل دین کر لیا اور ائمہ اربعہ سے منسوب فتاوی واجتہادات کو بھی مستقل ماخذ سمجھ کر ان سے مسائل کا استنباط کرنے لگے۔اہل حدیث کی دعوت یہ ہے کہ پھر سے صحابہ وتابعین کی روش کی جانب پلٹا جائے اور صرف قرآن وحدیث ہی سے رہنمائی لی جائے۔حضرات مقلدین کو یہ روش پسند نہیں چنانچہ وہ اہل حدیث کی جانب غلط مسائل منسوب کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،حالانکہ اہل حدیث کا دامن ان سے بالکل بری ہے۔دوسری طرف خود ان کے فقہی ذخیرے میں ایسے مسائل ہیں جو کتاب وسنت کے بالکل خلاف اور شرم وحیا سے عاری ہیں ۔زیر نظر کتاب میں خطیب الہند مولانا محمد جونا گڑھی رحمتہ اللہ نے اسی کو موضوع بحث بنایا ہے اور انتہائی مدلل انداز سے فقہ حنفی کے مسائل کو کتاب وسنت کے مخالف ثابت کیا ہے ۔امید ہے مقلد شیان حق کھلے دل سے اس کا مطالعہ کریں گے ،جس سے حق پہچاننے میں یقیناً مدد ملے گی۔(ط۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تمہید

 

3

وجہ تصنیف

 

7

حضرت مولانا محمدصاحب جونا گڑھی

 

10

کتب فقہ کے مسائل

 

15

حنفی مذہب کی نماز

 

75

حنفی مذہب فقہ کی کتابوں کی قدروقیمت حنفیوں میں

 

150

حنفی مذہب کا برہنہ فوٹو

 

160

حنفی مذہب کا غسل

 

161

حنفی مذہب کی پاکیزہ چیزیں

 

162

حنفی مذہب کاروزہ

 

162

حنفی مذہب کی حلال عورتیں

 

162

حنفی مذہب کی معاف کی ہوئیں حدیں

 

163

حنفی مذہب میں سؤر کا حکم

 

166

حنفی مذہب مرد کی عدت

 

168

حنفی مذہب کی نماز

 

170

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29927
  • اس ہفتے کے قارئین 455417
  • اس ماہ کے قارئین 1655902
  • کل قارئین113263230
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست