#152

مصنف : عبد الوکیل ناصر

مشاہدات : 22487

آئینہ غامدیت ۔ ۔تعارف اور نظریات کی ایک جھلک

  • صفحات: 28
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 560 (PKR)
(جمعہ 17 اپریل 2009ء) ناشر : ادارہ اشاعت قرآن وحدیث،پاکستان

دور حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ منکرین حدیث کا ہے۔ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ، وضع قطع میں اسلامی شعائر سے عاری، نام نہاد روشن خیالی کے سپورٹر، دینی اصولوں میں جدت و ارتقاء کے نام پر تحریف کے قائل و فاعل ، دینی احکام کی عملی تعبیر کو انتہا پسندی اور  دقیانوسیت قرار دینے والے، قرآن مجید کی آڑ میں احادیث رسول ﷺ کی تاویل و تحریف کے ساتھ استہزاء کرنے والے اس گروہ کے دور حاضر کے لیڈر جناب جاوید احمد غامدی صاحب ہیں۔ جو میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے باطل افکار و نظریات کو خوب پھیلا رہے ہیں۔ جن میں معتزلہ کی طرح عقل انسانی کے بجائے فطرت انسانی کو کلی اختیارات عطا کرنا، دین اسلام کی تفہیم و تشریح میں انسانی فطرت و عربی محاورات یا دور جاہلیت کے اشعار کو بنیادی حیثیت دینا اور احادیث کو روایات کہہ کر ثانوی یا ثالثی حیثیت دے کر اور بسا اوقات قرآن سے متصادم کا لیبل چسپاں کر کے اسے پس پشت ڈال دینا، مسئلہ تحلیل و تحریم کو شریعت سے خارج  کرنا، علاقائی رسومات کو تواتر عملی کا جامہ پہنا کر اسے دین بنا ڈالنا، قرآن کے نام پر مغرب کے تمام ملحدانہ افکار و نظریات کو امپورٹ کرنا ، سنت کی جدید تعریف کر کے اصلاحات محدثین کو نشانہ ستم بنانا، قرات سبعہ کو فتنہ عجم بتانا وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ان کے باطل نظریات کا احاطہ تو اس کتابچہ میں ناممکن تھا۔ اس کیلئے علیحدہ کتب موجود ہیں۔ اس کتاب میں تو ان کے انہی باطل افکار و نظریات کی ایک جھلک ہی پیش کی گئی ہے۔ غامدی افکار و نظریات کے مختصر تنقیدی جائزے پر مشتمل  ایک اچھی کاوش ہے۔

 

اس کتابچہ کی فہرست موجود نہیں ہے۔

انتظامیہ

www.KitaboSunnat.com

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3421
  • اس ہفتے کے قارئین 217011
  • اس ماہ کے قارئین 703203
  • کل قارئین97768507

موضوعاتی فہرست