کل کتب 75

دکھائیں
کتب
  • 26 #1607

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 26598

    دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات

    (منگل 25 دسمبر 2012ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #1607 Book صفحات: 320

    حضور نبی کریمﷺ نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ دعا ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کبھی مایوس نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ سے بندہ جتنا بھی مانگے وہ خوش ہوتا ہے  اور اگر کوئی نہ مانگے تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے جب کبھی کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی لاحق ہو یا مصیبت میں مبتلا ہوں  تو اپنے ہاتھوں کو بارگاہ الٰہی میں اٹھائیں اور حضور قلب کے ساتھ دعائیں مانگیں تو اللہ تعالیٰ ضرور قبول کریں گے۔ زیر نظر کتاب ’عاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات‘ مولانا عبدالمالک مجاہد کی ایک شاندار تصنیف ہے جس میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے دعاؤں کی قبولیت کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعا مانگنے کی کیا اہمیت و فضیلت ہے ایک تو ان سے انسان دنیوی مسائل اور مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے اور یہ انسان کے توشہ آخرت کا بھی کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لیے ہر خاص و عام کو اس کتاب میں بیان کردہ واقعات کو پڑھنا چاہیے اور دعاؤں و التجاؤں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے۔(ع۔م)
     

  • 27 #6252

    مصنف : بدر الزمان محمد شفیع نیپالی

    مشاہدات : 2074

    دعائیں

    (جمعہ 23 فروری 2018ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #6252 Book صفحات: 146

    اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا نام دُعا ہے اور یہی عبادت بھی ہے‘ ہر عبادت تسبیح اور دعا پر مشتمل ہوتی ہے لیکن دعا کے آداب میں اس کی افادیت اور اہمیت کو ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔ بہت سے حضرات مسنون اور غیر مسنون دعاؤں میں امتیاز نہیں کر سکتے حالانکہ صحیح اور مسنون دعائیں ہی بارگاہ الٰہی میں شرفِ قبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔ غیر مسنون دعائیں الفاظ وعبارت کے لحاظ سے کیسی ہی دلکش اور دل نشیں نظر آئیں ‘ دین میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  فاضل مؤلف نے خاص دعا کے ہی موضوع پر تصنیف کی ہے اس میں  مستند ومعتبر دعاؤں کو مکمل حوالہ جات کے ساتھ اور مختلف عناوین کے تحت جمع کیا ہے۔ ساتھ ہی دعاؤں کا سلیس اردو ترجمہ بھی دے دیا ہے تاکہ عربی زبان سے ناواقف مسلمان سمجھ کر دعائیں کر سکیں۔ اور توبہ کی فضیلت واہمیت ‘ اذکار کی فضیلت اور دعا کی قبولیت کی شرائط وآداب وغیرہ کو بھی نقل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ دعائیں‘‘ مولانا بدر الزماں محمد شفیع نیپالی  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کت...

  • 28 #1919

    مصنف : داؤد راز دہلوی

    مشاہدات : 4434

    دعائیں التجائیں

    (منگل 04 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1919 Book صفحات: 274

    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔زیرنظر کتاب برصغیر پاک وہندکےمشہو...

  • 29 #6183

    مصنف : مشتاق احمد نور الاسلام ندوی

    مشاہدات : 1146

    دعائیں جو باریاب ہوئیں

    (بدھ 24 جنوری 2018ء) ناشر : دار الکتب الاسلامیہ، دہلی
    #6183 Book صفحات: 258

    انسان ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کا محتاج وفقیر ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی مشکل کشا‘ فریاد کو سننے والا‘ دکھوں کو دور کرنے والا اور بندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے وہ خاص بندے جو نبوت ورسالت کے عظیم منصب پر فائز رہے وہ بھی اپنی تمام مشکلات اور ضرورتوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے رہے‘ قرآن کریم میں نبیوں اور رسولوں کی دُعاؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی ان دعاؤں کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کتاب اپنے موضوع یعنی دعا کے موضوع پر بالکل منفرد کتاب ہے۔ اس کتاب کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں نبیﷺ کی بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونے والی وہ دعائیں جمع کی گئی ہیں جو آپ نے کسی کے حق میں یا کسی نافرمان کی نافرمانی کی وجہ سے اس کے خلاف کسی اچھے کام کو دیکھ کر بشارت دی یا کسی برائی کو اختیار کرنے پر بطور وعید بد دعا کی وغیرہ۔ اس میں مصنف نے دعاؤں کا پس منظر بھی نہایت سلیس انداز میں تحریر کیا ہے‘ جسے پڑھ کر قاری کو دعا کے تمام پہلو سمجھ آئیں گےاور اس میں ان دعاؤں کو جمع کیا گیا ہے جن کی سند صحیح یا حسن تھی&ls...

  • 30 #506

    مصنف : خالد الحسینان

    مشاہدات : 11694

    دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں

    (بدھ 13 اپریل 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #506 Book صفحات: 100

    قرآن مجید میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اہل ایمان کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔ دنیا میں ہر مذہب، فکر وفلسفہ اور قوم سے تعلق رکھنے والے اپنے مذہب، فکر وفلسفہ اور قوم کے بانیان کے رہن سہن، طرز بودو باش ، نشست وبرخاست اور قیام وطعام کی نقل کرتے ہیںمثلاً اہل ہندوستان گاندھی جی کے لباس اور وضع قطع کی پیروی کرتے ہیں جبکہ اہل چین اپنے رہنما ماؤزے تنگ کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان میں قائداعظم کی جناح کیپ اور شیروانی کے ذریعے ان کے لباس کو فروغ دیا جاتا ہے تو سکھ پگڑی، کرپان،کڑا وغیرہ کے ذریعے اپنے گرونانک کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال وافعال سے مزین کرے اور اپنی صبح سے لے کر شام تک کی زندگی اور شام سے لے کے صبح تک کی زندگی کو احادیث وسنن کی روشنی میںبسر کرے۔ شیخ خالد الحسینان نے اس موضوع پر ایک نہایت ہی مفیدکتابچہ مرتب کیا ہے جس میں انہوں نے ۲۴ گھنٹے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن...

  • 31 #3679

    مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

    مشاہدات : 4518

    ذکر اللہ قرآن و حدیث کی روشنی میں

    (جمعہ 02 اکتوبر 2015ء) ناشر : رحمانیہ دارالکتب فیصل آباد
    #3679 Book صفحات: 253

    اللہ تعالیٰ کا ذکر اطمینانِ قلب اور راحت جاں کا سبب ہے ۔نبی کریم ﷺ نے بار بار اپنے ارشادات سے ذکر اللہ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ذکر عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معانی یاد کرنا ،یاد تازہ کرنا ،کسی شئے کو بار بار ذہن میں لانا ،کسی چیز کو دہرانا اور دل و زبان سے یاد کرنا ہیں۔ذکر الہٰی یادِ الہٰی سے عبارت ہے ذکر الہٰی کا مفہوم یہ ہے کہ بندہ ہر وقت اور ہر حالت میں۔ اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے اپنے معبود حقیقی کو یاد رکھے اور اس کی یاد سے کبھی غافل نہ ہو۔ ذکر الہٰی ہر عبادت کی اصل ہے تمام جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادت الہٰی ہے اور تمام عبادات کا مقصودِ اصلی یادِ الہٰی ہے ۔کوئی عبادت اور کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کے ذکر اور یاد سے خالی نہیں۔ سب سے پہلی فرض عبادت نماز کا بھی یہی مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کو دوام حاصل ہو اور وہ ہمہ وقت جاری رہے ۔نفسانی خواہشات کو مقررہ وقت کے لئے روکے رکھنے کا نام روزہ ہے۔ جس کا مقصد دل کو ذکر الہٰی کی طرف راغب کرنا ہے ۔روزہ نفس انسانی میں پاکیزگی پیدا کرتا ہے اور دل کی زمین کو ہموار کرتا ہے تاکہ اس میں یاد الہٰی کا ہی ظہور...

  • 32 #200

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 21473

    ذکر الہی

    (اتوار 25 اکتوبر 2009ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #200 Book صفحات: 264

    دین اسلام میں ذکر الہی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور انسان کا اللہ  تعالی سے تعلق کو گہرے کرنے والی سب سے بنیادی چیز بھی ذکر الہی ہے-مصنف نے اپنی کتاب میں ذکر کے معنی ومفہوم کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ذکر کی اہمیت ،ذکر کا طریقہ کار،ذکر کی مختلف اقسام،ذاکر کی فضیلت اور ذکر کے فوائد وثمرات کو بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے-اس کے ساتھ ساتھ یہ واضح کیا ہے کہ ذکر کی سب سے بہترین صورتیں کون سی ہو سکتی ہیں اور ذکر الہی سے انسان کس طرح گناہوں سے بچ کر نیکیوں میں سبقت حاصل کرتا ہے-ذکر الہی چونکہ عبادت ہے تو مصنف نے اس چیز کو بھی تفصیل سے بیا ن کیا ہے کہ ذکر الہی کے آداب وتقاضے کیا ہیں،محفل ذکر کی اللہ تعالی کے ہاں کتنی فضیلت ہے اور ذکر کرنے والوں کو اللہ تعالی کیا کیا انعامات سے نوازتے ہیں اور ذکر کرنے سے جنت میں درجات کیسے بڑھتے ہیں-

  • 33 #725

    مصنف : عبد الباسط رفیق

    مشاہدات : 14508

    ذکر و دعا

    (جمعہ 08 جولائی 2011ء) ناشر : عبیر ٹریڈرز لاہور
    #725 Book صفحات: 59

    خدا کا ذکر  اور اس کی بارگاہ میں دست التجا بلند کرنے سے انسان کو اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے اور اسے پریشانیوں سے نجات ملتی ہے اسی لیے قرآن وحدیث میں ذکر اور دعا کی بہت اہمیت بیان کی گئی ہے۔دعا کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جب انسان دعا کرے تو اس کے معنی ومفہوم سے بھی واقف ہو تاکہ اس میں سوز و عاجزی کی کیفیت نمایاں ہواسی لیے دعا قبولیت کا شرف پاتی ہے۔آج بے شمار دعائیں مانگنے والے ایسے ہیں جنہیں  یہ خبر نہیں ہوتی کہ وہ کیا مانگ رہے ہیں  اسی لیے آج دعائیں بے اثر  ہو چکی ہیں۔زیر نظر مجموعہ اس اعتبار سے بہت مفید ہے کہ اس میں  مسنون دعاؤں کے ساتھ ان کا ترجمہ بھی دیا گیا ہے۔ضرورت ہے کہ اسے زبانی  یاد کیا جائے اور خدا کی بارگاہ میں ان کے ذریعے دین و دنیا کی بھلائی کی التجا کی جائے۔(ط۔ا)
     

  • 34 #3841

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 2575

    ذکرِ الٰہی اردور ترجمہ الوابل الصیب من الکلم الطیب

    (ہفتہ 19 دسمبر 2015ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #3841 Book صفحات: 243

    اللہ تعالیٰ نے انسان کومحض اپنی بندگی کے لیے پیدا کیا ہے۔ اس کی  بندگی کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالی ٰہی کی بات مانی جائے۔ اسی کے احکامات پر اپنے ظاہر و باطن کو جھکا دیا جائے اور طا غوت کی بات ماننے سے گریز کیا جائے ۔ اسی بندگی اور تسلیم و رضا کو جا نچنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے زندگی و موت کا نظام پیدا کیا تاکہ آزمائے کہ کون بہتر عمل کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں خیرو شر کا شعور رکھ دیا اور ساتھ ہی وحی کے ذریعے صراط مستقیم کا تعین کردیا تاکہ لوگ اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی گذارکر جنت کی ابدی نعمتوں سے مستفید ہوں۔ اس اہتمام کے باوجود انسان اکثر گناہوں کی غلاظت میں ملوث ہوجاتا ہے ۔ گناہوں کی آلودگی کے ساتھ کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتا ۔ چنانچہ یہ گناہوں کی صفائی کا عمل دنیا کی زندگی سے شروع ہوتا اور اللہ کی رحمت سے آخرت میں منتہائے کمال تک پہنچ جاتا ہے ۔اپنی ذات کو گناہوں سے پاک کرنے کو اصلاح میں تزکیہ نفس کہا جاتا ہے۔ تزکیہ کے دو پہلو ہیں ۔ ایک تو یہ کہ اس کا مطلب گناہوں کو دور کرنا اور ان کی صفائی کرنا ہے ۔ اس کا دوسرا پہلو یہ ہے...

  • 35 #3504

    مصنف : حافظ عبد الرحمن امرتسری

    مشاہدات : 1695

    رحمانی دعائیں

    (جمعرات 27 اگست 2015ء) ناشر : نا معلوم
    #3504 Book صفحات: 76

    دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظر کتاب ’’رحمانی دعائیں‘‘ برصغیر پاک وہندکےمشہور روپڑی خاندان کےایک بزرگ حافظ عبد الرحمن امرتسری ﷫ برادر خودر حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کی مرتب شدہ...

  • 36 #3396

    مصنف : حافظ محمد ادریس کیلانی

    مشاہدات : 1672

    رحمٰن کے سائے میں

    (بدھ 15 جولائی 2015ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #3396 Book صفحات: 182

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے۔ دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ خاطر رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’رحمٰن کےسائے میں‘‘ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس صاحب کی کاوش ہے۔ انہوں نےاس کتاب میں قرآنی دعاؤں کوجمع کیا ہے۔ یہ قرآنی دعاؤں کا مجموعہ ایک نرالی انفرادیت کا حامل ہے۔ اس میں ہر قرآنی دعا کے ساتھ ساتھ اس کامکمل تاریخی پس منظر بھی دیاگیا ہے۔ اس پس منظر کو ذہن میں رکھ کر کسی دعا کو پڑھنےوالامحسوس کرتا ہے کہ گویا وہ خود اس ماحول میں موجود ہے اور ان حالات سے گزرر ہا ہے جن میں ابتداً وہ دعا مانگی گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کا...

  • 37 #4032

    مصنف : محمد اسماعیل حلیم

    مشاہدات : 1864

    رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب دعائیں

    (جمعرات 21 جنوری 2016ء) ناشر : انجمن شبان اہل حدیث، سیالکوٹ
    #4032 Book صفحات: 112

    دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج، کینسر، یرقان، بخار وغیرہ اور اسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رحمۃ للعالمین ﷺ کی محبوب دعائیں‘‘مولانا محمداسماعیل حلیم (فاضل جامعہ سلفیہ لائل پور ) کی مرتب شدہ ہے۔اس رسالہ میں انہوں نے دین ودنیا...

  • 38 #3711

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 2979

    رزق اور اس کی دعائیں

    (پیر 26 اکتوبر 2015ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #3711 Book صفحات: 96

    دین اسلام میں حلال ذرائع سے کمائی جانے والی دولت کو معیوب قرار نہیں دیا گیا چاہے اس کی مقدار کتنی ہی ہو۔ لیکن اس کے لیے شرط یہ ہےکہ دولت انسان کوبارگاہ ایزدی سے دورنہ کرے۔ فی زمانہ جہاں امت مسلمہ کو دیگر لا تعداد مسائل کا سامنا ہے وہیں امت کےسواد اعظم کو فکر معاش بری طرح لاحق ہے۔اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد کا باطل گمان یہ ہے ہےکہ قرآن وسنت کی تعلیمات کی پابندی رزق میں کمی کا سبب ہے اس سے زیادہ تعجب اور دکھ کی بات یہ ہے کہ کچھ بظاہر دین دار لوگ بھی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ معاشی خوشی حالی اور آسودگی کے حصول کےلیے کسی حد تک اسلامی تعلیمات سے چشم پوشی کرنا ضروری ہے۔ یہ نادان لوگ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ کائنات کے مالک وخالق اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ دین میں جہاں اُخروی معاملات میں رشد وہدایت کا ر فرما ہے وہاں اس میں دنیوی امور میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی گئی ہے جس طرح اس دین کا مقصد آخرت میں انسانوں کیو سرفراز وسربلند کرنا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے یہ دین اس لیے بھی نازل فرمایا ہے کہ انسانیت اس دین سے وابستہ ہو کر دنیا میں بھی خوش بختی اور سعادت مندی کی زن...

  • 39 #1741

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 6051

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب دعائیں

    (بدھ 03 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1741 Book صفحات: 144

    اللہ تعالی خالق، رازق، مالک اور معبود ہے ہم اس کی مخلوق، مرزوق، مملوک اور عابد ہیں۔ ان اصاف کے امتیاز کا اساسی پیمانہ دعا ہے۔ یعنی دعا کرنا ایک ایسا فعل ہے جس سے نمایاں طور پر مذکورہ فرق سامنے آتاہے۔ اسلام نے تزکیۂ نفس اور اللہ سے بندے کا تعلق مربوط کرنے کےلیے ایک یہ بھی طریقہ اپنایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف مواقع کی مناسبت پہ ادعیہ سکھادی ہیں۔ اس کےعلاوہ بھی دعا ایک ایسا عظیم الشان اور منفرد عمل ہے کہ تمام انبیا ورسل علیہم السلام نے اللہ کے ہاں دست دعا دراز کیا ہے۔ ابو البشر سیدنا آدم، آدم ثانی حضرت نوح، حضرت یعقوب، حضرت ایوب، حضرت یوسف، حضرت یونس، حضرت موسیٰ، حصرت عیسیٰ علیہم السلام اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم سب ہی بارگاہ الہی کے سائل رہے۔ انبیا کی اس سنت کو زندہ کرنے اور اسلامی ادعیہ سکھلانے کےلیے فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے یہ بنیادی کاوش کی ہے کہ اکثر مواقع کے لحاظ سے ادعیہ کا مرقع جمع کردیا ہے اس کتاب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیاہے کہ ایسی ادعیہ جو ایک معمول سے متعلق تھیں یا ایسے افعال وحرکات وسکنات جن سے ایک انسان کو اکثر واسطہ پیش آتا رہتا ہے انہیں پہلے رک...

  • 40 #5747

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 1987

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام

    (جمعہ 25 اگست 2017ء) ناشر : دار الداعی للنشر و التوزیع ریاض
    #5747 Book صفحات: 152

    اللہ رب العزت نے  عوام کی رہنمائی کے لیے سلسلہ نبوت جاری فرمایا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ ہیں۔ جنہوں نے ان پڑھوں کو راہ دکھائی اور عوام کو اپنے رب کی آیات پڑھ کر سنائیں اور ان کا تزکیہ کیا اور قرآن وسنت کی تعلیم دیتے رہے‘ جب کہ ان اَن پڑھوں کی حالت یہ تھی کہ وہ اس سے پہلے گمراہیوں کا شکار تھے اور آپﷺ اللہ کے چیدہ نبی اور اس کے صادق ومصدوق رسول تھے۔ اللہ رب العزت نے ان پر درودوسلام بھیجنے کی خاص تلقین کی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  اسی موضوع پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں نبیﷺ پر درودوسلام سے متعلق احادیث نبویہ کا ذکر کیا ہے اور ان احادیث کی تحقیق کر کے صحت وضعف کے اعتبار سے تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ درودوسلام کے اسرار وحِکم‘ تاثیرات وفوائد اور اس کی عظمت واہمیت کو واضح کیا گیا ہے اور  درود کب اور کس مقدار واجب ہے اور اختلاف ہونے کی صورت میں راجح قول کی وضاحت کی گئی ہے اور مرجوح اقوال کی تردید بھی کی گئ ہے۔۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ رسول اکرم پر درو...

  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات شب و روز

    (پیر 01 اکتوبر 2018ء) ناشر : بیکن بکس لاہور
    #6774 Book صفحات: 282

    راحت  واطمینان اللہ  تعالیٰ کے ذکر میں ہے اور اپنی کسی بھی سرگرمی کو اللہ تعالیٰ کے ذکر  سےخالی رکھنا نقصان اور حسرت کا باعث ہے ۔ اگر کسی آدمی کے شب وروز اللہ  تعالیٰ کے  ذکر سے خالی تو حسرتوں اور خساروں کے سمندر میں غرق ہے  اور اس کا علاج سوائے اللہ تعالیٰ کے ذکر کو قائم کرنے کے اور کوئی نہیں ہے ۔ان خساروں سے  تحفظ کی کامل صورت خو د رسول اللہ ﷺ نے اپنے اسوۂ حسنہ سے بتادی ہے ۔ آپ ﷺ نےہر موقعہ ومحل  کے مطابق ذکر   ودعا ء متعین فرمائی۔ جو  غفلت کے زہر کا تریاق ہے  مگر اس تریاق کے استعمال کے لیے ضروری ہے  کہ ان دعاؤں اوراذکار کے الفاظ  محفوظ ہوں تاکہ  کوئی اپنی عقل سے ان  میں کمی بیشی نہ کرے  کیونکہ دعائیں اور اذکار اللہ تعالیٰ کی صفات وعظمت کے شان کےمضامین پر مشتمل  ہیں اور اس ذات ِ بے مثال کی صفات کی بالکل صحیح تعبیر وہ ہی ہو سکتی ہے جو رسول اللہ ﷺ نے بتلائی ہے۔شریعتِ اسلامیہ کی  تعلیمات کے مطابق صرف دع...

  • 42 #1045

    مصنف : عبد الرزاق البدر

    مشاہدات : 19021

    روز مرہ کی مسنون دعائیں

    (ہفتہ 17 دسمبر 2011ء) ناشر : المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ کراچی
    #1045 Book صفحات: 357

    دعا مومن کی ڈھال اور شیطانی وسوسوں،حملوں اور نفسیاتی خواہشات کے خلاف مؤثر ہتھیار ہے۔لہذا مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ذکر واذکار،مسنون ادعیہ کے اہتمام اور قرآنی تلاوت میں مشغول رہے۔اس عمل سے وہ بہت سے مصائب،آفات اور حادثوں سے محفوظ رہے گا اور اس پر شیطانی حملے بھی غیر مؤثر ہوں گے۔زیر تبصرہ کتاب میں روز مرہ کی دعائیں جمع کی گئی ہیں تاکہ روز مرہ کی دعائیں کی تلاش میں آسانی رہے اور ان ادعیہ کا اہتمام بھی آسان ہو۔سو اس کتاب میں مذکورہ دعاؤں کو خود بھی زبانی یاد کریں،اپنی اولاد کو بھی یاد کروائیں اور روز مرہ کا معمول بنا لیں کہ ان مسنون دعاؤں کا ضرور اہتمام کرنا ہے۔یہ حصن المسلم کے طرز پر دعاؤں کی بہترین کتاب ہے،جو ہرفرد کی ضرورت اور ہر مسلمان کے لیے نہایت مفید ہے۔(ف۔ر)
     

  • 43 #4671

    مصنف : صفی احمد مدنی

    مشاہدات : 1912

    زاد الطالب (منتخب دعاؤں کا مجموعہ)

    (اتوار 29 مئی 2016ء) ناشر : شریف غالب بن محمد الیمانی اسلامک ریسرچ اکیڈمی، حیدر آباد
    #4671 Book صفحات: 72

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے   انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’زاد الطالب‘‘ قرآن کریم واحادیث نبویہ سےماخوذ منتخب دعاؤں کا مجموعہ ہے جسے صفی احمدمدنی نے مرتب کیا ہے ۔ان دعاؤں میں توبہ واستغفار وعذاب جہنم سےنجات اوردنیا کی نعمتوں کا ذکر ہے ۔شکر وایمان کی توفیق طلب کی گئی ہے ،شیاطین واشرار کے شر سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ر ب العالمین کے سوا کوئی اشرار کے شرسے بچا نہیں سکتاہے ۔اس لیے عاجزی واصرا...

  • 44 #5023

    مصنف : محمد بن عبد العزیز المسند

    مشاہدات : 1887

    سجود وتر اور ختم القرآن کے لیے منتخب دعائیں

    (پیر 02 جنوری 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #5023 Book صفحات: 80

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’منتخب دعائیں‘‘ شیخ محمد بن عبدالعزیز المسند کامرتب کردہ دعاؤں کامجموعہ ہے ۔ یہ مجموعہ شیخ موصوف نے ائمہ مساجد اور دیگر حضرات کے لیے جمع کیا ہے ۔تاکہ وہ رمضان وغیر رمضان ، سجدوں ،نماز وتر میں اور ختم قرآن کےموقعہ پر ان ادعیہ مبارکہ سے استفادہ کرسکیں۔(م۔ا) 

  • 45 #2106

    مصنف : عبد المالک مجاہد

    مشاہدات : 4075

    سنہری دعائیں

    (جمعرات 29 مئی 2014ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #2106 Book صفحات: 176

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔زیرتبصرہ کتاب ''سنہری دعائیں'' مولانا عبد المالک مجاہد ﷾(ڈائریکٹر دارالسلام) کی تصنیف ہے اور مجاہد صاحب کی سنہری سیریز کا حصہ ہے ۔اس کتاب میں ایک نئے انداز سے روز مرہ کی اہم دعائیں ذکرکی گئی ہیں جن سے عام آدمی کوواسطہ پڑتاہے ۔دعاؤں کی فضیلت یا ان کے فوائد کےحوالے سے جو بات درست او رسنت سے ثابت ہے اس کی وضاحت بھی کردی گئی ہے ۔ اللہ تعالی مولانا عبدالمالک مجاہد﷾ کی دینِ اسلام کی نشرواشاعت کے لیے خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے۔(م۔ا)

    ...

  • 46 #6123

    مصنف : ابو عمار عبد الغفار بن عمر

    مشاہدات : 1428

    صبح کے صحیح اذکار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

    (اتوار 31 دسمبر 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #6123 Book صفحات: 6

    شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات کانام ہے اور بندے کا اپنے خالق سےقلبی تعلق کا اظہار ہے ۔ایک مسلمان جب اپنی غمی،خوشی اور زندگی کے دیگر معاملات میں اللہ سےرہنمائی حاصل کرتا ہے تو اس کا یہ تعلق اس کے رب سے اور بھی گہرا ہوجاتا ہے ۔ عبادات کاایک حصہ ان دعاؤں پر مشتمل جو ایک مسلمان چوبیس گھنٹوں میں نبی ﷺ کی دی ہوئی رہنمائی کے مطابق بجا لاتا ہے او ر یقیناً مومن کےلیے سب سے بہترین ذریعہ دعا ہی ہے جس کے توسل سے وہ اپنے رب کو منالیتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی مشکلات سے نجات پاتا ہے۔کتبِ احادیث نبی کریمﷺ کی دعاؤں سے بھری پڑی ہیں ۔مگر سوائے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے تمام احادیث کی کتب میں صحیح ضعیف اور موضوع روایات مل جاتی ہیں ۔دعاؤں پر لکھی گئی بے شمار کتب موجود ہیں اوران میں ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف وموضوع روایات کی بھر مار ہے۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں انہی اذکار وادعیہ کو کتاب  کی زینت بنایا ہے جو صحیح ہیں اورجن کی بدولت انسان اپنے رب کی طرف سے ملنے والے اجر جزیل کو حاصل کر سکتا ہے اور اپنے دن اور رات کا اللہ کے حضور شکر اد...

  • 47 #3826

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 3148

    صحیح اذکار و وظائف

    (منگل 15 دسمبر 2015ء) ناشر : فصل الخطاب للنشر و التوزیع
    #3826 Book صفحات: 411

    شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات کانام ہے اور بندے کا اپنے خالق سےقلبی تعلق کا اظہار ہے ۔ایک مسلمان جب اپنی غمی،خوشی اور زندگی کے دیگر معاملات میں اللہ سےرہنمائی حاصل کرتا ہے تو اس کا یہ تعلق اس کے رب سے اور بھی گہرا ہوجاتا ہے ۔ عبادات کاایک حصہ ان دعاؤں پر مشتمل جو ایک مسلمان چوبیس گھنٹوں میں نبی ﷺ کی دی ہوئی رہنمائی کے مطابق بجا لاتا ہے او ر یقیناً مومن کےلیے سب سے بہترین ذریعہ دعا ہی ہے جس کے توسل سے وہ اپنے رب کو منالیتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی مشکلات سے نجات پاتا ہے۔کتبِ احادیث نبی کریمﷺ کی دعاؤں سے بھری پڑی ہیں ۔مگر سوائے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے تمام احادیث کی کتب میں صحیح ضعیف اور موضوع روایات مل جاتی ہیں ۔دعاؤں پر لکھی گئی بے شمار کتب موجود ہیں اوران میں ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف وموضوع روایات کی بھر مار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صحیح اذکارووظائف‘‘محترم جناب مولانا محمد فاروق رفیع﷾(استاد الحدیث والفقہ، جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی کاوش ہے۔اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں فقط صحیح او...

  • 48 #3595

    مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

    مشاہدات : 5815

    قرآنی اور مستند مسنون اذکار و دعائیں

    (ہفتہ 12 ستمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #3595 Book صفحات: 155

    قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔ تمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔  زیر تبصرہ کتاب’’ قرآنی اور مستند مسنون اذک...

  • 49 #1377

    مصنف : سید شبیر احمد

    مشاہدات : 22573

    قرآنی اور مسنون دعائیں

    (بدھ 13 جون 2012ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #1377 Book صفحات: 156

    مسنون ادعیہ اور ذکر و اذکار نہ صرف مصیبتوں اور بلاؤں سے محفوظ رہنے کا بہت بڑا سبب ہیں بلکہ شیاطین اور جن و انس سے محفوظ رہنے کا ایک ایسا تعویذ ہیں جو مختلف مواقع پر انسان کی ہنمائی کرتے ہیں۔ اسی کو سامنے رکھتے ہوئے سید شبیر احمد نے پیش نظر کتابچہ میں ضروری مواقع کی قرآنی اور مسنون دعائیں پیش کر دی گئی ہیں ۔ شروع میں دعا مانگنے کے بارے میں بعض ضروری ہدایات اورکتاب و سنت سے اس کے آداب بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اس بات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ کتابچہ میں ضعیف روایات جگہ نہ پائیں۔ آیات و احادیث کے مکمل حوالہ جات نقل کیے گئے ہیں اور احادیث کی صحت و ضعف میں علامہ البانی کی تحقیق پر اعتماد کیا گیا ہے۔   (ع۔م)
     

  • 50 #2752

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 5272

    قرآنی اور مسنون دعائیں (القحطانی)

    (جمعہ 19 دسمبر 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #2752 Book صفحات: 56

    قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ   ہر قسم کی ضرورت   کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآنی اور مسنون دعائیں‘‘ کودعاؤوں کے حوالےسے مشہور ومعروف مقبول عام کتاب ’’حصن المسلم ‘‘ کے مؤلف فضیلۃ الشیخ سعید بن علی ین وہف القحطانی﷾ نےترتیب دیا ہے ۔اس میں انہوں نے دعا کی قبولیت کے اوقات،آداب، وغیرہ کوتفصیلا بیان کرنے کے بعد قرآن وسنت سے ثابت شدہ 79 دعائیں مع تخریج پیش کی ہیں ۔اردو دان طبقے کے لیے ادارہ تبلیغ اسلام ،جامپور نے   حافظ ابو بکر ظفر﷾ سے ترجمہ کروا کر محترم خلیل احمد ملک صاحب...

< 1 2 3 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1725
  • اس ہفتے کے قارئین 5996
  • اس ماہ کے قارئین 50806
  • کل قارئین50207571

موضوعاتی فہرست