#6017

مصنف : ابو الکلام عبد اللہ مدنی

مشاہدات : 3945

دروس الاذکار

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1075 (PKR)
(اتوار 09 فروری 2020ء) ناشر : جامعۃ المفلحات حیدر آباد

دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیامیں بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ’’تم مجھے پکارو، میں تمہاری پکار کو قبول کروں گا اور جو اللہ سے نہیں مانگتے ہیں ان کو  دھمکی دی گئی ہے یعنی جو اللہ سے نہیں مانگتے ہیں ان کو ذلیل وخوار  کر کے جہنم میں داخل  کیا جائے گا۔‘‘اس لیے دعاکا اہتمام کرنا ضروری ہے  نبی کریم ﷺ بندگی کا کامل نمونہ  تھے آپ ﷺ  کثرت سے دعائیں کرنے کے علاوہ روز مرہ زندگی کے ہر معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے مانگتے تھے کھانے  سے پہلے  ، کھانے کےبعد   سونے ،جاگنے، گھر میں آنے جانے  ، مسجد  میں داخل  ہونے اور باہر نکلتے وقت    قضائے حاجت سے پہلے اور  بعد الغرض زندگی کے ہر کام میں اللہ کو پکارتے اور اس سے مانگتے تھے ۔اس کے علاوہ آپﷺ کی زبانِ مبارک ہمیشہ ذکر ِالٰہی سے تر رہتی تھی۔ہردور میں بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے مستفید ہوکر  اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتاب’’ دروس الاذکار‘‘ مولانا   ابو الکلام عبد اللہ مدنی ﷾  کی کاوش ہے ۔ فاضل مصنف نے  صحیح دعاؤں کا پانچ اسباق  پر   مشتمل یہ  مجموعہ  تعلیمی  نصاب کے طور پر حیدرآباد،دکن کےمشہور ادارہ  جامعۃ المفلحات ، جامعۃ الفلاح اور مرکز الایتام کےمبتدی طلبہ  وطالبات کے لیے تیار کیا ہے۔اس مجموعہ کی انفرادیت  کےپیش نظر اسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیاگیا ہے تاکہ   مدارس ، سکول  وکالج کے طلباء کےوطالبات   بھی اس  سے مستفید ہوسکیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

پہلا سبق

 

کلمہ شہادت

10

علم میں زیادتی کی دعا

10

سلام

10

سلام کا جواب

10

اچھا سلوک کرنے والے کے لیے دعا

10

تعجب کے موقع پر دعا

11

کھانا شروع کرنے سے پہلے کی دعا

11

کھانے کے بعد کی دعا

11

مہمان میزبان کو یہ دعا دے

11

دودھ پینے کے بعد کی دعا

11

چھینک آنے کے بعد کی دعا

12

چھینک کا جواب

12

غصہ آ جانے کے وقت کی دعا

12

سونے کے وقت کی دعا

12

سو کر اٹھنے کے بعد کی دعا

12

دوسرا سبق

 

اذان کے کلمات

14

اذان کا جواب

14

اذان کے بعد کی دعا

15

وضو سے پہلے کی دعا

15

وضو کے بعد کی دعا

15

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

16

مسجد سے باہر نکلنے کی دعا

16

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

16

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

16

کپڑا پہننے کی دعا

17

کپڑا اتارنے کی دعا

17

گھر سے باہر نکلنے کی دعا

17

نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا

18

کوئی چیز اچھی لگے تو نظر بد سے بچانے کے لیے دعا

18

ماں باپ کے لیے دعا

18

تیسرا سبق

 

نیت

20

اقامت کے کلمات

20

تکبیر تحریمہ

20

دعائے ثناء

21

تعوذ

21

تسمیہ

21

سورۃ کوثر

22

سورۃ اخلاص

22

رکوع کی دعا

22

رکوع سے اٹھنے کی دعا

22

سجدہ کی دعا

23

دو سجدوں کے درمیان کی دعا

23

پہلے تشہد کی دعا

23

دوسرے تشہد کی دعا ’’التحیات‘‘ پڑھنے کے بعد

23

تسلیم

24

چوتھا سبق

 

اللہ اکبر

26

استغفر اللہ

26

اللہم  انت السلام

26

اللہم اعنی علی ذکرک

26

لا الہ الا اللہ

26

لا الہ الا اللہ

27

اللہم انی اغوذبک

27

اللہ لا الہ الا ہو

27

قل اعوذ برب الفلق

28

سبحان اللہ

28

قنوت وتر کی دعا

29

نماز وتر کے بعد کی دعا

29

سجدہ تلاوت کی دعا

30

جنازہ کی دعا

30

بچوں کی نماز جنازہ کی دعا

31

زیارت قبر کی دعا

32

پانچواں سبق

 

سواری پر بیٹھنے کی دعا

34

آغاز سفرکی دعا

34

دوران سفر کسی مقام پر ٹھہرنے کی دعا

35

سفر سے واپسی کی دعا

35

مقیم کی مسافر کے لیے دعا

35

چاند دیکھنے کی دعا

35

روزہ افطار کرتے وقت کی دعا

36

روزہ افطار کرانے والے کے لیے دعا

36

عام جانور ذبح کرنے وقت کی دعا

36

قربانی کی دعا

37

سخت حالات میں ثابت قدمی کی دعا

38

نظر بد دور کرنے کی دعا

38

جسم سے درد یا کوئی تکلیف دور کرنے کی دعا

38

بخار دور کرنے کی دعا

39

ناپسندیدہ خواب دیکھنے کے بعد کی دعا

39

کفارہ مجلس کی دعا

39

نماز کا مختصر صحیح طریقہ

40

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58169
  • اس ہفتے کے قارئین 355147
  • اس ماہ کے قارئین 1408647
  • کل قارئین110730085
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست