کل کتب 105

دکھائیں
کتب
  • 101 #7076

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 2143

    چند آسان عبادتیں

    (منگل 01 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7076 Book صفحات: 18
    دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالک اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔ مگر یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے، بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر آنے، الغرض ہر کام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں۔ بہت سے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’چند آسان عبادتیں‘‘محمد مصطفیٰ کعبی ازہری کی کاوش ہے اس مختصر کتابچہ میں انہوں نے سیدنا آدم، سیدنا ابراہیم، سیدنا داؤد، سیدنا شعیب، سیدنا یونس،سیدنا زکریا، سیدنا نوح، سیدنا یوسف، سیدنا سلیمان ،سیدنا موسیٰ علیہم الصلاة والسلام کی دعاؤں کے علاوہ چند مسنون ادعیہ و اذکار باحوالہ درج کیے ہیں ۔(م۔ا)
  • 102 #6156

    مصنف : ابوالحسن عبدالمنان راسخ

    مشاہدات : 11719

    کتاب الاذکار ( عبد المنان راسخ )

    (منگل 25 اگست 2020ء) ناشر : راسخ اکیڈمی لاہور وفیصل آباد
    #6156 Book صفحات: 260
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک  خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں  ایسی قوت ہے  کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے   بہت سے  کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں  دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الاذکار‘‘ مولانا  ابو الحسن عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (معروف   واعظ  ومصلح، محقق  و مصنف کتب کثیرہ) کی  مرتب شدہ  ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں کوئی روایت غیرثابت شدہ شامل نہیں کی ۔یہ کتاب صرف صحیح احادیث پر مشتمل ایک مبارک اور منفرد کاوش ہے۔دوست احباب کو تحفے میں...
  • 103 #7518

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 1534

    کتاب الاذکار جلد اول

    dsa (جمعرات 06 فروری 2025ء) ناشر : مرکز الکتاب ٹاؤن شب لاہور
    #7518 Book صفحات: 552
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور تمام شرائع و مذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’کتاب الاذکار ‘‘شارح صحیح مسلم و مصنف کتب کثیرہ امام یحییٰ بن شرف نووی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو ادعیہ و اذکار کے متعلق ایک مرجع کی حیثیت رکھتی ہے اور صبح و شام کیے جانے والے اذکار اور دعاؤں پر مشتمل ہے۔اس کتاب کو کتاب ، ابواب اور ذیلی فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کتاب کے آغاز میں نئے موضوع کی اہمیت و افادیت کتاب و سنت کے دلائل سے واضح کی گئی ہے۔نیز کتاب کے آخر میں ان جامع اذکار و ادعیہ کا بھی ذکر آگیا ہے جو صبح و شام کسی بھی وقت یا جگہ پڑھے جا سکتے ہیں۔ یہ کتاب چونکہ...
  • 104 #1517

    مصنف : ابو عبد الرحمٰن بن جیلان بن حضر عروسی

    مشاہدات : 13896

    کتاب الدعا

    (ہفتہ 14 دسمبر 2013ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #1517 Book صفحات: 507
    انسان کی زندگی میں بسااوقات کچھ ایسے لمحات و واقعات پیش آجاتے ہیں، کہ وہ دنیاوی ذرائع اور وسائل کی کثرت کے باوجود اپنے آپ کو بے بس اور مجبور محض محسوس کرتا ہے۔ اس عالم بےساختہ میں اس کے ہاتھ دعا کےلیے اٹھتے ہیں اور اس کی زبان پر چند دعائیہ کلمات اداء ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں اپنے سے کسی بالاتر ہستی کو پکارنا، دعا اورمناجات کے زمرے میں شامل ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں دعا  کا یہ تصور موجود رہا ہے، مگر اسلام نے دعا کی حقیقت کو ایک مستقل عبادت کا درجہ عطا کیا ہے۔قرآن مجیدمیں بے شمار دعائیں موجود ہیں۔ سورۃ فاتحہ سے بہتر ین دعا کی اور کیا صورت ہوسکتی ہے، اور آخری دو سورتوں (معوذتین) سے بہتر استعاذہ اور مدد کےلیے کیا اذکار ہوسکتے ہیں۔ حقیقیتِ دعا کو اسلام سے بہتر نداز میں کسی دوسرے مذہب نے پیش نہیں کیا، اور نبی کریم ﷺ سے بہتر کسی نے اس کے آداب وضوابط اور کلمات عطا نہیں فرمائے۔ مگر افسوس کہ آج  بازار میں دعاوں کے نام پربعض ایسی کتب پھیلائی جارہی ہیں ،جن  میں مشرکانہ اور جہل آمیز کلمات ملتے ہیں ۔جن کی ادائیگی سے پریشانیاں دور ہونے اور مصیبتیں ٹلنے کے بجائے  ہمارے نامہ اعمال کی...
  • 105 #6393

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 3182

    ہر قسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام اور نبوی دعائیں

    (پیر 14 جون 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6393 Book صفحات: 42
    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے۔  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے۔ اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخار،کروناوغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتابچہ’’ہرقسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام  اور نبوی دعائیں‘‘محترم قاری صہیب احمد  میری ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ...
< 1 2 3 4 5 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45479
  • اس ہفتے کے قارئین 430231
  • اس ماہ کے قارئین 2279610
  • کل قارئین120984200
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست