محمد اقبال سلفی

  • نام : محمد اقبال سلفی

کل کتب 2

  • 1 #1634

    مصنف : محمد اقبال سلفی

    مشاہدات : 7743

    مومن کی صبح سے شام

    (اتوار 11 مئی 2014ء) ناشر : المکتبۃ الکریمیۃ،لاہور
    #1634 Book صفحات: 79

    انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے۔ اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں۔ ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک ِحقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظرکتاب''مومن کی صبح سے شام'' معروف سلفی روحانی معالج مولانا محمد اقبال سلفی﷾ کی تصنیف ہے ۔جوکہ معمولات نبویﷺ او راذکارِ مسنونہ کابہترین مجموعہ ہے ۔ اس کے مطالعہ سے ہر مسلمان کوبخوبی اگاہی ہوجاتی ہےکہ اس نے صبح سے شام کس طرح گزارنی ہے ۔سلفی صاحب نے اس کتاب میں وہ بنیادی دعائیں اوراذکار جمع کردئیے ہیں کہ جن کے ذریعے ایک انسان اپنے آپ کو اللہ کی یاد سے غافل رہنے سے بچاسکتاہے او راللہ کی پناہ میں آکر شیطان وج...

  • 2 #2665

    مصنف : محمد اقبال سلفی

    مشاہدات : 5655

    ہم کدھر جا رہے ہیں؟

    (پیر 15 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ الکریمیہ گوجرانوالہ
    #2665 Book صفحات: 132

    کسی بھی عمل کی قبولیت کے لئے عقیدہ کا خالص ہونا اور عمل کا مسنون ہونا بنیادی شرائط ہیں۔غیر مسنون اعمال سے جہاں سنت کی اہمیت کم ہوتی ہے، وہاں ان کے نتیجے میں انسان کے اعتقادات بھی متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جب عقیدے میں بگاڑ آتا ہے تو انسان کی ساری کی ساری محنت اور کوشش جسے وہ دین سمجھ کر کر رہا ہوتا ہے، اللہ کی طرف سے اجروثواب کی بجائے عذاب وعقاب کا سبب بن جاتی ہے۔ ان غیر مسنون اعمال میں سے ایک تعویذ لکھنا ،لکھوانا اور گلے میں لٹکانا اور جسم کے بعض حصوں کے ساتھ باندھنایا گاڑیوں ،دکانوں اور گھروں میں لٹکانا ہے۔ اس عمل نے اب باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر لی ہے۔مختلف عدد،مبہم اور غیر واضح عبارات یہاں تک کہ جنوں اور فرشتوں اور فوت شدہ ہستیوں سے امداد طلب کرنا وغیرہ ایک عام سی بات بن کر رہ گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے دیکھا دیکھی قرآنی تعویذات بھی لکھنا شروع کر دئیے ہیں ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن مجید دلوں کے امراض ،کفر وشرک اور فسق وفجور سے تزکیہ وشفاء کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کی تلاوت اور اس پر عمل کے نتیجے میں اللہ تعالی نے برے بڑے کافروں کو مسلم اور مشرکوں کو مو...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48481
  • اس ہفتے کے قارئین 345459
  • اس ماہ کے قارئین 1398959
  • کل قارئین110720397
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست