#4296

مصنف : ڈاکٹر فرحت ہاشمی

مشاہدات : 11983

وایاک نستعین

  • صفحات: 84
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1680 (PKR)
(منگل 21 فروری 2017ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد

دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے ۔ دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔ اس لیے مشکلات کے ازالہ کےلیے خود ساختہ طریقوں سے پرہیز کیا جائے اور مسنون دعاؤ ں سے اپنی مشکلات کا مدوا کیا جائے ۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ وایاک نستعین ‘‘ الہدیٰ انٹرنیشنل کی سرپرست اعلی وبانی ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے صبح وشام کے اذکار کے علاوہ ایسی دعائیں بھی شامل کی ہیں جو مصیبتوں، پریشانیوں، آفات اور بلاؤں سے حفاظت کے لیے سنت نبوی ﷺ سے ثابت ہیں ۔یہ اس کتاب کا جدید ایڈیشن ہے اس میں کچھ مزید عنوانات کے تحت دعاؤں کا اضافہ کیاگیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

حمد و ثنا

 

3

درود شریف

 

4

صبح و شام کے اذکار

 

5

حفاظت کی دعائیں

 

14

دشمن کے شر سے حفاظت کے لیے

 

18

رات بھر حفاظت کے لیے

 

19

سوتے میں وحشت کے وقت اور برا خواب دیکھنے پر

 

21

وسوسوں سے نجات کے لیے

 

22

نظر لگنے پر

 

24

جادو کے اثر سے محفوظ رہنے کے لیے

 

25

جنات و شیاطین سے بچاؤ کے لیے

 

26

بیماریوں سے شفا کے لیے

 

27

عیادت کے آداب

 

28

مصیبت زدہ اور بیمار کو دیکھ کر

 

30

مصیبت اور غم کی خبر سننے پر

 

30

میت کی مغفرت کے لیے

 

31

گناہوں کی بخشش کے لیے استغفارات

 

33

رنج و غم کے ازالہ کے لیے

 

37

مقبول دعائیں

 

39

نماز کے بعد کے مسنون اذکار

 

42

دعائے استخارہ

 

43

فضائل اور حوالہ جات

 

45

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38730
  • اس ہفتے کے قارئین 518857
  • اس ماہ کے قارئین 954342
  • کل قارئین107621104
  • کل کتب8810

موضوعاتی فہرست