دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کے لیے مؤثر ترین ہتھیار ہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت و لا تعداد نعمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار و سقیم ہو جاتا ہے اس دنیا کی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہدے میں ہے کہ بعض انسان فالج ، کینسر ، یرقان ، بخار وغیرہ اور اسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان تمام بیماریوں سے نجات و شفا دینے والا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں ۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ ذکر الٰہی سے معرفت الٰہی تک ‘‘ وطن عزیز پاکستان کے مشہور خطیب مولانا عبد المنان راسخ ﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں تمام مشہور و معروف اذکار کے معانی اور فضائل ، اہمیت و ضرورت ، فوائد کے ساتھ ساتھ ان کے معانی اور مطالب پر بھی پر مغز بحث کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا راسخ حفظہ اللہ کی دعوتی و تدریسی ، تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)(م ۔ ا)
پیغام راسخ |
8 |
ایک بنیادی اور ضروری بات |
9 |
تقریظ |
10 |
گزارشات راسخ |
13 |
ذکر کے معانی اور مطالب |
15 |
ذکر کی چند اہم اقسام |
21 |
اذکار کے آداب |
27 |
اذکار کے فضائل اور فوائد |
31 |
اذکار میں رکاوٹ والے اعمال |
49 |
دعائیں کیسے قبول ہوتی ہیں |
53 |
مسنون دعاؤں کی برکات |
77 |
تعوذ کے معانی اور فضائل |
97 |
بسم اللہ کے معانی اور فضائل |
103 |
بعض سورتوں کے معانی اور فضائل |
113 |
آیۃ الکرسی کے معانی اور فضائل |
123 |
عظیم قرآنی دعا کے معانی اور فضائل |
151 |
خواتیم سورت البقرہ کے معانی اور فضائل |
163 |
حسبنا اللہ کےمعانی اور فضائل |
177 |
سورت اخلاص کےمعانی اور فضائل |
193 |
معوذتین کےمعانی اور فضائل |
207 |
اسم اعظم کےمعانی اور فضائل |
227 |
اسمائے حسنٰی کےمعانی اور فضائل |
239 |
صبح و شام کے اذکار معانی اور فضائل |
251 |
سونے کے اذکار معانی اور فضائل |
261 |
سبحان اللہ کےمعانی اور فضائل |
275 |
الحمد للہ کےمعانی اور فضائل |
291 |
لا الہ الا اللہ کےمعانی اور فضائل |
307 |
اللہ اکبر کےمعانی اور فضائل |
321 |
چار مبارک کلمات کےمعانی اور فضائل |
331 |
لاحول ولا قوۃ کےمعانی اور فضائل |
351 |
سبحان اللہ و بحمدہ کےمعانی اور فضائل |
367 |
استغفار کےمعانی اور فضائل حصہ اول |
385 |
استغفار کےمعانی اور فضائل حصہ دوم |
401 |
استغفار کےمعانی اور فضائل حصہ سوم |
419 |
سید الاستغفار کےمعانی اور فضائل |
439 |
ذکر توحید کےمعانی اور فضائل |
455 |
شفا والے اذکار معانی اور فضائل |
473 |
جنت میں لے جانے والے اذکار |
493 |
درود و سلام کےمعانی اور فضائل |
509 |
وہ اذکار اور دعائیں جو کبھی نہیں چھوڑیں |
529 |
آل رسول اور اہل بیت کے خاص اذکار |
547 |
شیطان سے بچانے والے خاص اذکار |
559 |
اذکار بے اثر کیوں؟ |
567 |
اذکار میں غفلت کے نقصانات |
583 |