کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 851 #6482

    مصنف : ہیثم بن محمد جمیل سرحان

    مشاہدات : 3077

    مختصر سیرت و شمائل نبی صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 15 ستمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6482 Book صفحات: 50

    کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے  کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت جہاد وقتال ،غزوات ، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام ﷢ کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ  کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی  ہے ۔ اسی لیے امام ترمذی  نے اس موضوع پر الگ سے کتاب  تصنیف کی  ہیں۔ شمائل ترمذی  پا ک وہند میں  موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں  بھی مطبوع ہے۔   جسے  مدارسِ اسلامیہ  میں  طلباء کو سبقاً پڑھایاجاتا ہے ۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے  الگ بھی شائع کیا  گیا ہے  علامہ شیخ  ناصر الدین البانی  ﷫  وغیرہ  نے اس پر تحقیق وتخریج  کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی  اہل علم نے اسے  اردو دان طبقہ کے لیے  اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ زیرنظر کتاب’’ مختصر سیرت وشمائل  نبی ﷺ‘‘فضیلۃ الشیخ  ھیثم بن محمد سرحان (سابق مدرس معہد الحرم ۔مسجد نبوی) کی مرتب شدہ ہے ۔ شیخ موصوف اس کتاب مختصر کتاب کو  دو انواع میں تقسیم کیا ہے ۔پہلی قسم  نبی ﷺ کی سیرت او ر آپ کے اوصاف اور دوسری قسم  نبیﷺ کی سیرت سے متعلق ہے۔سیرت النبی ﷺکے متعلق یہ  اگرچہ مختصر ہے لیکن انتہائی مفید ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر محفوظ الرحمن محمد  خلیل الرحمن نے اسے  اردو میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرتب ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(م۔ا)

  • 852 #6481

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 3414

    مختصر مسائل و احکام عمرہ

    (منگل 14 ستمبر 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6481 Book صفحات: 81

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ’’مختصر مسائل واحکام عمرہ‘‘ مولانا ابو عدنان محمدمنیر قمر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔موصوف نےیہ کتاب اپنی طویل کتاب ’’حج وعمرہ اور قربانی وعیدین‘‘ میں  صرف مسائل واحکام عمرہ کو بہت ہی مختصر انداز میں  مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 853 #6480

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 2025

    مقام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور حقیقت قادیانیت

    (پیر 13 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6480 Book صفحات: 130

    انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام سے محبت وعقیدت اور ان کے نقش قدم کی پیروی ایک مسلمان کے لیے سرمایہ حیات ہے۔ اس امر کو کتاب وسنت میں بہ کثرت بیان کیا گیا ہے اور اہل علم نے ہر دور میں اس کی اہمیت کو تحریراً وتقريرا ًاجاگر کیا ہے۔ حتی کہ  ائمہ دین نے عموما اس مسئلے کو کتب عقائد میں ذکر کیا اور اسے اسلام کے بنیادی عقائد میں شمار کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مقام صحابہ اور حقیقت قادیانیت ‘‘محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں قادیانیوں کی یاواگوئیوں کو جمع کردیا ہے اور  دلائل  سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس  کی ذریت جہاں دائرہ اسلام سے خارج ہے  وہاں یہ معلون ومردود گروہ اسلام کے ہی بلکہ پاکستان کےبھی مخالف تھےاوراب بھی مخالف ہیں۔گویا اسلام کے ہی غدار نہیں ارض پاک کےبھی غدار ہیں اوران کی تمام تروفاداریاں انگریز اور حکومت برطانیہ سے وابستہ ہیں۔ فاضل مصنف تصنیفی میدان میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور اصلاح معاشرہ کےموضوع پر  تقریبا ڈیڑھ درجن کتب  تحریر کرچکے ہیں  جن میں سےکچھ مطبوع ہیں اور غیر مطبوع ہیں ۔ اور ختم نبوت ریڈرز کلب ،پاکستان کی طرف سے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کےلیے خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ2020ء بھی حاصل کرچکےہیں اور ان کی دعوتی مساعی سے  22مرتد نوجوان دوبارہ  دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

  • 854 #6479

    مصنف : عبد المعید مدنی

    مشاہدات : 2497

    حضرت میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی حیات و خدمات

    (اتوار 12 ستمبر 2021ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند
    #6479 Book صفحات: 73

    شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہیں۔ آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں اور ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں پانچ سال قیام کیااور دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔  آخری سال ۱۲۴۶ھ میں ان کے  استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔میاں صاحب نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ﷫سےبھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند ِحدیث پر بیٹھا کر گئے بلکہ تعلیم نبویؐ اور سنت ِرسول اللہؐ کے لئے انہیں سرزمین ہند میں اپنا خلیفہ قرار دیا ۔ عالمِ اسلام بالخصوص برصغیر کے مختلف علاقوں او رخطوں کے بے شمار تلامذہ کو آپ سے فیض یابی کا شرف  حاصل ہوا۔میاں صاحب کی وفات کو 114؍سال بیت چکے  ہیں ۔آپ کی حیات و خدمات کے   حوالے اب تک متعد د کتب اور سیکڑوں  مضامین لکھ  جاچکے ہیں ۔ زیر نظر  کتابچہ  ’’حضرت میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ  حیات وخدمات‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔یہ کتابچہ دراصل  فضیلۃ الشیخ عبد  المعید عبد الجلیل المدنی حفظہ اللہ  کےجمعیت اہل حدیث،دہلی کے زیر اہتمام  سید نذیر حسین محدث دہلوی کے متعلق مارچ   2017ء میں منعقدہ    دوروزہ انٹرنیشنل سیمینار میں  پیش کئےگئے خطبۂ صدارت کی  کتابی صورت ہے۔(م۔ا)

  • 855 #6478

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1920

    غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے

    (ہفتہ 11 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6478 Book صفحات: 97

    اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔حضور نبی اکرم ﷺکی ختم نبوت کا ذکرقرآن حکیم کی متعدد  آیت میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ  بیان کیا گیا  ہے۔ اور متعدد احادیث نبویہ میں بھی یہی صراحت موجود ہےکہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور قیامت تک کسی کو اس منصب پرفائزنہیں کیا جائے گا۔یہی وہ عقید ہ  جس پر قرون اولیٰ سے آج تک  تمام امت ِاسلامیہ کا اجماع ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے‘‘  محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں  مرزا غلام احمد قادیانی کی  صرف گیارہ صفحات  پر مشتمل چھوٹی سی کتاب  بعنوان’’ ایک غلطی کا ازالہ‘‘ کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا ہے اورہربات بحوالہ پیش کی ہے۔فاضل مصنف تصنیفی میدان میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور اصلاح معاشرہ کےموضوع پر  تقریبا ڈیڑھ درجن کتب  تحریر کرچکے ہیں  جن میں سےکچھ مطبوع ہیں اور غیر مطبوع ہیں ۔ اور ختم نبوت ریڈرز کلب ،پاکستان کی طرف سے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کےلیے خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ2020ء بھی حاصل کرچکےہیں اور ان کی دعوتی مساعی سے  22مرتد نوجوان دوبارہ  دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

  • 856 #6477

    مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

    مشاہدات : 4805

    اذکار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعہ 10 ستمبر 2021ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال
    #6477 Book صفحات: 110

    دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہدےمیں ہےکہ بعض انسان فالج، کینسر، یرقان، بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتابچہ’’اذکار نبویﷺ‘‘ ابو عبدالبر عبد الحی سلفی حفظہ اللہ کا مرتب شد ہے۔ فاضل مرتب یہ کتابچہ نونہالوں اور پرائمری درجات کے طلبہ وطالبات کے لیے ایک نصابی مجموعہ کے طور پر مرتب کیا ہے۔ ا ور اسے چھ درجات میں تقسیم کر کے اس میں صحیح اور حسن درجے کی احادیث سے مسنون دعاؤں کاانتحاب کر کے اس میں جمع کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ادعیہ ماثور ہ کےاس مستند مجموعہ کو قبول عام سے نوازے اور اسے مرتب اوران کے والدین ومعاونین کےلیے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ آمین (م۔ ا)

  • 857 #6476

    مصنف : ابو انس فیاض احمد اعظمی

    مشاہدات : 5495

    بچوں کی تربیت کے کچھ رہنما اصول ( مختصر میں )

    (جمعرات 09 ستمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6476 Book صفحات: 24

    اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔اولاد کی تربیت سےمتعلق کئی کتب موجود ہیں ۔ محترم جناب ابو انس  فیاض احمد اعظمی صاحب نے کئی طویل کتب اور سوشل میڈیا  کے مختلف پلیٹ فارم سے  معلومات اخذ کر کےاس مختصر کتابچے میں  مختصراً بچوں کی تربیت کے کچھ رہنما اصول جمع کردئیے ہیں(م۔ا)

  • 858 #6475

    مصنف : افتخار احمد افتخار

    مشاہدات : 4758

    ایام حرب جلد اول

    dsa (منگل 07 ستمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6475 Book صفحات: 310

    نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کا ایک ایک پہلو ہمارے لئے اسوہ حسنہ اور بہترین نمونہ ہے۔آپ ﷺ کی زندگی کا اہم ترین حصہ دشمنان اسلام ،کفار،یہودونصاری اور منافقین سے معرکہ آرائی میں گزرا۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں ستائیس غزوات میں بنفس نفیس شرکت فرمائی اور تقریبا سینتالیس مرتبہ صحابہ کرام﷢ کو فوجی مہمات پر روانہ فرمایا۔ نبی کریم ﷺ کے غزوات اورایام حرب سےمتعلقباقاعدہ  مستقل کتب لکھی گئی ہیں اور لکھی جا رہی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ ایام حرب ‘‘افتخار احمد افتخار کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ فاضل مصنف ہے پہلی   میں 12  اور دوسری جلد  میں 17؍غزوات رسول ﷺ کا   ایک جامع مطالعہ پیش کیا ہے ۔ یہ کتاب ایام حرب ابھی  غیر مطبوع  ہےمصنف  نے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنےکےلیے پی ڈی ایف فامیٹ میں  دی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کے زورِ قلم  میں مزید اضافہ کرے۔ (آمین) (م۔ا)

  • 859 #6474

    مصنف : امام ابن جماعہ

    مشاہدات : 5572

    التبیان فی التفسیر مبہمات القرآن

    (پیر 06 ستمبر 2021ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #6474 Book صفحات: 294

    مبہمات مبہم کی جمع ہےمبہم ہر اس  چیز،معاملہ یا امر کو کہاجاتا ہے  جس کا مطلب ومعنی بذات خود معلوم نہ ہو بلکہ اس کی لیے جستجو کرنی پڑے۔اور قرآن کریم میں وارد مبہمات سے مراد  تمام وہ امور ہیں  جن کی  تعین پوشیدہ ہو،خواہ وہ شخصیات ہوں   یا اماکن ،زما ن ومکان ہو ں یا  اعداد وشمار ہوں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  نے اس علم کی بنیاد رکھی  اور اس کے حصول کی پوری کوشش کی  اور اس علم کو آگے پھیلایا۔صحابہ کرام کے بعد تابعین اور علمائے سلف نےاس علم کو  حاصل کیا اور اس فن میں کتب بھی لکھیں کیونکہ یہ بھی علم تفسیر کا حصہ ہے۔ زیر نظر کتاب’’التبیان فی مبہمات القرآن‘‘ ابن جماعہ کی  کتاب ’’غرر التبیان‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتا ب میں  قرآن مجید کےان مقامات کی وضاحت کی گئی ہے جو اشارتاً قرآن مجید میں مذکور ہیں۔اردو ترجمہ کی سعادت  فضیلۃ الشیخ ابو حمزہ عبد الحمید مری حفظہ اللہ ہے کی ہے۔نوجوان محقق وناشر   محترم جناب ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ  نے  اس کتاب کی نظرثانی کر کے اسے  حسن طباعت  سے آراستہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مترجم وناشر کی اس کاو ش کوقبول فرمائے ۔(م۔ا)

  • 860 #6473

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 4917

    احکام حیض و نفاس سے متعلق 60 سوالوں کے جوابات

    (اتوار 05 ستمبر 2021ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6473 Book صفحات: 92

    صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیلی احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ حیض ونفاس سے متعلق60 سوالوں کے جوابات‘‘ شیخ  محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ  کے  تحریر شدہ عربی  کتابچہ ستون سؤالافي أحكام الحيض والنفاس كا اردو ترجمہ ہے۔یہ مختصر کتاب بنات حوا کےلیے بہترین راہ نما  ہےاس کتاب میں  خواتین کے حیض ونفاس سے متعلق اپنے ان سوالوں کے جوابات موجود ہیں جو عموماً  ان کے  درپیش ہوتے ہیں ۔یہ کتاب اگرچہ مختصر ہے لیکن اپنی جامعیت او رمعنویت کے لحاظ سے منفرد ہے۔اللہ تعالیٰ  بنات حوا کےلیے اسے نفع بخش  بنائے اور  مصنف ومترجم کی   اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 861 #6472

    مصنف : سلمیٰ کوکب

    مشاہدات : 17718

    آسان تجوید

    (ہفتہ 04 ستمبر 2021ء) ناشر : ایشین ٹریڈرز لاہور
    #6472 Book صفحات: 76

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبرز  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ آسان تجوید‘‘سلمیٰ کوکب صاحبہ (پرنسپل النور قرآن مرکز، اعظم گارڈن ،لاہور ) کی مرتب شدہ ہے۔مرتبہ نے اسے مرتب کرنے  میں  عام فہم  اسلوب اختیار کیا ہے۔باتصویر بنا کر  اس کو مزید سہل اور دلچسپ بنادیا گیا ہے ملتی جلتی آوازوں والے حروف کی ادائیگی ومشق اور تجوید کے ضروری مسائل وقواعدپر مشتمل یہ  مختصر کتاب طلبہ وطالبات  اور عام مسلمانوں کو تجوید القرآن سکھانے کےلیے آسان اور باتصویر کتاب ہے۔مشہور مبلغ  اور  مصلح  حافظ محمد یحییٰ عزیز  میرمحمدی  رحمہ اللہ نے اس کتاب  کے متعلق اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے’’رسالہ آسان تجوید کا مطالعہ کیا  مصنفہ نےبچوں کی نفسیات کا بھی خیال رکھا ہے اور آسان بنانے کے لیے بڑی محنت کی ہے‘‘اللہ تعالیٰ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 862 #6471

    مصنف : ڈاکٹر محمد اسلام

    مشاہدات : 4942

    تحقیق اور اصول تحقیق

    (جمعہ 03 ستمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6471 Book صفحات: 81

    دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’تحقیق اور اصول تحقیق‘‘معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر حافظ محمد زبیر(مصنف کتب کثیرہ، اسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یوینورسٹی ،لاہور )  کے 2018ء میں  الحکمہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام  جامعات کےطلباء کےلیے مقالہ نگاری کے اصول کےعنوان سے  ایک خصوصی  ورکشاپ میں  پیش کئے  گیے  لیکچرز کی کتابی صورت ہے۔مرتب کتاب جناب ڈاکٹر  محمد اسلام نے اسے آٹھ ابواب میں مرتب  کر کےاس میں تفصیلی حواشی  وتعلیقات  بھی تحریر کیے ہیں۔یہ کتاب  علوم اسلامیہ کے طلباء،محققین اور اساتذہ سب کےلیےیکساں  معنویت اور اہمیت کی حامل ہے(م۔ا)

  • 863 #6470

    مصنف : عبد الرشید عراقی

    مشاہدات : 3176

    کاروان حدیث

    (جمعرات 02 ستمبر 2021ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور
    #6470 Book صفحات: 363

    احادیث کی جانچ پڑتال اور ترتیب دینے والے عالم کو محدث کہا جاتا ہے۔ محدثین کی تعداد تو بلا مبالغہ لاکھوں میں ہے لیکن ان میں سے بعض حضرات ایسے ہیں جنہوں نے اس فن میں اہم ترین کارنامے سر انجام دیے ہیں۔لاکھوں محدثین عظام کے سوانح ؍تذکرے اسماء الرجال کی کتب میں موجود ہیں جو کہ زیادہ عربی زبان میں ہیں ۔بعض اہل قلم نے اسماء الرجال کی امہات الکتب سے استفادہ کے منتخب محدثین کے سوانح کو اردو زبان میں قلمبند کیا ہے۔ معروف مؤرخ وسوانح نگار مولانا عبد الرشید عراقی حفظہ اللہ کی زیر نظر کتاب’’ کاروان حدیث ‘‘بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مولانا عراقی صاحب نےاس کتاب میں بیالیس (42) نامور محدثین عظام کے حالات او ران کی علمی خدمات کا تذکرہ پیش کیا ہے ۔شروع میں ایک جامع علمی مقدمہ بھی لکھا ہے جس میں حجیت حدیث، تدوین حدیث، اور کتابت حدیث پر مختصر روشنی ڈالی ہے ۔نیز ستاون(57) جامعین حدیث کی فہرست دی ہےجنہوں نے احادیث کےمجموعے مرتب فرمائے ہیں ۔اللہ تعالیٰ عراقی صاحب کو ایمان وسلامتی اور صحت وتندرستی والی زندگی دے اور ان کی تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے ۔ آمین(م۔ا)

  • 864 #6469

    مصنف : عمر ابو النصر

    مشاہدات : 3470

    تاریخ خوارج

    (بدھ 01 ستمبر 2021ء) ناشر : مقبول اکیڈمی لاہور
    #6469 Book صفحات: 194

    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیرنظرکتاب’’تاریخ خوارج‘‘ایک لبنانی مشہور ادیب مؤرخ عمر ابو النصر کی عربی کتاب  کا اردو  ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں خوارج کی تاریخ بیان کی ہے ۔رئیس احمد جعفری ندوی نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظراسے اردو قالب میں ڈھالا۔(م۔ا)

  • 865 #6468

    مصنف : شاہدہ لطیف

    مشاہدات : 6438

    سلطان محمد فاتح ( فاتح قسطنطنیہ )

    (منگل 31 اگست 2021ء) ناشر : سیونتھ سکائی پبلی کیشنز لاہور
    #6468 Book صفحات: 378

    سلطان محمد فاتح یا سلطان (پیدائش: 30 مارچ 1432ء — وفات: 3 مئی 1481ء) سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان تھے جو 1444ء سے 1446ء اور 1451ء سے 1481ء تک سلطنت عثمانیہ کے سلطان رہے۔ انہوں نے محض 21 سال کی عمر میں قسطنطنیہ (موجودہ استنبول) فتح کرکے عیسائیوں کی بازنطینی سلطنت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا۔ زیرنظر کتاب’’سلطان محمد فاتح‘‘  شاہدہ لطیف صاحبہ کی تصنیف ہے جو کہ سلطنت عثمانیہ کے اس نوعمر شہزادہ محمد حقیقی داستان شجاعت ہے جس نے اپنی ذہانت اور فطانت کی بنا پر تاریخ کے دھارے موڑے اور اپنی خداد صلاحیتوں کی بدولت1453ءکو قسطنطین یازدہم کی حکومت اور بازنطینی سلطنت کاخاتمہ کر کےاس اہم اور عظیم شہر قسطنطنیہ کو فتح کر کےملت اسلامیہ میں شامل کیا۔(م۔ا)

  • 866 #6467

    مصنف : عبد الرزاق ملیح آبادی

    مشاہدات : 1769

    رحلت مصطفیٰ

    (پیر 30 اگست 2021ء) ناشر : ہند بک ایجنسی کلکتہ انڈیا
    #6467 Book صفحات: 115

    ماہ ربیع الاوّل  571عیسوی  میں نبی رحمت کی ولا دتِ باسعادت کی وجہ سے اس جہانِ رنگ وبو میں بہار آئی تھی مگر11 ہجری  کو ماہ ربیع الاوّل مژدۂ بہار نہیں بلکہ پیغامِ خزاں لے کر آیا تھا ۔ اس ماہ کے شروع ہو نے سے پہلے ہی نبی بیما ر ہو گئے تھے ۔10 یا 11 ربیع الاوّل تک آتے آتے نقاہت کا یہ عالم ہو گیا تھا کہ آپ   خود سے چل بھی نہیں سکتے تھے۔ زیرنظرکتاب’’رحلتِ مصطفیٰ‘‘ علامہ عبدالرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔مصنف نے مرحوم نے اس کتاب میں کتب حدیث ،سیرت وتاریخ کی مستند کتابوں سے استفادہ کر کے  نبی کریمﷺ کے مرض الموت اور وفات سے   متعلق  حالات    جمع کیے ہیں ۔مولانا ملیح آبادی مرحرم نے تقریبا 90 ؍سال قبل یہ  کتاب اس وقت مرتب کی تھی کہ جب اس موضوع پر کوئی  الگ   سے کتاب موجود نہ تھی ۔(م۔ا)

  • 867 #6466

    مصنف : ڈاکٹر شوکت علی شوکانی

    مشاہدات : 4127

    منہج دعوت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شخصی کردار کی اہمیت و تاثیر

    (اتوار 29 اگست 2021ء) ناشر : المکتبۃ الاسلامیہ ظفروال ضلع نارووال
    #6466 Book صفحات: 378

    دعوت وتبلیغ کی اہمیت کے لیے یہی بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا ہے۔چونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ پر ہے۔ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خود خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کرتے رہے ہیں ۔ تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی اصول مبلغ کے پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء کرام ﷩ کی زندگیاں ہی اپنے اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل صرف سید الاولین وسید الآخرین ،رحمۃ للعالمین کی حیات طیبہ ہے ۔ یہ بات واضح رہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہوتی اور عمل سے پہلے علم کی ۔ زیرنظر کتاب’’ منہج دعوت ِ نبویﷺ‘‘مولانا شوکت علی شوکانی صاحب (پی ایچ ڈی سکالر) کی تصنیف ہےیہ کتاب دراصل فاضل مصنف کے ایم فل کے تحقیقی مقالہ کی کتاب صورت ہے۔جوکہ چار ابواب اور ذیلی فصول پر مشتمل ہے۔چاروں ابواب کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔باب اول:دعوت دین میں منہج دعوت کی اہمیت کتاب وسنت اور سیرت طیبہ کی روشنی میں ۔،باب دوم:دعوت دین میں شخصی کردار کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں ۔،باب سوم: رسول اکرم ﷺ کے دعوتی اسالیب میں شخصی کردار کے نمونے ۔،باب چہارم : رسول اکرمﷺ کے دعوتی اسالیب میں شخصی کردار کے نمونے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے نفع بخش بنائے ۔فاضل مصنف اس کتاب ہذا کے علاوہ نصف درجن کتب کے مصنف ہیں ۔(م۔ا)

  • 868 #6465

    مصنف : منشی عبد الرحمن خان

    مشاہدات : 2040

    خلفاء راشدین کی یگانگت

    (ہفتہ 28 اگست 2021ء) ناشر : صدیقی ٹرسٹ کراچی
    #6465 Book صفحات: 178

    اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان عقائد واعمال کا اختلاف یقیناً دونوں فرقوں کے درمیان بُعد کا سبب ہے ۔تاہم اس کے علاوہ بعض تاریخی واقعات ایسے ہیں جو بے بنیاد ہیں لیکن انہیں پروپیگنڈے کے ذریعے سے عام کردیا گیا ہے۔ پروپیگنڈے کی ان دبیز تہوں کو البتہ صاف کیا جاسکتا ہے او رکیا جانا چاہیے ، یہ یقیناً ایک دینی خدمت ،وقت کی ضرورت اورحالات کاتقاضہ بھی ہے ۔ان پروپیگنڈوں میں ایک پروپیگنڈہ یہ ہےکہ ہل سنت ،اہل بیتؓ کی عظمت وفضیلت کو نہیں مانتے اور ان کے اندر ناصبیت پائی جاتی ہے یعنی وہ حضرت علی اور حضرت حسین رضی تعالیٰ عنہما کا قرار واقعی احترام نہیں کرتے ۔ظاہر بات ہے کہ یہ ایک ناروا الزام ہے ، بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے اور حقائق کےیکسرخلاف ہے۔ زیر نظر کتاب’’خلفاء راشدین کی یگانگت‘‘ منشی عبد الرحمن خان کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے اہل سنت کے بارے میں معاشرے پائے جانےوالے بے بنیاد پروپیگنڈے کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔فاضل مصنف نے اہل تشیع کی مستند ومعتبر ،تاریخی ،علمی اور مذہبی کتابوں سے استفادہ کر کے چالیس قبل اہل بیت عظام کے ارشادات ،اعترافات اور روایات کو حسن ترتیب کے ساتھ اس کتاب میں جمع کرکیا۔تاکہ ان تاریخی حقائق کی روشنی میں اتحاد بین المسلمین کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔ (م۔ا) 

  • 869 #6464

    مصنف : ملک احمد سرور

    مشاہدات : 2404

    اسلام ہمارا انتخاب

    (جمعہ 27 اگست 2021ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
    #6464 Book صفحات: 354

    مسلمان  ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی  بڑی نعمت ہے  اس نعمت  کے مقابلہ میں  دنیا  جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے  اسکا  احساس یہودیت اور عیسائیت سے  توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات  پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر  اللہ تعالی ٰ نے  یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے  اس سے کہیں دشوار اپنے  آبائی  مذہب کو ترک کر کے  اسلام کی  آغوش میں آنا ہے  یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا  ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے  جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر  مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا  اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے  بلند اور ہمتیں غیر   متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ  قافلہ قابل صد مبارک باد  اور قابل تحسین ہے ۔  زیرنظر کتاب’’اسلام ہمارا انتخاب‘‘ملک احمد سرور صاحب  کی   ’بیدار ڈائجسٹ ‘   مطبوعہ تحریروں کی کتابی صورت ہے ۔یہ ان کی وہ تحریریں ہیں جو انہوں نے بھارت سے شائع ہونے والے مسلم جریدے ’’ ریڈینسRadiace ‘‘ میں نومسلموں کی آپ بیتیوں کاترجمہ کرکے  بیدار ڈائجسٹ میں شائع کیں بعد ازاں افادۂ عام کے لیے اسے کتابی صورت میں شائع  کیا گیا ہے۔یہ   کتاب تقریبا 50؍نومسلموں کی فکر انگیز اور وح پرورداستاتوں پر مشتمل ہے ۔اللہ تعالیٰ دنیابھر  میں اسلام کو اختیار کرنے والے نومسلموں کے ایمان ویقین میں اضافہ فرمائےاور انہیں  صراط مستقیم  پر قائم ودائم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے اور اس  کتاب کو اسلام کی عظمت کاذریعہ بنائے (آمین)   (م۔ا)

  • 870 #6463

    مصنف : حکیم محمد سعید

    مشاہدات : 5958

    اخلاقیات نبوی

    (جمعرات 26 اگست 2021ء) ناشر : ہمدرد فاؤنڈیشن کراچی پاکستان
    #6463 Book صفحات: 352

    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، ۔آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، ارشاد نبوی ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ اخلاقیات نبوی‘‘ ادراہ  ہمدرد کے زیر  اہتمام 1402ھ میں  منعقد کی گئی سیرت کانفرنس میں پیش کیے گئے مقالات کی کتابی صورت ہے۔اس کتاب میں  اصحاب قلم نے تمدن ومعاشرت، تعلیم وتربیت، عدل وانصاف معاش اور معاشی نظام ،سرمایہ  ومحنت کے روابط ،امن وجنگ اور زندگی کے مختلف میدانوں میں حضورﷺ کی اخلاقی تعلیمات پر  اپنے وسیع مطالعے کی روشنی میں موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بحث  کی ہے۔(م۔ا)

  • 871 #6462

    مصنف : محمد ناصر

    مشاہدات : 21726

    تسھیلات اردو شرح سبع المعلقات

    (بدھ 25 اگست 2021ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #6462 Book صفحات: 216

    سبعہ معلقات وہ قصیدے تھے جو خانہ کعبہ کی دیواروں پر لٹکائے گئے تھے‘ یہ ان سات بڑے(امروالقیس بن حجر بن عمرو الکندی،طرفہ بن العبد البکری،زہیر بن ابی سلمی المزنی، معلقہ: لبید بن ربیعہ عامری،معلقہ: عمرو بن کلثوم تغلبی،عنتر بن شداد عبسی،حارث بن حلزہ الشکری) شاعروں کے تھے جنہیں عرب صاحب معلقہ کہتے تھے۔سبعہ معلقہ عربی درسیات کی مشہور کتاب  ہے۔مختلف اہل علم نے اس  کے اردو ترجمہ   وتسہیل کا کام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’تسہیلات اردو شرح سبع معلقات ‘‘عربی درسیات کی مشہور کتاب سبع معلقہ کا اردو شرح وترجمہ ہے۔جوکہ  مولانا محمد ناصر صاحب کی کاوش ہے ۔شارح  نے اس  کتاب میں ساتوں شعراء کا  تعارف ، حالات زندگی اور شاعری کا مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔پھرہر شعر کا  بامحاورہ ترجمہ اور ہرشعرکی  عبارت کو نحوی طرز  پرحل کرکے اس کی تشریح کی ہے۔(م۔ا)

  • 872 #6461

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمن خان

    مشاہدات : 2690

    پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی ( پی ایچ ڈی )

    (منگل 24 اگست 2021ء) ناشر : شعبہ اسلامک لرننگ فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز جامعہ کراچی
    #6461 Book صفحات: 342

    علم فقہ محض کوئی فرضی مباحثِ قانون کا مجموعہ ہی نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح ہے، جو خاص اصول و ضوابط سے قرآن کریم اور سنت رسول (ﷺ) میں موجود احکام مستنبط کرنے کا نام ہے۔-مجتہدین کرام نے قرآن و حدیث میں غوطہ زنی کر کے نہ صرف اس وقت میں درپیش مسائل کے حوالے سےقانونی بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں ایسے فقہی اصول متعارف کروائے جن کے ذریعے امت مستقبل میں درپیش مسائل حل کر سکتی ہے۔تمام فقہی مذاہب نے اصول و ضوابط متعین کئے جو باقاعدہ طور پر آپس میں منضبط اور باہم دگر ہم آہنگ ہیں اور قرآن و سنت کے عمومی پیغام سے پیوستہ بھی ہیں۔اسی زمانے میں فقہ کو فن کی حیثیت حاصل ہوئی زیرنظر تحقیقی مقالہ  بعنوان ’’ پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی مشکلات اور ان کا حل‘‘عبد الرحمن  خان کاوہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے 2016ء  میں  جامعہ کراچی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس مقالہ کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔باب اول میں قیام پاکستان کی سیاسی ومذہبی تاریخ کا مطالعہ ،باب ثانی میں پاکستان کے فقہی مذاہب کا تعارف پیش کیا گیا ہےاور تیسرے باب میں  1973ء میں پاکستان کے لیے  بننے والے مسودۂ دستور پر قومی اسمبلی میں ہونے والی مباحث میں متفرق مکاتب فکر کے علماء کرام کی جانب سے دی  جانے والی تجاویز وترامیم کا جائزہ پیش کیا گیا ہےاور چوتھے باب میں  آئین پاکستان کی  اہم اسلامی دفعات کا تجزیہ پیش کیاگیا ہے۔پانچویں باب  آئین وقانون کے مابین فرق واضح کیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 873 #6460

    مصنف : سید صباح الدین عبد الرحمن

    مشاہدات : 3035

    ہندوستان کے سلاطین علماء اور مشائخ کے تعلقات پر ایک نظر

    (پیر 23 اگست 2021ء) ناشر : نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #6460 Book صفحات: 246

    ہندوستان  میں مسلم حکمرانی کا آغاز ، برصغیر پاک و ہند میں بتدریج مسلمان فتح کے دوران ہوا ، جس کا آغاز بنیادی طور پر فتح محمد بن قاسم کی زیرقیادت فتح سندھ اور ملتان کے بعد ہوا تھا۔ پنجاب میں غزنویوں کی حکمرانی کے بعد ، غور میں سلطان محمد کو عام طور پر ہندوستان میں مسلم حکمرانی کی بنیاد رکھنے کا سہرا دیا جاتا ہے زیرنظر کتاب’’ہندوستان کے سلاطین علماء اورمشائخ کےتعلقات پر ایک نظر‘‘ سیدصباح الدین عبد الرحمٰن ایم اے کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں  اسلامی ہند کی مذہبی،ذہنی اور فکری تاریخ  پر اجمالی تبصرہ کیا ہے۔(م۔ا)

  • 874 #6459

    مصنف : مفتی رضاء الحق

    مشاہدات : 3730

    العصیدۃ السماویۃ شرح العقیدۃ الطحاویۃ جلد اول

    dsa (ہفتہ 21 اگست 2021ء) ناشر : دار العلوم زکریا جنوبی افریقہ
    #6459 Book صفحات: 739

    امام طحاوی مشہور محدث وفقیہ ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔عقیدے سے متعلق ان کی معروف کتاب ’’عقیدہ طحاویہ ‘‘ ہے۔ جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے اس کتاب کی خو بی یہ ہے کہ  اس  میں تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے۔اس  کی بہت ساری شروحات لکھی گئی ہیں ۔علامہ البانی رحمہ اللہ  نے بھی اس کی شرح لکھی ہے۔مولانا صادق خلیل رحمہ اللہ  نے ’’اسلامی عقائد ‘‘ کے نام سے   علامہ البانی رحمہ اللہ کی شرح کا اردو ترجمہ کیا ہے۔زیر نظر کتاب ’’ العصیدۃ السماویۃ شرح العقیدۃ الطحاویۃ‘‘مولانا مفتی رضاءالحق کےافادات   کی کتابی صورت ہے۔مولانا محمد  عثمان بستوی نے اسے دوجلدوں میں مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 875 #6458

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 2971

    ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ( پروفیسر عبد القیوم )

    (جمعہ 20 اگست 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6458 Book صفحات: 50

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ہمارے رسولﷺ‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ کی تحریر ہے۔پروفیسر مرحوم نےیہ کتاب دس بارہ سال کےبچوں کےلیے مرتب کی تھی۔موصوف نے حضرت رسول  اکرمﷺ کی زندگی کے حالات آسان زبان میں تحریر کیے ہیں اورواقعات  کو بڑی تحقیق اور صحت کے ساتھ درج کیا  ہے۔(م۔ا)

< 1 2 ... 32 33 34 35 36 37 38 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 958
  • اس ہفتے کے قارئین 215114
  • اس ماہ کے قارئین 164285
  • کل قارئین101724801
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست