پروفیسر عبد القیوم

  • نام : پروفیسر عبد القیوم

کل کتب 8

  • 1 #5320

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 6935

    تحریک اہل حدیث خدمات وکارنامے

    (جمعرات 03 مئی 2018ء) ناشر : دار المعارف، لاہور
    #5320 Book صفحات: 27

    اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ"اہل"ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ"حدیث" ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب د...

  • 2 #6410

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 8001

    آئینہ اسلام

    (جمعہ 02 جولائی 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6410 Book صفحات: 119

    اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یا نظام ِحیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کرنے کے جملہ احکام ومسائل کی رہنمائی موجود  ہے۔ یقیناً اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے لیے  تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے۔ زیرنظر کتاب’’آئینہ اسلام‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ  کی تصنیف ہےیہ کتاب اسلام کی بنیادی تعلیمات (اجزائے ایمان ،ارکان اسلام ،اسلامی اخلاق) اور ا س کے جامع تعارف پر مشتمل ہے ۔کتاب میں مذکور آیات واحادیث کی تخریج  سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔(م۔ا)

  • 3 #6435

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 1

    رمضان کے مسائل ( دار المعارف)

    (منگل 27 جولائی 2021ء) ناشر : دار المعارف، لاہور
    #6435 Book صفحات: 51

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیرنظر رسالہ ’’رمضان کے مسائل ‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ ،حافظ محمداسلم شاہدروی صاحب کی رمضان المبارک سے متعل...

  • 4 #6458

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 3660

    ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ( پروفیسر عبد القیوم )

    (جمعہ 20 اگست 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6458 Book صفحات: 50

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ہمارے رسولﷺ‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ کی تحریر ہے۔پروفیسر مرحوم نےیہ کتاب دس بارہ سال کےبچوں کےلیے مرتب کی تھی۔موصوف نے حضرت رسول  اکرمﷺ کی زندگی کے حالات آسان زبان میں تحر...

  • 5 #6489

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 3759

    سیرت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ( عبد القیوم)

    (بدھ 22 ستمبر 2021ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور
    #6489 Book صفحات: 233

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت رحمت عالم ﷺ‘‘ پروفیسر عبدالقیوم  رحمہ اللہ کی  تصنیف ’’تاریخ اسلام ‘‘ کا ایک حصہ ہے۔ اس کتاب میں واقعات کا تجزیہ وتحلیل اور اسباب وعلل کو نہایت...

  • 6 #6825

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 3

    تحریک اہل حدیث خدمات و کارنامے

    (جمعہ 21 اکتوبر 2022ء) ناشر : دار المعارف، لاہور
    #6825 Book صفحات: 31

    مسلک اہل حدیث در اصل  مسلمانوں  کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک  حقیقی دعوت  پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنیٰ  حدیث والے  اوراس سے مراد وہ افراد ہیں  جن کے  لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث  سے  مراد وہ دستورِ حیات  ہےجو صرف  قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت  ہو۔ زیر نظر کتابچہ’’ تحریک اہل حدیث خدمات وکارنامے‘‘  پروفیسر عبدالقیوم رحمہ اللہ  کا مرتب شدہ  ہےپروفیسر مرحوم نے  اس کتابچہ میں اہل حدیث  کا تعارف نہایت پختہ اور جچے تلے  الفاظ میں پیش کیا ہے ، اس کے مطالعہ سے قارئین کرام جہاں  اہل حدیث کے صحیح تعارف سے آشنا ہوں گے وہاں اہل حدیث کے بارے میں ان کے کئی شبہات اور مغالطے بھی دور ہوں گے ۔(م۔ا)

  • 7 #7453

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 1391

    خلافت راشدہ

    (ہفتہ 30 نومبر 2024ء) ناشر : دار المعارف، لاہور
    #7453 Book صفحات: 204

    نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق ، سیدنا عمر فاروق، سیدنا عثمان غنی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہم کا عہد خلافتِ راشدہ کہلاتا ہے۔خلافتِ راشدہ کا زمانہ مسلمانوں کے لیے نہایت عروج کا زمانہ تھا جس میں مسلمانوں نے ہر میدان میں خوب ترقی کی۔ عدل و انصاف فراہم کرنا خلافتِ راشدہ کی ایک بڑی خصوصیت تھی۔ اس عدل کے لیے سب برابر تھے۔ زیر نظر کتاب ’’خلافت راشدہ‘‘ پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ (1909ء۔1989ء) کی تصنیف ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں خلافت راشدہ کے احوال نہایت صحت اور استناد کے ساتھ قلم بند کیے ہیں ۔پروفیسر مرحوم نے یہ کتاب اگرچہ بی اے اسلامیات آپشنل کے طلباء و طالبات کے لیے مرتب کی تھی لیکن اس سے عام قارئین بھی یکساں مفید ہو سکتے ہیں اس کی اشاعتِ اول 1965ء میں ہوئی ۔زیر نظر جدید ایڈیشن ’’دار المعارف ۔لاہور ‘‘ نے تخریج کے ساتھ دوبارہ شائع کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 8 #7463

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 1419

    مجموعہ تفسیر قرآن

    (بدھ 11 دسمبر 2024ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #7463 Book صفحات: 808

    قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہو چکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک و ہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ان میں علماء اہل حدیث کی بھی تفسیری خدمات نمایاں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مجموعۂ تفسیر القرآن‘‘پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ کی مختلف جماعتوں کی نصابی ضروتوں کے لیے مرتب کی گئی منتخب سورتوں کی تفسی...

کل کتب 2

  • 1 #3947

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 8867

    اصول اخلاقیات

    (جمعرات 29 ستمبر 2016ء) ناشر : مجلس ترقی ادب لاہور
    #3947 Book صفحات: 279

    ہم اپنی روز مرہ زندگی میں جو تصدیقات قائم کرتے ہیں ان میں سے چند ایسی تصدیقات کو الگ کرنا نہایت آسان ہے جن کی صداقت سے اخلاقیات بلا شبہ سروکار رکھتی ہے۔جب کبھی ہم کہتے ہیں کہ"فلاں شخص اچھا ہے"یا"فلاں آدمی برا ہے"، جب کبھی ہم پوچھتے ہیں کہ "مجھے کیا کرنا چاہئے؟"یا"کیا ایسا کرنا میرے لئے نادرست ہے؟"جب کبھی ہم یہ کہنے کی جرات کرتے ہیں کہ "عفت فضیلت ہے اور مے نوشی رذالت ہے" تو بلا شبہ یہ اخلاقیات ہی کاکام ہے کہ وہ اس قسم کے سوالات اور بیانات پر بحث کرے۔علاوہ ازیں اخلاقیات کے ذمے یہ کام بھی ہے کہ وہ ہمارے ان بیانات کو جو افراد کے اخلاقسے یا ان کے افعال کے اخلاقی پہلو سے متعلق ہوتے ہیں، غلط یا صحیح ٹھہرانے کے اسباب بیان کرے۔اکثر حالتوں میں ہم"فضیلت، رذالت،فرائض، درست، خیر،شر"جیسی اصطلاحات استعمال  کرتے ہیں، جن میں ہم اخلاقی حکم لگا رہے ہوتے ہیں، اگر ہم ان احکام کی صداقت کو زیر بحث لانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اخلاقیات کے کسی نہ کسی نکتے پر بحث کرنا ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب" اصول اخلاقیات "محترم...

  • 2 #7203

    مصنف : پروفیسر عبد القیوم

    مشاہدات : 2109

    تاریخ ادب عربی ( الاسکندری)

    (بدھ 13 دسمبر 2023ء) ناشر : اردو پریس لاہور
    #7203 Book صفحات: 500

    اللہ تعالی کا کلام اور نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط و مستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن و سنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنے کا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’تاریخِ ادب عربی‘‘شیخ احمد الاسکندری ،شیخ مصطفیٰ عنانی بک کی مشترکہ تصنیف الوسيط في الادب العربي و تاريخه کا اردو ترجمہ ہے۔ تاریخ ادب پر لکھی گئی کتابوں میں الوسيط ایک ممتاز درجہ رکھتی ہےمصنفین نے اس کتاب میں ہر موضوع کے ہر مبحث اور تذکرے کو جامعیت کے ساتھ جچے تلے الفاظ میں پیش کیا ہے، زمانۂ جاہلیت سے لے کر عہدِ حاضر تک ادب عربی کی عہد بعہد ترقیوں سے محققانہ بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذی...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9078
  • اس ہفتے کے قارئین 167610
  • اس ماہ کے قارئین 1686683
  • کل قارئین115578683
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست