ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

  • نام : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

کل کتب 3

  • 1 #6477

    مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

    مشاہدات : 6003

    اذکار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعہ 10 ستمبر 2021ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال
    #6477 Book صفحات: 110

    دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہدےمیں ہےکہ بعض انسان فالج، کینسر، یرقان، بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتابچہ’’اذکار نبویﷺ‘‘ ابو عبدالبر عبد الحی سلفی حفظہ اللہ کا مرتب شد ہے۔ فاضل مرتب یہ کتابچہ نونہالوں اور پرائمری درجات کے طلبہ وطالبات کے لیے ایک نصابی مجموعہ کے طور پر مرتب کیا ہے۔ ا ور اسے چھ درجات میں تقسیم کر...

  • 2 #7199

    مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

    مشاہدات : 2531

    مختصر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سوال و جواب

    (ہفتہ 09 دسمبر 2023ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال
    #7199 Book صفحات: 60

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ’’اسوۂ حسنہ‘‘ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر سیرت نبوی (سوال و جواب)‘‘محترم ابو عبد البر عبد الحی السلفی کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس مختصر کتابچہ میں مستند و تاریخی مراجع و مصادر سے استفادہ کر کے سوالاً جواباً آسان فہم دل نشیں اسلوب میں سید الانبیاء محمد ﷺ کی زندگی کے ابتدائی حالات سے لے کر آپ ﷺ کی زندگی میں پیش آنے والے اہم حالات، واقعات، غزوات و سرایا اور تاریخی مقامات کے متعلق مفید معلومات پیش کیں ہیں ۔(م۔ا)

  • 3 #7533

    مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

    مشاہدات : 542

    جامع دروسِ رمضان

    (جمعہ 21 فروری 2025ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال
    #7533 Book صفحات: 200

    رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام و مسائل سے آگاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں اور کئی اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل و فضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع دروس ِرمضان‘‘ ابو عبد البر عبد الحی السلفی کی ترتیب شدہ ہے جسے انہوں نے عام فہم انداز میں مرتب کیا ہے اور اس میں انہوں نے رمضان المبارک اور اس سے متعلقہ تمام موضوعات قرآن مجید ،احادیث صحیحہ اور مفتیان عظام کے فتاوی اور سلف صالحین کے اقوال و آثار سے ہر مسئلہ واضح کر کے اسے علماء کرام اور عوام الناس کے لیے یکساں مفید بنا دیا ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10238
  • اس ہفتے کے قارئین 10238
  • اس ماہ کے قارئین 1668672
  • کل قارئین118236422
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست