#7533

مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

مشاہدات : 527

جامع دروسِ رمضان

  • صفحات: 200
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9000 (PKR)
(جمعہ 21 فروری 2025ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال

رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام و مسائل سے آگاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں اور کئی اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل و فضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع دروس ِرمضان‘‘ ابو عبد البر عبد الحی السلفی کی ترتیب شدہ ہے جسے انہوں نے عام فہم انداز میں مرتب کیا ہے اور اس میں انہوں نے رمضان المبارک اور اس سے متعلقہ تمام موضوعات قرآن مجید ،احادیث صحیحہ اور مفتیان عظام کے فتاوی اور سلف صالحین کے اقوال و آثار سے ہر مسئلہ واضح کر کے اسے علماء کرام اور عوام الناس کے لیے یکساں مفید بنا دیا ہے۔(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73047
  • اس ہفتے کے قارئین 566282
  • اس ماہ کے قارئین 1652556
  • کل قارئین118220306
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست