#2634

مصنف : ابو عبد الرحمن محمد الترکیف

مشاہدات : 5423

ماہ رمضان المبارک فضائل و فوائد و احکام

  • صفحات: 86
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1720 (PKR)
(منگل 23 جون 2015ء) ناشر : اسلامک سروسز سوسائٹی لاہور

رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے  کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے۔چونکہ رمضان المبارک سال کے  تمام مہینوں میں سے افضل ترین مہینہ ہے اور اس کی عبادات کو تمام عبادات سے افضل قرار دیا گیا  ہے۔اس لیے احتیاط کے پیش نظر مختلف کوتاہیوں اور غلطیوں سے محفوظ رہنے کے لیے علماء نے بہت کچھ لکھا ہے۔اور عامۃ الناس کو راہنمائی فراہم کی ہے۔ زير نظر كتاب"ماہ رمضان المبارک ،فضائل وفوائد واحکام"سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ابو عبد الرحمن محمد الترکیت﷫کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم میاں ابو بکر حمزہ  صاحب نے کیا ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب   ميں انتہائی آسان اور عام  فہم انداز میں روزے سے متعلق تقریباً تمام مسائل کو ترتیب وار  یکجا کردیا ہے-اس میں انہوں نے روزے کے احکام،رمضان کے روزے فرض ہونے کی شرائط،روزے کے صحیح ہونے کی شرائط،روزے سے متعلق چند مسنون کام،ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی رخصت،روزہ توڑنے والے امور،ممنوع یا مکروہ روزے اور روزے کے فوائد وغیرہ جیسی اہم مباحث بیان کی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ایک عام دعا

 

4

آپ کو رمضان مبارک ہو

 

5

دیباچہ

 

7

حرف آغاز

 

14

ماہ رمضان المبارک کے فضائل

 

19

روزہ کے مختصر احکام

 

27

روزہ کے فوائد

 

31

قیام اللیل تراویح کے فضائل

 

36

رمضان ماہ قرآن

 

40

ماہ رمضان عزت و کامیابیوں کا مہینہ

 

44

رمضان المبارک میں صدقہ کی فضیلت

 

47

رمضان عفو و درگزر کا مہینہ

 

50

رمضان میں عمرہ کا ثواب حج کے برابر ہے

 

55

آخری عشرہ کی فضیلت

 

61

سنت اعتکاف

 

63

صدقہ فطر

 

66

عید کے آداب

 

69

ماہ شوال کے چھ روزے

 

71

قبول اطاعت و عبادت کی علامات

 

73

اختتامیہ ماہ رمضان  کے بعد

 

76

مصادر و مآخذ

 

78

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41339
  • اس ہفتے کے قارئین 466829
  • اس ماہ کے قارئین 1667314
  • کل قارئین113274642
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست