#6481

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 4683

مختصر مسائل و احکام عمرہ

  • صفحات: 81
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3240 (PKR)
(منگل 14 ستمبر 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ’’مختصر مسائل واحکام عمرہ‘‘ مولانا ابو عدنان محمدمنیر قمر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔موصوف نےیہ کتاب اپنی طویل کتاب ’’حج وعمرہ اور قربانی وعیدین‘‘ میں  صرف مسائل واحکام عمرہ کو بہت ہی مختصر انداز میں  مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

آئینہ مضامین

3

پیش نگاہ

4

مختصر مسائل واحکامِ عمرہ

7

فضائل و برکاتِ عمرہ

7

سفرِ عمرہ پر روانگی

8

مواقیتِ حج وعمرہ

14

احرام باندھنے کا طریقہ

18

محّرماتِ احرام

21

آدابِ حرمین شریفین

24

مباحاتِ احرام

25

آدابِ دخولِ مکہ و مسجدِ حرام

29

مسائل و احکام اور طریقۂ طواف

31

مسائل و احکام اور طریقۂ سعی

39

احکام و آدابِ زیارتِ مدینہ منّورہ

43

مسنون دعائیں

51

قرانی دعائیں

51

حدیثِ شریف سے ثابت دعائیں

59

سپاسِ تشکّر

80

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22562
  • اس ہفتے کے قارئین 448052
  • اس ماہ کے قارئین 1648537
  • کل قارئین113255865
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست