شرکت پرنٹنگ پریس لاہور

  • نام : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 4

  • 1 #1853

    مصنف : سید قاری عبد الرؤف مومن زیدی

    مشاہدات : 19743

    بلاغت مومن

    (پیر 18 اگست 2014ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
    #1853 Book صفحات: 362

    علومِ عربیہ میں علم معانی  اورعلم  بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے  اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے  عربی دانی  کےلیے  یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے  اکثر مدارس  نے  تلخیص المفتاح کو نصاب سے نکال دیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’بلاغۃ مؤمن‘‘ علم معانی کی  معروف  کتاب ’’تلخیص المفتاح ‘‘کی  اردو شرح  ہے جوکہ سیدقاری  عبدالرؤف مؤمن زیدی﷾ کی  کاوش ہے ۔  درس نظامی پڑھنے اور پڑھانے والوں کےلیے انتہائی مفید ہے ۔کتاب ہذا بلاغۃ مؤمن 360 صفحات پر محیط دو جلدوں میں مشتمل ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف  کی اس  کاوش کو   قبول فرمائے  (آمین) (م۔ا)

     

  • 2 #3075

    مصنف : امام ابن حزم اندلسی

    مشاہدات : 11464

    عصمت انبیاء ( ابن حزم )

    (منگل 01 دسمبر 2015ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
    #3075 Book صفحات: 97

    انبیاء کرام ؑ کی عصمت کاعقیدہ رکھنا ضروریات دین میں سے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی جھول ایمان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔شاہ اسماعیل شہید﷫ عصمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔:عصمت کامعنیٰ یہ ہے کہ انبیاء کرام  کے اقوال وافعال، عبادات وعادات، معاملات ومقامات اوراخلاق واحوال میں حق تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کی بدولت اُن کومداخلتِ نفس وشیطان اورخطاونسیان سے محفوظ رکھتا ہے اورمحافظ ملائکہ کو ان پر متعین کردیتا ہے تاکہ بشریت کاغُبار اُن کے پاک دامن کو آلودہ نہ کردے اورنفس بہیمیہ اپنے بعض اموراُن پر مسلّط نہ کردے اور اگر قانون رضائے الٰہی کے خلاف اُن سے شاذ ونادر کوئی امرواقع ہو بھی جائے تو فی الفور حافظ حقیقی(اللہ تعالیٰ)اس سے انہیں آگاہ کردیتا ہے اور جس طرح بھی ہوسکے غیبی عصمت ان کوراہ راست کی طرف کھینچ لاتی ہے‘‘(منصب امامت:۷۱) زیر تبصرہ کتاب "عصمت انبیاء"پانچویں صدی ہجری کے معروف امام علامہ ابن حزم الاندلسی﷫ کی معروف عربی تصنیف "الفصل فی الملل والاھواء والنحل" کے باب "عصمۃ الانبیاء" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرن...

  • 3 #4367

    مصنف : محمد یوسف صدیقی

    مشاہدات : 6225

    تحسین القرآن

    (بدھ 29 مارچ 2017ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
    #4367 Book صفحات: 56

    علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی ایک طویل لسٹ ہے اور تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء کرام اور قراءعظام نے بھی علم تجوید قراءات کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ سلفی قراء عظام جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں خدمات قابل تحسین ہیں ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے علاوہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور کے زیر نگرانی شائع ہونے والے علمی مجلہ رشد کےعلم ِتجویدو قراءات کے موضوع پر تین ضخیم جلدوں پر مشتمل قراءات نمبر اپنے موضوع میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں مشہور قراء کرام کے تحریر شدہ مضامین ، علمی مقالات اور حجیت قراءات پر پاک وہند کے کئی جیدمفتیان کرام ک...

  • 4 #6464

    مصنف : ملک احمد سرور

    مشاہدات : 2986

    اسلام ہمارا انتخاب

    (جمعہ 27 اگست 2021ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور
    #6464 Book صفحات: 354

    مسلمان  ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی  بڑی نعمت ہے  اس نعمت  کے مقابلہ میں  دنیا  جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے  اسکا  احساس یہودیت اور عیسائیت سے  توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات  پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر  اللہ تعالی ٰ نے  یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے  اس سے کہیں دشوار اپنے  آبائی  مذہب کو ترک کر کے  اسلام کی  آغوش میں آنا ہے  یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا  ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے  جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر  مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا  اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے  بلند اور ہمتیں غیر   متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ  قافلہ قابل صد مبارک باد  اور قابل تحسین ہے ۔&...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10793
  • اس ہفتے کے قارئین 169325
  • اس ماہ کے قارئین 1688398
  • کل قارئین115580398
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست