#6478

مصنف : عبید اللہ لطیف

مشاہدات : 2286

غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے

  • صفحات: 97
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3880 (PKR)
(ہفتہ 11 ستمبر 2021ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔حضور نبی اکرم ﷺکی ختم نبوت کا ذکرقرآن حکیم کی متعدد  آیت میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ  بیان کیا گیا  ہے۔ اور متعدد احادیث نبویہ میں بھی یہی صراحت موجود ہےکہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور قیامت تک کسی کو اس منصب پرفائزنہیں کیا جائے گا۔یہی وہ عقید ہ  جس پر قرون اولیٰ سے آج تک  تمام امت ِاسلامیہ کا اجماع ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے‘‘  محترم  جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی تصنیف ہےانہوں نے اس کتا ب میں  مرزا غلام احمد قادیانی کی  صرف گیارہ صفحات  پر مشتمل چھوٹی سی کتاب  بعنوان’’ ایک غلطی کا ازالہ‘‘ کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا ہے اورہربات بحوالہ پیش کی ہے۔فاضل مصنف تصنیفی میدان میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور اصلاح معاشرہ کےموضوع پر  تقریبا ڈیڑھ درجن کتب  تحریر کرچکے ہیں  جن میں سےکچھ مطبوع ہیں اور غیر مطبوع ہیں ۔ اور ختم نبوت ریڈرز کلب ،پاکستان کی طرف سے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کےلیے خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر بہاء الدین ایوارڈ2020ء بھی حاصل کرچکےہیں اور ان کی دعوتی مساعی سے  22مرتد نوجوان دوبارہ  دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

4

کچھ مصنف کے بارے میں( مولانا عبدالصمد معاذ)

10

براہین احمدیہ کے الہامات اور مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی نبوت

13

عقیدہ نزول مسیح ختم نبوت کے منافی ہے، ایک مغالطہ اور اس کا جواب

36

سیرت صدیقی اور مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی نبوت

55

ظلی بروزی نبوت اور مرزا غلام احمد قادیانی کے مغالطے

58

کیا مرزا غلام احمد قادیانی بنی فاطمہ رضی اللہ عنہ سے تھا

87

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41725
  • اس ہفتے کے قارئین 237893
  • اس ماہ کے قارئین 861601
  • کل قارئین112468929
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست