(اتوار 10 اگست 2014ء) ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور
اللہ رب العزت نے روح کو انسان کے جسم کا حصہ بنایا ہے ۔انسان اپنے جسم کی غذا کا بندوبست کرنے کے لیے صبح وشام سرگرداں رہتا ہے لیکن اپنی روح کی غذا کی کوئی فکر نہیں کرتا درحقیقت اگر جسم کو غذا نہ ملے یا ناقص غذا ملے تو جسم بیمار ہوجاتاہے اور اس کے علاج معالجے کے لیے دنیا میں ڈاکٹر اور حکیم موجود ہیں ۔بالکل اسی طرح اگر روح کو غذا نہ ملے یا ناقص ملے تو یہ بھی بیمار ہوجاتی ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو دنیا بھی برباد ہوجاتی ہے او ر آخرت بھی۔ اور روح کی غذا اور اس کا علاج صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرنا ہے اسی عظیم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب او ر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ بیان کرتی ہیں:«كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ» کہ رسول اللہ ﷺ ہروقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیاکرتے تھے ۔اذکار نبوی ﷺ کے حوالے سے کئی کتب موجود ہیں&...