اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں ( کلر بمعہ تصویر )

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4500 (PKR)
(جمعہ 17 جولائی 2015ء) ناشر : وزارت اطلاعات و مذہبی امور سعودی عرب

بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب " اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں "وزارت اطلاعات ومذہبی امور سعودی عرب کی کاوش ہے۔ جس میں انہوں  حج وعمرہ کے تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں ۔اور اس کے ساتھ قربانی وعیدین کے مسائل بھی نہایت اختصار مگر دلائل اور جامعیت کے ساتھ بیان کر دیئے ہیں،اور جا بجا رنگین تصاویر بھی لگا دی ہیں تاکہ مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے میں کوئی کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔سعودی حکوت کی طرف سے مرتب کردہ یہ دلکش کتاب خود پڑھنے اور عزیز واقارب دوست احباب کو تحفہ دینے کے لائق ہے تاکہ حج وعمرہ اور قربانی وعیدین کے فرائض مسنون طریقے سے ادا کیے جاسکیں اللہ تعالی ان  کی اس کاوش کو اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔آمین۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

8

شرعی احکام

 

10

حج کی تعریف اور اس کی شرائط

 

13

باب اول سعودی عرب میں خوش آمدید

 

16

شرعی احکام احرام باندھنے کی جگہ اور اس کی شرائط

 

33

باب دوم مکہ مکرمہ میں خوش آمدید

 

36

شرعی احکام

 

59

مسجد حرام

 

63

شرعی احکام طواف قدوم وغیرہ

 

91

تیسرا باب مقام مدینہ میں خوش آمدید

 

97

مزدلفہ میں مسجد مشعر الحرام

 

110

شریعت کے احکام

 

111

چوتھا باب مدینہ منورہ میں خوش آمدید

 

120

مسجد نبوی شریف کی زیارت کے آداب

 

147

حکومت خادم حرمین شریفین کی خدمات

 

168

اللہ حافظ

 

180

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22774
  • اس ہفتے کے قارئین 448264
  • اس ماہ کے قارئین 1648749
  • کل قارئین113256077
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست