وزارت اطلاعات و مذہبی امور سعودی عرب

  • نام : وزارت اطلاعات و مذہبی امور سعودی عرب
  • ملک : سعودی عرب

کل کتب 2

  • اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں ( کلر بمعہ تصویر )

    (جمعہ 17 جولائی 2015ء) ناشر : وزارت اطلاعات و مذہبی امور سعودی عرب
    #2708 Book صفحات: 180

    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب " اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں "وزارت اطلاعات ومذہبی امور سعودی عرب کی کاوش ہے۔ جس میں انہوں  حج وعمرہ کے تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں ۔اور اس کے ساتھ قربانی وعیدین کے مسائل بھی نہایت اختصار مگر دلائل اور جامعیت کے ساتھ بیان کر دیئے ہی...

  • حرمین شریفین (چوتھا ایڈیشن)

    (پیر 25 اپریل 2016ء) ناشر : وزارت اطلاعات و مذہبی امور سعودی عرب
    #3823 Book صفحات: 47

    مکرمہ اور مدینہ منورہ دنیا کے تمام شہروں میں سب سے افضل ہیں۔مکہ اور مدینہ کی مساجد مسلمانوں کے دلوں میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ ان دونوں مقدس مقامات کی زیارت کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے جس کی تکمیل سے وہ اپنی روحوں کو سرشار کرنا چاہتے ہیں۔ مکہ مکرمہ کو روزہ اول سے دینی و مذہبی اعتبار سے مرکزیت حاصل رہی ہے اس لحاظ سے یہ تمام دنیا کے انسانوں  کے لیے بالعموم اور اہل اسلام کے لیے بالخصوص تاریخی کشش رکھتا ہے۔ اس میں مسلمانوں کی قلبی تسکین کا سامان ہے۔ اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے۔ نبی  کریم ﷺ کی ہجرت سے قبل یہ کوئی خاص مشہور شہر نہیں تھا۔ آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے۔ عربی زبان میں تاریخ مکہ مکرمہ اور تاریخ مدینہ منورہ کا بیان کتب تاریخ میں تو ہے ہی البتہ اردو دان طبقہ کے لیے مکہ مکرمہ کی قدیم و جدید تاریخ لکھنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ زیر تبصرہ کتاب"&...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56912
  • اس ہفتے کے قارئین 353890
  • اس ماہ کے قارئین 1407390
  • کل قارئین110728828
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست