کل کتب 822

دکھائیں
کتب
  • 26 #1766

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 11617

    احکام الحج والعمرۃ والزیارۃ

    (جمعرات 17 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #1766 Book صفحات: 146
    اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے  بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  ۔ا ور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام  سےخارج ہے۔ اگر اللہ  تعالی توفیق دے  تو ہر پانچ  سال بعد  حج  یا  عمر ہ کی  صورت  میں  اللہ تعالی ٰ کے  گھر حاضر ی کا اہتمام  کرنا چاہیے ۔  اجر وثواب کے لحاظ  سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ  نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ  اجر وثواب  تبھی ہےجب  حج او رعمر ہ  سنت نبوی کے مطابق اورا...
  • 27 #1766

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 11617

    احکام الحج والعمرۃ والزیارۃ

    (جمعرات 17 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #1766 Book صفحات: 146
    اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے  بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  ۔ا ور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام  سےخارج ہے۔ اگر اللہ  تعالی توفیق دے  تو ہر پانچ  سال بعد  حج  یا  عمر ہ کی  صورت  میں  اللہ تعالی ٰ کے  گھر حاضر ی کا اہتمام  کرنا چاہیے ۔  اجر وثواب کے لحاظ  سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ  نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ  اجر وثواب  تبھی ہےجب  حج او رعمر ہ  سنت نبوی کے مطابق اورا...
  • 28 #2589

    مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

    مشاہدات : 6543

    احکام الصلوۃ

    (اتوار 31 مئی 2015ء) ناشر : الکریم پرنٹرز سیالکوٹ
    #2589 Book صفحات: 157
    نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں...
  • احکام الصیام

    (پیر 15 جون 2015ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ وتوعیۃ الجالیات بالربوۃ
    #2611 Book صفحات: 247
    رمضان المبارک کامہینہ سال کے باقی تمام مہینوں سے افضل واعلی ہے۔یہ اپنے اندر لامحدود، اور ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کے لئے یہ مہینہ نیکیوں کی موسلادھار بارش کی مانند ہے،جس سےہر مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے،جس میں ہر نیکی کاا جروثواب ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا اور اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے ،جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ لہٰذا ہر عقل مند کے لیے ضروری ہے  کہ وہ رمضان میں اپنے اوقات کی تقسیم کرے اور بڑے پیمانہ پر قرآن کی تلاوت و تفہیم،ترجمہ اور کچھ حصہ حفظ کرنے کا اہتمام کرے۔چونکہ رمضان المبارک سال کے  تمام مہینوں میں سے افضل ترین مہینہ ہے اور اس کی عبادات کو تمام عبادات سے افضل قرار دیا گیا  ہے۔اس لیے احتیاط کے پیش نظر مختلف کوتاہیوں اور غلطیوں سے محفوظ رہنے کے لیے علماء نے بہت کچھ لکھا ہے۔اور عامۃ الناس کو راہنمائی فراہم کی ہے۔ زير نظر كتاب "احکام الصیام"سعودی عرب کے معروف عالم دین ف...
  • 30 #2612

    مصنف : محمد آصف احسان عبد الباقی

    مشاہدات : 6605

    احکام الصیام ( آصف احسان عبد الباقی )

    (منگل 16 جون 2015ء) ناشر : کشمیر بک ڈپو فیصل آباد
    #2612 Book صفحات: 131
    روزہ اسلام کےمسلمانوں پر فرض کردہ فرائض میں سے ایک  ہے۔اور روزہ اسلام کا ایک  بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکا...
  • 31 #5625

    مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

    مشاہدات : 5649

    احکام الوضوء والغسل والصلوٰۃ

    (منگل 13 نومبر 2018ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #5625 Book صفحات: 202
    اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی  ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوئےفرمایا:الطّھور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) ۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ ایک عام مسلمان کے لیے طہارت  صغریٰ   اور طہارت کبریٰ کے احکام مسائل کاجاننا انتہائی ضروری ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ احکام   الوضوء والغسل، والصلاۃ‘‘ جناب جاوید اقبال سیالک...
  • 32 #2828

    مصنف : عبد الرحمن فاضل دیوبند

    مشاہدات : 8035

    احکام جنازہ

    (پیر 10 اگست 2015ء) ناشر : اشاعت السنۃ المحمدیہ، فیصل آباد
    #2828 Book صفحات: 167
    موت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ موت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔ اسلام نے جہاں زندگی کے بارے میں احکام ومسائل بیان کئے ہیں وہیں موت کے احکام بھی بیان کر دئیے ہیں۔موت کے احکام میں سے کفن ودفن اور نماز جنازہ وغیرہ کے احکام ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "احکام جنازہ"محترم مولانا عبد الرحمن فاضل دیو بند صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے موت اور اس کے متعلقات نیز موت کے بعد پیش آنے والے حقائق کو نبی کریمﷺ اور خدائے قدوس کے...
  • 33 #2856

    مصنف : حافظ عبد السلام بن محمد

    مشاہدات : 19818

    احکام زکاۃ و عشر و صدقہ فطر

    (اتوار 06 ستمبر 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #2856 Book صفحات: 59
    دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے یعنی اسلام کےپانچ ارکان میں یہ ایک ایسا رکن اور فریضہ ہے جس کا تعلق حقوق اللہ اور حقوق العباد سے ہے ۔ دین فرد کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت کے ساتھ اجتماعی زندگی کو فراموش کیا گیا ہو ۔انہی بینادی ارکان ِخمسہ میں سے ایک اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے   زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور   دینِ اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائ...
  • 34 #4544

    مصنف : محمد علی جانباز

    مشاہدات : 9294

    احکام وتر

    (پیر 05 جون 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4544 Book صفحات: 59
    وتر کےمعنیٰ طاق کےہیں۔ احادیث نبویہ کی روشنی میں امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ ہمیں نمازِ وتر کی خاص پابندی کرنی چاہیے؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ سفروحضر میں ہمیشہ نمازِ وتر کا اہتمام فرماتے تھے، نیز نبیِ اکرم ﷺ نے نماز ِوتر پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے حتی کہ فرمایا کہ اگر کوئی شخص وقت پر وتر نہ پڑھ سکے تو وہ بعد میں اس کی قضا کرے۔ آپ ﷺ نے امت مسلمہ کو وتر کی ادائیگی کاحکم متعدد مرتبہ دیا ہے۔ نمازِ وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح ہونے تک رہتا ہے۔رات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد پڑھ کر نماز ِوتر کی ادائیگی افضل ہے، نبی اکرم ﷺکا مستقل معمول بھی یہی تھا۔ البتہ وہ حضرات جورات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد اور نمازِ وتر کا اہتمام نہیں کرسکتے ہیں تو وہ سونے سے قبل ہی وتر ادا کرلیں ۔آپ کی قولی و فعلی احادیث سے ایک، تین، پانچ ،سات اور نو رکعات کےساتھ نماز وتر کی ادائیگی ثابت ہے۔کتب احادیث وفقہ میں نماز کے ضمن میں صلاۃوتر کےاحکام ومسائل موجود ہیں ۔ نماز کے موضوع پر الگ سے لکھی گئی کتب میں بھی نماز وتر کے احکام موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’احکام وتر ‘‘شارح سنن ابن ماجہ شی...
  • 35 #4907

    مصنف : محمد علی جانباز

    مشاہدات : 12410

    احکام ومسائل رمضان المبارک .. رمضان کیسے گزاریں..؟

    (بدھ 05 جولائی 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4907 Book صفحات: 57
    رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ احکام ومسائل رمضان...
  • 36 #1182

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 28896

    احکام ومسائل رمضان قرآن وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 08 دسمبر 2012ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1182 Book صفحات: 145
    اسلام کی بنیاد جن پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ان میں سے ایک روزہ ہے۔ ایک مومن کو چاہیے کہ وہ روزے میں ہر قسم کی کمی کوتاہی سے بچنے کی کوشش کرے اور کوشش کرے کہ روزہ رکھ کر اس کا کیا گیا ہر عمل قرآن و حدیث کے مطابق ہو۔ مولانا مبشر احمد ربانی عالم با عمل ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے علم و عمل کا وافر حصہ عطا کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب موصوف کی رمضان المبارک کے احکام کے موضوع پر ایک اہم تصنیف ہے۔ دراصل رمضان المبارک کے متعلق انہوں نے چند سال قبل ایک کتابچہ لکھا ، پھر جو وقتاً فوقتاً بعض فتاویٰ، ہفت روزہ غزوہ، ماہنامہ مجلہ الدعوۃ، اخوۃ اور دوسرے جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں، کو اس کتاب میں یکجا صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  فتاویٰ بدالحرام، فتاویٰ اسلامیہ، فتاویٰ الصیام اور فتاویٰ ابن باز سے بھی فتاویٰ جات پیش کیے گئے ہیں۔ آخر میں مولانا اختر صدیق صاحب کا مضمون ’ روزہ دار کی غلطیاں‘ بھی شامل کتاب کیا گیا ہے۔ جو یقیناً روزہ داروں کو ماہ صیام میں کی جانے والی دانستہ یا نادانستہ غلطیوں سے بچائے گا۔ ان شاء اللہ(ع۔م)  
  • 37 #5114

    مصنف : ابو عبیدہ مشہور بن حسن آل سلمان

    مشاہدات : 4964

    اخطاء المصلین

    (منگل 02 جنوری 2018ء) ناشر : فریوائی اکادمی
    #5114 Book صفحات: 291
    نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمۂ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز  کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر  اہم ہے کہ سفر وحضر  ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور  عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز  ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اخطاء المصلین ‘‘شیخ ابو عبیدہ  مشہور بن حسن آل سلمان کی نماز کی اہمیت وفضیلت کے موضوع پر ایک عربی کتاب ہے جس كا اردو ترجمہ ریاض احمد محمد سعید السلفی نے کیا  ہے۔اس کتاب میں...
  • 38 #6933

    مصنف : عبد اللطیف قاسمی

    مشاہدات : 3310

    اذان اور مؤذنین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

    (منگل 21 فروری 2023ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ دیوبند بنگلور انڈیا
    #6933 Book صفحات: 137
    اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا ثبوت قرآن وحدیث  ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب’’ اذان اور مؤذنین رسول اللہ ﷺ ‘‘ کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس کتا ب کو  چار ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول : اذان کی اہمیت، فضیلت اور تاریخ سے متعلق ہے اور باب دوم  میں  اذان سےمتعلق احکام ومسائل بیان کیے گئے ہیں ،باب سوم :اجابت اذان سے متعلق فضائل ومسائل پر مشتمل ہے۔ جبکہ باب چہام : صاحب اذان اور مؤذنین رسول للہ   ﷺ کے  تذکار  کےمتعلق ہے۔ (م۔ا)
  • 39 #1693

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 7276

    اذان ایک پیغام، ایک دعوت

    (بدھ 28 مئی 2014ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد توعیۃ الجالیات بالاحساء
    #1693 Book صفحات: 55
    ہم میں کون شخص ہے جس نے آج تک اذان کی صدائے دلنواز نہ سنی ہو۔بلا مبالغہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ایک مسلمان اپنی زندگی میں جو آواز بار بار اور سب سے زیادہ سنتا ہے وہ اذان ہی ہے۔یہ صدائے فلاح وفوز دنیا کی ہر بستی ،ہر نگر ،ہر شہر اور ہر اس علاقے میں جہاں مسلمان بستے ہیں روزانہ پانچ وقت بلند ہوتی ہے اور اللہ کی توحید کا اعلان کرتی ہے۔لیکن بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ وہ اذان جسے ہم بچپن سے سنتے آ رہے ہیں ،جس کا ایک ایک حرف ہمارے نہاں خانہ دل میں اپنی پرعظمت شان وشوکت رکھتا ہے،جو دین کی ایک معروف شناخت اور ایک اہم ترین شعار ہے،ہم اس اذان کے پیغام سے کما حقہ واقف نہیں ہیں،اس کے معانی ومفاہیم اور حقائق ومعارف سے دور ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اذان جن معانی وحقائق کی طرف اشارہ کرتی ہے ،اگر وہ ہمارے دل ودماغ میں پیوست ہو جائیں تو ہماری زندگیوں میں ایک عظیم انقلاب آجائے۔زیر تبصرہ کتابچہ ’’اذان ایک پیغام، ایک دعوت‘‘مولانا عبد الہادی عبد الخالق مدنی کی کاوش ہے جس میں انہوں نے اذان کی اسی معنویت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے،شاید کہ اس کے مطالعہ سے کسی کے دل ودماغ کی دنیا میں...
  • 40 #7126

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2168

    اذان و اقامت اور جماعت و امامت

    (جمعرات 21 ستمبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #7126 Book صفحات: 186
    اذان اسلام کا شعار ہے نماز پنجگانہ کے لیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن و حدیث سے ثابت ہیں۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت نے اذان سے پہلے اور بعض مساجد میں اذان کے بعد ایک ایسا درود جاری کیا ہے جس کا ثبوت قرآن و حدیث ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین اور محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب ’’اذان و اقامت اور جماعت و امامت ‘‘فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر حفظہ اللہ کے متحدہ عرب امارات کے ریڈیو ام القیوین کی اردو سروس سے نشر شدہ چند ریڈیائی تقاریر کی کتابی صورت ہے۔ جس میں اذان و اقامت کے مسائل و احکام اور نماز باجماعت کا حکم کیا ہے؟کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔(م۔ا)
  • 41 #5979

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 14201

    اذان و اقامت کے احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 28 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5979 Book صفحات: 50
    اسلام آج سے  چودہ  سو  سال قبل مکمل  ہوچکا ہے ۔اب اس میں کسی بھی  ایسی بات کی گنجائش نہیں جس کا ثبوت قرآن وحدیث میں موجود  نہ ہو   فرمانِ نبویﷺ ہےکہ ’’لوگو میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں  جب تک تم ان پر مضبوطی سے عمل کرتے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہوگے اللہ کی کتاب اور میری سنت۔تاریخ  شاہد ہے  کہ جب تک  مسلمان ان دونوں چیزوں پر براہ راست عمل  کرتےرہے  ترقی کرتے رہے   اور جب  مسلمانوں نے قرآن  وحدیث کو چھوڑ کر دین  میں نئی  نئی  باتیں  نکال  لی ہیں  او ر انہیں  دین  کا درجہ  دے دیا  تو زوال کا شکار ہوگے ۔اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا...
  • 42 #6116

    مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

    مشاہدات : 3654

    اذان واقامت قرآن اور سنت مطہرہ کی روشنی میں

    (ہفتہ 20 جون 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6116 Book صفحات: 114
    اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا ثبوت قرآن وحدیث  ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب’’ اذان واقامت قرآن اور سنتِ مطہرہ کی روشنی میں   ‘‘  ابو عدنان  محمد طیب  السلفی کی مرتب شدہ  ہے . فاضل مرتب نے اس کتاب اس  آسان اسلوب میں اذان واقامت کا حکم اس کا  مفہوم ، فضائل وآداب  کے علاوہ   اذان  واقامت کے تمام تر احکام ومسائل  قرآن وسنت کی روشنی میں جمع کردئیے ہیں تاکہ ایک  مسلمان اذان واقامت کے فقہی احکام ومسائل سے روشناس ہو سکے  اور اس کے اہم شعار کو علم وبصیرت کے ساتھ قائم کرسکے ۔ مرتب موصوف اس  کتاب کے  علاوہ  درجن سے زائد کتب کے مترجم ،مصنف ومرت...
  • 43 #1704

    مصنف : طاہر عثمان بادوزئی

    مشاہدات : 9316

    اذکار المسلم

    (اتوار 06 جولائی 2014ء) ناشر : دار الاصلاح 100 جے لاہور
    #1704 Book صفحات: 394
    شریعتِ اسلامیہ میں عبادات اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان مناجات کانام ہے اور بندے کا اپنے خالق سےقلبی تعلق کا اظہار ہے ۔ایک مسلمان جب اپنی غمی،خوشی اور زندگی کے دیگر معاملات میں اللہ سےرہنمائی حاصل کرتا ہے تو اس کا یہ تعلق اس کے رب سے اور بھی گہرا ہوجاتا ہے ۔ عبادات کاایک حصہ ان دعاؤں پر مشتمل جو ایک مسلمان چوبیس گھنٹوں میں شارع ﷺ کی دی ہوئی رہنمائی کے مطابق بجا لاتا ہے او ر یقیناً مومن کےلیے سب سے بہترین ذریعہ دعا ہی ہے جس کے توسل سے وہ اپنے رب کو منالیتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی مشکلات سے نجات پاتا ہے۔کتبِ احادیث نبی کریمﷺ کی دعاؤں سے بھری پڑی ہیں ۔مگر سوائے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے تمام احادیث کی کتب میں صحیح ضعیف اور موضوع روایات مل جاتی ہیں ۔دعاؤں پر لکھی گئی بے شمار کتب موجود ہیں اوران میں ایسی بھی ہیں جن میں ضعیف وموضوع روایات کی بھر مار ہے ۔زیر نظر کتاب''اذکار المسلم ''بھی مذکورہ سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔لیکن اس کی انفرادیت یہ ہےاس کتاب سے قبل چھپنے والی تمام کتب کو اس میں یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اور پھر ان تمام احادیث کی تخریج وتحقیق کا حتی المقدور اہتمام...
  • 44 #6803

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 4274

    اذکار رزق

    (بدھ 28 ستمبر 2022ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #6803 Book صفحات: 90
    کسبِ معاش کے معاملے میں اللہ تعالیٰ او ران کےرسول کریم ﷺ نے بنی نوع انسان کو  اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے ہوئے نہیں  چھوڑا  بلکہ کتاب  وسنت میں رزق کے حصول کےاسباب کو خوب وضاحت سے بیان کردیا گیا ہے  ۔ اگر انسانیت ان اسباب کواچھی  طرح سمجھ کر مضبوطی سے  تھام لے اور صحیح انداز میں ان سے استفادہ کرے  تو اللہ مالک الملک جو  ’’الرزاق ذو القوۃ  المتین‘‘ ہیں  لوگوں کےلیے  ہر جانب سےرزق کے دروازے کھول دیں گے۔آسمان سے  ان پر خیر وبرکات نازل فرمادیں گے  اور زمین سے ان کے لیے گوناگوں اور بیش بہا نعمتیں  اگلوائیں گے ۔اللہ تعالیٰ رزق  کےعطا کرنے میں کسی سبب کےمحتاج  نہیں ، لیکن انہوں نے اپنی حکمت سے حصولِ رزق کے کچھ معنوی ومادی اسباب بنارکھے ہیں ۔ انہی معنوی اسباب میں سے  ایک نہایت موثر ،انتہائی زور  دار  او ربہت بڑی قوت والا سبب دعا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اذکار رزق ‘‘شہید ملت علامہ  احسان الٰہی ظہیر شہید کے  برادر مصنف کتب کثیرہ ...
  • 45 #6802

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 3813

    اذکار مصائب

    (منگل 27 ستمبر 2022ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #6802 Book صفحات: 178
    دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مصائب اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہیں  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے۔  ایک مومن  شخص   کو  مصائب، مشکلات ، پریشانیوں اور غموں کا  علاج اور ان سےنجات دعاؤں کے ذریعے سے  کرنا چاہیے ۔ زیر نظر کتاب’’ اذکار مصائب‘‘محترم جناب ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی تصنیف ہے۔ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں  حسب ذیل  چار عنوانوں کے ضمن  میں تفصیلات  پیش   کی  ہیں۔مصیبتوں سے بچانے میں دعا کی فادیت ، مصیبتوں سے محفوظ کرنے والی پندرہ دعائیں ،مصیبتوں کے دور کرنے میں دعا کی اہمیت ، مصیبتوں سے نجات دلوانے والی سولہ دعائیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)
  • 46 #1030

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 26182

    اذکار نافعہ

    (ہفتہ 02 جون 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1030 Book صفحات: 182
    دین اسلام میں ذکر الٰہی کی بہت زیادہ اہمیت و فضیلت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق اللہ کے رسولﷺ نے ذکر الٰہی کو سونا چاندی خرچ کرنے حتیٰ کہ جہاد جیسے عمل سے بھی بہتر قرار دیا۔ فی زمانہ دعاؤں اور ذکر و اذکار کی بہت سی مختصر اور مفصل کتب موجود ہیں۔ ان اذکار و دعاؤں کی فضیلت کیا ہے؟ یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے قرآن کریم کی بعض سورتوں اور آیات، اذان، نماز سے متعلقہ اذکار ، صبح و شام کے بعض اذکار کے فضائل اور مرادیں پوری کرنے والے آٹھ اذکار کا تذکرہ کرتے ہوئے دیگر مواقعوں کے اذکار کی بھی احادیث رسولﷺ کی روشنی میں فضیلت بیان کی ہے۔ کتاب کے آخر میں چند مفید تنبیہات بھی قلمبند کی گئی ہیں۔ (ع۔م)  
  • 47 #6477

    مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

    مشاہدات : 5478

    اذکار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعہ 10 ستمبر 2021ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال
    #6477 Book صفحات: 110
    دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہدےمیں ہےکہ بعض انسان فالج، کینسر، یرقان، بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتابچہ’’اذکار نبویﷺ‘‘ ابو عبدالبر عبد الحی سلفی حفظہ اللہ کا مرتب شد ہے۔ فاضل مرتب یہ کتابچہ نونہالوں اور پرائمری درجات کے طلبہ وطالبات کے لیے ایک نصابی مجموعہ کے طور پر مرتب کیا ہے۔ ا ور اسے چھ درجات میں تقسیم کر کے اس میں صحیح اور حسن درجے کی احادیث سے مسنون دعاؤں کاانتحاب کر کے اس میں جمع کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ادعیہ ماثور ہ کےاس مستند مجموعہ کو قبول عام سے نو...
  • 48 #545

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 27434

    ارکان اربعہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (منگل 28 جنوری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
    #545 Book صفحات: 373
    عبادات سے متعلق بیسیوں نہیں سیکڑوں کتب طباعت کے مراحل طے کر چکی ہیں جو افادہ عوام کا کام بہت کامیابی سے کر رہی ہیں۔ لیکن مولانا ابوالحسن ندوی نے زیر نظر کتاب ’ارکان اربعہ‘ میں جس ادبی پیرائے اور عصری اسلوب میں ارکان اسلام میں سے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی وضاحت کی ہے اور جس طرح ان کے مقاصد و اسرار کی جھلک دکھائی ہے  یہ صرف انہی کا خاصہ ہے۔ محترم مصنف نے سب سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھا، ان اراکین اربعہ کی حقیقت اور مقاصد و طریقہ کار کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کیا پھر اس سلسلہ میں اَئمہ کرام کی کی گئی تشریحات کو سامنے رکھا پھر خدا تعالیٰ نے آپ پر ان ارکان کی حقیقتوں اور حکمتوں کے جو پہلو آشکار کئے ان کو قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے۔ اس کتاب میں وہ لوگ بھی کشش محسوس کریں گے جو متقدمین کے اسلوب کو قدیم خیال کرتے ہوئے ان کی فیوض و برکات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ کتاب کی تیار ی میں شاہ ولی اللہ کی مشہور زمانہ کتاب ’حجۃ اللہ البالغہ‘ سے بھی کافی حد تک مدد لی گئی ہے۔ مصنف نے کتاب میں کسی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کسی لگی لپٹی کے ب...
  • 49 #545

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 27434

    ارکان اربعہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (منگل 28 جنوری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
    #545 Book صفحات: 373
    عبادات سے متعلق بیسیوں نہیں سیکڑوں کتب طباعت کے مراحل طے کر چکی ہیں جو افادہ عوام کا کام بہت کامیابی سے کر رہی ہیں۔ لیکن مولانا ابوالحسن ندوی نے زیر نظر کتاب ’ارکان اربعہ‘ میں جس ادبی پیرائے اور عصری اسلوب میں ارکان اسلام میں سے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی وضاحت کی ہے اور جس طرح ان کے مقاصد و اسرار کی جھلک دکھائی ہے  یہ صرف انہی کا خاصہ ہے۔ محترم مصنف نے سب سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھا، ان اراکین اربعہ کی حقیقت اور مقاصد و طریقہ کار کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کیا پھر اس سلسلہ میں اَئمہ کرام کی کی گئی تشریحات کو سامنے رکھا پھر خدا تعالیٰ نے آپ پر ان ارکان کی حقیقتوں اور حکمتوں کے جو پہلو آشکار کئے ان کو قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے۔ اس کتاب میں وہ لوگ بھی کشش محسوس کریں گے جو متقدمین کے اسلوب کو قدیم خیال کرتے ہوئے ان کی فیوض و برکات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ کتاب کی تیار ی میں شاہ ولی اللہ کی مشہور زمانہ کتاب ’حجۃ اللہ البالغہ‘ سے بھی کافی حد تک مدد لی گئی ہے۔ مصنف نے کتاب میں کسی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کسی لگی لپٹی کے ب...
  • 50 #545

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 27434

    ارکان اربعہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (منگل 28 جنوری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
    #545 Book صفحات: 373
    عبادات سے متعلق بیسیوں نہیں سیکڑوں کتب طباعت کے مراحل طے کر چکی ہیں جو افادہ عوام کا کام بہت کامیابی سے کر رہی ہیں۔ لیکن مولانا ابوالحسن ندوی نے زیر نظر کتاب ’ارکان اربعہ‘ میں جس ادبی پیرائے اور عصری اسلوب میں ارکان اسلام میں سے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی وضاحت کی ہے اور جس طرح ان کے مقاصد و اسرار کی جھلک دکھائی ہے  یہ صرف انہی کا خاصہ ہے۔ محترم مصنف نے سب سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھا، ان اراکین اربعہ کی حقیقت اور مقاصد و طریقہ کار کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کیا پھر اس سلسلہ میں اَئمہ کرام کی کی گئی تشریحات کو سامنے رکھا پھر خدا تعالیٰ نے آپ پر ان ارکان کی حقیقتوں اور حکمتوں کے جو پہلو آشکار کئے ان کو قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے۔ اس کتاب میں وہ لوگ بھی کشش محسوس کریں گے جو متقدمین کے اسلوب کو قدیم خیال کرتے ہوئے ان کی فیوض و برکات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ کتاب کی تیار ی میں شاہ ولی اللہ کی مشہور زمانہ کتاب ’حجۃ اللہ البالغہ‘ سے بھی کافی حد تک مدد لی گئی ہے۔ مصنف نے کتاب میں کسی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کسی لگی لپٹی کے ب...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 32 33 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46060
  • اس ہفتے کے قارئین 343038
  • اس ماہ کے قارئین 1396538
  • کل قارئین110717976
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست