#2828

مصنف : عبد الرحمن فاضل دیوبند

مشاہدات : 8036

احکام جنازہ

  • صفحات: 167
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5845 (PKR)
(پیر 10 اگست 2015ء) ناشر : اشاعت السنۃ المحمدیہ، فیصل آباد

موت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ موت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔ اسلام نے جہاں زندگی کے بارے میں احکام ومسائل بیان کئے ہیں وہیں موت کے احکام بھی بیان کر دئیے ہیں۔موت کے احکام میں سے کفن ودفن اور نماز جنازہ وغیرہ کے احکام ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "احکام جنازہ"محترم مولانا عبد الرحمن فاضل دیو بند صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے موت اور اس کے متعلقات نیز موت کے بعد پیش آنے والے حقائق کو نبی کریمﷺ اور خدائے قدوس کے فرامین کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب کی خوبی یہی ہے کہ جس منزل سے ہر انسان نے گزرنا ہے اسے مجمل مگر مدلل طور پر پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

17

سخنہائے گفتنی

19

تقریظ۔ سلطان المناظرین مولانا حافظ عبد القادر روپڑی

21

تقریظ ۔ علامہ احسان الٰہی ظہیر صاحب مد ظلہ

23

تقریظ مولانا محمد شریف اشرف صاحب

25

تقریظ۔ شیخ الحدیث مولانا محمد عبدہ صاحب

27

تقریظ ۔ میاں شفیق انور صاحب

29

تقریظ پروفیسر سعید احمد چوہدری صاحب

31

احکام جنازہ

 

تمہیدی کلمات

34

حاضرین کے فرائض

40

میت کے پاس دعاء استغفار کی فضیلت

42

تجہیز و تکفین میں جلدی کرنا چاہیے

45

میت کو غسل دینے کے احکام

46

میت کو غسل کس طرح دیا جائے

48

مردوں کے لیے مسنون کفن

50

مردوں کو کیسے کفنایا جائے؟

52

عورتوں کے لیے مسنون کفن

54

عورتوں کو کیسے کفنایا جائے؟

55

جنازہ اٹھانے اور اس کے ساتھ چلنے کے احکام

57

نماز جنازہ کا بیان

64

مسجد میں نماز جنازہ

64

غائبانہ نماز جنازہ

66

امام کے کھڑے ہونے کا بیان

67

امام کے کھڑے ہونے کا مقام

69

تکبیر اولیٰ کے بعد

71

جنازہ میں سورۃ فاتحہ کا ثبوت

76

ایک وضاحت

80

دفن میت کا بیان

82

تنبیہ

91

احکام قبر

94

عذاب قبر

110

بدعات جنازہ

123

بداعت کی ابتداء

125

رد بدعت پر پہلی کتاب

127

پاک و ہند میں شرک و بدعت

130

جنازہ خیر البشر ﷺ

138

آنحضرتﷺ کی موت اور قرآن

139

مرض کی ابتداء

140

شیعہ کا اعتراض اور اس کا جواب

146

تاریخ وفات آنحضرتﷺ

147

تجہیز و تکفین اور صحابہ کرام

156

ایک وضاحت

163

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47009
  • اس ہفتے کے قارئین 343987
  • اس ماہ کے قارئین 1397487
  • کل قارئین110718925
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست