#2612

مصنف : محمد آصف احسان عبد الباقی

مشاہدات : 6681

احکام الصیام ( آصف احسان عبد الباقی )

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2620 (PKR)
(منگل 16 جون 2015ء) ناشر : کشمیر بک ڈپو فیصل آباد

روزہ اسلام کےمسلمانوں پر فرض کردہ فرائض میں سے ایک  ہے۔اور روزہ اسلام کا ایک  بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کی دوسرے فرائض سے  یک گونہ فضیلت کا ندازہ اللہ تعالٰی کےاس فرمان ہوتا ہے’’ الصیام لی وانا اجزء بہ‘‘ یعنی روزہ خالص میرے  لیے  ہےاور میں خود ہی اس بدلہ دوں گا۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے مستقل  کتب تصنیف کی  ہیں ۔زیر تبصرہ  کتاب ’’ احکام الصیام ‘‘ محترم محمد آصف احسان عبد الباقی کی کاوش ہے۔ جس میں انہوں  روزے کے  متعلق ان تمام موضوعات پر بحث کی  ہے کہ جن سےایک روزہ دار کو سابقہ پڑتا ہے۔موصوف نے ہر مسئلے کا استنباط واستخراج اول قرآن ، دوم حدیث اور سوم فقہ سےکیا ہے۔یہ کتا ب کافی حد تک روزہ کےاحکام ومسائل سے  اگاہی حاصل کرنےکےلیے ممد ومعاون ثابت ہوگی ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تمہید

 

13

باب اول روزہ کے مفہوم ، فرضیت اور فوائد کے بیان میں

 

15

صوم کا معنی

 

15

فرضیت صوم

 

17

تاخیر فرضیت صیام کی حکمت

 

17

روزہ کے فوائد

 

19

روزہ کے اصل مقاصد

 

20

تقوی کا حصول

 

21

نفس کے باطل میلانات کی تحدید

 

21

جھوٹ بولنے سے پرہیز

 

22

سب و شتم کی ممانعت

 

23

جود و سخا کی زیادتی

 

23

اسلام کی روزہ میں اصلاحات

 

24

حواشی

 

26

باب دوم رمضان کی فضیلت اور اس کے روزوں کی فرضیت کے بیان میں

 

29

رمضان کی وجہ تسمیہ

 

29

رمضان یا شہر رمضان کہنا

 

29

رمضان کی خصوصیات

 

30

اول نزول قرآن

 

30

دوم رمضان کے روزوں کا وجوب

 

31

سوم صدقات کی افضیلت

 

31

چہارم رمضان میں شب قدر کی موجودگی

 

31

پنجم رات کا قیام

 

32

ششم اعتکاف

 

32

ہفتم رمضان کے عمرہ کی فضیلت

 

32

رمضان ، برکات کا مہینہ

 

33

ماہ رمضان میں شیاطین کی اسیری

 

35

رمضان میں قیام کی فضیلت

 

36

جنت میں دخول کے لیے روزہ داروں کا مخصوص دروازہ

 

37

رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت

 

37

حواشی

 

38

باب سوم رویت ہلال کے بیان میں

 

44

رویت ہلال سے روزے کا رکھنا نہ رکھنا مشروط ہے

 

44

شہادت ہلال

 

45

اگر ایک جگہ چاند نظر آ جائے اور دوسری جگہ نہ آئے

 

47

یوم الشک کا روزہ

 

47

رمضان کے دنوں کی تعداد

 

48

چاند دیکھنے کی دعاء

 

48

حواشی

 

49

تعلیقہ حواشی باب سوم

 

52

باب چہارم روزے کے متعلقات کے بیان میں

 

55

روزے کی صحت کے لیے شرائط

 

55

نیت

 

55

طہارت

 

55

کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے اجتناب

 

56

وہ لوگ جن پر روزہ فرض نہیں ہے

 

56

نابالغ بچہ

 

56

مجنون

 

57

مریض

 

58

مسافر

 

58

حیض یا نفاس والی عورت

 

60

حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت

 

60

بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت

 

60

رمضان کے روزوں کی قضاء

 

61

رمضان کے روزوں کی قضاء میں تاخیر کرنا

 

61

میت کے ذمہ روزوں کی قضا

 

62

حواشی

 

63

تکملہ باب چہارم

 

70

باب پنجم روزہ کے آداب و مستحباب

 

72

سحری

 

72

افطار

 

73

جود و سخا

 

75

حواشی

 

76

تتمہ باب پنجم

 

78

باب ششم روزہ کے مباحات

 

79

مسواک

 

79

ٹوتھ پیسٹ

 

79

غسل کرنا

 

80

کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا

 

81

سرمہ لگانا

 

82

بوسہ

 

82

فصد

 

83

احتلام

 

83

جنابت کی حالت میں صبح کرنا

 

84

بھول کر پانی پینا

 

84

حواشی

 

84

باب ہفتم روزہ کے مبطلات

 

88

جماع کرنا

 

88

قے کرنا

 

90

جان بوجھ کر کھانا پینا

 

90

غلطی سے وقت سے پہلے روزہ افطار کر لینا

 

91

حیض اور نفاس

 

91

روزہ توڑ لینے کی نیت کرنا

 

92

کوئی چیز نگلنا

 

92

حواشی

 

92

باب ہشتم نفلی روزے

 

95

شوال کے چھ روزے

 

95

عرفہ کے دن کا روزہ

 

95

عاشوراء کا روزہ

 

96

شعبان میں روزوں کی زیادتی

 

97

اشہر الحرام کے روزے

 

97

ہفتہ اور اتوار کا روزہ

 

98

پیر اور جمعرات کا روزہ

 

98

ہر ماہ میں تین دن کے روزے

 

99

ایک دن روزہ اور ایک دن افطار

 

99

حواشی

 

100

ضمیمہ باب ہشتم

 

101

نفلی روزہ کی نیت

 

101

نفلی روزہ کا دن میں افطار کرنا

 

103

باب نہم ممنوع روزے

 

105

وہ ایام جن کا روزہ رکھنا حرام ہے

 

105

عید الفطر اور عید الاضحی

 

105

ایام تشریق

 

105

عورت کا اپنے شوہر کے اذن کے بغیر نفلی روزہ  رکھنا

 

106

وصال کے روزے

 

106

وہ ایام جن کا روزہ رکھنا مکروہ ہے

 

107

صرف جمعہ کا روزہ رکھنا

 

108

شک کے دن کا روزہ

 

108

ہمیشہ روزہ رکھنا

 

108

حواشی

 

109

باب دہم اعتکاف

 

112

معنی

 

112

مشروعیت

 

112

وقت

 

113

وہ کام جو اعتکاف کے لیے ضروری ہیں

 

113

مستحبات اعتکاف

 

114

وہ کام جو اعتکاف میں جائز ہیں

 

114

وہ کام جو اعتکاف میں ممنوع  ہیں

 

116

اعتکاف کی قضاء

 

116

عورتوں کا اعتکاف

 

116

قیام رمضان

 

117

شبینہ

 

117

حواشی

 

118

کتابیات

 

122

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25134
  • اس ہفتے کے قارئین 450624
  • اس ماہ کے قارئین 1651109
  • کل قارئین113258437
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست