#1793

مصنف : محمد اکرم محمدی

مشاہدات : 8693

اللٰہم

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(اتوار 10 اگست 2014ء) ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور

اللہ رب العزت نے  روح کو  انسان  کے جسم  کا حصہ بنایا ہے  ۔انسان اپنے جسم کی  غذا کا بندوبست  کرنے کے لیے  صبح وشام سرگرداں رہتا ہے  لیکن اپنی روح کی غذا کی کوئی فکر نہیں کرتا درحقیقت اگر جسم کو غذا نہ ملے  یا ناقص غذا ملے تو جسم بیمار ہوجاتاہے اور اس کے علاج معالجے  کے لیے  دنیا میں ڈاکٹر اور حکیم موجود ہیں ۔بالکل اسی طرح  اگر روح کو غذا نہ  ملے یا ناقص  ملے تو یہ بھی بیمار ہوجاتی  ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو دنیا بھی برباد ہوجاتی ہے او ر آخرت بھی۔ اور روح کی غذا اور اس کا علاج صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرنا ہے اسی عظیم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب او ر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ  بیان کرتی ہیں:«كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ» کہ رسول اللہ ﷺ ہروقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیاکرتے تھے ۔اذکار نبوی ﷺ کے  حوالے  سے کئی کتب  موجود ہیں  ۔زیر نظر کتاب’’اللهم ‘‘  محترم  مولانا محمد اکرم محمدی ﷾ (مدیر  الفلاح  پبلی کیشنز ،لاہور) کی  مرتب شدہ ہےجس  میں  فاضل مرتب نے  رسول اللہ ﷺ کے شب وروز کے اذکار ووظائف  کو  صحیح اسناد کے  ساتھ جمع کرنے  کے ساتھ ساتھ ہر دعا  کاپس منظر اور پیش منظر بھی نقل کیا ہے  تاکہ قاری کو  پڑہنے کے ساتھ ساتھ اس  دعا کی اہمیت  وفضیلت سے بھی آگاہی حاصل ہو ۔اور اس میں  مرتب  نے  دعاؤں کی ترتیب اور انتخاب کےلیے منفرد اندازاختیار کرتے  اس کتاب  میں  بہت سے  وہ دعائیں شامل کردی ہیں جو عام کتابوں میں  میسر نہیں ۔اور مولانا عبداللطیف حلیم﷾کی  خصوصی محنت اور تحقیق وتخریج سے  اس کتاب  کی  افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کوانسانیت کی روحوں کی غذا اور علاج کا  عظیم ترین ذریعہ بنائے  اور اسے  مرتبین ،ناشرین  کے  لیےتوشۂ آخرت بنائے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

روزانہ پڑھی جانے والی دعائیں

 

 

سونے سے پہلے کے اذکار

 

8

بیدار ہوتے وقت کے اذکار

 

25

بیت الخلا ، گھر اور مسجد سے متعلقہ دعائیں

 

27

کھانے پینے کی دعائیں

 

32

لباس پہننے کی دعائیں

 

37

صبح و شام کے اذکار

 

39

عبادات میں پڑھی جانے والی دعائیں

 

55

مسنون نماز

 

65

تشہد کے بعد کی دعائیں

 

78

فرض نماز کے بعد کے ا ذکار

 

82

ماہ رمضان اور روزوں سے متعلقہ دعائیں

 

95

حج اور عمرے سے متعلقہ دعائیں

 

99

نماز جنازہ سے متعلقہ دعائیں

 

104

تعزیت کا شرعی طریقہ اور دعائیں

 

111

اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعائیں

 

115

نظر بد کا علاج اور اس کی دعائیں

 

119

بیمار پرسی اور حصول شفا کی دعائیں

 

124

نکاح ، شادی سے متعلقہ دعائیں

 

128

سفر سے متعلقہ دعائیں

 

132

غمگین کی دعائیں

 

142

آندھی اور بارش سے متعلقہ دعائیں

 

147

متفرق دعائیں

 

151

جامع دعائیں

 

153

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46935
  • اس ہفتے کے قارئین 243103
  • اس ماہ کے قارئین 866811
  • کل قارئین112474139
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست