کل کتب 822

دکھائیں
کتب
  • 251 #1454

    مصنف : سید جعفر علی نقوی بستوی

    مشاہدات : 7002

    حضرت سید احمد شہید کا حج اور اس کے اثرات

    (جمعہ 01 نومبر 2013ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #1454 Book صفحات: 200
    برصغیر پاک و ہند میں  حضرت سید احمد شہید  کی  ذات بابرکات محتاج تعارف نہیں ۔آپ ایک دور، صدی اور عہد کا نام ہیں۔ جب برصغیر   کے مسلمانوں پر مایوسی کے گہرے بادل چھائے ہوتے تھے۔ مسلمان ہر طرف سے سکھوں ، انگریزں اور دیگر قوتوں کے ظلم و استبداد کے شکار تھے۔کسی جگہ کوئی امید نہیں نظر آتی تھی۔ علماو شیوخ اور صوفیا اپنے اپنے مدارس، خانقاہوں اور حلقہ  ارادت  میں مصروف تھے۔ اگرچہ کچھ کو انتہائی زیادہ قلق و اضطراب  کے ساتھ  فکر امت دامن گیر تھی۔ہر طرف طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا۔ ان حالات میں  حضرت شاہ ولی اللہ   کے فکری جانشین  یعنی ان کی فکر کے عسکری گوشے کو عملی رخ دینے والے جناب  حضرت سید احمد شہید نے علم جہاد بلند کیا ۔ اور امت کو بیدار کرنے کی کوشش کی ۔ اللہ نے آپ کی اعانت فرمائی اور ایک اسلامی ریاست قائم بھی کردی۔ لیکن اپنوں کی  غداری رنگ لائی اور آپ بظاہر تو ناکام ہوئے  لیکن حقیقت میں کامیاب ہوئے۔آپ کی پیدا کی ہوئی جہادی روح ابھی تک امت کے اندر موجود ہے بلکہ وہ ایک  پودے سے تناور درخت بن چکی ہے۔زیرنظر ک...
  • 252 #1454

    مصنف : سید جعفر علی نقوی بستوی

    مشاہدات : 7002

    حضرت سید احمد شہید کا حج اور اس کے اثرات

    (جمعہ 01 نومبر 2013ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #1454 Book صفحات: 200
    برصغیر پاک و ہند میں  حضرت سید احمد شہید  کی  ذات بابرکات محتاج تعارف نہیں ۔آپ ایک دور، صدی اور عہد کا نام ہیں۔ جب برصغیر   کے مسلمانوں پر مایوسی کے گہرے بادل چھائے ہوتے تھے۔ مسلمان ہر طرف سے سکھوں ، انگریزں اور دیگر قوتوں کے ظلم و استبداد کے شکار تھے۔کسی جگہ کوئی امید نہیں نظر آتی تھی۔ علماو شیوخ اور صوفیا اپنے اپنے مدارس، خانقاہوں اور حلقہ  ارادت  میں مصروف تھے۔ اگرچہ کچھ کو انتہائی زیادہ قلق و اضطراب  کے ساتھ  فکر امت دامن گیر تھی۔ہر طرف طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا۔ ان حالات میں  حضرت شاہ ولی اللہ   کے فکری جانشین  یعنی ان کی فکر کے عسکری گوشے کو عملی رخ دینے والے جناب  حضرت سید احمد شہید نے علم جہاد بلند کیا ۔ اور امت کو بیدار کرنے کی کوشش کی ۔ اللہ نے آپ کی اعانت فرمائی اور ایک اسلامی ریاست قائم بھی کردی۔ لیکن اپنوں کی  غداری رنگ لائی اور آپ بظاہر تو ناکام ہوئے  لیکن حقیقت میں کامیاب ہوئے۔آپ کی پیدا کی ہوئی جہادی روح ابھی تک امت کے اندر موجود ہے بلکہ وہ ایک  پودے سے تناور درخت بن چکی ہے۔زیرنظر ک...
  • 253 #2926

    مصنف : محمد اسلم ربانی

    مشاہدات : 4813

    حقانیت رفع الیدین

    (منگل 22 ستمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #2926 Book صفحات: 36
    شریعتِ اسلامیہ میں  نماز بہت بڑا اور اہم رکن ہے اور اس پر مواظبت لازم قرار دی گئی ہے بلکہ کفر وایمان کے درمیان نماز ایک امتیاز ہے۔عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کےلیے دو چیزوں کاہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔لہٰذا نماز کے بارے میں آپ کاﷺ واضح فرمان ہے ’’ نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘ (بخاری)  رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے کھڑا ہوتے وقت ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھانا (یعنی رفع الیدین کرنا) نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ  ہے۔آپ ﷺ نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس سنت پر عمل کیا ہے۔نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعی﷫ فرماتے ہیں کہ  رفع الیدین کی حدیث کو  صحابہ کرام    کی اس قدر   کثیر  تعداد  نے روایت  کیا ہے  کہ شاید  اور  کسی  حدیث  کواس  سے   زیادہ  صحابہ    نے  روایت  نہ کیا  ہو۔ او رامام بخاری ﷫ نے  جزء  رفع الیدین میں لکھا ہے  ہے کہ  رفع الیدین کی حدیث کوا...
  • 254 #3477

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 5758

    حقیقت الصلوۃ

    (جمعرات 07 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #3477 Book صفحات: 102
    مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور دگار کے سامنے با وضوء ہو کر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کے بعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کے دن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حقیقت الصلاۃ ‘‘ امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد کی تصنیف ہے۔ مولانا آزاد اسلام ایک کاحرکی اور انقلابی تصور رکھتے تھے جس میں قرآن اور نماز ک...
  • 255 #2845

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 7262

    حقیقت حج مع حج و عمرہ کا مسنون طریقہ

    (ہفتہ 29 اگست 2015ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #2845 Book صفحات: 112
    اسلام کی پرشکوہ عمارت جن پانچ ستونوں پر استوار ہےان میں سے ایک نہایت مضبوط و مستحکم ستون حج ہے ۔ حج ایک مقدس فریضہ ہی نہیں ایک نہایت اشرف وافضل عمل ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے ۔ا ور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔  اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ اجر وثواب تبھی ہےجب حج او رعمر ہ سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے ورنہ حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج صر ف ایک عبادت ہی نہیں بلکہ یہ جامع عبادات ہے یعنی اسلام نے عبادت کی جتنی بھی صورتیں مقرر فرمائی ہیں ۔ان سب کی روح اس میں موجود ہےاس میں توحید بھی ہے نماز بھی ہے بلکہ اس مسجد می...
  • 256 #1771

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 11012

    حقیقت زکوۃ ، اسلام میں گردش دولت

    (ہفتہ 19 جولائی 2014ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #1771 Book صفحات: 90
    عربی زبان میں  لفظ  ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت  میں  زکاۃ ایک  مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے  زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا ہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے اس کی ادائیگی فر ض ہے اور  دین اسلام  کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے  نقصانات  ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں  تفصیل سے اس کے احکام  ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ  یقینا کافر اور واجب القتل ہے  ۔یہی وجہ کہ  خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ﷺ نے  مانعین زکاۃ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو  اسے درد ناک عذاب میں  مبتلا  کیا جائے گا۔جس کی  وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری...
  • 257 #5935

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 18979

    حیض و نفاس کے احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

    (بدھ 13 نومبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5935 Book صفحات: 75
    لغت میں کسی چیز کے بہنے اور جاری رہنے کو حیض کہتے ہیں اورشریعت کی اصطلاح میں صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیل احکام موجود ہیں ۔ محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )   نےاس ضرورت کے پیش کے   نظر زیر نظر رسالہ  بعنوان’’ حیض ونفاس کے  احکام ومسائل ‘‘ میں  حیض و نفاس اور استحاضہ  کی  لغوی   وشرعی تعریف اور کتا ب  وسنت کی روشنی میں اس کے    شرعی احکام  مرتب کیے ہیں ۔ فاضل مصنف  اس کے  علاوہ  نصف درجن کتب کے مصن...
  • 258 #599

    مصنف : سید ابو بکر غزنوی

    مشاہدات : 23343

    خطبات جہاد

    (منگل 16 نومبر 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #599 Book صفحات: 91
    1965ء میں ہندوستان نے پاکستان پر جب چہار طرف سے حملوں کی بوچھاڑ کر دی تو بہت سارے مصلحین اسلام اور پاکستان نے تحریر و تقریر کے ذریعے سے عوام پاکستان میں جہادی رمق بیدار کرنے کی کوشش کی۔ اس معرکہ حق و باطل میں بالآخر باطل نابود ہوا اور حق کو فتح نصیب ہوئی۔ زیر مطالعہ کتاب اسی دور کے ان خطابات پر مشتمل ہے جو پروفیسر ابوبکر غزنوی ؒ نے ارشاد فرمائے۔ جس میں انہوں نے کتاب وسنت کی صریح نصوص کے ذریعے جہاد کشمیر کی فرضیت و اہمیت اور ترک جہاد کی ذلت و رسوائی کو بیان کیا۔ مولانا نے تمام مسائل کا حل جہاد ہی میں مضمر قرار دیا۔ جہاد کشمیر سے متعلق ہمارے معاشرے میں بہت سے مختلف آراء گردش کرتی ہیں یہ کتاب کسی حد تک جہادکشمیر کے متعلق شبہات کو واضح کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔  
  • 259 #7050

    مصنف : عبد المنان نور پوری

    مشاہدات : 2602

    خطبات نورپوری

    (جمعرات 06 جولائی 2023ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ
    #7050 Book صفحات: 322
    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائے اس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔ لیکن مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسنِ سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اور خلاف ِ شریعت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’خطبات نورپوری‘‘محدث دوراں حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کے مسائل جنازہ سے متعلق 40 خطباتِ جمعہ کا مجموعہ ہے۔انہوں نے اس میں کتاب و سنت کی روشنی میں جنازہ کے متعلق تمام مسائل کا احاطہ اور معاشرتی بدعات و رسومات کا ردّ کیا ہے ۔حافظ عبد المنان نورپوری رح...
  • 260 #2514

    مصنف : ڈاکٹر نثار احمد

    مشاہدات : 21052

    خطبہ حجۃ الوداع

    (ہفتہ 02 مئی 2015ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور
    #2514 Book صفحات: 258
    یوں تو نبی کریم ﷺ  کا ہر ایک ارشاد، ہر جملہ اور ہر لفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہر ایک لفظ میں،ہر ایک جملے میں ہمارے لیے ہدایت اور راہنمائی کے بہت سے پہلو ہیں۔لیکن آپﷺ کے ہزاروں ارشادات عالیہ میں سے جن ارشادات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ان میں سے ایک خطبہ حجۃ الوداع کا خطبہ بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے جو آخری حج کیا` اسے دو حوالوں سے حجۃ الوداع کہتے ہیں۔ایک اس حوالہ سے کہ نبی کریم ﷺ نے آخری حج وہی کیا،اور اس حوالے سے بھی کہ نبی کریم ﷺ نے خود اس خطبہ میں ارشاد فرمایا : لعلی لا القاکم بعد عامی ھذا۔ یہ میری تم سے آخری اجتماعی ملاقات ہے،شاید اس مقام پر اس کے بعد تم مجھ سے نہ مل سکوں۔ یعنی حضور ﷺ کے ذہن میں یہ بات تھی کہ میں اپنے صحابہ سے آخری اجتماعی ملاقات کر رہا ہوں۔خطبہ حجۃ الوداع کو اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔خطبہ حجۃ الوداع بلا شبہ انسانی حقوق کا اولین اور مثالی منشور اعظم ہے۔اس منشور میں کسی گروہ کی حمایت،کوئی نسلی ،قومی مفاد ،کسی قسم کی ذاتی گرض وغیرہ کا کوئی شائبہ تک نظر نہیں آتا ہے۔آپ نے  اس خطبہ میں  اتحادِ امت کا موضوع اپنے سامنے رکھا اور پھر دردِ امت کی پوری توانائی ا...
  • 261 #7290

    مصنف : حافظ محمد طاہر

    مشاہدات : 945

    خواتین سے متعلقہ روزے کے چند اہم مسائل

    (جمعہ 10 مئی 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7290 Book صفحات: 20
    رمضان المبارک کا روزہ ، تراویح ، صدقہ ، دعا، ذکر ، تلاوت ،مناجات ، عمرہ اور دیگر اعمال صالحہ جہاں مردوں کے لئے ہیں وہیں عورتوں کے لئے بھی ہیں ۔ ان اعمال کا اجر و ثواب جس طرح مردوں کو نصیب کرتا ہے ویسے ہی اللہ تعالی عورتوں کو بھی عنایت کرتا ہے ۔ خواتین میں عام تصور یہ ہوتا ہے کہ رمضان تو صرف مردوں کا ہے ، ہمارا کام صرف سحری پکانا اور افطار تیار کرنا ہے ۔ عورتیں روزہ رکھتی ہیں مگر دیگر اعمال خیر میں پیچھے رہتی ہیں ،اس کی بنیادی وجہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل سے عدم واقفیت ہے ۔ جس طرح مردوں پر روزہ رکھنا فرض ہے ویسے عورتوں پر بھی فرض ہے اور جس طرح مردوں کو رمضان المبارک میں کثرت سے اعمال خیر انجام دینا چاہئے ویسے ہی عورتوں کو بھی انجام دینا چاہئے۔البتہ خواتین کے لیے صیام رمضان سے متعلق جو آسانی و رخصت ہے اس کے احکام و مسائل قرآن و سنت میں موجود ہیں۔ محترم جناب حافظ محمد طاہر صاحب نے زیر نظر کتابچہ بعنوان’’خواتین سے متعلقہ روزے کے چند اہم مسائل‘‘میں ان مسائل کو پیش کیا ہے کہ جو ماہ رمضان میں خواتین کو مخصوص ایام میں پیش آتے ہیں ۔(م۔ا)
  • 262 #2495

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 8960

    خواتین کا مسجد میں نماز با جماعت پڑھنے کا مسئلہ

    (اتوار 12 اپریل 2015ء) ناشر : دار الکتب الاسلامیہ، دہلی
    #2495 Book صفحات: 63
    اسلام نے جہاں خواتین کوبے شمار حقوق عطا کیے ہیں وہاں نیک کام کرنے اور عبادات انجام دینے کے بھر پور مواقع بھی فراہم کیے ہیں ۔ بلاشبہ خواتین کےلیے پانچ وقت کی نمازوں کی ادائیگی گھر کی چاردیواری میں افضل ہے مگر اسے مسجد میں حاضر ہوکر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور صحابیات کا مسجدِ نبوی ﷺمیں نماز پڑھنا ثابت ہے ۔مگر بعض لوگ خواتین کی مسجد میں حاضری اور نماز عیدین میں شرکت کوفتنہ سمجھتے ہیں   اور اپنے اختیار کردہ نظریئے کو صحیح ثابت کرنے کے لیے احادیثِ صحیحہ کی بے جا تاویلات کر کے انہیں ردکرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خواتین کامسجد میں نماز باجماعت پڑھنے کا مسئلہ ‘‘ محترم جناب محمد ایوب سپرا ﷾کی کاوش ہے۔ جس میں نہایت سنجیدگی کے ساتھ دلائل کی روشنی میں ثابت کیا ہےکہ شریعتِ اسلامیہ نے خواتین کو مسجد میں آکر نماز ادا کرنے اور نماز عیدین میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ اس کتابچہ میں خواتین سے متعلق تین موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ خواتین کاطریقہ نماز،خواتین کے لیے نماز باجماعت کےلیے مسجد میں آنے کا حکم، خواتین کےلیےمسجد جانے کی آداب۔ مفسر قرآن...
  • 263 #7428

    مصنف : مقبول احمد سلفی

    مشاہدات : 649

    خواتین کی نماز اور ان کا لباس

    (منگل 05 نومبر 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7428 Book صفحات: 36
    نمازی کے لیے اپنے ستر کو دورانِ نماز ڈھانپ کر رکھنا تمام مسلمانوں کے ہاں واجب ہے، مرد کا ستر جمہور اہل علم کے ہاں ناف سے گھٹنے تک ہے جبکہ عورت کے نماز کے لیے ستر بالوں سمیت عورت کا پورا جسم ستر ہے اس لیے دوران نماز اسے تمام جسم ڈھانپنے کا حکم ہے ، ما سوائے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کے لہذا عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ باریک دوپٹے یا باریک لباس میں نماز ادا کرے، اسے اس قسم کی اوڑھنی لینا چاہیے جس سے اس کے بال اور نیچے پہنے ہوئے کپڑوں کا رنگ نظر نہ آئے، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: اللہ تعالیٰ جوان عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں کرتا۔ فضیلۃ الشیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ ہے نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ خواتین کی نماز اور ان کا لباس‘‘ میں اسی مسئلہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔(م۔ا)
  • 264 #4424

    مصنف : حافظ محمد عبد الرحمن بقا

    مشاہدات : 5787

    خیار الدعوات ( مسنون دعائیں )

    (جمعرات 27 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی
    #4424 Book صفحات: 195
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خیارا الدعوات ‘‘ مولانا حافظ محمد عبد الرحمٰن بقا﷫ کا مرتب کردہ مسنون دعاؤں کا مجموعہ ہے ۔مرتب موصوف نے ان احادیث مبارکہ کو اس مجموعہ میں بمع ترجمہ درج کیا ہے جو دعوت وافکار کے باب میں کتب معتبرہ احادیث میں وارد ہیں ۔نیز احادیث کی مکمل تخریج کرتے ہوئے احادیث کی صحت وضعف کی حیثیت سے حدیثوں کی اسنادی کیفیتیں بھی لکھ دیں ہیں ۔(م۔ا)
  • 265 #2769

    مصنف : ابو السلام محمد صدیق

    مشاہدات : 4418

    خیر الکلام فی قراءۃ الفاتحۃ خلف الامام

    (منگل 10 نومبر 2015ء) ناشر : انجمن اہلحدیث، سرگودھا
    #2769 Book صفحات: 64
    نماز دین اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے کلمہ توحید کے بعد ایک اہم ترین رکن ہے۔اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شب معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔ اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔لیکن نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میںفاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نمازناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنی پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثاب...
  • 266 #232

    مصنف : حافظ محمد گوندلوی

    مشاہدات : 18353

    خیر الکلام فی وجوب الفاتحۃ الخلف الامام

    (پیر 25 جنوری 2010ء) ناشر : مکتبہ نعمانیہ، گوجرانوالہ
    #232 Book صفحات: 415
    امام کے پیچھے مقتدی کو سورۃ الفاتحہ پڑھنی چاہئے یا نہیں۔ اس مسئلے پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں اسی مسئلہ کی نفیس تحقیق ہے۔ اسلوب بیان سنجیدہ ، محققانہ اور معتدل ہے۔ زبان کچھ حد تک پیچیدہ ہے شاید عوام کو ان علمی نکات کو سمجھنے میں کچھ دقت ہو۔  ممکن ہے یہ کتاب  "دلچسپ" نہ ہو اور زبان اور مناظرانہ نوک جھونک  کے چٹخارہ پسند حضرات اس سے محظوظ نہ ہو سکیں۔ لیکن اس میں شبہ نہیں کہ یہ بلند پایہ تحقیقات پر مشتمل مدبرانہ انداز میں تصنیف کی گئی شاندار کتاب ہے۔ فریق مخالف دیوبندی عالم سرفراز خان صفدر صاحب کی مشہور کتاب "احسن الکلام" کے بھی چیدہ چیدہ گوشوں پر علمی گرفت کی گئی ہے۔
  • 267 #5465

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 10287

    داستان مجاہد

    (پیر 23 جولائی 2018ء) ناشر : جہانگیر بک ڈپو پاکستان
    #5465 Book صفحات: 241
    نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام "نسیم حجازی" سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات بیان کر کے نہیں رہ جاتے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔نسیم حجازی  نے تقریبا 20 کے قریب ایمان افروز ناول تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ داستان مجاہد ‘‘ بھی انہی کاتحریر کردہ ناول ہے ۔ان کایہ تاریخی ناول خلافت امویہ، فتح اندلس، فتح سندھ،, فتح وسط ایشیاء اور فتح المغرب کے دلچسپ  واقعات پر مشتمل ہے ۔(م...
  • 268 #7140

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 4686

    درود شریف فضائل و برکات اور احکام و مسائل

    (جمعرات 05 اکتوبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #7140 Book صفحات: 214
    نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا آپ ﷺ سے محبت کا اظہار اور ایمان کی نشانی ہے۔ درود پڑھنے کے متعدد فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘( مسلم : ۴۰۸)ایک دوسری روایت میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کر دیتا ہے۔‘‘(صحیح الجامع : ۶۳۵۹) اور بعض روایات میں ہے کہ ’’کثرت سے درود پڑھنے سے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا۔‘‘لیکن درود وہ قابل قبول ہے جو نبی کریم ﷺ سے ثابت ہو اور آپ ﷺ نے وہ صحابہ کرام کو سکھلایا ہو۔درود لکھی ،درود تنجینا،درود ہزاری اور درود تاج جیسے آج کل کے من گھڑت درودوں کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں ہے ،کیونکہ یہ اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’...
  • 269 #6017

    مصنف : ابو الکلام عبد اللہ مدنی

    مشاہدات : 3945

    دروس الاذکار

    (اتوار 09 فروری 2020ء) ناشر : جامعۃ المفلحات حیدر آباد
    #6017 Book صفحات: 43
    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیامیں بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ’’تم مجھے پکارو، میں تمہاری پکار کو قبول کروں گا اور جو اللہ سے نہیں مانگتے ہیں ان کو  دھمکی دی گئی...
  • 270 #4684

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 20794

    دروس القرآن جلد اول

    dsa (ہفتہ 29 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4684 Book صفحات: 411
    قرآن مجید اللہ رب العزت کی سچی اور لاریب کتاب ہے جو بے مثل اور بے نظیر ہونے کے ساتھ ساتھ سراپا ہدایت اور حکمت ودانائی سے بھری پڑی ہے اس کی تلاوت باعث ثواب بھی ہے اور قاری کو ایسی لذت بھی دیتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ یہ اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے اتارا ہوا دستور حیات ہے جو اس کو ٹھکرا کر خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لے وہ ظالم وفاسق اور دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہوکر تڑپے گا اور جو شخص قرآنی احکامات کے مطابق عمل کرے وہ جنت کے راستے پر گامزن ہو کر اپنی منزل تک یقیناً پہنچ جائے گا۔ قرآن مجید کو آسان سے آسان انداز میں عوام الناس تک پہنچانے اور انہیں وعظ ونصیحت اور تبلیغ کے لیے کئی ایک طریقے اپنائے گئے اور اس پر بہت سے کتب بھی تالیف کی گئیں مگر زیرِ تبصرہ کتاب  علم وفن کا ایک گہرا سمندر ہے جو بھی اس میں غوطہ زن ہوتا ہے وہ ہیرے‘ جواہرات سے اپنی جھولی بھر کر ہی سطح آب پر نمودار ہوتا ہے۔ اس کی دو جلدیں ہیں پہلی جلد میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی چیدہ چیدہ آیات کی تفہیم وتفسیر ہے اور دوسری جلد میں سورۂ آل عمران اور سورۂ نساء کی منتخب آیات پر دروس مشتمل ہیں جس م...
  • 271 #1933

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 6305

    دعا اذکار اور انگلیاں

    (اتوار 21 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #1933 Book صفحات: 60
    نبی کریم ﷺنے فرمایا: "دعا عبادت کا مغز ہے۔"یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی کو یہ ہر گز پسند نہیں  کہ دعا جیسی اہم اور خالص عبادت میں کسی دوسرے کو شریک کیا جائے۔دعا کے لئے معیار ،نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ ہے  جو ہمیں بتاتا ہے کہ نبی کریم ﷺدعا کیسے کیا کرتے تھے اور کن الفاظ سے کرتے تھے۔ہماری پیدائش سے لیکر موت تک  جو بھی الجھنیں ،پریشانیاں یا ضرورتیں ہمیں پیش آ سکتی ہیں ،اس کے لئے نبی کریم ﷺکی دعاؤں پر مشتمل الفاظ موجود ہیں۔آپ بعض دعائیں ایک ایک دفعہ پڑھتے تھے تو بعض ایک سے زائد بھی پڑھا کرتےتھے،جس کی گنتی کے لئے وہ ہاتھوں کی انگلیوں کو استعمال میں لاتے تھے۔۔ زیر تبصرہ کتاب  ’’ دعا اذکار اور انگلیاں ‘‘ معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں    نے دعا کی  اہمیت وفضیلت  پر روشنی ڈالتے ہوئے نبی کریم کی مسنون دعائیں جمع فرما دی  ہیں۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف...
  • 272 #7354

    مصنف : ابو انیس محمد طیب طاہر

    مشاہدات : 1324

    دعا کی اہمیت و فضیلت اور چند اسمائے عظمیٰ

    (بدھ 21 اگست 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7354 Book صفحات: 80
    دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔بہت سارے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’دعا کی اہمیت و فضیلت اور چند اسمائے عظمیٰ‘‘ محمد طیب طاہر صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتا ب میں دعا کی تعریف،قرآن و سنت کی روشنی میں دعا کی اہمیت و فضیلت،دعا کے آداب ،قبولیت دعا کے اوقات بیان کرنے کے علاوہ چند ایسے اسمائے حسنیٰ بھی بیان کیے ہیں کہ جن کے ذریعے دعا قبول ہوتی ہے۔نیز دعا قبول ہونے کے چند مستند اور صحیح واقعات بھی پیش کیے ہیں ۔(م۔ا)
  • 273 #2134

    مصنف : ام عبد اللہ

    مشاہدات : 8652

    دعا کیجیے

    (جمعرات 11 دسمبر 2014ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد
    #2134 Book صفحات: 295
    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اس کے ذریعے اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے   انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے   بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دعا کیجئے‘‘ محترمہ ام عبد اللہ صاحبہ کی کاوش ہے جس میں انہو ں نے مختلف قرآنی اور مسنون دعاؤں کو احسن انداز کےساتھ 40 مختلف عنوانات کے تحت جمع کردیا ہےکتاب کے شروع میں صرف عنوانات کی فہرست ہے اور تفصیلی فہرست کتاب کے آخر میں درج ہے ۔یہ کتاب کتبِ ادعیہ میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ جسے تعلیم وتربیت کے انٹر نیشنل ادارے   ’’الہدیٰ‘‘ نے طباعت کے اعلیٰ معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مؤلفہ کتاب ہذا کی   تما...
  • 274 #7082

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1451

    دعاء قربانی کی تحقیق

    (پیر 07 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7082 Book صفحات: 10
    قربانی کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل ترین اعمال میں سے ہے۔ نبیﷺ کا فرمان ہے: ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کے ہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بھی عبادت تب ہی قابل قبول ہوتی ہے جب اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ تمام اہل اسلام کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ۔ عبادات میں سے اہم عبادت عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ذبح کرنا ہے اس سلسلے میں ہمارے معاشرے میں بہت سی کوتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا اور دعاء قربانی پڑھنے میں کوتاہی کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ دعاء قربانی کی تحقیق‘‘ جناب مفتی محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب کی کاوش ہے جو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تحریر کی ہے۔ انہوں نے اس کتابچہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے اور اگر کوئی شخص دوسرے شخص سے قربانی کے جانور کو ذبح کروائے تو جائز ہے اور ہر شخص اپنے ہاتھ سے قربانی کے جانور کو...
  • 275 #5212

    مصنف : بدر الزمان محمد شفیع نیپالی

    مشاہدات : 21653

    دعائیں

    (جمعہ 23 فروری 2018ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #5212 Book صفحات: 146
    اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا نام دُعا ہے اور یہی عبادت بھی ہے‘ ہر عبادت تسبیح اور دعا پر مشتمل ہوتی ہے لیکن دعا کے آداب میں اس کی افادیت اور اہمیت کو ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔ بہت سے حضرات مسنون اور غیر مسنون دعاؤں میں امتیاز نہیں کر سکتے حالانکہ صحیح اور مسنون دعائیں ہی بارگاہ الٰہی میں شرفِ قبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔ غیر مسنون دعائیں الفاظ وعبارت کے لحاظ سے کیسی ہی دلکش اور دل نشیں نظر آئیں ‘ دین میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  فاضل مؤلف نے خاص دعا کے ہی موضوع پر تصنیف کی ہے اس میں  مستند ومعتبر دعاؤں کو مکمل حوالہ جات کے ساتھ اور مختلف عناوین کے تحت جمع کیا ہے۔ ساتھ ہی دعاؤں کا سلیس اردو ترجمہ بھی دے دیا ہے تاکہ عربی زبان سے ناواقف مسلمان سمجھ کر دعائیں کر سکیں۔ اور توبہ کی فضیلت واہمیت ‘ اذکار کی فضیلت اور دعا کی قبولیت کی شرائط وآداب وغیرہ کو بھی نقل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ دعائیں‘‘ مولانا بدر الزماں محمد شفیع نیپالی  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی...
< 1 2 ... 8 9 10 11 12 13 14 ... 32 33 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73970
  • اس ہفتے کے قارئین 370948
  • اس ماہ کے قارئین 1424448
  • کل قارئین110745886
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست