کل کتب 823

دکھائیں
کتب
  • 276 #1505

    مصنف : داؤد راز دہلوی

    مشاہدات : 9660

    دعائیں التجائیں

    (منگل 04 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1505 Book صفحات: 274
    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔زیرنظر کتاب برصغیر پاک وہندکےمشہور م...
  • 277 #5158

    مصنف : مشتاق احمد نور الاسلام ندوی

    مشاہدات : 4410

    دعائیں جو باریاب ہوئیں

    (بدھ 24 جنوری 2018ء) ناشر : دار الکتب الاسلامیہ، دہلی
    #5158 Book صفحات: 258
    انسان ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کا محتاج وفقیر ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی مشکل کشا‘ فریاد کو سننے والا‘ دکھوں کو دور کرنے والا اور بندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے وہ خاص بندے جو نبوت ورسالت کے عظیم منصب پر فائز رہے وہ بھی اپنی تمام مشکلات اور ضرورتوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے رہے‘ قرآن کریم میں نبیوں اور رسولوں کی دُعاؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی ان دعاؤں کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کتاب اپنے موضوع یعنی دعا کے موضوع پر بالکل منفرد کتاب ہے۔ اس کتاب کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں نبیﷺ کی بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونے والی وہ دعائیں جمع کی گئی ہیں جو آپ نے کسی کے حق میں یا کسی نافرمان کی نافرمانی کی وجہ سے اس کے خلاف کسی اچھے کام کو دیکھ کر بشارت دی یا کسی برائی کو اختیار کرنے پر بطور وعید بد دعا کی وغیرہ۔ اس میں مصنف نے دعاؤں کا پس منظر بھی نہایت سلیس انداز میں تحریر کیا ہے‘ جسے پڑھ کر قاری کو دعا کے تمام پہلو سمجھ آئیں گےاور اس میں ان دعاؤں کو جمع کیا گیا ہے جن کی سند صحیح یا حسن تھی‘ موضوع اور ضعیف روایات سے...
  • 278 #6648

    مصنف : محمود الرشید حدوٹی

    مشاہدات : 4648

    دعائے انبیاء علیہم السلام

    (جمعرات 10 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ آب حیات، لاہور
    #6648 Book صفحات: 110
    قرآن  مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات  کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی  دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے  برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا  لاکر  کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مید نے پیش کیا ہے یہ  اسلوب کسی آسمانی کتاب کے  حصے  میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے  کہ   ہر قسم ضرورت   کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے  فراہم  کردیئے گئے  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’دعائے انبیاء علیہم السلام‘‘ مولانا محمود الرشید﷾ حدوٹی(مدیر اعلیٰ ماہنامہ آب حیات) کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں قرآن مجید کی سورتوں  اور پاروں  میں بکھری  انبیاء علیہم السلام کی دعاؤوں اور مناجات کو   سو رتوں  اور آیتوں کے حوالہ جات کے ساتھ یکجا کردیا ہے سید الانبیاء  محمد رسول اللہ ﷺ کی دعائیں بھی قرآن مجید میں موجود ہیں انہیں  بھی اس...
  • 279 #7331

    مصنف : محمود الرشید حدوٹی

    مشاہدات : 1361

    دعائے انبیاء علیہم السلام

    (جمعرات 25 جولائی 2024ء) ناشر : مکتبہ آب حیات، لاہور
    #7331 Book صفحات: 144
    قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں اور ان کے آداب کا تذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’دعائے انبیاء علیہم السلام‘‘ مولانا محمود الرشید﷾ حدوٹی کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں قرآن مجید کی سورتوں اور پاروں میں بکھری انبیاء علیہم السلام کی دعاؤوں اور مناجات کو سورتوں اور آیتوں کے حوالہ جات کے ساتھ یکجا کر دیا ہے سید الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺ کی دعائیں بھی قرآن مجید میں موجود ہیں انہیں بھی اس کتاب میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ ( م۔ا)
  • 280 #7024

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 3214

    دعائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پانے والے خوش نصیب

    (جمعرات 08 جون 2023ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور
    #7024 Book صفحات: 289
    دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔ زیر نظر کتاب ’’ دعائے رسول ﷺ پانے والے خوش نصیب‘‘مولانا محمد عظیم حاصلپوری حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔موصوف نے اس کتاب میں ایسی خوش نصیب ہستیوں،مقامات، قبائل وغیرہ کے متعلق مواقع پر آپ ﷺ کی طرف سے کی جانے والی دعاؤں کو جمع کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تدرسی و ددعوتی اور تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ آمین(م۔ا)
  • 281 #6192

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 4944

    دعائے قربانی إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي... والی حدیث کی تحقیق

    (جمعہ 02 اکتوبر 2020ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
    #6192 Book صفحات: 68
      قربانی کرنا  اللہ تعالیٰ کے ہاں  سب سے بہترین عمل ہے نبیﷺ کا فرمان ہے : ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کےہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کےہاں   کوئی بھی عبادت کا عمل تب ہی  قابل  قبول ہوتا  ہے کہ  جب  اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ  تمام اہل اسلام کے لیے  اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے  اہم  عبادت  عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے  ذبح کرنا ہے  اس سلسلے میں  ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔جن میں سے  ایک یہ ہے کہ  جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا اور  دعائے قربانی  پڑھنے  میں کتاہی کی جاتی ہے ۔زیر نظر کتابچہ ’’ دعائے قربانی  إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي... والی حدیث کی تحقیق‘‘ فضیلۃ الشیخ ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی  حفظہ اللہ  کا مرتب شدہ ہے۔شیخ موصوف نےاس کتابچہ میں ...
  • 282 #2890

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 12442

    دعوت اسلام دعوتی اور تعارفی مضامین

    (جمعہ 04 ستمبر 2015ء) ناشر : دار التذکیر
    #2890 Book صفحات: 199
    اللہ تعالیٰ  نے انسان  کی فطرت  کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی  کو اختیار کرنے  اور بدی  سے  بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو  لوگوں  تک پہنچایا اوران کو شیطان  سے  بچنے اور رحمنٰ  کے راستے   پر چلنے کی دعوت  دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے۔  اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین   پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغ...
  • 283 #3478

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 4651

    دعوت الی اللہ ،سنت واجب العمل ہے اور اس کا منکرکافر ہے

    (پیر 22 فروری 2016ء) ناشر : ادارۃ الاسلامیۃ، فیصل آباد
    #3478 Book صفحات: 96
    اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کے اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش وودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا او ران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے   پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوت دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوہ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین   پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا ج...
  • 284 #1930

    مصنف : محمد سرور بن نایف زین العابدین

    مشاہدات : 9559

    دعوت الی اللہ اور انبیاء کرام کا طریق کار

    (ہفتہ 20 ستمبر 2014ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #1930 Book صفحات: 290
    ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام  کرتے رہے  ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل  پیرا ہونے  بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے  بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور عمل  سے پہلے علم کی ۔تبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے لیے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے&nb...
  • 285 #788

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 27041

    دعوت الی اللہ اور داعی کے اوصاف

    (اتوار 11 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #788 Book صفحات: 94
    دعوت الی اللہ اور داعی کے اوصاف۔ یہ کتاب فضیلۃالاساذ علامہ عبدالعزیزبن عبداللہ بن باز کے دورسالوں کا مجموعہ ہے،ایک کا عنوان (الدعوۃ الی اللہ و اخلاق الدعاۃ)(دعوت الی اللہ اور داعی کے اوصاف)اور دوسرے رسالہ کا عنوان(وجوب العمل بالسنۃوکفر من انکرہا)(مقام سنت اور فتنہ انکار حدیث)ہے-پہلے رسالہ میں  دعوت الی اللہ کی اہمیت،دعوت کے فضائل اور داعی کو کن اوصاف سے متصف ہونا چاہیے،کا بیان ہےاور دوسرے رسالہ میں سنت کی اہمیت و فضیلت کا بیا ن ہے اور اس مسئلہ کی توضیح ہےکہ صحیح اسلام پر عمل کرنے کے لیے سنت پر عمل ناگزیر ہے،پھر منکرین حدیث کے اعتراضات کا جائزہ اور فتنہ انکار حدیث کی مذمت کا بیان ہے، زیر نظر کتاب اختصار و جامعیت کا حسین امتزاج اور اصلاح کے لحاظ سے نہایت مفید ہے-(ف۔ر)  
  • 286 #301

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 25288

    دعوت الی اللہ اور مبلغین کے اوصاف

    (جمعہ 09 اپریل 2010ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ، راولپنڈی
    #301 Book صفحات: 59
    کائنات کے معرض وجود میں لانے کی غرض وغایت اور حکمت الہیہ یہی ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی کو اس کے اسماء وصفات  کےساتھ پہچانا جائے او راس حقیقت کا اعتراف کرلیا جائے کہ وہی ذات ہر چیز پر قادر ہے او رکائنات کی چھوٹی بڑی غرضیکہ ہر چیز اس کے علم میں ہے ۔دعوت الی اللہ ایک اہم ترین فریضہ ہے اور امت ہردور میں اس کی محتاج رہی ہے اس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر یہ کتاب پیش کی جارہی ہے جس کو چار نکات میں تقسیم کیا گیا ۔1 دعوت الی اللہ کا حکم اور اس کے فضائل ۔2 دعوت الی اللہ کے آداب اور طریقہ کار۔3 دعوت الی اللہ کا محور اور مرکزی نقطہ۔4 مبلغین کے اوصاف۔کتاب مختصر اورمفید ہے جو ہر داعی الی اللہ کے لیے مشعل راہ کامقام رکھتی ہے ۔
  • 287 #5762

    مصنف : ربیع ہادی المدخلی

    مشاہدات : 8155

    دعوت الی اللہ میں انبیاء کرام ؑ کا منہج اپنانا ہی عقل و حکمت کا تقاضہ ہے

    (جمعہ 26 اپریل 2019ء) ناشر : مکتبہ احیاء منہج السلف کراچی
    #5762 Book صفحات: 302
    ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام  کرتے رہے  ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل  پیرا ہونے  بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے  بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور عمل  سے پہلے علم کی ۔تبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے لیے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے&nb...
  • 288 #5197

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 9781

    دعوت الی اللہ کس کو اور کیسے

    (منگل 13 فروری 2018ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #5197 Book صفحات: 362
    دعوت دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوہ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ سے ہے اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے اہل علم نے عربی اوراردو زبان میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم او ردعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دعوت الی اللہ کس کو۔ اور کیسے؟‘‘ ڈاکٹر سعید بن علی ب...
  • 289 #2135

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 5948

    دعوت دین

    (جمعہ 12 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2135 Book صفحات: 36
    اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کو اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا اوران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے   پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے۔ اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین   پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغامِ حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا...
  • 290 #2889

    مصنف : ابو احمد نوید قمر

    مشاہدات : 11045

    دعوت دین اور اس کے تقاضے

    (جمعرات 03 ستمبر 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #2889 Book صفحات: 83
    دعوت دین کا کام کرنےوالوں کوایک بات ہمیشہ ملحوظ خاطر ر ہے کہ دعوت دین کے فرائض میں سے اہم فریضہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کو اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا اوران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے۔ دعوت الیٰ اللہ میں انبیاء ﷩ کو قائدانہ حیثیت حاصل ہے ۔ ان کی جدوجہد کو زیر بحث لائے بغیر دعوت کا کوئی تذکرہ مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ سے ہے۔ اور دعوتِ دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ...
  • 291 #4682

    مصنف : سید احمد عروج قادری

    مشاہدات : 8139

    دعوت دین اہمیت اور آداب

    (اتوار 30 جولائی 2017ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی
    #4682 Book صفحات: 115
    اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کو اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا اوران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے۔ دعوت الیٰ اللہ میں انبیاء ﷩ کو قائدانہ حیثیت حاصل ہے ۔ ان کی جدوجہد کو زیر بحث لائے بغیر دعوت کا کوئی تذکرہ مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ سے ہے۔ اور دعوتِ دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغامِ...
  • 292 #5729

    مصنف : عدنان عرعور

    مشاہدات : 16665

    دعوت دین کا طریقہ کار عصر حاضر کے تناظر میں

    (جمعرات 21 مارچ 2019ء) ناشر : مکتبہ ابن تیمیہ لاہور
    #5729 Book صفحات: 450
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ  انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے  جس سلسلۂ نبوت کا آغاز  حضرت آدم ﷤ سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ کی ذات ِستودہ صفات پر کردیا گیا ہے۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ کاسلسلہ جاری وساری ہے  ۔ دعوت وتبلیع  کی ذمہ داری ہر امتی  پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا  عائد ہوتی ہے ۔ لیکن اس کی کامل ترین اور مؤثر ترین شکل یہ ہےکہ تمام مسلمان اپنا ایک خلیفہ منتخب کر کے  خود کو نظامِ خلافت میں منسلک کرلیں۔اور پھر خلیفۃ المسلمین خاتم النبین ﷺ کی نیابت میں دنیا بھر  کی غیر مسلم  حکومتوں کو خط وکتابت او رجہاد وقتال کےذریعے  اللہ کے دین کی دعوت دیں۔اور ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام  کرتے رہے  ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل  پیرا ہونے&n...
  • 293 #994

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 23146

    دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے؟

    (پیر 14 مئی 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #994 Book صفحات: 182
    اسلام اپنی مکمل جامعیت اور پوری وسعتوں کے ساتھ دعوتِ دین کا موضوع ہے۔ اس حوالے سے ضروری ہے کہ مبلغ اسلام کے تمام گوشوں کی طرف دعوت دے۔ لیکن بنیاد عقیدہ توحید کو بنائے۔ کیونکہ اسوہ انبیاء سے یہی مترشح ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی نے ان گوشوں کو بالتفصیل بیان کیاہے جن کی طرف دعوت دین دی جانی چاہیے۔ مؤلف کا کہنا ہے کہ مبلغ کو چاہیے کہ وہ توحید و رسالت کی دعوت کے بعد موضوعات کے انتخاب میں مخاطب لوگوں کے احوال و ظروف اور فکری، عقلی اور دینی استعداد سے چشم پوشی نہ کرے۔ انھوں نے کتاب میں اس چیز کی بھی وضاحت کی ہے کہ اپنی دعوت کو مخصوص فرقے، مذہب یا گروہ کی طرف بلانے کی بجائے صرف اور صرف کتاب و سنت کی طرف دعوت دی جائے۔ کتاب کی تمام تر معلومات کی بنیاد کتاب و سنت ہے اور کتاب کا موضوع اچھی طرح واضح کرنے کے لیے اہل علم کے اقوال بھی نقل کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)  
  • 294 #977

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 25250

    دعوت دین کسے دیں؟

    (بدھ 25 اپریل 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #977 Book صفحات: 253
    ’دعوت دین کسے دیں؟‘ میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے تین سوالات کو موضوع بحث بنایا ہے۔ دعوت اسلامیہ کن کے لیے ہے؟ نبی کریمﷺ نے کن لوگوں کو دعوت دین دی؟ اس بارے میں پیش کردہ شبہات کی حقیقت کیا ہے؟ ان سوالات کے تشفی بخش جوابات کے لیے مولانا نے کتاب و سنت کو بنیاد بنایا ہے۔ نبی کریمﷺ نے جن متعدد اقسام کے لوگوں کو دعوت دین دی ان کے بارے میں متعدد شواہد کا تذکرہ کیا گیا ہے  اور ان شواہد میں سے دعوتی فوائد کو بھی احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے۔ عوام الناس اور خصوصاً دعوت دین سے متعلق لوگوں کے لیے یہ کتاب نہایت مفید ہے۔ (عین۔ م)  
  • 295 #808

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 21853

    دعوت دین کون دے؟

    (جمعرات 29 دسمبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #808 Book صفحات: 107
    دعوت دین ایک اہم دین فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین     پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پنہچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے،دعوتی تحریک اور تبلیغی جذبہ پیدا کرنے کےلیے ڈاکٹر فضل الٰہی صاحب کی یہ ایک اچھی کاوش ہے ،جو دعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہے۔(ف۔ر)  
  • 296 #940

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 23331

    دعوت دین کہاں دی جائے؟

    (اتوار 08 اپریل 2012ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #940 Book صفحات: 204
    پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی سو کے قریب عربی و اردو اور دیگر زبانوں میں تصنیف شدہ کتب کے مصنف ہیں۔ ان کا قلم بظاہر عام سے موضوع کو خاص بنا دیتا ہے۔ ’دعوت دین کہاں دی جائے‘ دیکھنے میں ایک مختصر سا مضمون نظر آتا ہے لیکن پروفیسر صاحب نے اس پر بھی اچھوتے اور نہایت دلچسپ انداز میں 200 سے زائد صفحات لکھ دئیے ہیں۔ انھوں نے تفصیل کے ساتھ ان مقامات کا تذکرہ کیا ہے جہاں پر دعوت حق پہنچانے کے شواہد موجود ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے تقریباً چودہ مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ سب سے پہلے انھوں نے ’قید خانے میں دعوت‘ کے نام سے عنوان قائم کیا ہے اور اس میں حضرت یوسف ؑ کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے مجدد الف ثانی اور جزائر انڈیمان میں مجرم قیدیوں کے قبول اسلام کا احوال لکھا ہے۔ اسی طرح انھوں نے ایوان اقتدار میں، جبل صفا پر، گھروں میں،لوگوں کی مجالس میں دعوت کی طرح متعدد عناوین قائم کرتے ہوئے نبی کریمﷺ کی سیرت سے استنباط کیا ہے اور بہت سے متعلقہ واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔ مصنف نے دراصل اہل اسلام کے سامنے اس حقیقت کو آشکار کرنا چاہا ہے کہ دعوت دین مسجد و مدرسہ میں محصور نہیں، بلکہ ہر مناسب جگہ میں ہے۔ (...
  • 297 #1880

    مصنف : امین احسن اصلاحی

    مشاہدات : 15468

    دعوت دین کی اہمیت اور تقاضے

    (بدھ 03 ستمبر 2014ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #1880 Book صفحات: 52
    اللہ تعالیٰ  نے انسان  کی فطرت  کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی  کے اختیار کرنے  اور بدی  سے  بچنے کی خواہش وودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے   دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو  لوگوں  تک پہنچایا او ران کو شیطان  سے  بچنے اور رحمنٰ  کے راستے   پر چلنے کی دعوت  دی ۔دعوت دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوہ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے،امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ  سے  ہے اور دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام  کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ  دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین   پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔د...
  • 298 #1881

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 9137

    دعوت دین کی ذمہ داری

    (جمعرات 04 ستمبر 2014ء) ناشر : منشورات، لاہور
    #1881 Book صفحات: 25
    اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین عطا کیا ہے، یہ محض رسوم عبادت یا چند اخلاقی نصائح کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس دین کو ماننے والوں کے لئے صرف یہی ضروری نہیں کہ وہ اس دین کو نظریاتی طور پر مان لیں بلکہ ا س کا عملی زندگی میں اطلاق بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ العصر میں مسلمانوں کی بنیادی ذمہ داریاں  بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ ’’زمانہ گواہ ہے کہ انسان ضرور ضرور خسارے میں ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے ، نیک عمل کرتے رہے اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے۔ ‘‘دین کا عملی زندگی میں اطلاق صرف یہی تقاضانہیں کرتا کہ اس پر خود عمل کیا جائے بلکہ یہ بات بھی دین کے تقاضے میں شامل ہے کہ اس دین کو دوسروں تک پہنچایا بھی جائے اور ایک دوسرے کی اصلاح کی جائے۔ جہاں کہیں بھی کوئی شرعی یا اخلاقی خرابی نظر آئے، ا س کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جائے۔ زیر تبصرہ کتاب "دعوت دین کی ذمہ داری " جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سید ابو الاعلی  مودودی﷫  کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے دعوت دین کی...
  • 299 #5206

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 15636

    دعوت دین کے بنیادی اصول

    (اتوار 18 فروری 2018ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #5206 Book صفحات: 632
    دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے اہل علم عربی اور زبان میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم اور دعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دعوت دین کے بنیادی اصول‘‘ قاری صھیب احمد میر محمدی ﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی تصنیف ہے ۔ جس میں دعوت و تبلیغ کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرتے ہوئے دعوت کے لغوی، اصطلاحی مفاہیم، دعوت...
  • 300 #6830

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 4890

    دعوت دین کے بنیادی اصول جدید ایڈیشن

    (اتوار 30 اکتوبر 2022ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6830 Book صفحات: 450
    دعوت  وتبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا  ہے۔چونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خود خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کرتے رہے  ہیں ۔ تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے  اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل  صرف سید الاولین وسید الآخرین  ،رحمۃ للعالمین  کی حیات طیبہ  ہے ۔ یہ بات واضح رہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور عمل  سے پہلے علم کی ۔ منہج...
< 1 2 ... 9 10 11 12 13 14 15 ... 32 33 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72075
  • اس ہفتے کے قارئین 290459
  • اس ماہ کے قارئین 290459
  • کل قارئین111897787
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست