مرکز الدعوۃ الاسلامیہ، راولپنڈی

  • نام : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ، راولپنڈی
  • ملک : راولپنڈی

کل کتب 2

  • 1 #301

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 24970

    دعوت الی اللہ اور مبلغین کے اوصاف

    (جمعہ 09 اپریل 2010ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ، راولپنڈی
    #301 Book صفحات: 59

    کائنات کے معرض وجود میں لانے کی غرض وغایت اور حکمت الہیہ یہی ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی کو اس کے اسماء وصفات  کےساتھ پہچانا جائے او راس حقیقت کا اعتراف کرلیا جائے کہ وہی ذات ہر چیز پر قادر ہے او رکائنات کی چھوٹی بڑی غرضیکہ ہر چیز اس کے علم میں ہے ۔دعوت الی اللہ ایک اہم ترین فریضہ ہے اور امت ہردور میں اس کی محتاج رہی ہے اس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر یہ کتاب پیش کی جارہی ہے جس کو چار نکات میں تقسیم کیا گیا ۔1 دعوت الی اللہ کا حکم اور اس کے فضائل ۔2 دعوت الی اللہ کے آداب اور طریقہ کار۔3 دعوت الی اللہ کا محور اور مرکزی نقطہ۔4 مبلغین کے اوصاف۔کتاب مختصر اورمفید ہے جو ہر داعی الی اللہ کے لیے مشعل راہ کامقام رکھتی ہے ۔

  • 2 #4602

    مصنف : پروفیسر سید طالب الرحمن

    مشاہدات : 11714

    آئیے عقیدہ سیکھیے!

    (اتوار 21 مئی 2017ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ، راولپنڈی
    #4602 Book صفحات: 96

    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریمﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِ عقائد کی جد و جہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریمﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نے بھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آئیے عقیدہ سکھیے‘‘ پروفیسر ڈاکٹر سید طالب الرحمٰن شاہ﷾ کی کاوش ہے مصنف نے کتاب میں اپنی نگارشات قلمبند کرتے ہوئے قدرے مختلف اسلوب اختیار کیا ہے اور عقیدہ سے متعلق تمام مواد کو سوال...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17859
  • اس ہفتے کے قارئین 428740
  • اس ماہ کے قارئین 310532
  • کل قارئین106977294
  • کل کتب8796

موضوعاتی فہرست