#2889

مصنف : ابو احمد نوید قمر

مشاہدات : 11134

دعوت دین اور اس کے تقاضے

  • صفحات: 83
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1660 (PKR)
(جمعرات 03 ستمبر 2015ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

دعوت دین کا کام کرنےوالوں کوایک بات ہمیشہ ملحوظ خاطر ر ہے کہ دعوت دین کے فرائض میں سے اہم فریضہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت کے اندر نیکی اور بدی کے پہچاننے کی قابلیت اور نیکی کو اختیار کرنے اور بدی سے بچنے کی خواہش ودیعت کردی ہے ۔تمام انبیاء کرام نے دعوت کے ذریعے پیغام الٰہی کو لوگوں تک پہنچایا اوران کو شیطان سے بچنے اور رحمنٰ کے راستے پر چلنے کی دعوت دی ۔دعوتِ دین اور احکام شرعیہ کی تعلیم دینا شیوۂ پیغمبری ہے ۔تمام انبیاء و رسل کی بنیادی ذمہ داری تبلیغ دین اور دعوت وابلاغ ہی رہی ہے۔ دعوت الیٰ اللہ میں انبیاء ﷩ کو قائدانہ حیثیت حاصل ہے ۔ ان کی جدوجہد کو زیر بحث لائے بغیر دعوت کا کوئی تذکرہ مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کو دیگر امم سے فوقیت بھی اسی فریضہ دعوت کی وجہ سے ہے۔ اور دعوتِ دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغامِ حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، دعوت الی اللہ بنیادی طور پر ایک عملی پروگرام ہے جو تعلیم وتعلم ،تربیت واصلاح کی عملی کشمکش پر مشتمل ہے ۔علماء اور صلحاءِ امت نے دعوت کےمفاہیم ، طریق کار، داعی کے خصائل، دعوت کی مشکلات اور تاریخ دعوت سے متعلق معیاری کتابیں لکھیں ہیں ۔منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم او ردعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ دور ِ حاضر میں دعوت اسلامی ایک مرتب علم کی صورت میں سامنے آئی ہے اور مختلف اسلامی جامعات نے اسے اپنے نصابات کا حصہ بنایا ہے ۔ایم اے ، ایم فل ، اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول کے لیے تحقیقی قسم کے مقالات بھی لکھے گئے ہیں ۔ کلیۃ الدعوۃ اور دعوۃ اکیڈمی کے نام سے کئی ادارے اور کئی دعوتی تحریکیں بھی وجود میں آئی ہیں جو دعوت اسلامی کے علمی وعملی کام میں مصروف عمل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دعوت دین اور اس کے تقاضے ‘‘ طلباء مرکز الدعوۃ والارشاد ، پاکستان کی کاوش ہے۔ مرکز الدعوۃو الارشاد دراصل جماعۃ الدعوۃ کا ہی ابتدائی نام ہے ۔ اس کتاب میں دعوت کی اہمیت و ضرورت اور آداب وغیرہ کے حوالے سے مفید معلومات جمع کردی ہے ۔افادۂ عام کےلیے اسے پبلش کیا جارہا ہے ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو داعیانِ کتاب وسنت کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (آمین) (م۔ ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دعوت کی ضرورت

 

3

دعوت کی اہمیت

 

4

دعوت کیوں دی جاتی ہے

 

9

امر با لمعروف و نہی عن المنکر

 

10

منکرات سے نہ روکنے پر سخت سزائیں

 

19

دعوت دین کی بتدریج وسعت

 

27

انبیاء کی دعوت

 

29

علم دین بنیادی عنصر

 

40

کردار کی قوت

 

43

اللہ سے رابطہ و تعلق

 

45

محنت کا ایوارڈ

 

47

بھلائی کا حریص

 

48

داعی بات کیسے کرے

 

49

دعوت میں نرمی اختیار کی جائے

 

52

اگر لوگ دعوت حق قبول نہ کریں تو

 

53

آزمائش

 

55

صبر و تحمل

 

60

دعوت کے تین اسلوب

 

64

علم ، عمل ، دعوت و جہاد

 

66

تربیت

 

68

عبادت کے لیے عقلی دلائل

 

70

ذرائع

 

73

مخاطب کے مرتبے کا خیال

 

74

دعوتی نقطہ نظر سے جامع ترین آیات

 

76

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7242
  • اس ہفتے کے قارئین 7242
  • اس ماہ کے قارئین 1681193
  • کل قارئین113288521
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست