محمد ایوب سپرا

  • نام : محمد ایوب سپرا

کل کتب 6

  • 1 #261

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 20830

    اسماء الرسول

    (پیر 01 مارچ 2010ء) ناشر : مکتبہ سبل السلام، کراچی
    #261 Book صفحات: 239

    محمد ﷺ  کا نام نہ صرف تمام مسلمانوں کے ہاں نہایت عزت واحترام والا ہے بلکہ تمام مخلوقات میں اس اسم کونہایت افضل واکمل جانا اور توقیر کی نظر سے دیکھا گیا ہےاہل ایمان نے جس قدر اس اسم گرامی کی توقیر کی  وہ اظہر من الشمس ہے ،دوسرے مذاہب والوں نےبھی اس  نام کونہایت عزت واحترام کے ساتھ پکارا او رنظریاتی مخالفت کے باوجود اس میں کوئی بگاڑ پیدا نہ کیا اللہ تعالی نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید  میں  رسول اللہ ﷺ کو کئی مقامات پر مخاطب فرمایا لیکن جب بھی آپ کا ذکر خیر آیا اکثر کسی صفاتی نام سے پکارے گئےجیسے اے رسول،اے نبی،اےاوڑھ لپیٹ کر سونے والےوغیرہ یہ اللہ تعالی کی خاص محبت وشفقت ہے اپنے اس بندے اور رسول کے ساتھ جس کا ذکر خیر اس کتاب میں ہوگا۔اور یہ مختصر کتابچہ آپ ﷺ کے ذاتی وصفاتی ناموں پرمشتمل  ہے ناموں کےساتھ  ساتھ ان کے معانی اور مفاہیم کو بھی اجاگر کیا ہے جس سے آگاہی ہر اس آدمی کے لیے ضروری ہے جو نبی ﷺ سے محبت کا دعوی کرتاہے ۔

  • 2 #337

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 17099

    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

    (منگل 04 مئی 2010ء) ناشر : مکتبہ سبل السلام، کراچی
    #337 Book صفحات: 80

    اسلام میں داخل ہونے کےلیے سب سےپہلے کلمۂ شہادت پڑھا جاتا ہےیہ کلمۂ پڑھنےوالے کو کفر کی تمام تر نجاستوں سے پاک کر دیتاہےاس لیے اسے کلمۂ طیبہ کہاجاتا ہے چونکہ اس میں اللہ وحدۂ لاشریک کی توحید کااقرار بھی ہے اس لیے اسے کلمۂ توحید بھی کہا جاتا ہےکلمۂ طیبہ کو شعوری طور پر سمجھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالی کی صفات کے بارے میں اکثر لوگوں نے کہیں نہ کہیں ٹھوکر کھائی اورایسی غلط راہ پر چل نکلے جوانہیں کفر کے راستے پر گامزن کر گئی۔کلمۂ میں دوسری شہادت محمد ﷺ کی رسالت کی گواہی دینا ہے جن کے اسوۂ حسنہ اورسنت کو چھوڑ کرایمان کی سلامتی ممکن ہی نہیں۔کتاب میں انہی دو باتوں پر بحث کی گئی ہے ۔
     

  • 3 #2495

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 9143

    خواتین کا مسجد میں نماز با جماعت پڑھنے کا مسئلہ

    (اتوار 12 اپریل 2015ء) ناشر : دار الکتب الاسلامیہ، دہلی
    #2495 Book صفحات: 63

    اسلام نے جہاں خواتین کوبے شمار حقوق عطا کیے ہیں وہاں نیک کام کرنے اور عبادات انجام دینے کے بھر پور مواقع بھی فراہم کیے ہیں ۔ بلاشبہ خواتین کےلیے پانچ وقت کی نمازوں کی ادائیگی گھر کی چاردیواری میں افضل ہے مگر اسے مسجد میں حاضر ہوکر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور صحابیات کا مسجدِ نبوی ﷺمیں نماز پڑھنا ثابت ہے ۔مگر بعض لوگ خواتین کی مسجد میں حاضری اور نماز عیدین میں شرکت کوفتنہ سمجھتے ہیں   اور اپنے اختیار کردہ نظریئے کو صحیح ثابت کرنے کے لیے احادیثِ صحیحہ کی بے جا تاویلات کر کے انہیں ردکرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خواتین کامسجد میں نماز باجماعت پڑھنے کا مسئلہ ‘‘ محترم جناب محمد ایوب سپرا ﷾کی کاوش ہے۔ جس میں نہایت سنجیدگی کے ساتھ دلائل کی روشنی میں ثابت کیا ہےکہ شریعتِ اسلامیہ نے خواتین کو مسجد میں آکر نماز ادا کرنے اور نماز عیدین میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ اس کتابچہ میں خواتین سے متعلق تین موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ خواتین کاطریقہ نماز،خواتین کے لیے نماز باجماعت کےلیے مسجد میں آنے کا حکم، خواتین کےل...

  • 5 #4964

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 11405

    ائمہ اربعہ؛ سیرت، عقائد اور فقہی خدمات

    (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ سبل السلام، کراچی
    #4964 Book صفحات: 150

    دین اسلام‘ اللہ اور اس کے رسولﷺ کا ہے‘ جو کتاب وسنت کی تکمیل سے مکمل ہو چکا ہے۔دین اسلام کے تمام احکام مکمل‘ نمایاں اور واضح ہیں۔ اپنے تمام مسائل کا حل بھی انہی میں تلاش کرنا چاہیے۔اور اللہ عزوجل نے ہمیں یہ اصول بتلایا ہے کہ رسول اللہﷺ جس کام کو کرنے کا حکم دیں‘ اس پر عمل پیرا ہونا ہے اور جس کام سے روک دیں‘ اس سے باز رہنا ہے اور اسی عمل کا نام دین پر چلنا ہے۔بنا بریں صحابۂ کرامؓ اسی سنہری اصول کے مطابق زندگی بسر کرتے رہے۔خلفائے راشدین کے دور (632ء۔661ء) تک فتاویٰ کا کوئی ایسا مجموعہ تیار نہیں ہوا تھا جس کی پیروی کی جاتی۔ اسلامی ریاست کے پھیلاؤ کے بعد صحابہ بھی دور دراز علاقوں میں جا کر آباد ہوتے چلے گئے تاہم صحابہؓ کو تمام مسائل زندگی یاد تھے۔ اور اپنے مسائل کا حل قرآن وحدیث سے لیتے اور اگر وقتی طور پر قرآن وحدیث میں مسئلہ نہ ملتا تو حالات کے مطابق اجتہاد کرتے اور مسئلے کا حل نکالتے مگر وہ اصول نا ہوتا تھا۔پھر ائمہ دین قرآن وحدیث سے مسائل استنباط کرنے کی طرف راغب ہوئے اور انہوں نے مستقل اصول وضع کرتے ہوئے امت کی رہنمائی فرمائی...

  • 6 #5871

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 7773

    الاسماء الحسنٰی یعنی اللہ کے پیارے نام

    (منگل 10 ستمبر 2019ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #5871 Book صفحات: 234

    اسمائ الٰہی کو قرآن مجید میں  اسما ئے حسنیٰ سے تعبیر کیا گیا ہے جس کے  معنیٰ بہترین اور خوب ترین کے ہیں۔ اسمائے  باری تعالیٰ  کو حسنیٰ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان ناموں پر جس پہلو سے بھی غور کیا جائے خواہ علم ودانش کی رو سے اور خواہ قلبی  احساسات وجذبات کے اعتبار سے یہ سراپا عمدگی ہی عمدگی اور حسن ہی حسن نظرآتے ہیں۔اللہ وحدہ لاشریک  کے اسم ذاتی یعنی ’’اللہ‘‘ کے علاوہ  اسے جس نام سے بھی پکاریں گے وہ اچھا ،محبوب اور دل کو دولت اطمینان سے مالا مال کرنے والا ہوگا۔اسمائے حسنیٰ  کی تعداد صحیح  قول کے مطابق (99 )اور ان کی فضیلت  یہ ہے  کہ جو شخص  ان ناموں کا واسطہ دے کر دعا کرے گا اللہ اس کی  دعا کو قبول کریں گے۔(الحدیث) زیر تبصرہ کتاب ’’الاسماء الحسنیٰ‘‘فاضل مصنف  محمد ایوب سپرا کی تصنیف ہے جس  میں انہوں نے اللہ رب العزت  کے اسماء وصفات  کا جامع  ومختصر تعارف ،ان کی  اہمیت  وافادیت، اسمائے حسنیٰ کی قسمیں...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9120
  • اس ہفتے کے قارئین 167652
  • اس ماہ کے قارئین 1686725
  • کل قارئین115578725
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست