#2926

مصنف : محمد اسلم ربانی

مشاہدات : 4916

حقانیت رفع الیدین

  • صفحات: 36
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 720 (PKR)
(منگل 22 ستمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا

شریعتِ اسلامیہ میں  نماز بہت بڑا اور اہم رکن ہے اور اس پر مواظبت لازم قرار دی گئی ہے بلکہ کفر وایمان کے درمیان نماز ایک امتیاز ہے۔عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کےلیے دو چیزوں کاہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔لہٰذا نماز کے بارے میں آپ کاﷺ واضح فرمان ہے ’’ نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘ (بخاری)  رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے کھڑا ہوتے وقت ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھانا (یعنی رفع الیدین کرنا) نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ  ہے۔آپ ﷺ نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس سنت پر عمل کیا ہے۔نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعی﷫ فرماتے ہیں کہ  رفع الیدین کی حدیث کو  صحابہ کرام    کی اس قدر   کثیر  تعداد  نے روایت  کیا ہے  کہ شاید  اور  کسی  حدیث  کواس  سے   زیادہ  صحابہ    نے  روایت  نہ کیا  ہو۔ او رامام بخاری ﷫ نے  جزء  رفع الیدین میں لکھا ہے  ہے کہ  رفع الیدین کی حدیث کوانیس  صحابہ   نے روایت کیا  ہے ۔  لیکن صد  افسوس  اس  مسئلہ  کو مختلف  فیہ  بنا کر  دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔اثبا ت رفع الیدین  پر  امام  بخاری   کی جزء  رفع الیدین ،حافظ زبیر  علی  زئی   کی نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین وغیرہ کتب  قابل  ذکر  ہیں۔اثبات رفع الیدین پر   کتا ب ہذا کے  علاوہ تقریبا 10 کتابیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی  موجود ہیں۔زیر تبصرہ کتابچہ’’حقانیت رفع الیدین‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ یہ کتابچہ محمد اسلم ربانی (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور) کی  کاوش ہے  انہوں نےاس مختصر رسالہ میں اثبات رفع الیدین کے متعلق اکثر حوالہ جات  حنفیوں کی کتابوں سے  پیش کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کی  اس کاوش کوقبول فرمائے اوراسے  عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

رفع الیدین سنت متواترہ ہے

 

3

ترجیح رفع الیدین

 

3

رفع الیدین پر اتفاق

 

3

رفع الیدین کی روایات متواتر ہیں

 

3

صحابہ کرام اور رفع الیدین

 

4

مکھیاں جھاڑنا

 

4

سنت کی اہمیت

 

5

بغلوں میں بت

 

5

رفع الیدین منسوخ نہیں

 

5

رفع الیدین پر ہمیشگی

 

8

منکرین ہمیشگی پر سوالات

 

9

رفع الیدین اور آپ ﷺ کی آخری زندگی

 

9

رفع الیدین پر اجماع

 

10

تابعین عظام و ائمہ محدثین اور رفع الیدین

 

11

رفع الیدین کا حکم

 

11

سجدہ کے وقت رفع الیدین

 

13

اثبات رفع الیدین کے دلائل

 

13

تارکین رفع الیدین کے دلائل اور ان کی حقیقت

 

21

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51450
  • اس ہفتے کے قارئین 100462
  • اس ماہ کے قارئین 2172379
  • کل قارئین113779707
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست