نماز با جماعت

  • صفحات: 291
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7275 (PKR)
(ہفتہ 07 اکتوبر 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی

نماز کے لیے ’جماعت‘ کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی خود نماز کی ہے‘ نماز دین کا ستون ہے‘ نماز کفر اور اسلام کے درمیان حد فاصل ہے‘ جس نے اپنی زندگی میں نماز کا اہتمام کیا‘ اس نے عرش الٰہی کے نیچے اپنی جگہ بنائی‘ جس نے نماز ضائع کی اس نے دین کا سب کچھ ضائع کر دیا نماز  وقت کی پابندی کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں نماز باجماعت کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر جامع‘ مکمل اور نہایت مدلل کتاب ہے۔ اس میں سب سے پہلے نماز کی اہمیت اور دین میں اس کے مقام ومرتبہ کا نہایت دلنشین انداز میں بیان کیا ہے اور اس سے متعلقہ  جملہ امور کا بھی تفصیل سے بیان ہے۔نماز باجماعت کے حوالے سے دیگر شکوک وشبہات کا ازالہ کر کے درست مؤقف بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نماز باجماعت ‘‘ العلامہ الشیخ صالح بن غانم السدلان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

11

مقدمۃ الکتاب

15

نماز کالغوی شرعی معنی

21

نماز کالغوی کامعنی

21

نماز کاشرعی معنی

21

جماعت کالغوی واصلاحی معنی

21

شریعت کی اصطلاح میں جماعت کامعنی

22

نماز باجماعت کامقصد

22

نماز کی مشروعیت کی دلیل

22

اسلام میں نماز کامرتبہ

24

عبادات میں نماز کامقام

29

نماز اسلام کی ابتداء ہےاوراس کی انتہاء ہے

30

نمازباجماعت کی مشروعیت کی حکمت

33

نمازباجماعت کی مشروعیت کی تاریخ

36

نما زباجماعت کی ترغیب

41

بغیرعذرکےنماز چھوڑنے کی ممانعت

47

ثواب اورفضیلت کےاعتبار سےجماعت کامختلف ہونا

49

فائدہ کےلیے اس مسئلہ کےبارےمیں اہل علم کےاقوال اوران کےدلائل

49

راجح قوال

52

خلاصہ بحث

55

اختلاف کاثمرہ

55

اپنی بات

56

نمازباجماعت کےلیےچلنے اوراس کی طرف نکلنے کےآداب

57

نماز باجماعت کس کےلیے مشروع ہے

63

جماعت کےلیےمطلوبہ تعداد

64

خلاصہ بحث

67

میری رائے

67

نماز باجماعت پالینے سےمتعلق مسائل

68

نماز باجماعت اداکرنےکی جگہ مساجد کو آباد رکھنے اوراس  کی طرف چل کر جانے کی فضیلت

71

مساجد کو آباد رکھنا اوراس کی طرف چل کرجانا

72

مسجدہ کےعلاوہ جگہوں میں نماز باجماعت

76

فرض نمازوں میں جماعت کاحکم

83

نفل نمازوں میں جماعت کاحکم

100

نوافل کی قسمیں

100

نوافل کےلغوی وشرعی معنی

100

نمازوں میں نوافل کی اہمیت

101

نوافل کی وہ قسمیں جن کےلیے جماعت قائم کرنامسنون ہے

101

پہلی قسم

101

صلوۃ الکسوف

101

صلوۃ الاستقساء

102

صلوۃ العیدین

102

ماہ رمضان میں تراویح کی نماز

103

دوسری قسم

103

اپنی بات

106

قیام رمضان یانماز تراویح جماعت کےساتھ اداکرنا

107

وجہ تسمیہ

107

تراویح کی نماز کاحکم

107

تراویح کی نماز کس طرح ادا کی جائے اس کےبارےمیں فقہاء کےاقوال اورراجح قول

109

آپ ﷺ کامسلسل جماعت کےساتھ تراویح نہ پڑھنے کاسبب

114

تراویح کی نماز غلط طورپر ادا کرنےوالے

116

نماز تراویح میں بدعات ومنکرات

117

ایسےاقوال واعمال کی ایجاد جوسنت سےثابت نہیں ہیں

117

قرآن کریم کوطرب ومستی ولحن کےساتھ پڑھنا

117

آوازوں کی نقل اوربعض قاریوں کی تقلید

119

قراءت قرآن کےوقت یہ وزاری اوربتکلیف گڑگڑاہٹ کااظہار

120

رمضان میں مساجد کی تلاش

120

نماز میں دعاء ختم القرآن کاپڑھنا

125

نماز باجماعت کاانتظار کرنااول وقت پر تنہا نماز پڑھنے سےبہتر ہے

126

اس مسئلہ سےمتعلق دلائل کابیان

128

اول وقت نماز پڑھنے سےجو چیزیں معاف ہیں

130

جماعت کی نما ز کےلیے متقدیوں کےکھڑے ہونےکاصحیح وقت

131

جماعت کےلیے مقتدیوں کےکھڑےہونے کاوقت

131

اذان اوراقامت کےدرمیان مشروع وقفے کابیان

131

بعض مساجد میں اس بارےمیں مصلیوں کی غلطیوں پر تنبیہ

131

مسلک راجح

132

مسجد میں متعدد بارنماز باجماعت کابیان

134

نماز کاجماعت کےساتھ دہرانا

137

اعادہ کی لغوی وشرعی تعریف

137

نما زباجماعت کو دہرانے کی وجہ

138

نماز باجماعت کودہرانے کی صورتیں

138

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90197
  • اس ہفتے کے قارئین 90197
  • اس ماہ کے قارئین 713905
  • کل قارئین112321233
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست