#6739

مصنف : محمد اسلم ربانی

مشاہدات : 27678

فضائل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں

  • صفحات: 47
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1880 (PKR)
(بدھ 06 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا

نبی ﷺ کی شان سب سے نرالی ہے ، قرآن وحدیث کے متعدد نصوص سے آپ ﷺ کے بے شمار فضائل اور لاجواب وبے مثال شان وشوکت کا اندازہ لگتا ہے ۔ انسانی تاریخ میں ایسے پہلے آدمی ہیں جنہیں اللہ تعالی یہ بلندمقام ومرتبہ دیا۔ آپ کی رفعت شان کے باوجود آپ ایک بشر ہیں ۔ ایک بشر ہونے کے ناطے آپ میں ویسے ہی بشری اوصاف تھے جو ایک انسان میں پائے جاتے ہیں ۔ ہاں آپ بعض بشری اوصاف میں انسانوں سے ممتاز ہیں جوصحیح دلیل سے ثابت ہیں۔ مثلا آپ کا پسینہ بے حد خوشبودار تھا۔آپ ﷺ کی شان میں غلو کرنے والوں نے وہ باتیں بھی آپ کی طرف منسوب کردی جو بشری اوصاف سے اوپر ہیں اور جن کی کوئی صحیح دلیل وارد نہیں ہے ۔ اس قسم کی باتوں کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا تھا:لا تُطْروني ، كما أطْرَتِ النصارى ابنَ مريمَ ، فإنما أنا عبدُه ، فقولوا : عبدُ اللهِ ورسولُه(صحيح البخاري:3445) ترجمہ: مجھے میرے مرتبے سےزیادہ نہ بڑھا ؤ جس طرح نصاری نے عیسی کے مرتبے کو بڑھادیا۔میں تو صرف اللہ کابندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق )کہ میں اللہ کابندہ اوراس کارسول ہوں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ فضائل مصطفیٰﷺ‘‘ مولانا محمد اسلم سرگودھوی  حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کا مرتب شدہ ہے یہ کتابچہ انہوں نے   14؍سال قبل  ایک تحریری  مقالہ  بعنوان  ’’ آل پاکستان سیرت مقابلہ‘‘  کے لیے مرتب کیا اوراس مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فاضل مرتب نے اس  کتابچہ میں  رسول اکرمﷺ کے  فضائل و محامد کے اذھار منتاثرہ کو بڑے خوب صورت پیرائے میں قلم بند کیا ہے۔ اکثر مواد قرآن  حکیم اور صحیحین کے کلمات ذھبیہ پر مشتمل ہے ۔اللہ فاضل مرتب کے زور قلم میں  مزید اضافہ کرے۔آمین (م۔ا)

انتساب

5

عرضِ ناشر

7

مؤلف کا مختصر تعارف

10

محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء گرامی

11

حلیہ مبارک

13

چند خصائل حمیدہ

13

انتخابِ الٰہی

20

احسانِ عظیم

22

رسالت تامہ

23

رحمت تامہ

24

نرم مزاجی

25

اخلاق حسنہ

26

بارگاہِ الٰہی میں قدردانی

26

ادب واحترام

29

رسالتِ عظمیٰ پر ایمان لانے کا اجت

30

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مانع عذاب الٰہی

31

معجزات

32

ختم نبوت

33

دیدارِ مصطفےٰ

34

تحفظ الٰہی

35

بیعت

37

اطاعت

38

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کی عظمت

39

غلبۂ دین اور صراط ِ مستقیم

39

حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم

40

صلوٰۃ وسلام

41

شفاعت کبریٰ

41

حوض کوثر

42

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ِ گرامی غیر مسلموں کی نظر میں

44

نسبت

45

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11117
  • اس ہفتے کے قارئین 169649
  • اس ماہ کے قارئین 1688722
  • کل قارئین115580722
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست