#7140

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 4283

درود شریف فضائل و برکات اور احکام و مسائل

  • صفحات: 214
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8560 (PKR)
(جمعرات 05 اکتوبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا آپ ﷺ سے محبت کا اظہار اور ایمان کی نشانی ہے۔ درود پڑھنے کے متعدد فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘( مسلم : ۴۰۸)ایک دوسری روایت میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کر دیتا ہے۔‘‘(صحیح الجامع : ۶۳۵۹) اور بعض روایات میں ہے کہ ’’کثرت سے درود پڑھنے سے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا۔‘‘لیکن درود وہ قابل قبول ہے جو نبی کریم ﷺ سے ثابت ہو اور آپ ﷺ نے وہ صحابہ کرام کو سکھلایا ہو۔درود لکھی ،درود تنجینا،درود ہزاری اور درود تاج جیسے آج کل کے من گھڑت درودوں کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں ہے ،کیونکہ یہ اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’درود شریف فضائل و برکات اور احکام و مسائل ‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمرحفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں درود شریف کے فضائل و برکات ،درود شریف پڑھنے کے مقامات و مواقع،نبی اقدسﷺ کے سوا دوسرے لوگوں پر درود و سلام کا حکم اور درود کے دیگر احکام و مسائل کو وضاحت سے پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

پیش لفظ

15

مقدمہ

18

درود شریف کے فضائل و برکات

23

وفات مصطفیٰ ﷺ کے بعد سلام کا ایک انداز

42

تارکین درود کے لیے وعید

48

درود شریف کے صیغے

52

درود شریف میں تصرف

62

درود شریف پڑھنے کے مقامات و مواقع

104

مانعین کے دلائل

105

اقوال ائمہ و فقہاء

146

دو پیمانے

156

درود شریف کے دیگر مقامات و مواقع

171

درود شریف پڑھنا واجب ہے یا انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگانا

178

خانہ ساز اوقات و مقامات درود

187

نبی اقدس ﷺ کے سوا دوسرے لوگوں پر درود و سلام کا حکم

197

فہرست مصادر و مراجع

208

جرائد و مجلات

212

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6383
  • اس ہفتے کے قارئین 207743
  • اس ماہ کے قارئین 1215724
  • کل قارئین107882486
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست