#3199

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

مشاہدات : 4426

مراۃ الزکوۃ

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(پیر 11 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے ۔ دین فرد کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت کے ساتھ اجتماعی زندگی کو فراموش کیا گیا ہو ۔انہی بینادی ارکانِ خمسہ میں سے ایک اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور دینِ اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے نقصانات ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں تفصیل سے اس کے احکام ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ یقینا کافر اور واجب القتل ہے ۔یہی وجہ کہ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق نے مانعین ِزکاۃ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔جس کی وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری شریف کی حدیث نمبر1403 میں موجود ہے ۔ اردو عربی زبان میں زکوٰۃ کے احکام ومسائل کےحوالے سے بیسیوں کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مرآۃ الزکاۃ ‘‘ بھی اسی سلسلہ ایک کڑی ہے ۔جو کہ معروف عالم دین مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد سیالکوٹی ﷫ کی زکوۃ کےموضوع پر آسان فہم جامع کتاب ہے۔ جس میں انہوں نے زکاۃ او رصدقات کےجملہ مسائل قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیے ہیں اور زکاۃ کےبارے میں منکرین حدیث کے باطل افکارو نظریات کا رد کیا ہے ۔یہ کتاب دراصل ہفت روزہ ’’ ایشیاء ‘‘ لاہور جلد 8 شمارہ 21 میں مولانا جعفر پھلواری کی طرف سے ایک مضمون ’’ کیا انکم ٹیکس زکوٰۃ ہے‘‘ کےشائع ہونےپر مولانا سیالکوٹی نے تحریر کی ۔جعفر پھلواری نے اپنے اس مضمون میں واضح کیا کہ حکومت جو انکم ٹیکس وصول کرتی ہے اسےزکوٰۃ مان لینے میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔موجود ہ انکم ٹیکس زکوٰۃ ہی کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ جولوگ انکم ٹیکس حکومت کوادا کرتےہیں وہ قرآن کےفریضہ زکوٰۃ سےعہدہ برا ہوجاتے ہیں انہیں علیحدہ زکاۃ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تو مولانا محمد صادق ﷫ نے پھلواری صاحب کے انکارحدیث پر مبنی باطل نظریات کا خوب جواب دیا اور ثابت کیا ہے انکم ٹیکس کی ادائیگی سے زکاۃ کافریضہ ادا نہیں ہوتا اور پھلواری صاحب بھی برصغیر کے منکر حدیث غلام احمد پرویز کی صف میں شامل ہیں اور ان ہی افکار ونظریات کے حامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ مولانا کی تمام تبلیغی وتصنیفی خدمات کوقبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کیا انکم ٹیکس زکاۃ ہے

5

مولانا پھلواری کی پرویز سے اہم  آہنگی

5

مولانا پھلواری اور پرویز کی مخالف حدیث

8

نص کے مقابلےمیں رائے قیاس

10

تبیین قرآن کا حق

11

اہل ہوا کی کجروی

12

کتنی دیدہ دلیری ہے

12

حدیث میں دخل

13

دین میں آوارگی

13

ٹیکس گزارنے سے سر سے زکاۃ کا بوجھ اتر نہیں سکتا

14

اسلامی حکومت اور فراہمی زکاۃ

14

پھلوری صاحب کے ثقافتی بھائی

15

زکاۃ کو کھلا سمجھنا

16

ماہوار اور ہفتہ وار زکاۃ

19

ہر خیرات عین زکاۃ ہے

19

لااکراہ فی الدین کی تفسیر با الرائے

21

زکوۃ جبر و اکراہ سے وصول  کرنے کا حکم

23

مسلمان کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی

26

مسلمان خدا اور رسول کے سامنے مجبور ہے

27

خوشی دین کی نذر ہے

28

مسلمان بھائیوں سے خطاب

30

علماء کو رب بنانا

31

زکوۃ کا فرض ہونا

33

زکوۃ کی فرضیت کے متعلق آیت

34

مال جمع کرنا جائز ہے

35

آدمی کا بہترین کنز

35

ترک زکاۃ کا عذب

36

زکاۃ کے متعلق جامع ارشاد

37

زکاۃ نہ دینے والے کو میدان محشر میں عذاب

40

زکاۃ نہ دینے والوں کا لرزہ خیز انجام

41

دامن  رسالت مآب نہ چھوڑیں

42

سونے چاندی کا نصاب

42

حساب کی آسان صورت

43

نصاب سے کم وزن پر زکاۃ

44

اونٹوں کی زکاۃ

44

بکریوں کی زکاۃ

45

گائے کی زکاۃ

45

کھجوروں کی زکاۃ

46

شہد کی زکاۃ

46

پہنے ہوئے زیور پر زکوۃ

46

سونے کے کڑوں کی زکوۃ

46

گروہ زناں زکوۃ دو

47

مال تجارت میں زکاۃ

47

مال و دولت کو راہ خدا میں خرچ کرو

47

موت سے پہلے خیرات کرو

50

خیرات آخرت میں بھیجو

51

خیرات کرنے میں تاخیر نہ کرو

51

آگ سے بچو

52

سات آدمی خدا کے سایہ میں

52

رحمتؐ عالم کا جذبہ خیرات

53

دو فرشتوں کی دعا

53

صدقات حلال کمائی سے قبول ہوتے ہیں

54

حلال کمائی کا چھوارہ ثواب میں پہاڑ سے بڑھ جاتا ہے

55

راہ خدا میں جوڑا دینے کا ثواب

56

زکوۃ ،صدقات ،خیرات قبول ہونے کی شرط

56

زکوۃ فطر

59

زمانے کے تقاضے اسلام پرقربان

60

تو با زمانہ ستیز

60

زکوۃ کے مصارف

62

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47713
  • اس ہفتے کے قارئین 344691
  • اس ماہ کے قارئین 1398191
  • کل قارئین110719629
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست