کل کتب 6781

دکھائیں
کتب
  • 3201 #607

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 13851

    (ہفتہ 23 جولائی 2011ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #607 Book صفحات: 24

    دنیا میں ہر انسان کی تمنا ہے کہ وہ کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہو لیکن زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں کامیابی کاتصور محض یہ ہے کہ دنیا کی ساری آسائشیں اور وسائل زیادہ سے زیادہ حاصل ہو جائیں تو انسان کامیاب و کامران کہلانے کا مستحق ہو جاتا ہے لیکن اسلام کی نگاہ میں یہ نظریہ قطعی طور پر غلط ہے۔اسلامی تعلیمات کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زندگی کو خداوند عالم کی مرضی کے مطابق بسر کیا جائے اس لیے کہ وہ انسان کا حالق ہے اور وہی سب سے زیادہ اس بات سے باخبر ہےکہ حقیقی کامیابی کیا ہے۔قرآن وحدیث کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ اصل کامیابی،جسے شریعت نے’فلاح‘کا نام دیا ہے،مجض اسی صورت میں مل سکتی ہے جب اسلامی عقائد ارکان اسلام کی پابندی کی جائے۔زیر نظر کتابچہ میں اسی حقیقت کو انتہائی دلنشیں انداز میں  اجاگر کیا گیا ہے،اہل اسلام کو لازماً اس کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ صحیح معنوں میں شاہراہ کامیابی پر گامزن ہو سکیں۔(ط۔ا)
     

  • 3202 #1443

    مصنف : رحمت اللہ ربانی

    مشاہدات : 9160

    (اتوار 20 اکتوبر 2013ء) ناشر : بیت الربانی، لاہور
    #1443 Book صفحات: 275

    چوتھی صدی ہجری  میں امت مسلمہ  نے  بحثیت مجموع   اجتہاد  کا  راستہ  چھوڑ کر تقلید کا راستہ اپنا لیا۔اور پھر بتدریج یہ تقلیدی جمود اس قدرپختہ ہوگیا کہ  آج چودہ صدیاں گزرنے کے باوجود اسے خرچنا مشکل ہی نہیں بلکہ محال نظر آتا ہے۔لیکن  اس امت کی نجات صحیح معنوں صرف اجتہاد اور کتاب وسنت کے تمسک سے ہی ہے۔اگرچہ مسلمانوں  میں موجود تمام مسالک و فرق یہی کہتے ہیں کہ ہم کتاب و سنت سے ہی  منسلک ہیں لیکن عملا صورتحال مختلف  ہے۔زیرنظر کتاب میں مصنف نے اسی فکر کے خدوخال واضح کرنے کی کوشش فرمائی ہے۔اور اس ہر فرقے و مسلک کتاب و سنت سے تمسک کی قلعی کھولنے کی سعی کی ہے۔اس سلسلے میں موصوف نے کئی ایک شرعی مسائل  و احکام  کو پیش نظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا ہے۔اور  غیر جانب دار ہو کر تجزیہ کیا ہے۔کیونکہ اس موصوف خود اس باب میں حقیقت کے شدت سے متلاشی تھے۔اسی وجہ سے انہوں نے اپنی کتاب کا نام راہ نجات رکھا ہے۔ تاہم  یہ فقہی اختلافات ہوتے ہیں ان کے بناء پر جدل و نزاعات  کی راہ ہموار نہیں کرنی چاہیے۔اگرچہ مصنف کا رویہ  ب...

  • 3203 #2468

    مصنف : ڈاکٹر اسرار احمد

    مشاہدات : 9583

    (جمعہ 10 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
    #2468 Book صفحات: 91

    سورۃ العصر قرآن  حکیم کی مختصر ترین سورتوں میں سے ایک ہے ۔اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نےزمانے کی قسم کھا کر کہا ہے کہ بالعموم انسان خسارے میں ہے سوائے  اس آدمی کے جس کے اندر وہ چار صفات پائی جائیں جن کا ذکر آیت نمبر 3 میں آیا ہے ۔خوش قسمتی سےاس میں جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں وہ تقریبا سب کےسب اردو میں عام طور پر مستعمل ہیں  اور ایک عام اردو دان بھی ان سے  بہت حدتک مانوس ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس سورۃ  کاسرسری مفہوم تقریبا ہر شخص  فوراً جان لیتا ہے اوراس میں کسی قسم کی دقت محسوس نہیں کرتا۔اپنے مضامین کے   اعتبار سے  قرآن مجید کی  ایک  عظیم الشان سورت ہے  امام شافعی﷫ نے اس کےبارے  میں فرمایا کہ ’’ اگر  لوگ تنہا اسی ایک سورۃ پر غور کریں تو یہ ان کے لیے  کافی ہوجائے ‘‘ یہ سورۃ کل تین آیات پر مشتمل ہے  او راس کی دوسری  آیت عددی اعتبار ہی  سے نہیں بلکہ مفہوم کے  لحاظ سے بھی مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔ اس میں یہ درد ناک حقیقت بطور کلیہ بیان ہوئی  ہے کہ &...

  • 3204 #1922

    مصنف : چوہدری جواد سلیم

    مشاہدات : 6743

    (منگل 16 ستمبر 2014ء) ناشر : اے جے ایس انٹر پرائزر ماڈل ٹاؤن لاہور
    #1922 Book صفحات: 243

    قرآن مجید اللہ تعالی  نے   نبی کریم ﷺ پر لوگوں کی  ہدایت ونصیحت کے لیے   نازل فرمایا کہ انسان کو اس دنیا میں کس طرح زندگی بسر کرنا ہے۔اورزندگی  گزارنے کے لیے  دین ِاسلام کے قوانین کیا اوران کی  خلاف ورزی پر کیا سزائیں ہیں۔  قرآن میں بیان  کردہ  احکا م   سے تبہی واقف ہو اجاسکتا کہ جب  اس کو   ترجمہ  وتفسیر سے  پڑھا جائے اور اس   کی تعلیم وتفہیم کی  کوشش کی جائے ۔زیر نظر کتاب ’’راہ ہدایت ‘‘ چوہدری جواد سلیم  صاحب کی مرتب شدہ ہے اس میں  انہوں نےمنتخب   قرآنی  آیات کو موضوعات کے لحاظ سے  ترتیب دے  کر  ان کا ترجمہ وتشریح معتبر اور مستند تفاسیر سے  نقل کی ہے ۔جن لوگوں کے پاس  پورا قرآن مجید کا ترجمہ وتفسیر کے پڑہنے کی فرصت  نہیں ان کےلیے   یہ   کتاب انتہائی اہم ہے ۔مفسر  قرآن  حافظ صلاح الدین  یوسف ﷾ کی  اس کتاب پر  نظر ثانی  س...

  • 3205 #547

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 15359

    (اتوار 12 جون 2011ء) ناشر : دارالورقات العلمیہ للنشر و التوزیع
    #547 Book صفحات: 66

    شیخ محمد بن جمیل زینو سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور معروف مصنف ہیں۔ان کی تحریر کا اصل موضوع ’اصلاح عقائد‘ ہے اور اس سلسلہ میں متعدد کتابیں ان کے قلم سے نکل عوام و خواص میں سند قبولیت حاصل کر چکی ہیں۔شیخ صاحب موصوف تصنیف و تالیف کے ساتھ ساتھ میدان تدریس کے بھی شہسوار ہیں۔آپ شام کے شہر حلب میں 29سال تک درس و تدریس میں مشغول رہے۔بعدازاں شیخ ابن باز ؒ کے کہنے پر اردن میں دعوت و تبلیغ کے لیے تشریف لے گئے۔کچھ عرصہ بعد مکہ مکرمہ کے ’دارالحدیث الخیریہ‘میں بطور مدرس مقرر ہوئے اور تفسیر ،حدیث اور عقیدہ کے اسباق پڑھانے لگے۔زیر نظر کتابچے میں شیخ نے اپنے ذاتی حالات و کوائف بیان کیے ہیں کہ کس طرح انہوں نے خالص عقیدہ توحید اختیار کیا۔یہ بات قارئین کے لیے یقیناً دلچسپ ہوگی کہ شیخ صاحب پہلے نقشبندی صوفی تھی،بعد ازاں سلفی عقیدہ کی نعمت سے مالا مال ہوئے ۔یہ کیسے ہوا،اس کتابچے میں اسی سوال کا جواب دیا گیا ہے۔

  • 3206 #2467

    مصنف : ڈاکٹر فرحت ہاشمی

    مشاہدات : 11359

    (اتوار 12 اپریل 2015ء) ناشر : الہدیٰ انٹر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #2467 Book صفحات: 85

    علم کی تاریخ اتنی  ہی قدیم ہے جتنا خود انسان کائنات کے پہلے انسان سیدنا آدم  کی تخلیق کے بعد سب سے پہلے  نعمت جس سے  انہیں نوازا گیا وہ علم ہے ۔ اور پھر  علم کی بنا پر ہی سیدنا آدمؐ کو مسجود ملائکہ ہونے کاشرف حاصل ہوا نسل ِ آدم کے لیے  بھی  فضیلت اور درجات کی بلندی کا معیار علم ہی قرار پایا ۔ اور زیادہ علم کی طلب اور خواہش کو پسندیدہ  قرار دیتے ہوئے  آپ کو  خطاب فرمایا:  وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا انسان کو ملنے والے  علوم میں  علم الاسماء یعنی دنیا کی اشیاء  کے ناموں کا علم تو انسان کو اس زمین پر آنے سے قبل ہی عطا کردیا گیا  لیکن آدمؐ جب محض اس علم کی بنا پر شیطان کی چالوں کا مقابلہ نہ کرسکے تو  اللہ تعالیٰ نے ان کو  دنیا میں بھیجنے کے ساتھ ہی حقیقی فائدہ مند علم یعنی علم ہدایت کا سلسلہ بھی جاری فرمادیا۔ علم ہدایت کا یہ سلسلہ جو حضرت آدم سے شروع ہوا وہ رسول اللہ ﷺً پر آکر ختم اورمکمل ہوجاتاہے آخر الزماں پیغمبر پر اس سلسلے کی وحی کی ابتدا جن کلمات سے ہوئی وہ بھی حصول علم...

  • 3207 #931

    مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

    مشاہدات : 26706

    (پیر 05 جولائی 2010ء) ناشر : رحمانیہ دارالکتب فیصل آباد
    #931 Book صفحات: 420

    اس کائنات ہست وبود کی ہرشے کاایک مقصد وجود ہے انسان جو اشرف المخلوقات ہے یقیناً  اس کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہیے قرآن کریم میں بتایاگیا ہے کہ انسان اور جن کی تخلیق کامقصد اللہ عزوجل کی عبادت ہے اللہ رب العزت جو اس کائنات کاخالق ومالک  اوررازق ہے وہی بندگی او رپرستش کا اصل مستحق ہے عقل بھی اس نتیجے تک پہنچاتی ہے کہ جس ذات نےہمیں پیدا کیا ہماری پرورش اور تربیت کاانتظام کی اسی کے سامنے اپنی جبیں نیاز کو جھکانا چا ہئے تمام انبیاء علیم السلام کی دعوت بھی یہی تھی کہ لوگو !اللہ کی بندگی کرو اور اس میں کسی کوشریک نہ ٹھہراؤ زیرنظر کتاب میں اسی حقیقت کو انتہائی خوبصورت اور مؤثر پیرایے میں بیان کیا گیا ہے جس کے مطالعہ سے انسان اپنےمقصد وجود کی جانب متوجہ ہوسکتا ہے او راپنا حقیقی فرض جان سکتا ہے ۔

     

  • 3208 #2035

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 6540

    (پیر 20 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2035 Book صفحات: 327

    یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس پر ہر دور میں الگ الگ انداز میں کام ہوا ۔تقریبا ڈیڑھ ہزارسال قرآن مجید نازل ہونے کوہیں لیکن قرآن مجیدکے نکتے اور رموزامڈے ہی چلے آرہے ہیں۔نئے سے نئے انداز میں اس پر کام سامنے آرہےہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیرنظر کتاب ’’رباعیات قرآن وحدیث‘‘محترم انجینئر عبدالمجید انصاری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے ذخیرے میں ان آیات واحادیث کوجمع کردیا ہے جن میں ان چیزوں کابیان ہے کہ جو قرآن وحدیث میں چار چار مرتبہ یا چار کی تعداد کے حوالے مذکور ہیں۔اس قبل مصنف موصوف کی ’’ثلاثیات قرآن وحدیث ‘‘کے نام سے   بھی   کتاب منظر عام پر چکی ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کی وہ آیات اور نبی کریم ﷺًکی وہ احادیث جمع کی تھیں جن میں 3؍3 چیزوں کا ذکر ہے۔اللہ تعالی ٰ ان کی تما م مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ آمین(م۔ا)

  • 3209 #1603

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 6977

    (جمعرات 01 مئی 2014ء) ناشر : دار السنۃ للتحقیق والنشر والطباعۃ، انڈیا
    #1603 Book صفحات: 68

    نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے نماز سےمتعلق بہت سے مسائل(رفع الیدین ،آمین بالجہر یا بالسر،قراءت فاتحہ خلف الامام ، بسم اللہ الرحمن الرحیم بالجہر یا بالسر ) میں اختلاف زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے لیکن عصر میں اسی نوعیت کے ایک مسئلے کا اضافہ ہوگیا ہے او ر وہ ہے امام ومقتدی کا دعاء قومہ یعنی ربنا لک الحمد بالجہر یا...

  • 3210 #1645

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 6334

    !

    (جمعرات 22 مئی 2014ء) ناشر : انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف تحفظ ناموس رسالت لاہور
    #1645 Book صفحات: 495

    اللہ تعالی نے نبی کریم کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔زیر نظر کتاب (ربوہ وقادیان،جو ہم نے دیکھا)معروف قلمکار محمد متین خالد کی کاوش ہے،جس میں انہوں نے اس مردود اور کذاب کے مذہبی مرکز ربوہ اور اس میں وقوع پذیر ہونے والے تہلکہ خیز انکشافات،ناقابل یقین حقائق اور چشم کشا واقعات سے پردہ اٹھایا گیا ہے،اور قادیانی کلچر سے متعلق ہوش ربا مشاہدات وتجربات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلم...

  • 3211 #3624

    مصنف : طاہر رفیق

    مشاہدات : 7060

    (منگل 19 اپریل 2016ء) ناشر : انجمن توحید و سنت ویلفیئر لاہور
    #3624 Book صفحات: 203

    اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺخاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپ  کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔ اس کے بعد بننے والا اس کا جانشین مرزا محمود ہے، جس کی زندگی جنس پرستی، زنا اور بدکرداری جیسی قبیح صفات سے بھری ہوئی ہے۔ زیر نظر کتاب "ربوہ کا راسپوٹین، مرزا محمود کی کہانی، مریدوں کی زبانی"محترم رفیق طاہر کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مرزا محمود کے بارے میں ان کے مریدوں  کی زبانی بیان کئے گئے بدکرداری اور فحاشی کے قصے جمع کر دئیے ہیں تاکہ قادیانیوں کی ہد...

  • 3212 #1830

    مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

    مشاہدات : 5543

    (جمعرات 31 جولائی 2014ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #1830 Book صفحات: 202

    اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔زیر نظر کتاب "ربوہ کی پر اسرار کہانیاں " میں قادیانی فتنے کے مرکزی مقام ربوہ میں وقوع پذیر ہونے والی سازشوں اور اسلام مخالف کرداروں پر لکھی گئی ہے۔جو قادیانی فتنے کے خلاف لکھنے والے معروف قلمکار محترم محمد طاہر عبد الرزاق کی کاوش ہے۔ان سے پہلے محترم محمد متین خالد بھی اس فتنے کے خلاف ایک موثر آواز اٹھا چکے ہیں۔مولف نے اس میں قادیانیوں کے مذہبی مرکز ربوہ اور اس میں وقوع پ...

  • 3213 #2717

    مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

    مشاہدات : 8350

    (منگل 07 جولائی 2015ء) ناشر : انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد
    #2717 Book صفحات: 120

    دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔لیکن افسوس کہ اس وقت پاکستان میں موجود تمام بینک سودی کاروبار چلا رہے ہیں۔حتی کہ وہ بینک جو اپنے آپ کو اسلامی کہلاتے ہیں  وہ بھی سود کی آلائشوں سے محفوظ نہیں ہیں۔سود کو عربی زبان میں ”ربو“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔&q...

  • 3214 #1574

    مصنف : الہدی شعبہ تحقیق

    مشاہدات : 9370

    (اتوار 04 مئی 2014ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد
    #1574 Book صفحات: 20

    رجب اسلامی سال کا ساتواں قمری مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے نبیﷺ نے فرمایا 'سال بارہ مہینوں کاہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں لفظ رجب ترجیب سےماخوذ ہے کہ جس کے معنی تعظیم کے ہیں ،اس مہینے کی تعظیم اور حرمت کی وجہ سے اس کا نام ''رجب '' رکھا گیا کیوں عرب اس مہینے میں لڑائی سے مکمل اجتناب کرتے تھے ۔اس مہینےمیں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ خاص نہیں کیا گیا جن بعض اعمال کوفضیلت کےساتھ کے بڑھا چڑہا کر بیان کیاجاتا ہے وہ محض فرضی قصے اور ضعیف و موضوع روایات پر مبنی داستانیں ہیں لہذا جواعمال کتاب وسنت سےثابت ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے  مسلمان اس ماہِ رجب میں کئی قسم کے کام کرتے ہیں مثلا صلاۃ الرغائب، نفلی روزں کا اہتمام ، ثواب کی نیت سے اس ماہ زکاۃ دینا ،22 رجب کو کونڈوں کی رسم اداکرنا 27 رجب کو شب معراج کی وجہ سے خصوصی عبادت کرنا، مساجد پر چراغاں کرنا جلسے وجلوس کااہتمام کرنا،آتش بازی اور اس جیسی دیگر خرافات پر عمل کرنایہ سب کام بدعات کے دائرے میں آنے ہیں ۔زیر نظر کتابچہ اسی موضوع پرہے جس میں اختصار کے ساتھ قرآن واحادیث کی روشن...

  • 3215 #112

    مصنف : محمد صادق خلیل

    مشاہدات : 24254

    (اتوار 05 جولائی 2009ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #112 Book صفحات: 58

    اسلامی مہینہ کی بائیس رجب کو منائی جانے والی کونڈے بھرنے کی رسم اب پاک و ہند میں خوب شہرت پا چکی ہے۔ اسے جناب جعفر صادق ؓسے منسوب کیا جاتا ہے۔ حالانکہ نہ تو یہ ان کا یوم پیدائش ہے نہ یوم وفات۔ یہ رسم دراصل شیعہ حضرات نے کاتب وحی جناب معاویہ ؓکے یوم وفات کی خوشی منانے کیلئے ایجاد کی جسے نام نہاد اہلسنت کہلانے والے مسلمانوں نے بھی لاشعوری طور پراپنا لیا۔اس رسم کے ساتھ لکڑہارے کی داستان بھی وابستہ ہے۔ اس کتابچہ میں اس رسم کی تردید اور اس سے متعلقہ دیومالائی داستان کے خاص خاص حصوں کا علمی ، تحقیقی اور عقلی لحاظ سے جائزہ لیا گیا ہے۔
     

  • 3216 #6576

    مصنف : مفتی محمد شفیع

    مشاہدات : 2801

    (جمعہ 24 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی
    #6576 Book صفحات: 159

    اسلام میں شادی شدہ زانی کے لیے رجم کی سزا مقرر ہے جو کہ حد شرعی ہے ۔اس حد کو بدلنے کا کسی کو اختیار نہیں ۔اس کے نفاذ کو روکنے کے لیے سفارش کرنا بھی نا پسندیدہ ہے۔نبی کریم ﷺنے شادی شدہ زانی پر رجم یعنی سنگساری کی سزا نافذ فرمائی ہے۔کبھی مجرم کے اعتراف پر اور کبھی چار گواہوں کی شہادت دینے پر یہ حد جاری کی گئی۔ اب اس حد شرعی کو بدلنا یا منسوخ کرنا یا تعزیر میں تبدیلی کرنا در اصل اسلامی شریعت کو اپنی خواہشاتِ کے تابع کرنا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ رجم کی شرعی حیثیت‘‘ حدر جم سے متعلق تین معروف اہل علم ( مفتی محمد شفیع،مفتی ولی حسن ٹونکی،مولانا محمد یوسف لدھیانوی) کےعلمی وتحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ۔ان مقالات میں انکار رجم کے اسباب وعلل پر روشنی ڈالتے ہوئے کتاب وسنت اور اجماع امت سےرجم کے دلائل جمع کرنے کےعلاوہ منکرین رجم کے قدیم وجدید شبہات سے بھی تعرض کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 3217 #4498

    مصنف : اشہد رفیق ندوی

    مشاہدات : 6436

    1

    dsa (ہفتہ 11 مارچ 2017ء) ناشر : ادارہ علوم القرآن علی گڑھ یوپی
    #4498 Book صفحات: 528

    قرآن مجید ایک لائحہ عمل اور نصب العین ہے کہ جس نے بھی اس کو سینے سے لگایا اس کی جہالت اور پریشانیوں و مصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش ہو کر گر گئیں۔ اور قرآن مجید ہدایت و نور کا سر چشمہ ہے اور زندگی کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کے بغیر ممکن نہیں۔ رجوع الی القرآن کا مطلب ہے کہ ہم قرآن مجید کو غور سے پڑھیں اس کی تعلیمات کو سمجھیں ان پر عمل پیرا ہوں اور انہیں اپنی زندگی کے ہر سفر میں مشعل راہ بنائیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رجوع الیٰ القرآن اہمیت اور تقاضے‘‘ ادارہ علوم القرآن، علی گڑہ کے زیر اہتمام مذکورہ موضوع کے عنوان پر منعقد کیے گئے دو سیمیناروں میں مختلف اہل علم کی طرف سے پیش کیے گئے علمی و تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ان مقالات کو محترم جناب اشہد رفیق ندوی صاحب نے بڑی محنت سے دو جلدوں میں مرتب کیا ہے یہ دونوں جلدیں قرآن کریم کے متعلق جملہ موضوعات پر مشتمل بیش قیمت علمی تحفہ ہے۔ (م۔ا)

  • 3218 #6467

    مصنف : عبد الرزاق ملیح آبادی

    مشاہدات : 1871

    (پیر 30 اگست 2021ء) ناشر : ہند بک ایجنسی کلکتہ انڈیا
    #6467 Book صفحات: 115

    ماہ ربیع الاوّل  571عیسوی  میں نبی رحمت کی ولا دتِ باسعادت کی وجہ سے اس جہانِ رنگ وبو میں بہار آئی تھی مگر11 ہجری  کو ماہ ربیع الاوّل مژدۂ بہار نہیں بلکہ پیغامِ خزاں لے کر آیا تھا ۔ اس ماہ کے شروع ہو نے سے پہلے ہی نبی بیما ر ہو گئے تھے ۔10 یا 11 ربیع الاوّل تک آتے آتے نقاہت کا یہ عالم ہو گیا تھا کہ آپ   خود سے چل بھی نہیں سکتے تھے۔ زیرنظرکتاب’’رحلتِ مصطفیٰ‘‘ علامہ عبدالرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔مصنف نے مرحوم نے اس کتاب میں کتب حدیث ،سیرت وتاریخ کی مستند کتابوں سے استفادہ کر کے  نبی کریمﷺ کے مرض الموت اور وفات سے   متعلق  حالات    جمع کیے ہیں ۔مولانا ملیح آبادی مرحرم نے تقریبا 90 ؍سال قبل یہ  کتاب اس وقت مرتب کی تھی کہ جب اس موضوع پر کوئی  الگ   سے کتاب موجود نہ تھی ۔(م۔ا)

  • 3219 #2675

    مصنف : محمد نافع

    مشاہدات : 15250

    dsa (منگل 21 جولائی 2015ء) ناشر : دار الکتاب لاہور
    #2675 Book صفحات: 479

    صحابہ کرام   وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے نبی کریمﷺ کا دیدار کیا اور دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ہسیتوں کو جنت کا تحفہ عنایت کیا ہے۔ دس صحابہ تو ایسے ہیں جن کو دنیا ہی میں زبان نبوتﷺ سے جنت کی ضمانت مل گئی۔تمام صحابہ کرام    خواہ وہ اہل بیت سے ہوں یا غیر اہل بیت سے ہوں ان سے والہانہ وابستگی دین وایمان کا تقاضا ہے۔کیونکہ وہ آسمان ہدایت کے درخشندہ ستارے اور دین وایمان کی منزل تک پہنچنے کے لئے راہنما ہیں۔صحابہ کرام   کے باہمی طور پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شاندار اور مضبوط تعلقات قائم تھے۔لیکن شیعہ حضرات باغ فدک کے مسئلے پر سیدنا ابو بکر صدیق  اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کے درمیان لڑائی اور ناراضگیاں  ظاہر کرتے ہیں اور بھولے بھالے مسلمان ان کے پیچھے لگ کر سیدنا ابو بکر صدیق  کو ظالم  قرار دیتے اور ان پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کرتے ہیں۔حالانکہ اگر حقائق کی نگاہ سے دیکھا جائے تو  معلوم ہوتا ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے درمیان ایسا کوئی نزاع سرے سے موجود ہ...

  • 3220 #2817

    مصنف : حافظ عبد الرحمن امرتسری

    مشاہدات : 4691

    (جمعرات 27 اگست 2015ء) ناشر : نا معلوم
    #2817 Book صفحات: 76

    دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظر کتاب ’’رحمانی دعائیں‘‘ برصغیر پاک وہندکےمشہور روپڑی خاندان کےایک بزرگ حافظ عبد الرحمن امرتسری ﷫ برادر خودر حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کی مرتب شدہ...

  • 3221 #3421

    مصنف : حافظ عبد الرحمن رحمانی

    مشاہدات : 3588

    (منگل 08 مارچ 2016ء) ناشر : حافظ عبد الرحمن رحمانی گرلز سکول ماڈل ٹاؤن لاہور
    #3421 Book صفحات: 90

    اسلامی عقائد و تعلیمات کے مطابق بالاتفاق یہ بات ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ اگرچہ آخری نبی ہیں لیکن آپ ﷺ مقام ومرتبہ کے لحاظ سے تمام انبیاء ورسل سے افضل ہیں ۔سیدنا عیسیٰ جن کو آسمان پر اٹھا لیاگیا جب آپ دوبارہ دنیا میں آئیں کہ تووہ حضرت محمدﷺ کے امتی کی حیثیت سے آئیں گے اور دین محمدﷺ کی ہی تبلیغ کریں گے ۔سیدناابو ہریرہ سےروایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ تمہاری خوشی کا اس وقت کیا حال ہوگا۔ جبکہ عیسیٰ بن مریم تم میں آسمان سے نازل ہوں گے اور تمہار امام تم میں سے ہوگا۔‘‘ (کتاب الاسماء والصفات للبیہقی ص:۳۰۱)۔ یعنی امام مہدی تمہارے امام ہوں گےاور حضرت عیسیٰ باوجود نبی و رسول ہونے کے امام مہدی کی اقتداء کریں گے۔ زیر تبصرہ کتاب’’رحمانی فرقان برائے تردید حقائق قرآن‘‘ محدث و مجتہد العصر حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫ کے برادر خورد حافظ عبد الرحمن رحمانی ﷫ کی تصنیف ہے ۔جوکہ عیسائیوں کی طرف سے شائع کردہ کتاب حقائق قرآن کے جواب لکھی گئی۔حقائق قرآن میں عیسائیوں نے چودہ نمبر لگا کرقرآن مجید سے دعویٰ پیش کیا کہ حضرت عیسیٰ حضرت محمدﷺ سے افضل ہی...

  • 3222 #3676

    مصنف : حافظ عبد الرحمن امرتسری

    مشاہدات : 5854

    (پیر 16 مئی 2016ء) ناشر : حافظ عبد الرحمن رحمانی گرلز سکول ماڈل ٹاؤن لاہور
    #3676 Book صفحات: 250

    مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر سنت نبوی کے مطابق خشوع وخضوع سے نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’رحمانی نماز‘‘ محدث العصر حافظ عبد اللہ روپڑی ﷫ کے برادر خود جناب حافظ عبد الرحم...

  • 3223 #4134

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 8523

    (اتوار 18 دسمبر 2016ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور
    #4134 Book صفحات: 80

    لفظ رحمت قرآن مجید میں کئی ایک معانی کے لیے استعمال ہوا ہے۔ عمومی رحمت الٰہی سےدنیا میں ہرمومن وکافر ، فرماں بردار نافرمان مستفید ہور ہے ہیں  جبکہ رحمت خاص  سے روزِ قیامت صرف مومن ہی مستفید ہوں گے۔ اللہ کی وسیع رحمت دنیا میں ہر نیکو کار اور نافرمان کو پہنچتی ہے  جبکہ روزِ قیامت یہ صرف متقین کے لیے خاص ہے۔ زیر تبصرہ کتاب  ’’رحمتِ الٰہی سے محروم لوگ‘‘ محترم  جنا ب مولانا محمد عظیم حاصلپوری﷾ (مصنف کتب کثیرہ) کی کاوش ہے۔ انہوں اس کتاب میں قرآن  وحدیث کی روشنی میں رحمتِ الٰہی کا معنی ومفہوم، رحمت الٰہی کے اسباب کو بیان کرنے بعد  ان اعمال کا ذکر کیا ہے کہ جن کاموں کا ارتکاب کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہوجاتے  ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب  کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور لوگوں ایسے اعمال  کرنے سے  بچائے کہ جو کام انسانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محرومی کا سبب بنتے ہیں۔ (م۔ا) 

  • 3224 #4287

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 8031

    (جمعرات 16 فروری 2017ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور
    #4287 Book صفحات: 144

    لفظ رحمت قرآن مجید میں کئی ایک معانی کے لیے استعمال ہوا ہے ۔ نرمی ، شفقت وپیار اور دوسروں کے ساتھ خیر وبھلائی کرنے کانام رحمت ہے۔ رحمت کاسب سے بڑا مرکز اللہ تعالیٰ کی ذات ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْء (الاعراف)عمومی رحمت الٰہی سےدنیا میں ہرمومن وکافر ، فرماں بردار نافرمان مستفید ہور ہے ہیں جبکہ رحمت خاص سے روزِ قیامت صرف مومن ہی مستفید ہوں گے۔کیونکہ اللہ کی وسیع رحمت دنیا میں ہر نیکو کار اور نافرمان کو پہنچتی ہے جبکہ روزِ قیامت یہ صرف متقین کے لیے خاص ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رحمتِ الٰہی کے مستحق لوگ ‘‘ محترم جنا ب مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾ (مصنف کتب کثیرہ ) کی کاوش ہے ۔ انہوں اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسے لوگوں کاشمار کیا جنہیں اللہ کی وافر رحمت ملتی ہے ۔اور ان اعمال کا ذکر کیا ہے کہ جن کاموں کا ارتکاب کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ٹھرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کوعوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور لوگوں کو ایسے اعمال کرنے کی توفیق دے جو اللہ تعالیٰ رحمت حاصل کرنے کا سبب بن...

  • 3225 #5141

    مصنف : سید سلیمان ندوی

    مشاہدات : 20804

    (پیر 15 جنوری 2018ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #5141 Book صفحات: 159

    محمد ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ رحمت عالمﷺ ‘‘علامہ سید سلیمان ندوی...

< 1 2 ... 126 127 128 129 130 131 132 ... 271 272 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47682
  • اس ہفتے کے قارئین 225565
  • اس ماہ کے قارئین 225565
  • کل قارئین105096686
  • کل کتب8769

موضوعاتی فہرست