#2481

مصنف : ڈاکٹر کیپٹن غلام سرور شیخ

مشاہدات : 6905

ذکر ماں

  • صفحات: 235
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4700 (PKR)
(جمعہ 03 اپریل 2015ء) ناشر : سارا سرور پبلشرز فیصل آباد

اسلام نے خاندان کوخاص اہمیت دی ہے اور چونکہ معاشرہ سازی کے سلسلہ میں اسے ایک سنگ بنیاد کی حیثیت حاصل ہے لہذا اسلام نے اس کی حفاظت کے لئے تمام افراد پر ایک دوسرے کے حقوق معین کئے ہیں اور چونکہ والدین کا نقش خاندان اور نسل کی نشو ونما میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لہذا قرآن کریم نے بڑے واضح الفاظ میں ان کی عظمت کوبیان کیا ہے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔بنی نوع انسان پر حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد میں سے سب سے زیادہ حق اس کے والدین کا ہوتا ہے۔ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس  میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ نے فرمایا :تیری ماں کا۔ اس نے دوبارہ اور سہ بارہ پوچھا: آپ نے فرمایا: تیری ماں کا۔ پھر فرمایا تیرے والد کا۔ ماں اللہ کے احسانات میں سے وہ احسان ہے جس کا جتنا بھی شکر بجا لایا جائے کم ہے۔قرآن پاک نے ماں باپ سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔ ماں باپ اگرچہ مشرک بھی ہوں تب بھی ان سے بدسلوکی کرنے سےمنع فرمایا گیا ہے۔ ماں کی عظمت وشان  پرمتعدد آیات قرآنی اور احادیث نبویہ موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "ذکر ماں"محترم ڈاکٹر کیپٹن غلام سرور شیخ صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے ماں کے مقام سے متعلق قرآن مجید کی آیات  اور نبی کریم ﷺ کی  احادیث مبارکہ کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق دے ۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب اول قرآن حکیم اور ذکر ماں

 

7

باب دوم رسول اللہ ﷺ کا فرمان اور ذکر ماں

 

12

باب سوم عظیم مائیں

 

24

باب چہارم سنہری تحریریں

 

59

باب پنجم سنہرے اقوال اور ذکر ماں

 

136

باب ششم ماں اور شاعری اردو

 

150

باب ہفتم ماں اور آزاد شاعری اردو

 

188

باب ہشتم ماں اور پنجابی شاعری

 

211

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9541
  • اس ہفتے کے قارئین 9541
  • اس ماہ کے قارئین 1683492
  • کل قارئین113290820
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست