#6548

مصنف : مقصود الحسن فیضی

مشاہدات : 2716

رؤیت ہلال ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 161
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6440 (PKR)
(جمعہ 26 نومبر 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے کے مسئلے میں شریعت مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا ہے وہ یہ ہے کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان کے مقلدین کی دینی خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان میں سال کےبارہ مہینوں میں زیادہ اختلاف شوال یا عید الفطرکےچاند پر ہوتا ہے۔باقی دس ماہ کے چاند ہمارے ملک میں تقریبا متفقہ ہوتے ہیں ۔اس مسئلے کے متعلق پاک وہند میں مختلف سیمینار بھی منعقد ہوئے ہیں اور مختلف اہل علم نے اس موضوع پر کتب بھی تصنیف کی ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ا یک اہم کاوش ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’رؤیت ہلال (جدید ایڈیشن)‘‘ برصغیر پاک وہند کی معروف علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ مقصودا لحسن فیضی حفظہ اللہ کی تالیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں زیر بحث موضوع پر سیر حاصل ،مکمل ومدلل اور جامع ومانع گفتگو کی ہے۔یہ کتاب پہلے 2005ء میں شائع ہوئی تھی موجودہ ایڈیشن اس کتاب کا جدید ایڈیشن ہے ۔اس میں فضیلۃ الشیخ ابوعدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کا وقیع علمی مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے جس سے کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

اخلاص نیت کی فضیلت

14

کلمہ توحید کے فضائل

15

سنت زندہ کرنے کا ثواب

16

وضوء کے بعد کلمہ شہادت پڑھنے کی فضیلت

18

مسجد تعمیر کرنے کی فضیلت

19

نماز کی فضیلت

20

نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنے کی فضیلت

20

تشہد کی ایک خاص دعا اور اس کی فضیلت

22

معمولی صدقہ کی فضیلت

23

آمدنی کا تیسرا حصہ صدقہ کرنے والے آدمی کی فضیلت

24

غلطی سے غیر مستحق کو دیا ہوا صدقہ بھی رائیگاں نہیں جاتا

25

جانوروں پر صدقہ کی فضیلت

27

رمضان میں عمرہ کا ثواب

28

روزہ  کی فضیلت

29

حج  کی فضیلت

30

مسجد حرام میں نماز  کی فضیلت

31

مسجد نبوی میں نماز  کی فضیلت

32

طاعون اور پیٹ کی بیماریوں کے باعث موت  کی فضیلت

32

مریض کی عیادت کی فضیلت

33

توبہ کی فضیلت

33

ستر پوشی کا ثواب

35

نماز جنازہ میں چالیس افراد کی شرکت سے میت کی بخشش

36

رات کو نوافل پڑھنے کا ثواب

36

اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت

37

ذکر کی مجالس میں بیٹھنے  کی فضیلت

38

سوتے وقت دعا کی فضیلت

38

رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس پر درود بھیجنے کی فضیلت

41

شہداء  کی فضیلت

43

حصول علم کے لیے نکلنے کی فضیلت

44

عالم دین کی عابد پر فضیلت

45

حسد سے اجتناب  کی فضیلت

47

غیبت سے اجتناب  کی فضیلت

47

خیر کے کام میں کسی کی رہنمائی کرنے  کی فضیلت

48

کسی مسلمان کو خوشی دینے  کی فضیلت

48

مسلمان بھائیوں کے کام آنے  کی فضیلت

49

بیوہ اور مسکین کے کام آنے کی فضیلت

49

پڑوسیوں سے حسن سلوک  کی فضیلت

50

فہرست آیات قرآنیہ

52

فہرست احادیث نبویہ

53

مراجع و مصادر

55

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13235
  • اس ہفتے کے قارئین 171767
  • اس ماہ کے قارئین 1690840
  • کل قارئین115582840
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست