#5841

مصنف : آیاز خان

مشاہدات : 6107

ذکری مذہب ظہور ، تعلیمات اور اثرات ( پی ایچ ڈی )

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7625 (PKR)
(جمعہ 26 جولائی 2019ء) ناشر : شعبہ اسلامیات جامعہ پشاور پاکستان

ذکری مذہب کا بانی  ملا محمد اٹکی ہے ذکری مذہب کا زمانہ ساڑھے چارسوسال پر محیط ہے۔ اس مذہب کے اکثر پیروکار بلوچ ہیں ۔ ذکری مذہب والوں کی زیادہ تعداد مکران میں ہے۔ اگرچہ بعض دوسرے علاقوں میں مثلا لسبیلہ ، خضدار ، کو ہلو اور ساحل سمندر پران کی آبادیاں ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں مثلا لیاری ، ملیر اور ناظم آباد وغیرہ میں ذکری مذہب کے ماننے والے پائے جاتے ہیں۔ ذکری مذہب کوئی تبلیغی مذہب نہیں ہے، بلکہ بانی مذہب ملا محمد اٹکی نے بلوچوں کے اندر رہ کراس مذہب کی اشاعت کی، جس کی وجہ سے بلوچوں کے علاوہ اور کسی قوم میں اس مذہب کو کوئی پزیرائی نہیں ملی ۔ آج تک یہ لوگ اپنے مذہب کے عقائد کی کتابیں پردہ خفا میں رکھتے ہیں۔  ذکری مذہب کے کلمہ توحید میں اچھا خاصا اختلاف پایا جاتا ہے، مثلا کلمہ لیا جائے تو کسی کتاب میں کہیں پر اضافہ اور کسی کتاب میں کمی اور کہیں پہ الفاظ کی تبدیلی نظر آتی ہے۔ اسی طرح رسالت کے عقائد میں بھی یہی بات سامنے آتی ہے کہ ملا محمد اٹکی کو کہیں پیغمبر ، کہیں پہ ان کو نور من نورالہی قراردیتے ہیں۔ قرآن میں بھی یہ لوگ کمی بیشی کے قائل ہیں اور یہی حال ان کی عبادات کا بھی ہے ۔ زیر نظر   تحقیقی مقالہ بعنوان’’ذکری مذہب ،ظہور، تعلیمات اور اثرات ‘‘ پروفیسرجناب آیاز خان (گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ،بنوں) کا  1998ء میں  ڈاکٹریٹ کے لیے  شعبہ اسلامیات جامعہ پشاور میں پیش کیا جانے والا  مقالہ ہے ۔مقالہ نگار نےاپنے اس تحقیقی مقالہ کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جس میں انہوں نے ذکری مذہب  کا تاریخی پس منظر وارتقاء، ذکری علماء وادباء کے حالات زندگی ،ذکریوں کے انٹرویوز اور آخری باب پنجم می ذکریوں کے متعلق اہل اسلام کاردّ عمل ،فتاویٰ، عدالتی فیصلے،ذکری مذہب کی تردید میں تحریر شدہ کتب کاتعارف اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پیش کی ہیں۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب اول

 

ذکری مذہب کا پس منظر

 

فصل اول: ذکری مذہب کا تاریخی پس منظر

1

فصل دوم: ذکر مذہب کا جغرافیائی پس منظر

20

باب دوم:

 

ذکر مذہب کا ارتقاء

32

فصل اول: ذکر مذہب کے بانی کے حالات زندگی

32

فصل دوم: ذکر ی مذہب کے عقائد

39

فصل سوم: ذکری مذہب کے چند اصول: عبادات

48

باب سوم:

 

امام مہدی علیہ السلام

84

فصل اول: اہل سنت والجماعت کا عقیدہ دربارہء امام مہدی علیہ السلام

84

فصل دوم: ذکریوں کا عقیدہ دربارہ ء امام مہدی علیہ السلام

91

فصل سوم: اہل تشیع کا عقیدہ دربارہ ء امام مہدی علیہ السلام

92

باب چہارم:

 

ذکر علماء ادباء

96

فصل اول: ذکر علماء وادباء کے حالات زندگی

96

فصل دوم: ذکر مذہب کے مصادر ومراجع

127

فصل سوم: ذکریوں کے انٹر ویوز

173

باب پنجم

 

رد عمل

 

فصل اول: فتاویٰ

174

فصل دوم: عدالتی فیصلے

207

مکران ڈویژن کے کمشز کا حکم نامہ

225

فصل سوم: ذکر مذہب کی تردید میں تحریر شد ہ کتب کا تعارف

226

فصل چہارم: اخبارات

245

فصل پنجم: اشتہارات

248

مکتوب بنام سلطان قبوس والی مسقط

252

فصل ششم: نو مسلم ذکریوں کے انٹر ویوز

254

مکران گزیئنز کی رپورٹ

259

خفیہ ملٹری رپورٹ

259

اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ

262

خلاصہ بحث

263

مصادر ومراجع

263

ضمیمہ جات

264

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70762
  • اس ہفتے کے قارئین 289146
  • اس ماہ کے قارئین 289146
  • کل قارئین111896474
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست