کل کتب 6856

دکھائیں
کتب
  • 6851 #135

    مصنف : ڈاکٹر ابو عدنان سہیل

    مشاہدات : 24251

    (جمعہ 27 فروری 2009ء) ناشر : مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسیسنگ،پاکستان
    #135 Book صفحات: 35

    اس کتاب میں فاضل مؤلف نے یہودیت اور شیعیت کا باہمی موازنہ کرتے ہوئے ثانی الذکر کو یہودیت کا چربہ اور اس کی ایک نقاب بتایا ہے۔ اور بطور ثبوت قرآن کریم کی آیات سے استدلال پیش کیا ہے۔ روایت شکنی کی یہ کوشش کچھ حلقوں کیلئے بار گراں ہے تو کچھ کیلئے یہ نعمت سے کم نہیں۔ رافضیت کے رد میں ایک منفرد طرز استدلال پر مشتمل لاجواب تحریر۔ -مصنف نے اس کتاب میں یہودیت اور شعییت میں مشترک سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہےکہ اسلام کو حقیقی نقصان جیسے غیر مسلموں نے پہنچایا ہے اس سے کہیں زیادہ شیعہ نے پہنچایا ہے-یہودی اپنے آپ کو اللہ کی پسندیدہ قوم تصور کرتے ہیں اسی طرح شیعہ بھی اپنے آپ کو ناصبی کہتے ہیں-جس طرح یہودی نسلی برتری کے قائل ہیں اسی طرح شیعہ بھی-مصنف نے  یہ واضح کیا ہے کہ شیعہ اسلام کا بدترین دشمن کیسے ہے،یہودیت اور شیعیت کی مشترک چیزیں مثلا دین میں غلو اور مبالغہ آرائی،اپنے دینی راہنماؤں کو اللہ کے اختیارات سے متصف کرنا،التباس  وکتمان حق،مسلمانوں سے شدید عدوات ودشمنی جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہودیت اور شیعیت میں ان چیزوں میں اشتراک ہے-اس ل...

  • 6852 #331

    مصنف : ڈاکٹر ابو عدنان سہیل

    مشاہدات : 20923

    (جمعہ 23 اپریل 2010ء) ناشر : مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسیسنگ،پاکستان
    #331 Book صفحات: 36

    یہودیت او رشیعیت کےمشترکہ عقائد:یہ کتاب مصنف حفظہ اللہ کی عمدہ ونادر شاہکار میں سے ایک ہےجس کے اندر یہودیت اور شیعیت کی اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے  اوریہ ثابت کیا گیا ہے کہ اسلام کے خلاف سب سےپہلا فکری یلغار عبداللہ بن سبایہودی یمنی کی طرف سے کیا گیا جس نےبظاہر اسلامی لبادہ پہن کر اسلام کے خلاف ایسا رکیک حملہ کیا جس کا زخم آج تک مندمل نہیں ہوسکا۔نیز یہ ثابت کیا گیا کہ یہودیت اور شیعیت کےافکاروعقائدکافی حد تک مماثل ومشابہ ہیں گویا کہ شیعیت یہودیت کی شاخ وپیداوار یہ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔

  • 6853 #3449

    مصنف : یوسف ظفر

    مشاہدات : 9571

    (بدھ 10 فروری 2016ء) ناشر : احمد پبلی کیشنز، لاہور
    #3449 Book صفحات: 301

    اسلام ایک امن و سلامتی کا عالمگیر مذہب ہے۔ خاتم النبیین کی بعثت سے پہلے دنیا میں شرک و الحاد باہمی انتشار و فساد کا دور دورہ تھا۔ اللہ رب العزت نے آفتاب رسالت ﷺ کے ذریعے انوار توحید و سنت عالم انسانی کو منور و مزین کیا۔ آپﷺ کی ذات بابرکات و اعلیٰ صفات، امن و عافیت اور شفقت و محبت کا مجمع، حلم و سکینت کا مرقع ہے۔ آپﷺ گفتار و کردار کے اعلیٰ منصب پر فائز تھے۔ آپ کی ہر دم عفو و درگزری اور نرم دم گفتگو نے عرب کے خانہ بدوش قبیلوں کو پوری دنیا کے لیے ایک ماڈل و نمونہ بنایا۔ لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہونے لگے اور یہ بات جہاں مشرکین مکہ کو کھٹکتی تھی وہاں یہودیوں اور نصرانیوں کو بھی نا پسند تھی، جبکہ آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی پیش گوئی ان کی مذہبی کتابوں میں مختلف انداز سے موجود تھی۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب بھی تاریخ اسلام میں کوئی سانحہ رو نما ہوا ہے یہودی اس میں بالاواسطہ یا بالواسطہ ملوث رہے ہیں۔ ان کی اسلام دشمنی ہجرت مدینہ سے شروع ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب"یہودیت تاریخ، فطرت و عزائم" یوسف ظفر مرحوم کی ایک تاریخی تصنیف ہے۔ موصوف نے اپنی کتاب ہذ...

  • 6854 #2043

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 21462

    (اتوار 02 نومبر 2014ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن لاہور
    #2043 Book صفحات: 308

    حضرت نوح ﷤ کے بعد حضرت ابراہیم ﷤ پہلے نبی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نےاسلام کی عالمگیر دعوت پھپلانے کےلیے مقرر کیا تھا ۔ انہوں نے پہلے خود عراق سے مصر تک اور شام و فلسطین سے ریگستان عرب کے مختلف گوشوں تک برسوں گشت لگا کر اللہ کی اطاعت وفرمانبرداری کی طرف لوگوں کو دعوت دی ۔حضرت ابراہیم﷤ کی نسل سے دوبڑی شاخیں نکلیں۔ ایک حضرت اسماعیل ﷤ کی اولاد جوعرب میں رہی۔قریش اور عرب کے بعض دوسرے قبائل کاتعلق اسی شاخ سے تھا۔دوسرے حضرت اسحاق ﷤ کی اولاد جن میں حضرت یعقوب، یوسف، موسیٰ،داؤد، سلیمان،یحییٰ ،عیسیٰ﷩ اور بہت سے انبیاء پیدا ہوئے ہوئے۔حضرت یعقوب کا نام چونکہ اسرائیل تھا اسی لیے یہ نسل بنی اسرائیل کے نام سے مشہور ہوئی۔حضرت یعقوب﷤ کےچار بیویوں سے بارہ بیٹے تھے۔حضرت یو سف ﷤ اور ان کے بعد بنی اسرائیل کو مصرمیں بڑا اقتدار نصیب ہوا۔مدت دراز تک یہی اس زمانے کے مہذب دنیا کے سب سے بڑے فرماں روا تھے۔اور ان ہی کاسکہ مصر اوراس کے نواح میں رواں تھا۔اصل دین جو حضرت موسیٰؑ اور اسے پہلے اور بعد کے انبیاء لائے تھے وہ تو اسلام ہی تھا ۔ان انبیاء میں سے کوئی بھی یہودی نہ تھا اورنہ ان کےزما...

  • 6855 #3634

    مصنف : ڈاکٹر احسان الحق

    مشاہدات : 8445

    (اتوار 24 اپریل 2016ء) ناشر : مسلم اکادمی لاہور
    #3634 Book صفحات: 403

    اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب"یہودیت ومسیحیت، مذاہب اہل کتاب کی حقیقت"محترم ڈاکٹر احسان الحق رانا صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نےیہودیت و عیسائیت کی تاریخ،ان کے مآخذ،ان کی کونسلوں اور نئے پرانے فرقوں اور مسیحیت کی اصلاحی تحریکوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے، اور خاص طور پر قرآن مجید کے بیانات اور اس کے بتائے ہوئے خطوط پر غور وفکر کیا گیا ہے ۔ گویا یہ کتاب اردو زبان میں یہودیت و عیسائیت کے بے لاگ مطالعہ وجائزہ اور معروضی اند...

  • 6856 #4173

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 6972

    2016

    (اتوار 08 جنوری 2017ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد
    #4173 Book صفحات: 356

    مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں آپ برصغیر پا ک وہند کے اہل علم طبقہ میں او رخصوصا جماعت اہل میں ایک معروف شخصیت ہیں آپ صحافی ،مقرر، دانش ور وادیب اور وسیع المطالعہ شخصیت ہیں ۔ ان کا شمارعصر حاضر کے ان گنتی کےچند مصنفین میں کیا جاتا ہے جن کے قلم کی روانی کاتذکرہ زبان زدِعام وخاص رہتا ہے تاریخ وسیر و سوانح ان کا پسندیدہ موضوع تھا او ر ان کا یہ بڑا کارنامہ ہے کے انہوں نے برصغیر کے جلیل القدر علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی او ر ان کےعلمی وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا محمداسحاق بھٹی ﷫ تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ مسائل فقہ میں بھی نظر رکھتے تھے مولانا صاحب نے تقریبا 30 سے زائدکتب تصنیف کیں ہیں جن میں سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں مولانا تصنیف وتالیف کےساتھ ساتھ 15 سال ہفت روزہ الاعصتام کے ایڈیٹر بھی رہے الاعتصام میں ان کےاداریے،شذرات،مضامین ومقالات ان کے انداز ِفکر او روسیع معلومات کے آئینہ دار ہیں الاعتصام نے علمی وادبی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کی ایک وجہ محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ کی انتھک مساعی ا...

< 1 2 ... 266 267 268 269 270 271 272 273 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91364
  • اس ہفتے کے قارئین 388342
  • اس ماہ کے قارئین 1441842
  • کل قارئین110763280
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست