#5081

مصنف : ام فریحہ

مشاہدات : 5359

ہم کیوں مسلمان ہوئیں

  • صفحات: 515
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12875 (PKR)
(بدھ 20 دسمبر 2017ء) ناشر : ادارہ مطبوعات خواتین لاہور

دعوت اسلام کا عمل سب اعمال سے افضل ہے اس لیے کہ اس دعوت وتبلیغ میں لوگوں کوصراط مستقیم کی طرف راہنمائی اورھدایت ملتی اورانہيں دنیا و آخرت کی سعادت مندی نصیب ہوتی ہے ۔اوردعوت الی اللہ کا کام کرنا بہت ہی اچھا پیغام اورانبیاء ورسل کا طریقہ ہے ، نبی ﷺ نے بیان کردیا کہ ان کی زندگی اوران کی رسالت دعوت الی اللہ اوران کے پیروکاروں کا طریقہ بھی دعوت الی اللہ ہی ہے۔ اسلام آسمانی ادیان میں سے آخری دین اور قرآن کریم آسمانی کتابوں میں آخری کتاب اورمحمد ﷺ انبیاء ورسل میں آخری نبی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اس دین کوسب لوگوں تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ہم مسلمان کیوں ہوئیں؟‘‘اُمّ فریحہ سیف اللہ ربانی کی ہے۔ جس میں اسلام کی زندگی بخش اور لافانی تعلیمات کی روشنی میں مختلف پعہلوؤں پر 150 سے زائد نو مسلم خواتین کے ایمان افرزو مشاہدات و تاثرات کو جمع کیا گیا ہے۔اس کتاب میں مزید ادیان کی وضاحت کرتے ہوئے اسلام کو ایسا دین قرار دیا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے پسند فرمایا ہے۔ اور اب قیامت تک دین اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان باطل ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نو مسلم کا دین اسلام کو اپنانے میں کس قدر مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امید ہے دین اسلام کو جاننے میں سمجھنے میں بہت کار آمد ثابت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اُمّ فریحہ سیف اللہ ربانی کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔ (ر،ر)

عناوین

 

صفحہ نمبر

کفر سے اسلام تک

 

21

قبول اسلام کے بعد درپیش رد عمل اور مشکلات

 

251

سابقہ مذہب اور اسلام میں فرق

 

291

قبول اسلام کے بعد کیا کھویا کیا پایا

 

303

سیر رسول عربی ﷺ

 

315

قرآن نو مسلم خواتین کی نظر میں

 

319

اسلام کا تصو رتوحید

 

328

اسلام پر اعدائے اسلام کے اعتراضات

 

363

اسلام میں عورت کا مقام و مرتبہ

 

370

حجاب کی برکات

 

378

آزادی نسواں یا بربادی نسواں

 

418

تربیت اولاد

 

421

نومسلم خواتین کو متاثر کرنے والے مسلم مفکرین اور کتب

 

441

عیسائیت نو مسلم خواتین کی نظر میں

 

444

دعوت کے میدان میں

 

446

عصر حاضر میں تبلیغ اسلام کیوں اور کیسے

 

462

تہذیب مغرب اور اس کی تباہ کاریاں

 

471

مسلم معاشرے نومسلم خواتین کی نظر میں

 

478

مسلمانوں کے نام نو مسلم خواتین کا پیغام

 

497

مسلمان عورتوں کے نام نومسلم خواتین کا پیغام

 

504

غیر مسلموں کے نام نو مسلم خواتین کا پیغام

 

508

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46941
  • اس ہفتے کے قارئین 472431
  • اس ماہ کے قارئین 1672916
  • کل قارئین113280244
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست