کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 726 #6607

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 3902

    دروس ابن باز

    (منگل 25 جنوری 2022ء) ناشر : مکتبہ احمد بن حنبل
    #6607 Book صفحات: 243

    عام مسلمانوں کے لیے  ضروری ہے  کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے   آگاہ ہوں  کہ جن سے ہرمسلمان کو روز مرہ زندگی میں  واسطہ پڑتا  ہے  مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ  وغیرہ کے احکام ومسائل۔  زیر نظر کتاب’’دروس ابن باز  ‘‘ شیخ ابن باز رحمہ اللہ کی عقیدہ ،اخلاق اور عبادات سے متعلق اہم کتاب  الدروس المهمةلعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق) کی شرح کا  اردو ترجمہ ہے ۔ رسالہ  الدروس المهمة لعامة الامة   کے شارح  شیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن  البدر حفظہ اللہ ہیں ۔ متن  الدروس  المهمة لعامة الامة   کی یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے،مترجم موصوف نے  ترجمہ کےساتھ ساتھ  احادیث کی تخریج  کرنے کے علاوہ  جابجا احادیث کی شرح  اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا ہے ۔  شیخ ابن  بازرحمہ اللہ نے اس کتابچہ میں  ایک  مسلمان کے لیے جن  باتوں کا جانناضروری ہے  انہیں اختصار کے ساتھ   پیش کیا  ہے اللہ  سے دعا  ہےکہ اللہ تعالی  شیخ ﷫ کے درجات بلند فرمائے  اور اس رسالہ کو  مسلمانوں کے لیے  فائدہ مند بنائے۔آمین(م۔ا)

  • شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ

    (پیر 24 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6606 Book صفحات: 447

    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات نے سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’دائمی عقیدہ‘‘امام ابن قدامہ المقدسی   کی معروف کتاب’’لمعۃ الاعتقاد‘‘  کی شرح کا اردو ترجمہ ہےلمعۃ الاعتقاد کی شرح عالم  عرب کے معروف عالم دین  شیخ صالح بن فوزان  الفوزان  نے کی  ہے اور ترجمہ کی سعادت  ابویحییٰ محمد زکریا زاہد رحمہ اللہ  نے حاصل کی  ہے۔امام  ابن قدامہ المقدسی نے اس کتاب میں توحید ربوبیت ،توحید الوہیت،توحید اسماء وصفات کے ساتھ ساتھ علم غیب اور قضا وقدر کے مسئلے انتہائی اچھے اندازسے بیان کیے ہیں۔اور انداز بیان میں سلاست پیدا کرنے کے لیے ہر بحث کو الگ الگ فصلوں میں تقسیم کر دیا ہے۔(م۔ا)

  • 728 #6605

    مصنف : ڈاکٹر سید سعید احسن عابدی

    مشاہدات : 3629

    حدیث کا شرعی مقام جلد اول

    dsa (ہفتہ 22 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6605 Book صفحات: 542

    کچھ گمراہ لوگوں نےعہد صحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کااظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعت رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔ منکرین حدیث اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد   انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہوکر دائرہ اسلام سے نکلتی رہی ہے۔ لیکن   الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد حسین بٹالوی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی،حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،مولانا داؤد راز شارح بخاری، مولانا اسماعیل سلفی ، محدث العصر حافظ محمدگوندلوی ﷭وغیرہم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اور اسی طرح ماہنامہ محدث، ماہنامہ ترجمان الحدیث ،ہفت روزہ الاعتصام،لاہور ،پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی وغیرہ کی   فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں   صحافتی خدمات بھی   قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ علماءاور رسائل وجرائد کی   خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) مولانا ڈاکٹرسید سعیدا حسن عابدی حفظہ اللہ  کی زیر نظر کتاب بعنوان ’’ حدیث کا شرعی مقام ‘‘ بھی دفاع حدیث کے سلسلے کی ایک کڑی ہے یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے مصنف موصوف نے اس کتاب میں  دلائل کی زبان میں جہاں حدیث کی حجیت کو ثابت کیا ہے وہیں پر اپنے انوکھے  اور نرالے اسلوب میں حدیث فہمی کے اصول وضابطے متعین کیے ہیں ۔ عصر حاضر کے معترضین ومشککین کے شکوک وشبہات کو  بغیر کسی ادھر ادھر کے نقل ونص  کاسہار لیے ہوئے محض قرآن وحدیث اور عربی لغت کی روشنی میں ردّ کیا ہے۔نیزحدیث وفقہاء) حدیث اور صوفیا، حدیث اور متکلمین اس کتاب کے اہم اور نادر موضوعات ہیں ۔(م۔ا)

  • 729 #6604

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 4505

    شیطانی وسوسے

    (جمعہ 21 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6604 Book صفحات: 191

    شیطان سے انسان کی دشمنی آدم  کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالی ٰ کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم   کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔ زیر نظر کتاب’’شیطانی وسوسے ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن  صالح العثمین  اور فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد اللہ  الشائع کی  عربی تصنیف آفة المؤمن الوساوس کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں       شیطان کی چالوں،اس کے وسوسوں اور طریقہ واردات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے  اور پھر شیطانوں وسوسوں کا  توڑ بھی قرآن وحدیث  کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 730 #6603

    مصنف : عبد اللہ بن احمد الحوبل

    مشاہدات : 4696

    آسان توحید

    (جمعرات 20 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6603 Book صفحات: 169

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م   نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’آسان توحید‘‘شیخ عبداللہ بن احمد الحویل کی عربی تالیف  التوحيد الميسر کا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے علمائے اسلام کی توحید کے موضوع پر لکھی گئی کتب سے استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور اس میں توحید کی بنیادوں سے لے کر تفصیلات تک تمام مضامین کونہایت مختصر مگر جامع  انداز میں پیش کیا ہے،فاضل مصنف  اس  کتاب میں شرک کی بعض اقسام اوراس کی وجہ سے  توحید میں آنے والے نقص کا بھی ذکر کیا  ہے۔یہ کتاب  جہالت اور اندھی تقلید کی وجہ سے واقع ہونے والے شرک کے سامنے برہان قاطع ہے ۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کے علاوہ  مشکل مقامات پر مفید حواشی وتعلقیات بھی تحریر کیے ہیں ۔( یاد ر ہےکہ  التوحيد الميسر  کا  ایک ترجمہ  ’ مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور ‘نے ’’فہم توحید ‘‘ کے نام سے بھی شائع  کیا ہے۔)ا  للہ تعالیٰ مصنف  ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا)

  • 731 #6602

    مصنف : مفتی محمد عبیداللہ خان عفیف

    مشاہدات : 4289

    سفر آخرت میت اور جنازہ کے احکام و مسائل

    (بدھ 19 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6602 Book صفحات: 243

    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر کچھ حقوق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن بدقسمتی سے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورشریعت  کےخلاف ہے۔ زیر نظر کتاب’’سفر آخرت ‘‘مفتی  عبید اللہ خان  عفیف حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے ۔انہوں نےاس کتاب میں میت اور جنازہ  سے متعلق اسلامی احکام ومسائل اور اس موقع پر کی جانے والی رسوم وبدعات کو صراحت کےساتھ بیان  کرتے ہوئے ماتم کےسلسلہ میں  رواج یافتہ بدعات ورسومات پر  بھی مدلل نقد کی ہے۔ (م۔ا)

  • 732 #6601

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 5110

    مشکلات میں اللہ کی مدد کا عظیم سبب صبر جمیل

    (منگل 18 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6601 Book صفحات: 329

    اسلام نے جذبات میں آکر کسی فیصلہ کی اجازت نہیں دی ہے، تمام ایسے مواقع پر جہاں انسان عام طورپر بے قابو ہوجاتا ہے، شریعت نے اپنے آپ کو قابو میں رکھنے ، عقل وہوش سے کام کرنے اور واقعات سے الگ ہوکر واقعات کے بارے میں سوچنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے، جس کو قرآن کی اصطلاح میں ”صبر“ کہاجاتا ہے  ، اور صبر ایسے عمدۃ اخلاق کا نام ہے جو انسان کو برے اور قابل اعتراض کاموں سےمحفوظ رکھے اور یہ انسان کےاندر ایسا ملکہ ہے جس کے ذریعے سے انسان اپنے معاملات کی درستگی اور تدبیر کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’صبر جمیل ‘‘  امام ابن ابی الدنیا  اور شیخ صالح المنجد  کی تصنیف ہے ۔ اس  میں صبر کی تعریف،فضیلت،اہمیت ،اسباب وذرائع، اقسام اور فوائد کے ساتھ ساتھ صالحین کے اُن واقعات کو بھی بیان کیا کیا ہے جن میں وہ  صبر جمیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام پر ثابت قدم رہے ،کتاب کا پہلا  حصہ راشد حسن  صاحب   کی کاوش ہے ،دوسرا حصہ امام ابن ابی الدنیا کی جمع کردہ احادیث رسول ،اقوال صحابہ وتابعین پر مشمل ہے او رآخری حصہ شیخ صالح االمنجد کےرسالہ سے اخذ شد ہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 733 #6600

    مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین

    مشاہدات : 2548

    روزہ جو ایک ڈھال ہے

    (پیر 17 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6600 Book صفحات: 351

    روزہ اسلام کا ایک  بنیادی رکن ہے۔ روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’روزہ ایک ڈھال‘‘ فضیلۃ الشیخ  عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبریہ کی  تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب یمں  نہایت عمدہ اسلوب کےساتھ  روزوں کے فرض ہونے کی تاریخ،روزے کی حکمت، اس کے واجبات وفرائض، روزے کی شروط ،روزے کو باطل کرنے والے امور،نفل روزوں، رمضان  کے قیام تراویح،لیلۃ القدر اور صدقۃ الفطر جیسے امور کو صحیح احادیث  کی روشنی میں  پیش کیا ہے ۔( آمین) (م۔ ا)

  • 734 #6599

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 2726

    نور توحید ترجمہ القول السدید

    (اتوار 16 جنوری 2022ء) ناشر : مکتبہ احمد بن حنبل
    #6599 Book صفحات: 238

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے،اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔سیدنا  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’نور توحیدشرح کتاب التوحید‘‘  امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی معروف کتاب ’’ کتاب  التوحید‘‘ کی شرح ’’القول السدید ‘‘ کا  اردو ترجمہ ہے ،القول السدید علامہ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ شارح نےایک باب مکمل کرنے کےبعداس کی مختصر شرح کی  ہے اور بعض جگہ پر دودو ابواب  کو ملا کر ان کی شرح یکجا کردی ہے۔یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے،مترجم موصوف نے  ترجمہ کےساتھ ساتھ  احادیث کی تخریج  کرنے کے علاوہ  جابجا احادیث کی شرح  اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 735 #6598

    مصنف : عبد اللہ بن سلیمان المرزوق

    مشاہدات : 2562

    نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت سوالا جوابا

    (ہفتہ 15 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6598 Book صفحات: 183

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ  اور قابل اتباع ہیں  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظر کتاب’’ نبی رحمتﷺ کی جامع سیرت ‘‘ شيخ عبد اللد بن سلیمان  المرزوق کی کتاب الوفاء للنبي المصطفٰىﷺ  کا اردو ترجمہ ہے   شیخ موصوف نے اس کتاب کو  نبی خاتم الرسل محمد مصطفی و احمد مجتبیٰ ﷺ کی سیرت مطہرہ کو سوالات و جوابات کے انداز میں جامع اُسلوب کے ساتھ تیار کیا ہے۔(م۔ا)

  • 736 #6597

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 4755

    خواتین کے مخصوص مسائل ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 14 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6597 Book صفحات: 161

    روز مرہ زندگی میں خواتین کو بہت  سارے  خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے  بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں،عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے  عموماً خواتین ان مسائل  کوپوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان  مسائل  کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے  انتہائی ضروری ہے  کیونکہ پاکیزگی او رطہارت کسی  بھی   قوم کا طرۂ امتیاز ہے  معاشرے  اور خاندان میں عورت کی اہمیت او رمقام مسلمہ ہے اگر آپ  معاشرہ کو مہذب دیکھناچاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔ زیر نظر  کتاب’’ خواتین کےمخصوص مسائل‘‘شیح صالح بن فوزان  الفوزان کی تصنيف تنبيهات على أحكام تختص بالمؤمنات ہے كا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب عورتوں کے مخصوص مسائل پر ایک نہایت عمدہ مجموعہ ہے جو کتاب وسنت کےدلائل وبراہین سے مزین ومرصع ہے،اردو ترجمہ کی سعادت  ابویحییٰ محمد زکریا زاہد رحمہ اللہ  نےحاصل کی ہے۔ احادیث کی تصحیح وتخریج  کا فریضہ   حافظ  حامد محمود الخضری حفظہ اللہ (پی ایچ ڈی سکالر یونیورسٹی آف سرگودھا) اور نظرثانی مولانا منیر احمدو قار حفظہ اللہ  نے کی ہے جس سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔(م۔ا)

  • 737 #6596

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2793

    مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی جھوٹی بشارتیں

    (جمعرات 13 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6596 Book صفحات: 162

    دین اسلام دین فطرت ہے، اسلام بہترین عقیدے، خوبصورت اخلاق اور اعلی ترین صفات اپنانے کی دعوت دیتا ہے، اسلام انسان کے جذبات کا خیال رکھتا ہے، اپنے حال سے خوش رہنے اور مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ کی ترغیب دیتا ہے۔لوگوں کو مسرور کرنے والی باتیں بتلانا اللہ کی قربت کا ذریعہ ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ اور مومنوں کو خوشخبری دیں۔[البقرة: 223] بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ کو بھی اس سی سے سے متصف قرار دیا ،اور چونکہ بشارت کی دل میں بڑی منزلت ہے اس لیے فرشتے اسے لے کر آئے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَقَدْ جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى﴾بلاشبہ ہمارے پیغام رساں ابراہیم تک خوشخبری لے کر پہنچے۔ [هود: 69] اور رسولوں کی بعثت کا مقصد  بھی اللہ کے مومن بندوں کو بشارت دینا بھی ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ﴾اور ہم رسولوں کو بشارت دینے والے اور ڈرانے والے ہی بنا کر بھیجتے ہیں۔[الأنعام: 48]دین اسلام میں مسلمانوں کے لئے متعدد بشارتیں ہیں،لیکن جھوٹی بشارتیں  اور جھوٹی خبریں  پھیلانے،گھڑنے، لکھنے اور بانٹنے اوران کی طرف دعوت دینے والے اور اسے مسلمانوں کے درمیان پھیلانے والے سب گناہ گار ہونگے ۔ زیرنظر کتاب’’ مسلمانوں میں پھیلائی جانے والی جھوٹی بشارتیں ‘‘   میں  شیخ شخبوط حفظہ اللہ  نے    کچھ ایسے امور پر ردّ  کیا ہے کہ جنہیں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلیے لوگوں نےگھڑ کر دین یا صاحب شریعتﷺ کی طرف منسوب کیا ہے۔ ان میں شیخ احمد کا خواب او راس طرح کی دیگر جھوٹی کہانیاں اور بشارتیں شامل ہیں ۔ شیخ شخبوط نے  کتاب  ہذا کو    شیخ ابن باز، علامہ محمد بن صالح العثیمین، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن جبرین رحمہم اللہ اور شیخ صالح بن فوزان بن الفوزان حفظہ اللہ کے فتاوی جات سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے۔(م۔ا)

  • اسلام دین حق

    (بدھ 12 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6595 Book صفحات: 285

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔اور دین اسلام ان بیسیوں بلکہ سیکڑوں دلائل پر مشتمل ہے جو ثاتب کرتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ دین  ہے ،لیکن یہ دلائل متفرق اور بکھرے ہوئے ہیں ،اس بات کی سخت ضرورت ہےکہ انہیں ترتیب دیکر جمع کیا جائے ،تاکہ ان کے متلاشی کی ان تک رسائی ایک ہی جگہ پر آسان ہوجائے ۔فضیلۃ  الشیخ احمد بن سعد حمدان رحمہ   الله نے   کو شش  کی ہےکہ    زیر نظر کتاب  ’’اسلام دین حق ‘‘میں  ان دلائل کے کچھ پہلو اور جوانب جمع کیے ہیں ،جو وہ بطور نمونہ اس دین کی حقیقت بیان کرنے کےلیے کافی ہوجائیں۔ کتاب  ہذا شیخ موصوف کی کتاب الإسلام الدين الحق کا  اردو ترجمہ ہےیہ کتاب  چونکہ  عربی زبان تھی افادۂ عام کے لیے  محترم ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اسے اردو قالب  میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

  • 739 #6594

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 3349

    غم کا علاج

    (منگل 11 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6594 Book صفحات: 98

    دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بددل نہ  ہو۔ انسان کو  اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک بندۂ  مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ زیر نظر کتاب’’  غم کا علاج‘‘ سعودی عرب  کے کبار عالم دین مفسر قرآن  شیخ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ  کی تصنیف الوسائل  المفيده للحياة السعيدة كا اردوترجمہ ہے  فاضل مصنف  نےاٰس کتا ب میں دل کےاطمینان وسرور کے لیے ان  وسائل وذرائع کو بیان کیا ہے کہ جن کو اختیار کر کے  ایک بندۂ مومن انتہائی بابرکت اور مسرت وشادمانی والی پاکیزہ زندگی بسر کرسکتا ہےاور ان ذرائع وسائل سے دور ی انسانی زندگی کےلیے  انتہائی شقاوت ،بدنصیبی اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔( آمین) (م۔ا)

  • 740 #6593

    مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

    مشاہدات : 3627

    فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟

    (پیر 10 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6593 Book صفحات: 135

    اللہ تعالیٰ کی عظیم  نعمتوں  میں صحت اور فراغت بھی ہیں ان کا صحیح استعمال اور قدر دانی انسان کو عام انسانوں سےممتاز کرتی ، دنیا میں ترقی کے عروج سے نوازتی اور اُخروی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے، مسلمان کی زندگی میں اصل تو یہ ہے کہ اس میں فراغت کا کوئی بیکار وقت ہوتا ہی نہیں کیونکہ مسلمان کا وقت اور اس کی عمر اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہوتے ہیں اور اسلامی تعلیم و تربیت نوجوانوں میں یہ شعور پیدا کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحہ اور ہر گھڑی کواللہ تعالیٰ کی امانت سمجھیں اور اسے خیر و بھلائی کے کاموں میں صرف کریں ، خود نبی اکرم ﷺ نے ہماری فرصت و فراغت کی ہر گھڑی سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے؛ فرمایا’’ پانچ چیزوں سے پہلے پانچ چیزوں کے وجود کو غنیمت سمجھیں ۔‘‘ان پانچ چیزوں میں سےایک  مشغولیت سے پہلے فراغت  ہے۔ زیر نظر کتاب’’ فرصت کے لمحات ‘‘ تین ائمہ حرم فضیلۃ الشیخ  سعود الشریم ، فضیلۃ الشیخ عبد الباری الثبيتي،فضیلۃ الشیخ صلاح البدیر  حفظہم اللہ  کے خطبات سےوقت کی قدر وقیمت سے متعلق  ماخوذ خطبات  کے مجموعے کااردور ترجمہ  ہے۔ اس  کتاب کا بنیادی مقصد ہدف وقت کی قدر وقیمت کو خاص طور اسلامی نقظہ نظر سے اُجاگر کر کےایک سچے اور راست باز مومن کی تضیع اوقات کے نقصان سے آگاہ کرنا ہے۔اس کتاب میں ایک عام انسان کےلیے  اور امت مسلمہ کے علمبرداروں کے لیے بھی رہنمائی کا بیش قیمت لوازمہ  مہیا کیا گیا ہے۔افادۂ عام کےلیے انتخاب وترجمہ کی سعادت  فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • دفاع صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین

    (اتوار 09 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6592 Book صفحات: 415

    صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ دفاع صحابہ واہل بیت  رضی اللہ عنہم ‘‘ قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب  کی مرتب شد ہ  عربی کتاب کا  اردووترجمہ  ہے۔ترجمہ کی سعادت  فضیلۃ الشیح شفیق الرحمن الدراوی  حفظہ اللہ نے حاصل کی  ہے۔اس کتاب میں بڑے حکیمانہ انداز   اور ناصحانہ اسلوب  کے ساتھ باطل پرستوں کےشبہات اور شکوک  کا ازالہ کیا گیا ہے۔یہ کتاب مجموعی اعتبار سے  بڑی مفید اور اپنے مقصد  کو جامع ہے  ، اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں صحابہ کرام کے نقش  پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 742 #6591

    مصنف : محمد سلمان غفرلہ

    مشاہدات : 4206

    سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

    (ہفتہ 08 جنوری 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6591 Book صفحات: 37

    اِس کائناتِ ہست و بود میں اللہ ربّ العزت کی تخلیق کے مظاہر بے شمار ہیں۔کائنات کے اندر موسموں کی تبدیلی اور سردی وگرمی کا باہمی تعاقب اللہ رب العالمین کی قدرت کاملہ اور ربوبیت تامہ کی دلیل ہے ،یہ اللہ کی عظیم قدرت ہی کا مظہر ہے کہ اللہ نے سال میں دو موسم بنائے جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورہ قریش میں بھی کیا ہے۔شریعت  نے بھی موسم سرم اور موسم گرما کے الگ الگ احکام بیان کیے ہیں ۔ موسم کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگ موسمِ سرما میں سردی سے اور گرما میں گرمی سے بچنے کے لئےجس طرح مختلف اسباب اور وسائل اختیار کرتے ہیں اور ان اقدامات پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں،اسی طرح ہمیں چاہئے کہ آخرت میں شدت کی سردی اور گرمی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جہنم سے بچنے کے اسباب اختیار کریں ۔ زیر نظر رسالہ بعنوان’’ سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب  ومسائل‘‘ جناب محمد سلمان صاحب کا مرتب شد ہ ہے۔فاضل مرتب نے اس رسالہ میں سردی کے موسم کی حقیقت اور اس کے آداب ومسائل کو احادیثِ نبویہ کی روشنی میں پیش کیا ہے اور اس کے فوائد ومنافع اور اس  میں کی جانے والی کوتاہیوں کو واضح کیا  ہے۔اس مختصر رسالہ  کے استفادہ سے  قارئین سردیوں کے ایاّم کو قیمتی اور سنت کے مطابق بناسکتے ہیں اور بہت سی غلطیوں سے بچ سکتے ہیں ۔(م۔ا)

  • 743 #6590

    مصنف : شخبوط بن صالح بن عبد الہادی المری

    مشاہدات : 8730

    اپنے آپ پر دم کیسے کریں نظر بدجادو اور آسیب سے بچاؤ اور علاج

    (جمعہ 07 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6590 Book صفحات: 230

    دم  سے علاج کرنا مسنون عمل ہے ،سب سب سے بہترین  اور نفع بخش دم وہ ہے جو انسان خود آیات ودعائیں پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرے  ، وہ دم جس کے الفاظ قرآن و سنت کے مطابق ہو ں یعنی شرکیہ نہ ہوں تو وہ جائز ہے۔جن احادیث میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے اس میں جاہلیت کے الفاظ سے منع کیا گیا ہے۔ دم کر کے پانی پر پھونکنا یا کسی بیمار پر پھونکنا ہر طرح سے جائز ہے۔ دم  طب  ربا نی  ہے پس  جب مخلوق  میں سے  نیک لو گو ں  کی زبا ن  سے دم  کیا جا ئے  تو اللہ  کے حکم  سے شفا  ہو جا تی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب وسنت  کی روشنی میں اپنے آپ پر دم کسے کریں‘‘ فضیلۃ الشیخ شخبوط حفظہ اللہ کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں روز مرہ پیش آنے والی چند اہم بیماریوں کاعلاج کتاب وسنت کی روشنی میں  ایسے بیان کیا ہے  کہ ہر کوئی انسان اس کتاب کوپڑھ کر اپنا علاج آپ کرسکتا ہے۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح و الابانہ

    (جمعرات 06 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6589 Book صفحات: 174

    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات نے سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م  نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’عقیدہ وآداب  کی کتاب ‘‘ ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن  بطۃ العبکری  کی  عقیدہ ،عبادات ، اور آدب سے متعلق کتاب  الابانۃ  الصغریٰ کا  اردو ترجمہ ہے ،ابن بطہ نےاس کتاب میں   وہ چیزیں جمع کردی ہیں جن سے  ایک مسلمان کولاعلم نہیں رہنا چاہیے ۔ یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 745 #6588

    مصنف : محمد بن علی شوکانی

    مشاہدات : 2598

    القول المفید علم نجوم اور عقیدہ توحید

    (بدھ 05 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6588 Book صفحات: 167

    علمِ  نجوم  (یعنی ستاروں اور ان کی گردش نیز  اس کے نتیجے میں کائنات کے نظام میں رونما ہونے والے واقعات کا علم) سے دو کاموں میں مدد لی جاتی ہے، ایک حساب میں اور دوسرا استدلال میں۔ اس علم کا سیکھنا اور اس پر عمل کرنا حرام ہے جیسے جادو کا سیکھنا اور اس پر عمل کرنا دونوں برابر ہیں۔ نیل الاوطار میں ہے کہ جس طرح جادو کا سیکھنااور اس پر عمل کرنا حرام ہے اسی طرح علم نجوم کا سیکھنا اور اس میں کلام کرنا حرام ہے،البتہ علمِ نجوم سے شرعی اَحکام میں مدد لینا مطلوب و مستحسن ہے،  مثلاً نماز کے اوقات معلوم کرنا، قبلہ کا رخ معلوم کرنا وغیرہ۔ زير نظر كتاب’’ القول المفید علم نجوم اور عقیدۂ توحید‘‘امام  محمدبن علی الشوکانی رحمہ اللہ  کی تصنیف ہے  انہوں  اس کتاب میں علم نجوم کی تعریف  اور اس کی اقسام ،توکل اور اس کی اقسام وغیرہ کو اس میں بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 746 #6587

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1665

    مقام قرآن و حدیث اور حقیقت قادیانیت

    (منگل 04 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6587 Book صفحات: 106

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام قرآن وحدیث اور حقیقت قادیانیت ‘‘ قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں  دلائل بیّنہ  سے کھول کر بیان کردیا ہے  کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور ا سکے پیروکاروں کا  نظریہ حدیث اور اصول حدیث  بھی امت مسلمہ سے بالکل الگ تھلگ ہے  قادیانیوں کے نزدیک احادیث کس سند پر گفتگو نہیں کی جاسکتی بلکہ جس حدیث  کو  مرزا غلام احمد قادیانی صحیح قرار دے گا  صرف وہی حدیث درست ہوگی۔نیز اس کتاب میں  قادیانی کتب کے حوالے سے  دلائل  کے ساتھ یہ بھی ثابت کیاگیا ہےکہ قادیانیوں کے نزدیک مرزا غلام احمد قادیانی حدیث  پرمحدثین کی جرح کاپابند نہیں بلکہ وہ براہ راست نبی کریمﷺ سے پوچھ لیتا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ۔ قادیانی مذہب کے قرآن مجید اور حدیث رسولﷺ کے متعلق گمراہ کن عقیدے کی حقیقت معلوم کرنے کےلیے  کتاب  ہذا کا مطالعہ انتہائی مفید ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

  • 747 #6586

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1860

    مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت

    (پیر 03 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6586 Book صفحات: 27

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتابچہ’’مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت ‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب کا مرتب شد  ہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ  میں  قرآن وحدیث کے مقام کا اسلام اور قادیانی مذہب کے مابین تقابلی جائزہ پیش کیا  ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

  • 748 #6585

    مصنف : عبید اللہ لطیف

    مشاہدات : 1606

    مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت

    (اتوار 02 جنوری 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6585 Book صفحات: 54

    قادیانیت اسلام کےمتوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہےجس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی۔بے شمار لوگ   ایسے  ہیں جو قادیانی   مبلغین سے متاثر ہو  کر مرتد  ہوگئے  تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تووہ  قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ  قادیانیت کے کفر کےاندھیروں سے نکل اسلام  کی روشنی میں  آچکے ہیں اللہ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین زیر نظر کتاب’’مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت‘‘قادیانیت کی تعلیمات اورانکے  عقائد کو قریب سے دیکھنے والے محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے  یہ کتاب ان مسلم نوجوانوں کو قادیانی عقائد سے آگاہ کرنے کےلیے تحریر کی ہے جوقادیانیوں سے کسی حد تک  متاثر نظرآتے ہیں  تاکہ وہ ابلیس کےبہکاوے میں آکر راہِ  حق سے  بھٹک نہ جائیں ، مصنف موصوف نے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ مرزا قادیانی   اور اس کے پیروکا نہ صرف گستاخان انبیاء علیہ السلام اور گستاخان قرآن  وحدیث ہیں  بلکہ  گستاخ رب العالمین بھی ہیں ،یادر ہے اس کتاب  میں جتنے بھی حوالہ جات پیش کیے گئے ہیں وہ قادیانیوں کی اصل کتب کے ہیں اور کتاب کے آخر میں ان حوالہ جات کےعکس بھی دئیے گئے ہیں  تاکہ کسی کوکسی بھی قسم کا شک نہ رہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا) 

  • 749 #6584

    مصنف : طارق انور مصباحی

    مشاہدات : 4450

    ضروریات دین کی تعریفات

    (ہفتہ 01 جنوری 2022ء) ناشر : مجلس علمائے جھارکھنڈ
    #6584 Book صفحات: 98

    ضروریات دین یہ وہ مصالح ہیں جو انسان کے دین ودنیا دونوں کے قیام اور بقاء کےلیےضروری ہیں۔ اگر یہ مصالح نہ ہوں تو حیات انسانی کے امور ٹھیک طور پر نہیں چل سکتے بلکہ اس کے دونوں شعبوں دین اور دنیا میں بگاڑ پیدا ہوجائے۔ ضروری مصالح کے فقدان سے صالح معاشرہ کا وجود ناممکن ہے۔ شریعت اسلامی نے ضروری مصالح کا ہرلحاظ سے اعتبار کیا ہے اوران کے تحفظ کو مقاصدِشریعت میں شامل کیا ہے۔ اہل علم نے ضروریات دین کی مختلف تعریفات کی ہیں۔ طارق انور مصباحی نے زیر نظر کتاب’’ ضروریات دین کی تعریفات‘‘ میں ضروریات دین کی مختلف تعریفات اور انکا تجزیہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 750 #6583

    مصنف : محمد نعیم صدیقی

    مشاہدات : 1738

    زاد الحفاظ لضبط المتشابہات

    (جمعہ 31 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6583 Book صفحات: 224

    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں  ہماری ہدایت اور راہنمائی  کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب  ہدایت میں موجودہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام ومرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپاکر اس کے مختلف علوم وفنون کو مدون کیا  ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم ’’متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو  ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے  ہیں  جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم  کےحافظوں کوان آیات کویاد کرنے میں دشوار ی ہوتی ہے آیات متشابہات کے متلق متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’زاد  الحفاظ لضبظ المتشابہات‘‘ محترم جناب محمد نعیم صدیقی  کی مرتب شد ہے  فاضل مرتب نے  اس کتاب میں قرآن مجید کی پہلی دوسورتوں ( الفاتحہ ، البقرۃ)سے231  متشابہ الفاظ؍آیات کو  اس میں جمع کردیا ہے ۔ لفظ   لکھ کر یہ بتا  دیا ہےکہ یہ   لفظ قرآن مجید میں کتنے مقاما ت پر آیا ہے   پھر ان  مقامات کو بحوالہ نقل کردیا ہے (م۔ا)

< 1 2 ... 27 28 29 30 31 32 33 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51291
  • اس ہفتے کے قارئین 206677
  • اس ماہ کے قارئین 155848
  • کل قارئین101716364
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست